پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جا رہا ہے۔بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف بیان دیتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا گزشتہ تین روز سے خیبرپختونخوا میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے، لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا قربانی کا گوشت خراب ہو رہا ہے۔اسد قیصر کا کہنا تھا خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جا رہا ہے، ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا مگر انہوں نے حدیں پار کر دیں، ہماری زمینوں پر تربیلا ڈیم بنا ہے مگر اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے فلور پر بھی احتجاج کریں گے اور بجٹ تقریر میں بھی اس ایشو کو اجاگر کریں گے، ہمیں لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی منظور نہیں، یہ ظلم بند کیا جائے۔
Category: پشاور
-

خیبر پختونخوا: بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج
خیبر پختونخوا میں عید کے دنوں میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، شہریوں نے احتجاج کرکے کئی مقامات پر سڑکیں بلاک کر دیں۔پشاور کے آبدرہ اور نواں کلے میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے باڑہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور واپڈا کیخلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 4 دن سے گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، عید پر بھی بجلی میسر نہیں، پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔علاوہ ازیں مردان کی یونین کونسل ہوتی کے سینکڑوں عوام نے عید پر بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گرمی کے ستاٸے عوام کو مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں پر اعلانات کرکے تھانہ ہوتی کے سامنے پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ دوسری جانب پشاور چارسدہ روڈ کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ جس سے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، جبکہ نوشہرہ کلاں میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر آ گئے، مظاہرین نے واپڈا اور گیس حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔ اسکے علاوہ کرک اور کوہاٹ میں بھی عوام بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہے،
-

ہمارے حوصلے بلند اور ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنا حق لینے تک لڑتے رہیں گے
میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ میری طرف سے تمام اہل اسلام کو عید قرباں کی مبارکباد، جو صاحب استطاعت لوگ قربانی کر رہے ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اردگرد مستحق لوگوں کا خاص خیال رکھیں، میں آج پوری پاکستانی قوم سے مخاطب ہوں اور کچھ ضروری باتیں کرنا چاہتا ہوں، اس وقت ہمارے قائد عمران خان کو جعلی کیسز میں سے جیل میں رکھا گیا ہے، ان جعلی کیسز کو آہستہ آہستہ چلایا جارہا ہے تاکہ انہیں لمبے عرصے تک جیل میں رکھا جاسکے، عمران خان کو لمبے عرصے تک جیل میں رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ اپنے نظریے اور تحریک سے پیچھے ہٹ جائے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا، عمران خان نے قوم کو جگانے کی تحریک شروع کر رکھی ہے، عدلیہ سے اپیل ہے کہ ان جعلی کیسز کو جلد سے جلد ختم کیا جائے اور میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے،وفاق میں فارم 47 والی حکومت عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے بیٹھی ہوئی ہے، عوام کا مینڈیٹ چوری کروانے والوں کو پیغام دیتا ہوں کہ ملک کو چلانے کا آپ کا طریقہ کار درست نہیں، عمران خان کی حکومت کو ایک سازش کے تحت ہٹا کر پی ڈی ایم کی ڈمی حکومت بٹھائی گئی، پی ڈی ایم کی حکومت نے اس وقت ملک کا جو حال کیا ہے وہ قوم کے سامنے ہے، ملک میں عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کرکے آئین کو توڑا گیا، اس کے بعد ملک میں فسطائیت کا ایک دور شروع کیا گیا تاکہ تحریک انصاف کو ختم کیا جائے، وہ دور نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی تاریخ کا بدترین دور تھا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ جو کچھ کیا گیا اس کا کسی کو معلوم نہیں تو یہ ایک بھول ہے، اس فسطائیت کا جو بھی حصہ رہا اس نے بتا دیا ہے کہ یہ سب کس کے دباؤ میں اور کس کے کہنے پر کیا گیا، سب کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے اور اپنی اصلاح کرنی چاہیے، لیکن اصلاح کی بجائے فسطائیت کو مزید آگے بڑھایا جارہا ہے، قوم ان لوگوں کو یکسر مسترد کرچکی ہے اور ان اداروں سے شکوہ کر رہی ہے جو ان لوگوں کو لے آئے ہیں، یہ سب جانتے ہوئے بھی ان لوگوں کو مسلط کیا گیا کہ ان لوگوں نے اس ملک کو لوٹا ہے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت یا عوام کا عزم کمزور ہوگا تو یہ ان کی بھول ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں، یہ حکومت خیبر پختونخوا کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے اور بار بار کر رہی ہے، ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنا حق لینے تک لڑتے رہیں گے۔
جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ
بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کےخواہشمند
قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ
-

کرم: بارودی مواد دھماکے میں 4 افراد جاں بحق
پارا چنار میں گاڑی کے قریب نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ سینٹرل کرم تیندو میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں باب بیٹا بھی شامل ہیں۔اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ گاڑی میں سوار افراد قربانی کا جانور لینے جارہے تھے۔ریسکیو ورکرز کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو صدہ منتقل کیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں 1 کی حالت تشویشناک ہے۔ڈی پی او کرم نثار احمد کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہ ہوسکی، اس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
-

کے پی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان پر قانون کے امتحان میں نقل کرنے کا الزام
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان پر قانون کے امتحان میں نقل کرنے کا الزام ہے۔ اس پر صوبائی وزیر کہتے ہیں کہ انہیں ایک منصوبہ بندی کے تحت اس سال فروری کے الیکشن سے روکنے کےلیے یہ کیا گیا تھا۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے وائرل دستاویز پر اپنے مؤقف میں کہا کہ امتحانات میں بےنظمی کے الزام پر ڈسپلن کمیٹی نے بلایا تھا اور 30 جنوری کو کمیٹی میں پیش ہوا اور مجھے کلیئر کردیا گیا تھا۔ پشاور سے موصولہ اطلاع کے مطابق صوبائی وزیر کو ایگزامینیشن ڈسپلن کمیٹی میں پیش ہونے کا کال لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ یونیورسٹی آف پشاور کی ڈسپلن کمیٹی کا کال لیٹر رواں سال جنوری میں جاری ہوا تھا۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بےنظمی کا مطلب یہ نہیں کہ میں نقل کرتے پکڑا گیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے الیکشن سے روکنے کےلیے یہ پلاننگ کی گئی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی۔ -

لکی مروت:پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر مارا گیا
لکی مروت میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر مارا گیا۔
باغی ٹی وی : سی ٹی ڈی کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ لکی مروت میں 8 مسلح دہشتگرد تخریب کاری کے منصوبہ کی غرض سے موجود ہیں جس کے پیش نظر گزشتہ شب بنوں اور لکی مروت پولیس نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ علاقہ گمبیلا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ آپر یشن کے دوران دہشتگردوں سے فا ئر نگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر ولی اللہ ہلا ک ہو گیا، ہلاک دہشتگرد سی ٹی ڈی بنوں، ڈی آئی خان اور مقامی پولیس کوبم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور پولیس پر حملوں جیسے مقدمات میں مطلوب تھا، ہلاک دہشتگردکے قبضہ سے اسلحہ و کارتوس اور ہینڈ گرینیڈ برآمد بھی برآمد کیے گئے۔
-

پشاورمیں 72 سالہ شخص کی 13 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش،دلہا اور نکاح خواں گرفتار
پشاورمیں 72 سالہ شخص کی 13 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
باغی ٹی وی: پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے تنگی میں 72 سالہ شخص نے 13 سالہ بچی کو پانچ لاکھ روپے کے عوض اپنے نکاح میں لینے کی کوشش کی اور یہ رقم والد کو ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی،پولیس نے 72 سالہ بوڑھے دلہا کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت حبیب جان کے نام اور ارمڑ کے رہائشی سے ہوئی، کارروائی کے دوران بچی کا والد موقع سے فرار ہوگیاپولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چائلٹ ایکٹ کے تحت ملزم اور لڑکی کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ نکاح خواں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب شوہر سے طلاق کے خوف کے باعث خاتون نےاپنی نومولود بیٹی کو اغوا کروایا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا اسلام آباد میں نومولود بچی کے اغواء میں ملوث دوعورتوں سمیت چار ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کرنے کی تجویز
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمہ زاہدہ بی بی نے اپنے شوہر سے خلع کے ڈر سے بچی کے اغوا کا پلان بنایا، گرفتار ملزمان میں محمد یار، زاہدہ بی بی، آسیہ بی بی اور محمد یاسر شامل ہیں اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں شہری محمد سجاد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے ہاں 21 مئی کو بچی کی ولادت ہوئی، دائی آسیہ بی بی نے بچی ملزمان محمد یاراور محمد یاسرکو فروخت کردی اور ہمیں بتایا کہ آپ کی بیٹی فوت ہوگئی ہے-
جاپان میں48 گھنٹوں کے اندر موت کا سبب بننے والے ”گوشت خور …
ملزمہ کے خاوند نے جرم چھپانے کے لئے ایک جھوٹی درخواست بھی تھانہ میں جمع کرائی جس میں اس نے بچی کا والد ہونے کا دعوی کیا ترجمان پولیس کے مطابق چاروں ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اقرار کیا پولیس نےمغوی نومولود بچی کو والدین کے حوالے کر دیا،ملزمہ زاہدہ بی بی نے دائی کو اغواسے قبل کچھ رقم ایڈوانس میں دی تھی۔
سپنٹک کی چوٹی پر لاپتا ہونے والے دو میں سے ایک جاپانی کوہ پیما کی …
-

سوات اور گردونواح میں 4.8 شدت کا زلزلہ
خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-
باغی ٹی وی : زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 185 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، اس دوران لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات کی طرف دوڑ پڑے۔
-

عیدالاضحیٰ کے دوران پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس کو بند نہ کرنے کا اعلان
محکمہ ٹرانسپورٹ پشاور نے عیدالاضحیٰ کے دوران پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس کو بند نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کی سروس عید پر فعال رہے گی، مسا فروں کی سہولت کیلئے عید کے بعد اتوار کے روز ER-01 کے شام کے اوقات کار بھی بڑھا دیے گیے۔ اوقات کار بڑھانے کا مقصد عید کی چھٹیوں سے واپس گھر آنے والے مسافروں کو سہولت دینا ہے،اتوار، 23 جون، کو ایکسپریس روٹ ER-01 کے اوقات کار ایک گھنٹہ بڑھا کر شام 8 بجے تک کر دئیے گئے ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے روز سروس صبح 10 بجے شروع ہو کر رات 10 بجے تک فعال رہے گی ،عید کے دوسرے اور تیسرے روز سروس صبح 6 بجے شروع ہو گی جبکہ عید کے دوسرے اور تیسرے روز بھی سروس رات 10 بجے تک فعال رہے گی ۔ صدف کامل کا کہنا ہے کہ ادارہ عوام کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔
-

سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ ، زیر حراست دہشت گرد ہلاک
پشاور: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کا زیر حراست دہشت گرد ہلاک ہو گیا، جبکہ کارروائی کے دوران حملہ آور دہشت گرد بھی مارا گیا۔
باغی ٹی وی : سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق بڈھ بیر سیفن کے مقام پر دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والا اہم دہشت گرد معاذ عرف عمر خالد عمر حملہ آور دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا کارروائی کے دوران دوسرا دہشت گرد بھی ہلاک کردیا گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی، دہشت گرد عمر خالد پشاور پولیس کے دو افسران پر حملے میں ملوث تھا۔
گورنر سندھ کا طبی سہولیات لوگوں کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ایپ لانچ …
صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے،یوسف رضا گیلانی
پیپلز پارٹی کس بات پر ناراض؟جاگیرداروں پر تو ٹیکس لگایا ہی نہیں گیا،خالد مقبول صدیقی
