مردان میں نوشہرہ روڈ پر واقع ایک شاپنگ مال کے عملے اور ریلوے پولیس میں جھگڑا ہوا ہے جس کے دوران فائرنگ بھی ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے میں ریلوے پولیس کے 2اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ شاپنگ مال کے عملے کے بھی 4 افراد زخمی ہو گئے۔ریلوے کی اراضی پر قائم شاپنگ مال کو حکام نے لیز کے معاملے پر بند کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق آج شاپنگ مال دوبارہ کھولنے پر ریلوے پولیس اور شاپنگ مال کے عملے میں جھگڑا ہوا۔پولیس نے بتایا ہے کہ شاپنگ مال کے عملے کا کہنا ہے کہ عدالت سے اسٹے آرڈر لے کر شاپنگ مال کھول دیا تھا۔ایس پی سٹی شفیع الرحمٰن کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ڈی پی او مردان نے واردات میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن ارشد خان کی سربراہی میں ایس پی سٹی شفیع الرحمن، ڈی ایس پی اعجاز خان اور متعلقہ ایس ایچ او و تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیا۔ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 08 افراد کو حراست میں لیکر مزید ملوث عناصر کی گرفتاریوں کیلئے سرچ اپریشن شروع کردی۔
Category: پشاور
-

مردان: شاپنگ مال کے عملے سے جھگڑا، 2 ریلوے پولیس کے اہلکار جاں بحق
-

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی تباہی ، 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی
سوات کے علاقے بریکوٹ میں گھر پر آسمانی بجلی گر گئی۔پولیس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے گھر کا سربراہ جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب تحصیل شکئی رابوت میں پیش امام کے حجرہ کی چھت گر گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسی طرح باجوڑ میں بارش سے خستہ حال مکان کے ایک کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔واقعہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے گاؤں گیلے میں پیش آیا ، چھت گرنے کے نتیجے میں تین خواتین اور چار بچے ملبے تلے دب گئے جن میں سے 2 خواتین نے دم توڑ دیا۔خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہو گئی،46 زخمی
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، چھتیں گرنے اور سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے باعثم درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔ -

طورخم پرٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد
پشاور:پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی گزرگاہ طورخم پر کسٹم عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کرلی۔
باغی ٹی وی : چیف کلیکٹر کسٹم خیبر پختونخوا سعید اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کرنے کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں تھی جس پر ٹیم کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا، کسٹم عملے نے آج افغانستان سے داخل ہونے والے خالی ٹرک کی تلاشی لی تو ٹرک سے 14 کلو آئس اور 18 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی، ٹرک کو قبضے میں لےکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک ارب روپے ہے، کسٹم عملے نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران طورخم سرحد اور مضافات میں 1390 ملین روپے مالیت کے منشیات پکڑی ہےاسمگلرز اور دہشت گرد ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے اور یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں دہشت گردوں نے ہمارے کئی جوانوں کو شہید کیا۔
لاہور ائیرپورٹ پر تھائی لینڈ سے غیرقانونی طورپر درآمد کردہ نایاب کچھوے برآمد
چیف کلیکٹر کسٹم نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق منشیات سے حاصل آمدنی کو دہشت گردی کے مقاصد کیلئے بھی استعمال کیاجاتا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہدایات پر ہرقسم کی اسمگلنگ کے خلاف ہماری کوششیں جاری ہیں اور کسی صورت منشیات، اسلحہ اور نان کسٹم پیڈ اشیا کی اسمگلنگ کو برداشت نہیں کریں گے۔
اجمل قصاب کو پھانسی کی سزا دلوانے والا وکیل بھارتی انتخابات میں بی جے پی …
-

ٹانک، سیشن جج کو اغوا کر لیا گیا
ڈی آئی خان : سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا،
سیشن جج کو ٹانک اور ڈیرہ کے سنگم پر واقع گرہ محبت اڈہ سے اغواکیا گیا،سیشن جج شاکر اللہ کے گن مین اور گاڑی کو چھوڑ دیا گیا ، شاکر اللہ مروت جنوبی وزیرستان میں تعینات ہیں تاہم وہاں کشیدہ حالات کی وجہ سے ان کی عدالت ٹانک میں قائم ہے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ٹانک بمعہ بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
سیشن جج کے مبینہ اغواء پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ٹانک کے قریب سیشن جج وزیرستان کا اغواء انتہائی افسوس ناک اور تشویشناک ہے، وزیر اعلیٰ بتائیں کہ وہ قیام امن میں کیوں سنجیدہ نہیں اور دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں،میڈیا پر سیشن جج وزیرستان شاکر مروت کے اغواء کی خبروں نے عوامی عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ کیا ہے،مبینہ طور پر مغوی سیشن جج کی باحفاظت بازیابی کے لیئے دعا گو ہیں،
تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف
چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم
قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا
ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،چیف جسٹس کا رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ
سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
-

مدرسے کے طلبا کو دہشتگردی کی تربیت کیلئے افغانستان لےجانے والا دہشت گرد جہنم واصل
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے دہشتگرد سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں
سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے جہنم واصل ہونے والی دہشتگرد نے جمرود میں دینی مدرسے کے چار طلبا کو اغواء کرکےکالعدم تنظیم میں شامل ہونےکی ترغیب دی تھی،دہشت گرد نے چاروں طلبا کو جمرود سےافغانستان منتقل کیا جس میں سے دو کو ٹریننگ دی جارہی ہے،ایک طالبعلم کو افغانستان سے واپسی پر سیکورٹی فورسز نے پکڑا،1 اس وقت تشکیل میں ہے،جہنم واصل ہونے والا دہشتگرد عظمتو نے اگست 2019 کو ایف سی پر حملے میں ایک اہلکار کو شہید 4 کو زخمی کیا تھا،اکتوبر 2022 میں ہلاک دہشتگرد نے جمرود میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا،24 نومبر کو دہشتگرد عظمتو نے ضلع خیبر میں ایف سی گاڑی کو نشانہ بنایا، جون 2023 کو دہشتگرد عظمتو نے جمرود میں پولیس چوکی پر فائرنگ کی تھی، مارے گئے دہشتگرد نے کانسٹیبل مجیب کا قتل بھی کیا تھا، دہشتگرد عظمتو کی سر کی قیمت لاکھوں میں مقرر تھی،ہلاک دہشتگرد پر ٹارگٹ کلنگ پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کے ایک درجن سے زیادہ ایف آئی آر تھیں
خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل
کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل
بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید
ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل
ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل
شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل
شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
-

پشاور، کرایہ مانگنے پر رکشہ ڈرائیور قتل
قصہ خوانی بازار پشاور میں ملزم نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا،ملزم نے رامداس بازار سے 150 روپے پر رکشہ بک کرایا قصہ خوانی پہنچنے پر ملزم( سواری) نے 100 روپے تھما دیے جس پر رکشہ ڈرائیور مزید 50 روپے لینے کا مطالبہ کرنے پر لڑائی ہوئی جس کے دوران ملزم افتخار نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، تاہم ڈی ایس پی سٹی نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا،
-

خیبر پختونخوا کے وزراء کی تنخواہوں، مراعات اور الاؤنسز میں اضافے تجویز
خیبر پختونخوا کے وزراء کی تنخواہوں، مراعات اور الاؤنسز کے قانون میں ترامیم کی سمری منظوری کےلیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھجوادی گئی۔سمری میں خیبر پختونخوا حکومت کے وزراء کی مراعات بڑھانے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ سمری کی دی گئی تجویز میں کہا گیا کہ سرکاری گھروں کی تزئین و آرائش کا بجٹ 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کیا جائے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وضاحت کی ہے کہ تجویز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات تاحال پنجاب اور سندھ سے بہت کم ہیں۔تجویز دی گئی ہے کہ وزراء کے ہاؤس رینٹ کی رقم 70 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کی جائے۔بیرسٹر محمد علی سیف نےمزید کہا کہ نئے گھروں کی تعمیر کی بجائے ہاؤس سبسڈی بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے تجویز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 17 وزراء اور مشیر ذاتی یا کرایے کے گھروں میں رہتے ہیں وزراء اور مشیروں کیلئے رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا تخمینہ اربوں روپے بنتے ہیں۔دستاویز کے مطابق 2014ء میں وزراء کےگھروں کی مرمت اور کرایوں کےلیے فنڈز فکسڈ کیے گئے تھے، مہنگائی کے باوجود وزراء کی رہائش گاہوں سے متعلق فنڈز نہیں بڑھائے گئے۔دستاویز کے مطابق وزراء کے سرکاری گھروں کی تزئین و آرائش کیلئے رقم 10 لاکھ روپے جبکہ وزراء کے گھروں کے ماہانہ کرایہ 2 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہیں۔اس معاملے پر اپوزیشن جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی ثمر ہارون بلور نے ردعمل دیا اور حکومتی اقدام کو پیسے کا ضیاع قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدام شرمناک ہے، ایک طرف جہاں پروفیسرز تنخواہوں کے لیے رل رہے ہیں، دوسری طرف حکمرانوں کی توجہ ان کاموں پر ہے۔ -

خیبر پختونخوا ، جمرود میں 8 سالہ ذکریا نامی بچے کی لاش قریبی پہاڑ سے برآمد
ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں 8 سالہ ذکریا نامی بچے کی لاش قریبی پہاڑ سے برآمد ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ کل شام کے وقت لاپتہ ہوگیا تھا جن کی لاش صبح جمرود لالا چینہ کے مقام پر پہاڑ سے برآمد ہوئی ہے، 8 سالہ بچے کے ہاتھ رسی سے بندے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں ذکریا نامی بچے کی رسی سے بندھی لاش پہاڑ سے برآمد کر لی گئی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کےحوالے کردیا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے جمرود ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے واقعی کی تفتیش شروع کردی گئی واقعی کی نوعیت ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔
-

حق نہ ملا تو صوبہ نکلے گا،اسلام آباد پر قبضہ کریںگے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی دھمکی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مزید جیل میں رکھنا کسی کے بس میں نہیں ہے،
تحریک انصاف کے 28 ویں یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ یوم تاسیس پر عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں ، قوم جاگ چکی ہے اور آپکی طرف دیکھ رہی ہے،ہم آپ کی جرات،ہمت کو سلام کرتے ہیں، وہ لوگ جو بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں انکی ہمت جواب دے چکی ہے،عوام کا مینڈیٹ چوری کر کے آج انکو ہمارے سروں پر مسلط کیا گیا،عوام کو آج بخوبی علم ہے کہ اس ملک میں چور کون ہے،بانی پی ٹی آئی کے لئے آج ملک کا بچہ بچہ جان دینے کو تیار ہے،بانی پی ٹی آئی نے کشمیر کے اوپر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،ان کو جیلوں میں ہونا چاہیے تھا لیکن یہ آج پارلیمنٹ میں بیٹھےہیں، جو لوگ اصل جیل کے حقدار ہیں وہ باہر گھوم رہے ہیں،ہم جواب دینگے تو اس میں بھی ہمارا نقصان ہے نا دیا تب بھی نقصان ہمارا ہے اس لئے اصلاح کر لیں،بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا ہے، یہ مائنس کرنے کے خواب دیکھانا چھوڑ دیں،اگر ہمارا حق ہمیں نہ ملا تو جس صوبے نے مجھے وزیرِ اعلیٰ بنایا ہے یہ صوبہ نکلے گا اور عمران خان کو رہا کرواکر وفاقی حکومت کو بہا لے جائے گا ہم اسلام آباد پر قبضہ کرینگے،اب میں کہہ رہا ہوں کہ اسلام آباد پر قبضہ کریں گے،
ہم اسمبلیوں میں سیاست سیاست کھیلنے نہیں آئے،شہر یار آفریدی
تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی امین صاحب آپ کی حکومت میں اتنی خاموشی کیوں ہے عمر ایوب صاحب بیرسٹر گوہر صاحب ہم اسمبلیوں میں سیاست سیاست کھیلنے نہیں آئے ہمارا لیڈر جیل میں بیٹھا ہوا ہے اُس کی رہائی کیلئے کوئی لائحہ عمل دیں۔کیا وجہ ہے کیوں خاموشی ہے،ہم نے سیاست سیاست نہیں کھیلنی، عمران خان کو رہا کروانا ہے، کسی کے ذہن میں ہے سیاست سیاست کھیل کر دکان چمکائیں گے تو دکان نہیں چمکے گی، میرا لیڈر اندر ہے، اس موقع پر کارکنان کی جانب سے عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگائے گئے،شہر یار آفریدی کا کہنا تھا آٹھ فروری کو قوم نے ہمت دکھائی، 21 مارچ کو انہوں نے انسانیت کی تذلیل کی، وہ کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،میں خان کا سپاہی ہوں، عزت کرتا ہوں اور کرواؤں گا،اللہ کے فضل سے عمران خان کی نیت پر ، محنت پر جدوجہد پر،قربانی پر ہم میں سے کسی نے سیاست کی تو اسکو عبرت کا نشان بنائیں گے، اگر کوئی کسی کے اشاروں پر اندر بیٹھا ہوا تو ہمیں یہ نہیں چاہئےہمیں ایمان چاہئے، پاکستان چاہئے اور عمران خان چاہئے،چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم
قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا
ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،چیف جسٹس کا رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ
سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
-

معرو ف ٹک ٹاکر کا اپنی بہن پر ان کی بیڈروم میں نجی ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام
پشاور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ”کیوٹ مانو“ نے اپنی بہن پر ان کی نجی ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام عائد کیا ہے-
باغی ٹی وی: پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیوٹ مانو نے کہا کہ میری بہن نے میرے بیڈروم کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا، پہلی مرتبہ ویڈیوز شئیر کرنے کے بعد میں نے اپنی بہن کو معاف کیا تھا، اس واقعے کے بعد میری بھانجی کی تصویریں اس کے دوست نے لیک کردیں جس کا الزام میرے اوپر لگایا گیا۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ میری کچھ تصاویر سعودی عرب میں مقیم ایک شخص تک پہنچی ہیں، میری بہن و بھانجی اب انکاری ہیں کہ انہوں نے وائرل نہیں کیں، ویڈیوز وائرل ہونے پر مجھے سخت صدمہ پہنچا ہماری کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی یا کوئی مسئلہ نہیں ہے، میری بھانجی کا دوست سعودی عرب میں مقیم ہے، مجھ پر پہلے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، میں نے کسی کی تصاویر یا ویڈیوز وائرل نہیں کیں۔
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے درخواست ہے جلد از جلد ان تصویروں کو سوشل میڈیا سے ہٹایا جائے، میری ذاتی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کئے جانے پر پولیس اور ایف آئی اے کارروائی کریں، اس بندے کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےمیں ٹک ٹاک سے گزشتہ تین سال سے وابستہ ہوں، مجھے فیملی کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے، جو ویڈیوز وائرل ہوئیں، وہ میری اور شوہر کی ہیں، میں ویڈیوز وائرل ہونے پر قانونی کاروائی کا بھرپور حق رکھتی ہوں۔
اسلام آباد سے اغوا ہونیوالی سعودی خاتون کراچی سے بازیاب،ملزم گرفتار