Baaghi TV

Category: پشاور

  • پشاور ہائیکورٹ میں اپوزیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف کیلئے رٹ دائر کردی

    پشاور ہائیکورٹ میں اپوزیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف کیلئے رٹ دائر کردی

    پشاور: خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے عدالت سے رجوع کر لیا-

    باغی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ میں اپوزیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف کیلئے رٹ دائر کردی،ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کی جانب سے رٹ دائر کی گئی ۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینا بدنیتی ہے،مخصوص نشستو ں پر منتخب ممبران سے حلف لیا جائے، ممبران سے حلف لیا جائے تاکہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں،حلف نہ لینے کی صورت میں سینیٹ انتخابات کو ملتوی کیا جائے، پشاور ہائیکورٹ بھی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کرچکی ہے، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کا نوٹیفیکشن جاری کیا۔

    علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی، کیپٹن (ر) صفدر

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خواتین کیلئے 20 مخصوص اور3 اقلیتی نشستیں سنی اتحاد کونسل کو دینے سے انکارکیا تھا، 7 مارچ کو پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم میں 13 مارچ تک توسیع کردی تھی، 14 مارچ کو ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف درخواست مسترد کردی تھی۔

    خاتون بازیابی کیس:لاہور ہائیکورٹ کی پولیس کو مہلت

  • علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی، کیپٹن (ر)  صفدر

    علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی، کیپٹن (ر) صفدر

    پشاور: مسلم لیگ( ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا ہے کہ زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی، علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی، خیبر پختونخوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے، اعظم سواتی کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض اٹھایا ہے-

    باغی ٹی وی : پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر کا کہناتھا کہ عام انتخابات میں بھی اعتراض کے بعد اعظم سواتی کو نااہل کیا گیا تھا،خیبر پختونخوا حکومت پہلے 1100 ارب روپے کا قرض تو ختم کرے، آئندہ 5 سال میں کے پی کے تباہ ہونے جا رہا ہے، پشاور میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لیے ٹرین چلانے سے متعلق سوال پر زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی، علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی۔

    برازیل میں بارشوں اور طوفان سے تباہی،25 افراد ہلاک

    کیپٹن صفدر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے، کے پی کے میں آٹا نہیں، دیگر بنیادی مسائل ہیں۔کیپٹن (ر) صفدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دیسی مرغی اور انڈے مل رہے ہیں، انہیں اور کیا چاہیے؟-

    اچھرہ واقعہ:خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور

    پی سی بی نے ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا …

  • کے پی  محکمہ ٹرانسپورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کیلئے ایپ متعارف کرا دی

    کے پی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کیلئے ایپ متعارف کرا دی

    پشاور: کے پی کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کے لیےکے پی ٹرانسپورٹ(KP Transport) کے نام سے ایپ متعارف کرادی۔

    باغی ٹی وی: ایپ میں رجسٹریشن کرنے والا لائسنس ہولڈر اپنے لائسنس کی تصدیق کرسکےگا، محکمہ ٹرانسپورٹ کی ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کے لیےکے پی ٹرانسپورٹ کے نام سے متعارف کرائی گئی ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

    ایپ میں رجسٹریشن کرنے کے بعد لائسنس ہولڈر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے اپنے لائسنس کی تصدیق کرسکتا ہے جب کہ لائسنس ہولڈر کی تصویر کے ساتھ ساتھ لائسنس کی پوری معلومات بھی اسکرین پر آجائی گی، ایپ میں فیس ٹریکنگ، ڈرائیونگ ٹیسٹ، تھیوری ٹیسٹ، لرنر ایپلیکیشن، ایپلیکیشن انکوائری اور لائسنس سینٹر سمیت دیگر اہم معلومات بھی شامل ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ کی اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزرا کا اجلاس،آئی ایم ایف معاہدے کا جائزہ لیا …

    غلام نبی میمن دوسری مرتبہ آئی جی سندھ تعینات

  • مریم نواز  سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی سے ذاتی انتقام لے رہی ہیں، بیرسٹر سیف

    مریم نواز سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی سے ذاتی انتقام لے رہی ہیں، بیرسٹر سیف

    خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ہم تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی گر کر زخمی ہوئے ہیں یا ان پر تشدد ہوا۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ میڈیکل ٹیم کو پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت اور رسائی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا پرویز الہٰی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں رویہ تشویش ناک ہے ، محمد علی سیف نے مزید کہا کہ مریم نواز کو بین الاقوامی قوانین کے تحت تشدد کا مرتکب ٹھہرائیں گے جس میں جسمانی ، ذہنی اور جذباتی تشدد جرم ہے۔انھوں نے کہا کہ تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ پرویز الہیٰ گر کر زخمی ہوئے یا ان پرتشدد کیا گیا۔الزام لگاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شدید تشویش ہے کہ مریم نواز ذاتی انتقام لے رہی ہیں اور ان کی ظالمانہ و آمرانہ حکومت سیاسی مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔ترجمان کے پی حکومت نے مزید کہا کہ پنجاب کی جیل میں بانی پی ٹی آئی اور پرویز الہیٰ سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی حفاظت اور تحفظ پر ہمیں تشویش ہے۔ واضح رہے کہ 19 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھ رتیوں کے مقدمے کی سماعت میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی تھی جس کے مطابق پرویز الہٰی گر گئے تھے اور انہیں فریکچر ہوا تھا۔

  • خیبرپختونخوا حکومت  کا غزہ کے شہریوں کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان

    خیبرپختونخوا حکومت کا غزہ کے شہریوں کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے شہریوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی :مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے فلسطینیوں کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے،امدادی رقم سے غزہ کے فلسطینی عوام کیلئے اشیائے ضروریہ فراہم کی جائے گی، جلد فلسطینی سفیر کو دعوت دے کر امداد ی رقم حوالے کی جائے گی، خیبرپختونخوا حکومت غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کےساتھ کھڑی ہے۔

    واضح رہے کہ غزہ کے الشفاء ہسپتال پر اسرائیلی فوج کا دوسرا بڑا حملہ پچھلے پیر کے روز سے شروع ہو کر ہفتے کے روز بھی جاری رہا ہے ہفتہ کے روز اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ ہسپتال پر اس کے ایک طویل اور بڑے حملے کے دوران اب تک اس نے 170 فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے، اسرائیلی فوج نے ان فلسطینیوں کو بندوق بردار قرار دیا ہے۔

    اسرائیلی فوج غزہ کے ہسپتالوں، مسجدوں، سکولوں سے لے کر اقوام متحدہ کے ذیلی مراکز کو اب تک کئی بار اپنے حملوں کا نشانہ بنا چکی ہے۔ الشفاء ہسپتال جو کہ غزہ کا سب سے بڑا ہسپتال قرار دیا جاتا ہے۔ اس میں جزوی طور پر علاج معالجے کی سہولت جاری تھی جس کا اب امکان اور بھی معدوم ہو گیا ہے اسرائیلی فوج نے اس کے اندر اور باہر ہر جگہ گولہ باری کی اور ہر چیز کو تہس نہس کرنے کے لیے جارحانہ انداز اختیار کیا۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے اندر حماس کے جنگجوؤں نے پناہ لے رکھی ہے اور اپنے ایک مرکز کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیر کے روز سے لے کر اب تک 800 افراد سے ہسپتال کے اندر پوچھ گچھ کی گئی ہے کہ آیا ان کا حماس یا کسی اور فلسطینی گروپ سے تعلق تو نہیں ہے۔

    فوجی بیان کے مطابق 350 جنگجوؤں اور مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہسپتال کے اندر اور باہر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری بروئے کار ہے جبکہ اسرائیلی فوج کے ٹینک بھی پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر جگہ جگہ کارروائیاں کر رہے ہیں فوج کا کہنا ہے کہ اس حملے کے دوران اب تک اس کے دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس نے حماس اور دوسرے جنگجوؤں کا اسلحہ اور انفراسٹرکچر تباہ کر دیا ہے۔

  • تورخم بارڈر پر سرکاری اداروں کی غیر قانونی مداخلت کانوٹس لیاجائے،کسٹم کلیرینس ایجنٹس یونین کامطالبہ

    تورخم بارڈر پر سرکاری اداروں کی غیر قانونی مداخلت کانوٹس لیاجائے،کسٹم کلیرینس ایجنٹس یونین کامطالبہ

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری )تورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں میں سرکاری اداروں کی غیر قانونی مداخلت کے حوالے سے آئی جی نوٹس لیں، کسٹم کلیرینس ایجنٹس یونین تورخم کا مطالبہ

    پاک افغان شاہراہ پر کھڑی گاڑیوں کی اصل وجہ ایف سی حکام ہیں جو گیٹ پاس کے قانونی کاغذات ہونے کے باوجود بھی ایف سی اہلکار گھنٹوں گھنٹوں ان گاڑیوں کو کھڑاکئے رکھتے ہیں، جس کے باعث پاک افغان تجارت اور ٹرانسپورٹرز کو مالی نقصان ہورہا ہے۔ طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس یونین اور دیگر مشران کی پریس کانفرنس س

    لنڈی کوتل پریس کلب میں طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین معراج الدین شینواری، صدر ایمل شینواری، سینئر نائب صدر عامر خان، نائب صدر شاہجہان اور ٹرانسپورٹ صدر عظیم اللہ شینواری نے اپنے ساتھیوں سمیت پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق جی ڈی فائل اور پراسز مکمل ہونے کے بعد گاڑیاں بارڈر کراس کرتی ہیں لیکن افسوس کہ طورخم بارڈر پر تمام تر کاغذات کلئیر کرنے کے باوجود ایف سی حکام گاڑیوں کو نہیں چھوڑتے جس کی وجہ سے پاک افغان دو طرفہ تجارت بری طرح متاثر ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں پاک افغان شاہراہ پر کئی کلومیٹر تک کھڑی ہیں جس کی وجہ سے تاجروں،اور ٹرانسپورٹرز کا مالی نقصان ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ کسٹم ایجنٹ قومی خزانے کو روزانہ کی مدد میں کروڑوں روپے ٹیکس جمع کرتے ہیں لیکن افسوس کہ کسٹم ایجنٹس کو سہولیات کی بجائے اور ایکسپورٹ بڑھانے کی بجائے ہمارے لیے مشکلات اور مسائل کھڑے کئے جاتے ہیں۔

    عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے جس میں کلئیرنس سے بائیکاٹ سمیت دیگر آپشنز استعمال کرینگے.

    ایمل خان نے کہا کہ امپورٹ اور ایکسپورٹ میں ایس آر او 2019 کے تحت بارڈر پر تمام اختیارات کسٹم کے پاس ہے ایف سی ودیگر اداروں کے ساتھ کوئی قانونی اختیارات نہیں ہے لیکن افسوس کہ طورخم میں ایف سی کی غیر ضروری چیکنگ کے باعث پرچون گاڑیوں جو کئی دنوں سے طورخم میں کھڑی ہیں انہیں جلد روانہ کیا جائے اور این ایل سی سکینر کو بارہ کی بجائے چوبیس گھنٹے اپریٹ کیا جائے تاکہ فریشبل آئٹمز جلد از جلد بارڈر کراس کریں

    آخر میں انہوں نے آئی جی ایف سی اور متعلقہ حکام سے اپیل کی طورخم میں ایف سی عملہ کا قبلہ درست کریں بصورت دیگر کراچی سے لیکر یہاں تک یونینز کے ساتھ ملکر پہیہ جام ہڑتال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے کیونکہ ہم سمگلرز نہیں ہیں باقاعدہ ٹیکس جمع کراتے ہیں.

    ٹرانسپورٹ صدر عظیم اللہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش تمام تکالیف و مشکلات زیرو پوائنٹ سے ہیں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں علی مسجد تک کھڑی ہیں ٹرانسپورٹرز سے چوری کی وارداتیں، اور ڈیمارج کے نقصان ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی ڈرائیورز کیلئے ویزہ پاسپورٹ مسئلہ بھی حل کیا جائے کیونکہ الٹی میٹم میں چند دن باقی ہیں تمام ذمہ داران اس کےلئے بروقت کردار ادا کریں

    شاہجہان شینواری نے کہا کہ طورخم میں پہلے دو ہزار گاڑیوں کی ایکسپورٹ اور پانچ سو تک امپورٹ روزانہ ہورہی تھی اب حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ایکسپورٹ پانچ سو اور امپورٹ صرف چالیس گاڑیوں تک محدود ہو گئی ہیں جو کہ افسوسناک ہے، طورخم میں کسٹم حکام کی کلیرنس کے بعد کسی کو گاڑیوں کی غیر ضروری مداخلت کی اجازت نہیں ہیں

    اگر حکام نے ہمارے مسائل بروقت حل نہ کئے تو بروز پیر اور منگل کو مکمل قلم چھوڑ ہڑتال شروع کرکے احتجاج شروع کرینگے.

  • خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر اپوزیشن کا احتجاج

    خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر اپوزیشن کا احتجاج

    گورنر خیبر پختونخواغلام علی کے حکم پر حکومت کی جانب سے اجلاس نہ بلانے کے فیصلے پراپوزیشن اراکین نےاسمبلی ہال کے باہراحتجاج کیا گیا، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کا کہنا ہے کہ تین بجے ہم ادھر حاضر ہوئے، سیکرٹری ، اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے کمرے بند ہیں، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اس ایوان کی بے توقیری کریں۔ڈاکٹرعبادکا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے ایک طرف فارم 45-47 کا شور مچا رہے ہیں، اسپیکرسمیت تمام عملہ اسمبلی سےغائب ہے، حکومت جب سےآئی ہے، تب سے یہ محکوم لوگوں کومحروم کرنا چاہتا ہے۔جبکہ دیگر اپوزیشن اراکین نے کہا کہ طرف تحریک انصاف والےآئین اور قانون کی خلاف ورزی کر رہےہیں، اپوزیشن اراکین کو حق حاصل ہے کہ وہ حق راہ دہی استعمال کرئے،
    اپوزیشن اراکین کا ما مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 109 کے تحت گورنرکےپاس اختیار ہےکہ وہ اجلاس طلب کرے، اجلاس طلب کرنے کیلئے اپوزیشن کے 45 اراکین نے گورنرسےرابطہ کیاتھا، یہ اسمبلی کسی کی خواہش پرنہیں آئین اورقانون کے مطابق چلتی ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی ہال کو تالے لگ گئے، حکومتی اراکین نہ ہونے کے باعث اجلاس نہیں ہوسکا۔اپوزیشن اراکین نے اسمبلی ہال کے باہر احتجاج کیا، خواتین اپوزیشن اراکین بھی احتجاج میں شامل تھیں، اپوزیشن اراکین نے آئین شکنی کے نعرے لگائے۔واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے آج اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے گورنرغلام علی کے حکم پراجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ اپوزیشن اراکین نے اسمبلی ہال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 109 کے تحت گورنر کے پاس اختیار ہے کہ وہ اجلاس طلب کرے۔۔ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اس ایوان کی بے توقیری کریں۔

  • لیگی رہنما نے  اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بجٹ کو جعلی قرار دے دیا

    لیگی رہنما نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بجٹ کو جعلی قرار دے دیا

    پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے محکمہ قانون سے رائے مانگ لی۔

    باغی ٹی وی: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے محکمہ قانون سے پوچھا ہے کہ کیا گورنر کا اجلاس بلانا قانون کے مطابق ہے؟انہوں نے محکمہ قانون کو بھیجے گئے مراسلے میں لکھا کہ اسمبلی اجلاس بلانے کا گورنر کا آرڈر اپوزشن لیڈر عباداللہ ذاتی طور پر سیکرٹری کے دفتر میں پہنچایا، جو گورنر ہاوس سے خط و کتابت کا درست طریقہ کار نہیں، گورنر غلام علی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے، جس میں مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین اور اقلیتی نمائندوں نے حلف اٹھانا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن ذوالفقار علی شاہ نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بجٹ کو جعلی قرار دے دیا،بجٹ پر ہونے والے پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومتی رکن ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ جعلی بجٹ ہے، بار بار مکھی پرمکھی ماری جا رہی ہے، سانس نہیں آرہی، ہم بہت مشکل مراحل میں ہیں۔

    ضلع خیبر کے علاقہ ملاگوری میں اشتہاری مجرم گرفتار

    ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ جہاں ٹرانسپیرنسی نہ رکھنی ہو تو وہاں اتنی معلومات دے دی جاتی ہیں تاکہ ذہن کام ہی نہ کرے، ہم آئی ایم ایف کے سامنے لیٹے ہوئے ہیں، ذرائع آمدن کا درست استعمال کیا جائےہمیں سمجھایا جائے، پڑھایا جائےکہ ہم کیا کرنے آئے ہیں، ہمیں اندھیرے میں رکھ کر استحقاق مجروح کیا جا رہا ہےپنجاب اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن ذوالفقار علی شاہ نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بجٹ کو جعلی قرار دے دیا۔

    ترک مرکزی بینک نے شرخ سود میں اضافہ کر دیا

    ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ جعلی بجٹ ہے، باربار مکھی پرمکھی ماری جا رہی ہے، سانس نہیں آرہی، ہم بہت مشکل مراحل میں ہیں، جہاں ٹرانسپیرنسی نہ رکھنی ہو تو وہاں اتنی معلومات دے دی جاتی ہیں تاکہ ذہن کام ہی نہ کرے، ہم آئی ایم ایف کے سامنے لیٹے ہوئے ہیں، ذرائع آمدن کا درست استعمال کیا جائےہمیں سمجھایا جائے، پڑھایا جائےکہ ہم کیا کرنے آئے ہیں، ہمیں اندھیرے میں رکھ کر استحقاق مجروح کیا جا رہا ہے۔

    ایشائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے پر مبارکباد

  • لنڈی کوتل:پاک افغان دو طرفہ تجارت تنزلی کا شکار

    لنڈی کوتل:پاک افغان دو طرفہ تجارت تنزلی کا شکار

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری ) پاک افغان دو طرفہ تجارت تنزلی کا شکار، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تورخم کے قریب لنڈی کوتل تحصیل مچنی چیک پوسٹ کے قریب پاکستانی ایکسپورٹ سامان سے بھری گاڑیاں کھڑی ہیں، عینی شاہدین کے مطابق پاک افغان بارڈر پر حکومتی اداروں کے درمیان ذاتی مفاد کے لیے رسہ کشی کی وجہ سے دو طرفہ تجارت مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔

    ذرائع کے مطابق تجارتی سامان کی آن لائن کلیرنس اور بارڈر پر سیکورٹی کے نام پر تلاشی کے دوران تجارتی گاڑیاں شاہراہ پر کئی ہفتے کھڑی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کابھی مالی نقصان ہوتا ہے۔

    دوسری طرف تورخم بارڈر پر پاکستان سے ڈالرز کی سمگلنگ بھی عروج پر ہے، ذرائع کے مطابق ایک پرائیویٹ ایجنٹ کے 70 ہزار ڈالرز سمگلنگ بھی ناکام بنادی گئی ہے جس کی سمگلنگ میں مبینہ طور پر ایک اہلکار ملوث تھا۔

    ذرائع کے مطابق مختلف طریقوں سے ڈالرز کی سمگلنگ اب بھی جاری ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت کو اربوں کروڑوں روپے نقصان ہوتا ہے، واضح رہے کہ ملکی معیشت پہلے سے ہی خراب ہے اور تورخم بارڈر پر کچھ کسٹم اہلکاروں کی کرپشن اور اداروں کے درمیان تعاون کی فقدان اور بداعتمادی کی وجہ سے پاک افغان دو طرفہ تجارت آئے روز خراب ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔

    تورخم بارڈر پر مقامی مزدوروں، تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگ بھی سخت مالی مشکلات کے شکار ہیں۔تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ آن لائن کلیئرینس میں تاخیر نہ کی جائے تاکہ دو طرفہ تجارت ترقی کرے۔

  • ضلع خیبر کے علاقہ ملاگوری میں اشتہاری مجرم گرفتار

    ضلع خیبر کے علاقہ ملاگوری میں اشتہاری مجرم گرفتار

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )ضلع خیبر کے علاقہ ملاگوری میں اشتہاری مجرم گرفتار

    ایس ایچ او تھانہ ملاگوری شاہ خالد آفریدی کی ایڈیشنل ایس ایچ او کام ولی اور ایڈیشنل ایس ایچ او غفار خان کے ہمراہ کامیاب کارروائی۔ وقاص نامی اشتہاری ملزم گرفتار۔

    اس حوالے سے ایس ایچ او شاہ خالد آفریدی نے بتایا کہ ملزم وقاص ساکن لوڑہ مینہ پولیس فورس کو علت 41 میں 2023-07-04کو دو بھائیوں پر فائرنگ کرانے سے ایک بھائی ہلاک جبکہ دوسرا بھائی زخمی کرانے کا الزام تھا جبکہ گرفتار شدہ ملزم اشتہاری تھا اور تھانہ ملاگوری کو 324/34, 302 اور 15ڈبل اے میں مطلوب تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری ایک بڑا چیلنچ تھا جس میں پولیس فورس نے کامیابی حاصل کی ہے اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔