Baaghi TV

Category: پشاور

  • ضلع کرم :ڈاکٹر عدنان روس سے ڈاکٹریٹ آف جنرل سرجری کا گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب

    ضلع کرم :ڈاکٹر عدنان روس سے ڈاکٹریٹ آف جنرل سرجری کا گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب

    ضلع کرم ( باغی ٹی وی رپورٹ ) لوئرکرم ششو کے رہائشی ڈاکٹر عدنان جوکہ بنیادی طور پر انتہائی پسماندہ علاقہ سنٹرل کرم مناتو قوم منتوال ذیمشت تپہ باگزئی سے تعلق رکھتے ہیں، نے روس کے جیورجیا باٹومی شوٹا روستاویلی اسٹیٹ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی تعلیم مکمل کی اور جنرل سرجری میں گولڈ میڈل حاصل کرکے نہ صرف ایک تاریخ رقم کی ہے، بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے ضلع کرم کے لئے بہت بڑا اعزاز حاصل کیا ہے۔

    اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنرل ایوارڈ سری منی تھی، جن کے لئے پوری دنیا سے میرا انتخاب کیا گیا تھا، جو میرے وہم وگمان بھی نہ تھا۔ یہ سب کچھ میرے والدین کی دعاؤں،اساتذہ کی محنت اور میری ذاتی شبانہ روز کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہؤا۔

    اُنہوں نے کہا کہ مجھے چاہنے والوں نے مبارک باد کے پیغامات بھیجے، لیکن جب مجھے معلوم ہؤا کہ ضلع کرم ایک بار پھر خون آلود ہے تو میری ساری خوشیاں ختم ہوگئیں۔

    اُنہوں نے روتے ہوئے کہا کہ دنیا کہاں سے کہاں چلی گئی اور ہم کہاں جا رہے ہیں، خدارا ضلع کرم کوامن اور خوشیاں دو، تعلیم، صحت اور مواصلات دو،ان کے بچوں اور آنے والی نسلوں پر رحم کرو، بچوں کے ہاتھوں میں بندوق نہیں قلم دو، تاکہ آنے والی نسلیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے بہترین شہری بن کر ملک وقوم کی خدمت کرسکیں۔ اب مزید خونریزی کا یہ ڈرامہ ختم کر دو۔ یہاں غربت اور بے روزگاری سے لوگ فاقے کر رہے ہیں۔ اپنے بچوں کے لئے ایک وقت کی روٹی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

    اُنہوں نے علمائے کرام اور نوجوانانِ علاقہ سے درخواست کی کہ محراب و منبر سےامن کے لئے آواز اُٹھائیں اور ان لوگوں کی آواز بنیں جو امن لیے کام کرتے ہیں۔

    گزشتہ روز جب وہ اپنے آبائی گاؤں ششو لوئرکرم پہنچے تو مقامی لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہار پہنائے اور مبارک باد دی۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عدنان نے میٹرک کیمبرج پبلک سکول سدہ سے ہی کیا اور مزید تعلیم کے لئے روس چلے گئے، جہاں سے انہوں نے جنرل سرجری میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ زمانہ طالب علمی میں وہ بوائے سکاؤٹس بھی رہے ہیں اور کرم سکاؤٹس اوپن گروپ کی طرف سے اُنہوں نے نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹس میں کئی بار شرکت کرکے اپنے قابلیت کا لوہا منوایا تھا۔

    اُنہوں نے اپنے اعزاز کو شہدائے کرم کے نام کردیا۔

  • پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق  پالیسی سخت ہے،ٹک ٹاک

    پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق پالیسی سخت ہے،ٹک ٹاک

    پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک کو توہین آمیز مواد ہٹانے کے حکم پر ٹک ٹاک نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے

    ٹک ٹاک کی جانب سے لکھا گیا خط چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو موصول ہو گیا ہے، خط ٹک ٹاک کے ہیڈ آف پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز کی جانب سے لکھا گیا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو ٹک ٹاک کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ” ٹک ٹاک پر مبینہ طورپر توہین آمیز مواد اپ لوڈ ہونےکی خبریں ہم تک پہنچیں جس پر ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کو ایسا مواد ہٹانے کے لیے خصوصی پورٹل دیا مگر پی ٹی اے نے توہین آمیز مواد رپورٹ نہیں کیا، خبریں آنےکے بعد ٹک ٹاک نے خود پی ٹی اے کو توہین آمیز مواد رپورٹ کرنے کی درخواست کی اور پورٹل پر رپورٹ شدہ توہین آمیز مواد کو ٹک ٹاک نے بلاک کیا ہے،پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق ٹک ٹاک کی پالیسی سخت ہے اور ٹک ٹاک توہین آمیز مواد سے متعلق مقامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے جب کہ ٹک ٹاک نے عدالتی کارروائی میں حصہ لینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا”۔

    واضح رہے کہ ٹک ٹاک کو توہین آمیز مواد کی وجہ سےبند کرنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی تھی، دوران سماعت عدالت نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے توہینِ مذہب اور قابل اعتراض ویڈیوز ہٹانے کا حکم دیا تھا،درخواست گزار کے وکیل نے کہا تھا کہ ہم نے استدعا کی ہے کہ ٹک ٹاک کو بند کیا جائے، ٹک ٹاک پر جو توہین مذہب کی پوسٹیں شیئر کی جاتی ہیں، ہمیں ان پر اعتراض ہے، جو مثبت چیزیں شیئر ہوتی ہیں ہم اس کے خلاف نہیں ہیں، جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ انتہائی اہم ایشو ہے، جو مثبت چیزیں ہیں وہ شیئر کریں، لیکن قابل اعتراض چیزیں یا توہین مذہب سے متعلق پوسٹیں شیئر نہیں ہونی چاہیے،پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت میں کہا تھا کہ ایک دن میں ٹک ٹاک پر لاکھوں ویڈیوز شیئر ہوتی ہیں، ٹک ٹاک پر جب بھی کوئی توہین مذہب کی پوسٹ شیئر کی جاتی ہے، ان کو بلاک کردیا جاتا ہے،جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور دیگر ممالک میں تو اس کو فلٹر کیا گیا ہے، یہاں پر ایسا کیوں نہیں کیا گیا؟، جس پر پی ٹی اے کے وکیل نے جواب دیا کہ ٹک ٹاک پر جو توہین مذہب کی پوسٹیں آتی ہیں وہ اکاؤنٹ باہر کے ہوتے ہیں،جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ فائر وال بنائی جائے اور جو بھی توہین مذہب کی ویڈیوز آئیں وہ بلاک ہو جائیں، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ یہ ٹیکنیکل معاملہ ہے،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت پی ٹی اے کو حکم دے کہ جو توہین مذہب اور قابل اعتراض مواد ٹک ٹاک پر موجود ہے، اس کو ہٹایا جائے۔پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک بند کرنے کےلیے دائر درخواست پر اگلی سماعت 24 جولائی کو ہوگی۔

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

  • اے این ایف اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی مشترکہ طور پر ’’منشیات سے آگاہی سیمینار‘‘ کا انعقاد

    اے این ایف اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی مشترکہ طور پر ’’منشیات سے آگاہی سیمینار‘‘ کا انعقاد

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار کے شرکاء نے لوگوں خصوصاً نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لیے سال بھر ایسے سیشنز کے انعقاد پر زور دیا۔انسداد منشیات فورس(ANF) اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کی انسداد تمباکو اور منشیات کنٹرول کمیٹی نے مشترکہ طور پر ’’منشیات سے آگاہی سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا۔

    تقریب میں بریگیڈیئر مظہر حسین ریجنل ڈائریکٹر کمانڈنٹ کے پی ، ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی، ممبر انسداد تمباکو اینڈ ڈرگ کنٹرول کمیٹی KMU ضیاء الحق سرحدی، چیئرمین اینٹی ڈرگ کنٹرول کمیٹی KMU ڈاکٹر محمد علی نے شرکت کی۔ حاجی بہادر ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف کے پی، واجد یوسف، مختلف سکولوں کے طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی شرکاء نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے استعمال کے خلاف نعرے درج تھے اور اس لعنت کے تدارک کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر اینٹی ٹوبیکو ڈرگ کنٹرول کمیٹی کے ایم یو ضیاء الحق سرحدی نے کہا کہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے ایسی سرگرمیاں سال بھر باقاعدگی سے ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے جس سے ہماری نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے جس کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

    ضیا سرحدی نے خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف ٹاسک فورس کی تشکیل کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک درست اقدام ہے اور وقت کی ضرورت تھی جو کے پی حکومت نے اٹھایا۔

    ڈائریکٹر اے این ایف، بریگیڈئر مظہر حسین ن کہا کہ جب منشیات کے استعمال کی بات آتی ہے تو نوجوان معاشرے کا سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ ہوتے ہیں۔

    انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ منشیات بنیادی طور پر پڑوسی ممالک سے اسمگل کی جاتی ہیں، اکثر نابالغوں کو نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ڈومیسٹک ماحول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات فورس (ANF) انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں کر رہی ہے اور منشیات فروشوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ آج تک سمگلنگ کی 96% کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں، اور کم از کم 7,000 منشیات کے سمگلروں کے اثاثے ضبط کیے جا چکے ہیں۔

    چیئرمین اینٹی ڈرگ کنٹرول کمیٹی کے ایم یو، ڈاکٹر حاجی بہادر نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ منشیات کے استعمال سے نمٹنے کے اپنے عزم کے تحت، کے ایم یو نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں منشیات اور تمباکو کے استعمال سے متعلق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی پالیسی اپنائی ہے۔ یہ پالیسی اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF)، غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) اور معروف بحالی مراکز کے پیشہ ور افراد کے ساتھ مل کر پورے تعلیمی سال میں مسلسل آگاہی مہم بشمول سیمینارز، ورکشاپس اور لیکچرز کا پابند کرتی ہے،

  • پشاور: سی ٹی ڈی نے رواں سال دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق تفصیلات کی رپورٹ جاری کر دی

    پشاور: سی ٹی ڈی نے رواں سال دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق تفصیلات کی رپورٹ جاری کر دی

    رواں سال دہشتگردوں کے خلاف 1433 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہوئے ۔خیبرپختونخوا میں رواں برس ہونے والے دہشتگردی کے واقعات اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک 55 دہشتگرد حملوں کو ناکام بنایا گیا، 322 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا اور 124 کو ہلاک کیا گیا۔سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق 2خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرکے پشاور کو بڑی تباہی سے بچایا گیا، کارروائیوں میں محسن قادر گروپ، بیٹنی پڑاکیے گروپ، ٹیپو گل گروپ اور ضرار گروپ کو انجام تک پہنچایا گیا جبکہ سنتا گروپ، ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ کے کمانڈرز اور ان کے ساتھیوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا خیز بارود کی اسمگلنگ میں ملوث 14 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا، 18 دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی تھی جن میں سے انتہائی مطلوب 10 دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ 8 کو آپریشنز میں ہلاک کیا گیا۔سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق رواں سال 273 دہشتگرد حملے ہوئے جبکہ حملوں میں 118 پولیس اہلکاروں اور افسران کو ٹارگٹ کیا گیا۔

  • مدین میں ایک شخص کو زندہ جلانے والے ملزمان میں 3 منشیات فروش نکلے

    مدین میں ایک شخص کو زندہ جلانے والے ملزمان میں 3 منشیات فروش نکلے

    سوات کے علاقے مدین میں ہونے والے المناک واقعے میں نیا موڑ آگیا ہے۔ پولیس کی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ مذہبی توہین کے الزام پر ایک شخص کو زندہ جلانے کے ملزمان میں تین افراد منشیات فروش نکلے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق، ان تینوں ملزمان کے خلاف پہلے سے منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں۔ ان میں سے ایک ملزم آئس جبکہ دو دیگر چرس کی فروخت میں ملوث تھے۔
    واقعے کی ویڈیوز کے ذریعے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ اس سانحے میں ملوث 25 سے زائد افراد پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں اور وہ ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
    یہ انکشاف اس المناک واقعے کو نئے زاویے سے دیکھنے پر مجبور کرتا ہے، جہاں مذہبی جذبات کے ساتھ ساتھ مجرمانہ سرگرمیوں کا عنصر بھی سامنے آیا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اس واقعے کے پس پردہ تمام حقائق کو سامنے لایا جا سکے
    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوات کے ہل اسٹیشن مدین میں مبینہ توہین مذہب کے الزام میں ہجوم نے تشدد کرکے ایک شخص کو تھانے سے نکال کر قتل کیا اور لاش کو جلا دیا تھا۔واقعے کے بعد وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے کی رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مارے جانے والے شخص نے توہین مذہب سے بارہا انکار کیا تھا۔

  • عزم استحکام کا مقصد نیشنل ایکشن پلان میں نئی روح پھونکنا ہے، سکیورٹی ذرائع

    عزم استحکام کا مقصد نیشنل ایکشن پلان میں نئی روح پھونکنا ہے، سکیورٹی ذرائع

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا، کوئی آپریشن ہوگا نہ ہی کسی کو گھروں سے نکالا جائے گا، عزم استحکام کا مقصد نیشنل ایکشن پلان میں نئی روح پھونکنا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسمگلنگ اور منشیات کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہورہا ہے، دہشتگرد خوارج ہیں، مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ذرائع نے بتایا کہ آپریشن عزم استحکام کے ذریعے اسمگلنگ اور منشیات کی بیخ کنی کی جائے گی، امن کے دیرپا قیام کے لئے موثر حکمت عملی ضروری ہے کیونکہ روزانہ 6 ملین لیٹر تیل ایران سے اسمگل ہوتا ہے جسکی اس سے قبل یہ مقدار 12 ملین لیٹر تھی، روزانہ 3 ٹن منشیات پکڑی جاتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عزم استحکام نیشنل ایکشن پلان کا ہی تسلسل ہے جس میں دہشتگردی کی روک تھام کے لئے کثیرالجہتی پالیسی ترتیب دی جائے گی، منشیات اسمگلنگ کی روک تھام اور دہشتگردوں کو سزائیں دلوانے کے لیے موثر قانون سازی کرکے دہشتگردوں کو منتطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ان غیر قانونی ذرائع آمدنی سے دہشت گردوں کی مالی اعانت ہوتی ہے۔ غیر قانونی تمباکو کی صنعت سے ملکی معیشت کو نقصان ہورہا ہے جسکے لیے ایف بی آر کے فرسودہ نظام کو تبدیل کرنا ہوگا۔

  • 9 مئی واقعات: خیبرپختونخوا کابینہ کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری

    9 مئی واقعات: خیبرپختونخوا کابینہ کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے 9مئی سے متعلق واقعات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

    پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے بارہا 9 مئی سانحے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیااب خیبرپختونخوا کابینہ نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی ہے خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق جوڈیشل کمیشن 9 مئی کے واقعات کی مکمل تحقیقات کرے گا، جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کے بعد 9 مئی 2023 کے واقعات میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا-

    واضح رہے کہ 9مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، اس دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے، اس پر بھی دھاوا بولا اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھااس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی میں ملوث 1900 مشتعل مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ۔

    ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ، اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن

    کے الیکٹرک نے 7 سال کیلئے فی یونٹ ٹیرف میں 10 روپے کا اضافہ مانگ …

    کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

  • خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بہت سنگین ہے، اسد قیصر

    خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بہت سنگین ہے، اسد قیصر

    رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم کسی آپریشن کے حمایتی ہیں نہ کرنے دیں گے۔ اور نہ ہی اسے کرنے دیں گے، اس معاملے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے بات کروں گا ، خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بہت سنگین ہے، صرف تین گھنٹے بجلی دی جاتی ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر کا مشن ہے کہ ہم ان کو چین سے نہیں جینے دیں گے، پارلیمنٹ سے پہلے بھی قبائلی مشیران سے مشورہ کیا جائے تب ہی کوئی آپریشن کامیاب ہوگا۔
    اسد قیصر کا مزید کہنا تھاکہ قانون اور آئین کی جنگ ہم سب نے لڑنی ہے ،ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے،سب کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا،آج بھی مولانا فضل الرحمان سے بات کی اور ہم نے الائنس بنایا ہے۔رہنما تحریک انصاف کا وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے قبائلی عوام کے لیے جو اعلان کیا ہے اس میں سے بجلی کی مد میں ریلیف دیا جائے۔دریں اثنا جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کی ملاقات قومی اسمبلی میں اپوزیشن لابی میں ہوئی، ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

  • پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

    پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

    پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ خیبرپختونخوا کی حکومت نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں کے کالے شیشوں پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں ایک ماہ کے لیے ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پشاور میں دفعہ 144 ایک ماہ کے لیے 25 جون سے 25 جولائی تک نافذ رہے گا۔

  • بنوں : صوبائی وزیر کے اسکواڈ کی گاڑی پر بم حملہ، 3 راہ گیر زخمی

    بنوں : صوبائی وزیر کے اسکواڈ کی گاڑی پر بم حملہ، 3 راہ گیر زخمی

    پشاور: بنوں میں صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان کے اسکواڈ کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تین راہ گیر زخمی ہوئے ۔

    خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان کے اسکواڈ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے، جبکہ گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا،پولیس وین پولیس لائن سے ملک پختون یار خان کو لینے جارہی تھی کہ ڈی آئی خان روڈ پر نشانہ بنایا گیا صوبائی وزیر 9 مئی کیس کے حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت جارہے تھے، انہوں نے اس واقعے میں تین شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    علاوہ ازیں ٹھری میرواہ کے اکری تھانہ حدودِ کے لنک روڈ پر کار میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے باعث کار میں سوار 3 افراد جھلس پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے علاقہ مکینوں کے مطابق ایک ٹائر پنچرہونے کے باوجود کار تیز رفتاری سے بسیرو حسین پاتو سے کرونڈی کے طرف جا رہی تھی کہ اچانک کار سے آگ بھڑک اٹھی کہ تمام تر کوششوں کی باوجود آگ قابو میں نہ آسکی، آتشزد گی کے باعث کار میں سوار 3 افراد جھلس پر جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں بچہ، خاتون اور مرد شامل ہیں۔

    حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

    روسی آرمی چیف، سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے عالمی وارنٹ جاری

    بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 247 میگا واٹ تک پہنچ گیا