پشاور میں آندھی سے درخت اکھڑ کر گاڑی پر گر گیا ایک شخص جابحق ہوگیا۔منگل کی شام آندھی نے پشاور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آندھی کی زد میں آ کر پشاور کی پولیس لائنز میں ایک درخت اکھڑ کر گر گیا۔ درخت کے قریب کھڑی ایک گاڑی اس کی زد میں آ گئی جس کے نتیجہ میں گاڑی میں موجود ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔آندھی کے باعث پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بہت سے فیڈر بیک وقت ٹرپ ہو گئے اور شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔پشاور بھی پاکستان کے درجنوں شہروں کی طرح اس وقت ہیٹ ویو کی زد میں ہے۔ گرمی کی شدت کے باعث کسی علاقہ میں موجود ہوا گرم ہو کر اوپر اٹھتی ہے تو ارد گرد کے علاقوں سے ہوا تیز رفتار کے ساتھ اس ہوا کی جگہ لینے کے لئے اس علاقہ کی طرف بڑھتی ہے جس سے آندھی جنم لیتی ہے۔
Category: پشاور
-

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کی چیف جسٹس پر اعتراض سے متعلق خبر کی تردید
ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض سے متعلق خبر کی تردید کر دی ہے
ایک بیان میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل اتمان خیل کا کہنا ہے کہ میرے دفتر میں مخصوص نشستوں سے متعلق بینچ پر اجلاس نہیں ہوا، اس بارے میں وزیرِ اعلیٰ کو خط لکھنے کی خبر بھی من گھڑت ہے، عدلیہ اور پی ٹی آئی کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کے لیے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے تمام ججز پر پورا اعتماد ہے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس خراب کرنے کے لیے جھوٹی خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ جھوٹی خبروں کا مقصد مخصوص نشستوں کے کیس کو نقصان پہنچانا ہے، خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
واضح رہے میڈیا میں کہا گیا تھا کہ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے آفس میں اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخواحکومت نے مخصوص نشستوں سے متعلق بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شمولیت پر اعتراض اٹھایا گیا اور بینچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض سے متعلق منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خط بھی لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بھی کیس چیف جسٹس نہ سنیں۔
-

یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے طالبعلم موسی خان کی موت،گورنر کا نوٹس
یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے نوجوان طالب علم موسی خان کی المناک موت کا واقعہ ،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا
گورنر خیبرپختونخوا نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ سے واقعہ کی جامع رپورٹ طلب کر لی ،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یونیورسٹی سے طالب علم کی موت کی وجوہات سے متعلق رپورٹ 3 جون تک طلب کر لی ہے
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے،انعام افضل آفریدی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے موسیٰ کا انتقال ہو گیا۔ ان کے دوست اور رشتہ دار یہ کہہ کر رو رہے ہیں کہ دارالحکومت پشاور کے آئی سی یو میں ایمرجنسی میں ایک بیڈ تک نہیں تھا، جس پر اس کا علاج ہوتا اور وہ بچ جاتا۔اس نے درد سے پکارا اور کہا کہ اے قوم خدا تمہیں اور بھی تباہ کرے۔ دردناک💔پختونخوا میں سونامی…
ایک صارف کا کہنا ہے کہ بہت دردناک وڈیو ہے، ایک نوجوان میت کے ساتھ ایمبولنس میں بیٹھ کر کہتا ہے کہ موسی مرگیا کیونکہ انہیں پشاور جیسے بڑے شہر کے ہسپتالوں میں آئی سی یو میں بیڈ نہیں ملا جسکی وجہ سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا،
بہت دردناک وڈیو ہے، ایک نوجوان میت کے ساتھ ایمبولنس میں بیٹھ کر کہتا ہے کہ موسی مرگیا کیونکہ انہیں پشاور جیسے بڑے شہر کے ہسپتالوں میں آئی سی یو میں بیڈ نہیں ملا جسکی وجہ سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا،@CMKPKAliAmin https://t.co/V6PFcDSHwQ
— Mustajab haider Naqvi (@mustajabhaidern) May 31, 2024
ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی اف مالاکنڈ میں جرنلزم کے چھٹے سمسٹر کے طالبعلم موسی کو یونیورسٹی کے ہاسٹل سے نکالنا اس ٹینشن میں رات کو ایکسیڈینٹ کرنا انھیں پھر ہسپتال میں آئی سی یو بیڈ نہ ملنا اسکے وجہ طالبعلم کی جان گئی صحت کا انصاف اور مالاکنڈ انتظامیہ اسکے خون کے زمےدار ہے
یونیورسٹی اف مالاکنڈ میں جرنلزم
6 semesters
کے طالبعلم موسی کو یونیورسٹی کے ہاسٹل سے نکالنا اس ٹینشن میں رات کو ایکسیڈینٹ کرنا انھیں پھر ہسپتال میں ائی سی یو بیڈ نہ ملنا اسکے وجہ طالبعلم کی جان گئی صحت کا انصاف اور مالاکنڈ انتظامیہ اسکے خون کے زمےدار ہے#JusticeForMusa pic.twitter.com/62DKpRJabc— NAZAR BUNERI (@NazarBuneri) May 31, 2024
ایک صارف کا کہنا ہے کہ صحت کا انصاف، موسی کی جان چلی گئی ،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آئی سی یو میں بیڈ نہ مل سکا،موت برحق ہے مگر 10 سال میں کیا یہ تھی وہ صحت نظام میں تبدیلی جس کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے
واضح رہے کہ چکدرہ میں یونیورسٹی آف مالاکنڈ کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کیمپس میں رباب لانے پر 3 طلبا کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا، یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا کو ہاسٹل میں جانے کی بھی اجازت نہیں دی جس کے بعد دوست کے ہاں رات گزارنے کے لیے جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں ایک طالب علم موسیٰ جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے تھے،ٹریفک حادثہ چکدرہ چوک پر پیش آیا جہاں مالاکنڈ یونیورسٹی کے 3 طلبا موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہو گئے ان میں سے موسیٰ نامی طالب علم کو شدید زخمی حالت میں پشاور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا.
مالاکنڈ یونیورسٹی ے 29 مئی کو یونیورسٹی کے 3 طلبا کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ” 25 مئی کو موسیٰ خان، اشرف علی اور وقاص خان رباب لے کر یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور یہاں رباب بجا کر طلبا کو جمع کرنے کی کوشش کی، چیف پراکٹر نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور معاملہ ختم ہونے تک رباب کو سیکیورٹی آفس میں رکھنے کی ہدایت کی، جس پر طلبا نے مبینہ طور پر انتظامیہ اور سیکیورٹی عملے کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں”.شوکاز نوٹس میں تینوں طلبا کو یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کی خلاف کا مرتکب قرار دیا گیا اور 3 دن کے اندر وضاحت جمع کروانے کی ہدایت کی گئی.اسی روز ہی ایک اور حکمنامہ یونیورسٹی سے جاری ہوا جس میں مذکورہ تین طلبا کے ہاسٹل میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی،
پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ میں پروازوں پر پابندی رواں ماہ ختم ہونے کا امکان
پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ،میت اسلام آباد چھوڑ کر لواحقین کوسکردو پہنچا دیا
پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف
پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ
پی آئی اے کا جون سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا امکان
(پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل
پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ
پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان
عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر
وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا
کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات
-

پشاور یونیورسٹی میں طلبا لڑ پڑے، ڈنڈوں، گھونسوں کا استعمال،ویڈیو وائرل
خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں طلبا آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
یونیورسٹی آف پشاور میدان جنگ بن گئی، طلبا آپس میں لڑے تو ڈنڈوں، گھونسوں کا استعمال کیا گیا، طلبا کو چھڑانے کے لئے جانے والے طلبا بھی مکوں کا نشانہ بن گئے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں طلبا کی آپس کی لڑائی کو دیکھا جا سکتا ہے، یونیورسٹی میں موجود طلبا کا کہنا ہے کہ : اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے طلبا کی ٹور کے دوران آپس میں لڑائی ہو ئی تھی، ٹور سے واپسی پر گزشتہ روز ٹ دوبارہ یونیورسٹی میں لڑائی ہو ئی ہے، تاہم ڈیپارٹمنٹ نے ابھی تک جھگڑے کا نوٹس نہیں لیا۔
طلبا کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات طلباء کی تعلیم پر اثر انداز ہوتے ہیں اگر ایکشن نہ لیا گیا تو ایسے واقعات معمول بن جائیں گے، طلبا کو ایسے واقعات پر روکنا ہو گا اور جو ملوث ہیں انکے خلاف کاروائی کرنی ہو گی.
پاکستان کے امریکہ میں سابق سفیر حسین حقانی نے طلبا کی لڑائی پر ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اگر یونیورسٹی میں پڑھنے والے جو پڑھے لکھے طبقہ کا حصہ ہیں ، بات چیت سے اختلافات طے کرنے کے بجائے ہاتھا پائی پر اتر آتے ہیں تو باقی قوم کا کیا حال ہوگا؟ معاشرہ میں رواداری اور مہذب اختلاف رائے کی گنجائش پیدا کرنے کے لئے بھی کوئی تحریک چلائے!”.
اگر یونیورسٹی میں پڑھنے والے جو پڑھے لکھے طبقہ کا حصہ ہیں ، بات چیت سے اختلافات طے کرنے کے بجائے ہاتھا پائی پر اتر آتے ہیں تو باقی قوم کا کیا حال ہوگا؟ معاشرہ میں رواداری اور مہذب اختلاف رائے کی گنجائش پیدا کرنے کے لئے بھی کوئی تحریک چلائے! https://t.co/SWiESwxnN7
— Husain Haqqani (@husainhaqqani) May 31, 2024
-

مالم جبہ، پی سی ہوٹل کی گاڑی کھائی میں گرنے سے چھ افراد کی موت
مالم جبہ، پی سی ہوٹل کی گاڑی کھائی میں جا گری ،چھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ سات زخمی ہو گئے ہیں
افسوسناک حادثہ مالم جبہ رانگاہ کےقریب پیش آیا،پی سی ہوٹل کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد کی موقع پر موت ہو گئی، چار زخمی ہسپتال میں چل بسے، سات افراد زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں اور زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے،ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں الیکٹرانک کمپنی کااسٹاف سوار تھا،
حادثہ کی اطلاع ملنے پر پاک فوج کے دستے موقع پرپہنچ گئے،پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں کی بروقت کاروائی سے زخمیوں کو نکالا جاسکا۔
-

سامان سے لوڈ پاکستانی ٹرکوں کو ایک ہفتے تک روک لیا جاتا ہے،پاکستانی ٹرکوں کوجلد آنے کی اجازت دی جائے،ضیاء الحق سرحدی
پشاور،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شنواری)سامان سے لوڈ پاکستانی ٹرکوں کو ایک ہفتے تک روک لیا جاتا ہے،پاکستانی ٹرکوں کوجلد آنے کی اجازت دی جائے،ضیاء الحق سرحدی
افغان قونصلیٹ پشاور کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر کے درمیان پاک افغان باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ میں درپیش مسائل کے دیر پا حل اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے باہمی مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق رائے ہو ا ہے۔
یہ ملاقات گزشتہ روز افغان قونصلیٹ پشاور کے آفس میں ہوئی،ملاقات میں پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(PAJCCI) کے کوآرڈینیٹر ضیاء الحق سرحدی،سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI)کے سابق سینئر نائب صد ر انجینئر منظور الٰہی ، مدیر ٹرانسپورٹ افغان قونصلیٹ سید محمد فائز ،سابق ڈپٹی کمرشل اتاشی ڈاکٹر حمید فاضل خیل اور پروٹوکول آفیسر شاہد اللہ ظہیر بھی شامل تھے۔
ضیاء الحق سرحدی جو کہ فرنٹیئر کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن(FCAA) خیبرپختونخوا پشاور کے صدر بھی ہیں نے اجلاس کو بزنس کمیونٹی ، تاجروں، صنعت کاروں ، ایکسپورٹر، ٹرانسپورٹر اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، افغا ن ڈاکومنٹ علم وخبر کی پشاور میں دوبارہ بحالی ،دونوں ملکوں کے مابین لیزان کمیٹی کا قیام اور دیگر مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا اور مسائل کے حل کے لئے مختلف تجاویزدیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک سال کی مدت کے لئے پاسپورٹ اور ویزاکی ضرورت کے بغیر ٹرانسپورٹ کو ٹیمپراری ایڈمیشن ڈاکومنٹس (TAD) کے نفاذ کی اجازت دے دی ہے جس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے ٹرکوں کو شامل نہیں کیا گیا ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک افغان کی باہمی تجارت امپورٹ ایکسپورٹ کے ساتھ ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ کو بھی اس میں شامل کیا جائے ۔
اس موقع پر انجینئر منظور الٰہی نے کہا کہ اس وقت افغانستان سے سوپ سٹون، کوئلہ ، کاٹن کے علاوہ دیگردوسری اشیاء بھی کافی تعداد میں افغانی اور پاکستانی ٹرکوں میں آرہی ہیں جبکہ پاکستانی ٹرکوں میں جو سامان آتا ہے ان کو ایک ایک ہفتہ روک لیا جاتا ہے لہٰذا پاکستانی ٹرکوں کو بھی جلد سے جلد آنے کی اجازت دی جائے۔
اس موقع پرسابق ڈپٹی کمرشل اتاشی اور مدیر ٹرانسپورٹ نے بھی اپنی اپنی تجاویز اور آرا سے آگاہ کیا جبکہ افغان قونصل جنرل اورقونصلیٹ کے سفارت کاروں نے پاکستان کی جانب سے ٹرانسپورٹ سے متعلقہ مسائل بالخصوص طورخم بارڈر پر غیر ضروری غیر رجسٹرڈ چیکنگ پوائنٹس اور افغان ٹرانسپورٹر کو مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے کے واقعات سے بھی آگاہ کیا، ایف بی آر کی طرف سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینرز کو کراچی میں کراس ٹفنگ کے ذریعے مقامی کنٹینرز میں لوڈ کرنے کے احکامات ہونے کے باوجود عمل درآمد نہ ہو سکا جس کی وجہ سے افغانی تاجروں کو لاکھوں روپے کا ڈی ٹینشن چارج دینا پڑ رہا ہے۔
اس موقع پر ضیاء الحق سرحدی نے کہا کہ پاک افغان باہمی تجارت کے فروغ ملکی معیشت کے استحکام وترقی کے لئے ناگزیر ہے۔جبکہ افغانستان سمیت علاقائی تجارت میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان باہمی تجارت کے حجم میں کافی کمی واقع ہوئی ہے جو کہ دونوں ممالک کی معیشت کے لئے سود مند نہیں ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان باہمی تجارت تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور مستحکم کرنے کے لئے ایک مشترکہ روڈمیپ حکمت عملی تشکیل دیں اور مشترکہ کوششوں اور اقدامات کے ذریعے بارڈرز کو دونوں اطراف پر تاجروں ، امپورٹرز، ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں کیونکہ پاکستان کی ترقی اور معاشی خوشحالی کا انحصار افغانستان اور علاقائی تجارت پر ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ جس طرح افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں منسٹری آف کامرس اسلام آباد نے ایک لیزان کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے اسی طرح افغان قونصلیٹ ایک لوکل پاک افغان باہمی تجارت مشترکہ لیزان کمیٹی تشکیل دے تاکہ دونوں جانب کی تجارت کو فروغ حاصل ہو۔ اس لئے حکومت کو چاہیے کہ پاک افغان باہمی تجارت اور وسطی ایشیا ممالک کے ساتھ ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لئے تاجروں کو سہولیات اورخصوصی مراعات کا اعلان کریں اور تمام مسائل کو ایک مشترکہ لائحہ عمل کے تحت حل کئے جائیں ۔
اس موقع افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس کے کوآرڈینیٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان افغانستان کے تاجروں کے درمیان مشترکہ اجلاس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا جس میں پاک افغان جائنٹ چیمبر اور افغان قو نصلیٹ مشترکہ اقدامات کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے بحث کریں گے۔
-

پشاور:پولیس افسران، اہلکاروں کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پابندی عائد
پولیس افسران، اہلکاروں کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔پشاور میں پولیس افسروں، اہلکاروں کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامے میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر نہیں کریں گے، ویڈیو کا تعلق کسی گرفتاری یا برآمدگی سے ہی کیوں نہ ہو۔حکمنامے میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے پولیس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی میں حکومتی، اپوزیشن اراکین کی تنقید کے بعد پابندی لگائی گئی۔
-

خیبر پختونخوا اسمبلی میں فنانس بل 25-2024 منظور،
خیبر پختونخوا اسمبلی میں فنانس بل 25-2024 منظور کر لیا گیا، فنانس بل کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کی خرید و فروخت پر 2 فی صد ٹیکس اداکرنا ہوگا۔
نسوار کے تمباکو پر ساڑھے7 روپے فی کلوگرام ٹیکس عائد کردیا گیا۔ فنانس بل کے مطابق 5 مرلہ سے کم گھر ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں، 5 سے 10 مرلے پر 3 ہزار ٹیکس ہوگا، 15مرلہ پر ساڑھے 3 ہزار، 18مرلہ پر 4 ہزار، ایک کنال پر 15ہزار اور دو کنال پر 40 ہزار ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔نجی پرائمری اسکول پر 40 ہزار، مڈل پر 50 ہزار اور ہائی اسکول پر 1 لاکھ سالانہ ٹیکس نافذ ہوگا، نجی یونیورسٹی پر ڈھائی لاکھ روپے سالانہ ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے۔
فنانس بل میں کہا گیا ہے کہ ورجینیا ٹوبیکو پر 50 روپے فی کلو گرام یا انوائس کا 3 فیصد ٹوبیکو سیس لاگو ہوگا۔ خیبرپختونخوا میں کاشتکاروں سے تمباکو خریدنے والی کمپنی ایکسائز محکمے کےساتھ رجسٹرڈ کریگی۔خیبر پختونخوا میں پیدا کوئلہ، نیفرائٹ، کرومائٹ اور گریفائٹ ٹیکس نیٹ میں شامل کرلیا گیا۔فنانس بل میں کہا گیا ہے کہ انڈسٹریل ایریا میں صنعتی پلاٹ پر 10 ہزار روپے کا فکسڈ ٹیکس، سروس اسٹیشن پر 20 ہزار پراپرٹی ٹیکس، پیٹرول اور سی این جی اسٹیشن پر 50 ہزار اور موبائل فون ٹاور پر 40 ہزار روپے ٹیکس نافذ کردیا گیا۔موٹرسائیکل پر ڈھائی ہزار روپے لائف ٹائم ٹوکن نافذ کردیا گیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ٹریفک چالان میں اضافہ کیا گیا ہے۔شادی ہال ٹیکس کی تین کیٹیگری ہوں گی، 15 سے 25 ہزار تک ٹیکس نافذ ہوگا۔ -

معمولی تکرار پر بھائی قتل
خیبر پختونخواہ کے شہر سوات میں بھائی نے سگے بھائی کو معمولی تکرار پر گولیاں مار کر قتل کردی اپر سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں بھائی نے اپنے سگے بھائی کو گولیاں مار کر قتل کردیا ، دونوں بھائیوں نے آپس میں معمولی تکرار سے جھگڑا کیا جس سے معاملہ پستول اور جان لینے تک پہنچ گیا ، بخت منیر ولد خائستہ گل نے اپنے سگے بھائی امجد علی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا ،مقتول کو پوسٹ مارٹم کیلئے سوات خوازہ خیلہ ہسپتال پہنچا دیا جبکہ قاتل موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی اور قاتل کی تلاش شروع کردی ، قاتل کی گرفتاری کیلئے مختلف جگہوں چھاپے مارے جارہے ہے۔
-

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اےایس آئی جاں بحق
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اےایس آئی جاں بحق ہو گیا۔
باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق تھانہ سربند کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی اکبر جاں بحق ہو گیا،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق اے ایس آئی اکبر موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کا شکار ہو گیا،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے 10خول ملے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جب کہ دو افراد گاڑی سے اتر کر فرار ہوگئے، پولیس کی فائرنگ سے ہری پورسے تعلق رکھنے والاجہانگیر زخمی ہوا، جہانگیر کے دو ساتھی گاڑی سے نکل کر فرار ہوگئے ، جب کہ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا، تھانہ مارگلہ پولیس نے گاڑی تھانے منتقل کر دی۔
رفح میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا ،21 فلسطینی …
امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
جعلی بینک اکاؤنٹ کیس: جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کیخلاف مقدمے کی سماعت …
