باجوڑ کے این اے8 اور پی کے 22 پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جاری پی ٹی آئی کے جلسے میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آگیا، فائرنگ کا واقعہ نواگئی بازار میں پیش آیا۔فائرنگ کے وقت نواگئی بازار میں جلسے ہونا تھا، گل ظفر خان نواگئی بازار میں اپنے کارکنان کی ہمراہ موجود تھے۔گل ظفر خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف نعرے بازی کے بعد گاڑی پر سیدھا فائرنگ ہوئی۔ لیکن خوش قسمتی سے پی ٹی آئی رہنما محفوط رہے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، جبکہ متعدد کارکنان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Category: پشاور
-

ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کیے مگر ہمیں سیاسی جماعت سےمنسوب کیا گیا
پشاور :چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا –
باغی ٹی وی: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائیکورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، بار کونسل کے ارکان اور وکلانے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ 31 سال کے عرصے میں 15ہزار فیصلے دیئے جن میں صرف 509 فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج ہوئے، اس میں بھی 279 کو عدالت عدلیہ نے برقرار رکھا، ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کیے مگر ہمیں سیاسی جماعت سےمنسوب کیا گیا جب کہ کوئی سائل سمجھتا ہےکہ داد رسی قانون کے مطابق نہیں ہوئی تو قیامت کے دن حاضر ہوں، انکوائری میں اے پی ایس فیملیز اور دیگر گواہان کے ساتھ فوجی افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔
آئی ایم ایف کا سی پی پیز کیلئے گیس ٹیرف میں آر ایل این جی …
نواب اکبر بگٹی کی پُر اسرار شخصیت
واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو ریٹائر ہو جائیں گے، سینئر جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاور ہائیکورٹ کےنامزد چیف جسٹس ہیں،محمد ابراہیم خان ایک پاکستانی قانون دان ہیں جو 6 جولائی 2023ء سے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیں۔ وہ 11 اگست 2016ء سے پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ہیں،ابراہیم خان پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں واقع صوابی میں پیدا ہوئے انھوں نے 1974ء سے 1979ء تک کیڈٹ کالج کوہاٹ میں تعلیم حاصل کی، انھوں نے پشاور یونیورسٹی سے الحاق شدہ خیبر لا کالج سے بھی تعلیم حاصل کی-
چیف جسٹس ابراہیم خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آج ہوگا
-

چیف جسٹس ابراہیم خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آج ہوگا
پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آج ہوگا۔
باغی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ اعلامیہ کے مطابق فل کورٹ ریفرنس میں ہائیکورٹ کے تمام ججز شریک ہوں گے، ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور وائس چیئرمین بار کونسل سمیت دیگر بھی مدعو ہیں،چیف جسٹس ابراہیم خان 14 اپریل کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔
محمد ابراہیم خان ایک پاکستانی قانون دان ہیں جو 6 جولائی 2023ء سے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیں۔ وہ 11 اگست 2016ء سے پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ہیں،ابراہیم خان پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں واقع صوابی میں پیدا ہوئے انھوں نے 1974ء سے 1979ء تک کیڈٹ کالج کوہاٹ میں تعلیم حاصل کی، انھوں نے پشاور یونیورسٹی سے الحاق شدہ خیبر لا کالج سے بھی تعلیم حاصل کی-
آئی ایم ایف کا سی پی پیز کیلئے گیس ٹیرف میں آر ایل این جی …
نواب اکبر بگٹی کی پُر اسرار شخصیت
سابق سیکرٹری پنجاب کی نماز جنازہ آج 10:30 پر ادا کی جائیگی
-

بیرسٹر محمد علی سیف کی چیف سیکرٹری کی تقرری پر وفاقی حکومت پر تنقید
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے چیف سیکرٹری کی تقرری کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو اپنے فیصلوں پر جوابدہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ صوبائی حکومت کا استحقاق ہے کہ وہ اپنی پسند کی ٹیم رکھے جس میں چیف سیکرٹری بھی شامل ہیں۔چیف سیکریٹری کی تقرری پر ردعمل کے جواب میں بیرسٹر سیف نے سوال کیا کہ خیبرپختونخوا کو اپنے چیف سیکریٹری کے انتخاب کی خود مختاری کیوں نہیں دی گئی، خاص طور پر جب پنجاب، سندھ اور بلوچستان کو اپنی ترجیحات کے مطابق چیف سیکریٹریز کی تقرری کی اجازت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے موجودہ چیف سیکرٹری اچھے اور قابل بیوروکریٹ ہیں، ہمیں کوئی ذاتی اختلاف نہیں لیکن خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت ہے، افسران بھی اپنی مرضی کے لگانا چاہتے ہیں۔ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت ہم نے ان افسران کے ذریعے ہی چلانی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات میں بھی چیف سیکرٹری کی تعیناتی پر بات کی تھی لیکن پھر بھی معاملہ کو متنازع بناکر سیاسی طور اچھالا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی تعیناتی میں تاخیر کرکے وفاق ہمیں تنگ کر رہا ہے، وفاق خیبرپختونخوا کے ساتھ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق سے باہر کا نہیں بلکہ اپنے ہی ملک کا بیوروکریٹ مانگ رہے ہیں۔ -

بشام میں چینی انجینئرز پر حملہ، خیبرپختونخوا پولیس نے دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کردی
پشاور : بشام میں چینی انجینئرز پر حملے سے متعلق خیبرپختونخوا پولیس نے دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کردی۔
کے پی پولیس کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی جانچ کی بنیاد پر بظاہر لگتا ہےکہ چینی باشندوں کو لے جانے والی گاڑی بلٹ پروف اور بم پروف نہیں تھی جبکہ ہلاک ہونے والے چینی باشندوں میں ایک خاتون انجینئر بھی شامل ہے جائے وقوعہ کی فضائی تصویر بھی حاصل کرلی گئی ہے اور تھانہ بشام تقریباً 6 کلومیٹر جبکہ داسو ڈیم 77 کلومیٹر جائے وقوعہ سے دور ہے، تباہ ہونے والی بس دوسری بس سے 15 فٹ کے فاصلے پر تھی اور خودکش دھماکے سے بس 300 فٹ گہرائی میں جاگری،چینی قافلے میں شامل تمام بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے، خودکش بمبار کے زیراستعمال گاڑی کے ٹکرے حاصل کر لیے گیے ہیں۔
صحت مند پنجاب وژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز
واضح رہے کہ چند روز قبل بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے میں خاتون سمیت 6 چینی باشندے جاں بحق ہوئے تھے، اس واقعے کے بعد صدر پاکستان، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے چینی سفارتخانے کا دورہ کر کے اپنے سب سے قریبی دو ست ملک کے باشندوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور چینی باشندوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکاما ت جاری کیے۔
وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں …
بھارتی اور پاکستانی حکومتوں نےکینیڈین انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی، برطانوی اخبار
-

لکی مروت، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی اور گن مین شہید
خیبر پختونخواہ کے علاقے لکی مروت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی شہیدہو گئے ہیں
واقعہ منجیولا چوک کے قریب پیش آیا ، دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کھول دی، جس سے ڈی ایس پی گل محمد خان اور انکا گن مین شہید ہو گئےہیں ،ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،
واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ 2023 میں بھی لکی مروت میں ایک دہشتگرد حملے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند اپنے گن مین کے ساتھ شہید ہوئے تھے
گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 3 اہلکار، بنوں میں 2، جنوبی وزیرستان میں 1 اور اب لکی مروت میں ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار مارے گئے ہیں۔ پختونخوا جل رہا ہے لیکن حکومتی ذمہ داران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ
-

کورکمانڈر ہیڈکوارٹرز میں افطار کا اہتمام، بیرسٹر سیف نے وضاحت دے دی
اے این پی کے ترجمان کے بیان کے رد عمل میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کورکمانڈر ہیڈکوارٹرز میں افطار کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں عسکری حکام کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے پی اور کابینہ کی میٹنگ ہوئی اور حکام نے انہیں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ کورکمانڈر ہیڈکوارٹرز میں کابینہ کا باضابطہ اجلاس نہیں ہوا بلکہ الیون کور میں افطار کی دعوت روایات کے مطابق قبول کی۔ان کا کہنا تھاکہ الیون کور میں سکیورٹی معاملات سے متعلق بریفنگ روم مختص ہے، سکیورٹی صورتحال پر فوج سے فعال رابطوں اور تعاون پر یقین رکھتے ہیں، سکیورٹی بریفنگ کے بعد سوال وجوابات کا سیشن بھی ہوا۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیشن سے خطاب بھی کیا اور سکیورٹی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بات کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو کیا بھارتی فوج کے ساتھ بیٹھیں گے؟ چند لوگ افواہیں پھیلا کر اپنی سیاست دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔خیال رہے کہ خبریں زیرگردش تھیں کہ کورکمانڈر ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے اور صوبائی حکومت نے صوبے کے معاملات پر عسکری قیادت کو بریفنگ دی تھی۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف کور کمانڈر ہاؤس میں کابینہ اجلاس پر فوری وضاحت دے کیونکہ تاریخ میں کبھی ایسے نہیں ہوا کہ کابینہ کا اجلاس کسی کور کمانڈر ہاؤس میں ہوا ہو۔ -

لنڈی کوتل:چیکنگ کے نام پر پاکستانی ایکسپورٹر کو ایک سازش کے تحت نقصان پہنچایا جارہا ہے، قاری نظیم گل شینواری
لنڈی کوتل،باغی ٹی وی(نصیب شاہ شینواری )پاک افغان بارڈر تورخم پر ایکسپورٹ دشمن پالیسی قبول نہیں، ایکسپورٹرز کا کروڑوں روپے نقصان ہوتا ہے، چیکنگ کے نام پر پاکستانی ایکسپورٹر کو ایک سازش کے تحت نقصان پہنچایا جارہا ہے، قاری نظیم گل شینواری
پاک افغان بارڈر تورخم کے سینیر ایکسپورٹر، کسٹم کلرینس ایجنٹ اور سیاسی رہنما قاری نظیم گل شینواری نے میڈیا کو بتایا کہ تورخم بارڈر پر ایک سازش کے تحت پاکستانی ایکسپورٹ تجارت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی خزانے کو روزانہ ایکسپورٹ تجارت کی مد میں لاکھوں روپے ٹیکس جمع کرتے ہیں لیکن تورخم زیرو پوائنٹ پر ہماری پاکستانی ایکسپورٹ،چوزوں سے بھرے ٹرکوں کو بارڈر سیکیورٹی اہلکاروں نے چیکنگ کے نام پر روک لیا جس کی وجہ سے ہزاروں چوزے مرگئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ روکے گئے ٹرکوں کو گیٹ پاس جاری ہوچکے تھے اور پاکستان کسٹم حکام نے گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود گاڑیوں کو زیروپوائنٹ پر روکنا ایکسپورٹ دشمن پالیسی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی چیکنگ کے بعد اگر انہی گاڑیوں میں کوئی غیر قانونی چیز برآمد ہوئی تو ان کی ذمہ داری ایجنٹس پر نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تورخم بارڈر پر تمام ذمہ دار ادارے گاڑیوں کی چیکنگ ایک وقت اور ایک جگہ پر کریں تاکہ شکوک و شبہات سے بچا جاسکیں اور ایکسپورٹ تجارت ترقی کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ چوزوں کے مرنے سے تاجروں اور ایکسپورٹرز کا کروڑوں روپے نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے آئی جی ایف سیِ ، کورکمانڈر پشاور اور کمانڈنٹ خیبر رائفلز سے مطالبہ کیا کہ جمعہ کی روز تورخم زیروپوائنٹ پر چوزوں سے بھرے ٹرکوں کو روکنے کی تحقیقات کی جائیں ۔
-

میری سپریم کورٹ تعیناتی کیوں نہ کی گئی،پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا خط
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کے نام خط لکھا ہے ، جس میں جسٹس محمد ابراہیم خان نے سپریم کورٹ ججز تعیناتیوں میں خیبر پختونخواہ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کیا ہے
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام لکھے گئے خط میں کہنا تھا کہ بھاری دل کے ساتھ یہ خط فیورٹ ازم سے متعلق لکھ رہا ہوں، سپریم کورٹ میں چار آسامیاں خالی تھیں، صرف ایک جج کی تعیناتی آپ نےاپنے صوبے بلوچستان سے کی،ہائی کورٹس کے چیف جسٹس میں سنیارٹی میں دوسرے نمبر پر ہوں، دکھی دل کے ساتھ معاملہ اٹھا رہا ہوں کہ میری سپریم کورٹ تعیناتی کیوں نہ کی گئی،جسٹس نعیم اختر کی تعیناتی پر خوشی ہوئی، آسامیاں ہونے اور اہلیت کے باوجود تعیناتی نہ کرنا افسوسناک ہے، خیال تھا کہ زیرالتواء مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے سپریم کورٹ تعیناتیاں فوری کی جائیں گی،عوام پہلے ہی فوری انصاف نہ ملنے کی شکایات کرتے ہیں، ٹیکس دہندگان توقع کرتے ہیں کہ ججز کی خالی آسامیوں پر فوری تعیناتیاں ہونگی، اپنے فرائض بطور جج مذہبی فریضہ سمجھ کر 31 سال سے ادا کر رہا ہوں،قانون کی حکمرانی کیلئے میرا ایمان غیرمتزلزل ہے۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کو انہی کے لکھے گئے خط کا حوالہ دیا اور کہا جولائی 2022 میں آپ نے اس وقت کے چیف جسٹس کو میرٹ پر تعیناتیوں کیلئے خط لکھا تھا،سپریم کورٹ میں اس وقت بلوچستان سے تین اور کے پی سے صرف دو ججز ہیں، سپریم کورٹ تعیناتی کیلئے میرے ایسے مراسم نہیں جو ایسے موقع پر کام آتے ہیں،توقع ہے اس خط کے بعد آپ میرے خلاف نہیں ہوجائیں گے کیونکہ آپ خود بھی آواز اٹھاتے رہے ہیں.
8 ججز کو پاؤڈر والے دھمکی آمیز خط،شیر افضل مروت نے الزام ن لیگ پر لگا دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج
اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کے بعد نئی صورت حال سامنے آگئی
عمران خان کو رہا، عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،عارف علوی کا وکلا کنونشن سے خطاب
جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔
ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر
ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،اسد قیصر
-

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت قاسم علی شاہ کا بشریٰ بی بی کی صحت پر تشویش کا اظہار
خیبرپختونخوا کے وزیر صحت قاسم علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ کر خیبر پختونخوا حکومت کے پینل کے ڈاکٹروں سے ان کی صحت کا معائنہ کرانے کی درخواست کی ہے۔بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے میڈیا میں قیاس آرائیوں کے درمیان، کے پی کے وزیر صحت نے نوٹس لیا اور چیف سیکرٹری پنجاب کو لکھے گئے خط میں ان کی خیریت سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔ اپنے خط میں وزیر صحت نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو زہریلے کھانے سے متعلق رپورٹس پر تشویش ہے اس لیے کے پی حکومت اپنے پینل کے ڈاکٹروں سے ان کا معائنہ کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس معاملے میں مزید پیش رفت متوقع ہے کیونکہ چیف سیکرٹری پنجاب نے خط کا جواب دیا ہے اور بشریٰ بی بی کے صحت کے معائنے کے انتظامات کیے گئے ہیں انہوں نے خط میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے معائنے سے ہی اس بات کی تصدیق یا تردید ہو سکے گی کہ بشریٰ بی بی کو زہریلی خوراک دی گئی ہے یا نہیں۔قاسم علی شاہ نے کہا کہ طبی معائنہ اور صحت کی سروسز تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور امید ہے کہ پنجاب حکومت بشریٰ بی بی سے متعلق اس خط کا مثبت جواب دے گی۔
