Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

    خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

    پشاور:الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی، مراد سعید، اعظم سواتی اور سابق وزیراعلیٰ محمود خان سینیٹ کے الیکشن سے آؤٹ –

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کی حتمی لسٹ کے مطابق کے پی کے سے سینیٹ الیکشن کے لیے خواتین کی 2 نشستوں پر 6 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں مہوش علی خان، عائشہ بانو، روبینہ ناز، بیگم طاہرہ بخاری، روبینہ خالد اور شازیہ شامل ہیں، ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں کے لیے بھی 8 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سید ارشاد حسین، قاضی محمد،خالد محسود، فضل حنان، بلاول خان، قیصرخان، نورالحق قادری شامل ہیں۔

    سینیٹ الیکشن کے لیے جنرل 7 نشستوں پر 16 امیدوار میدان میں ہیں جن میں عرفان سلیم ، دلاور خان مرزا محمد آفریدی، فیصل جاوید،طلحہ محمود، اظہر قاضی مشوانی، نیاز محمد، محمد وقار اورکزئی، فضل حنان، فیض الرحمان، عطاالحق، فدا محمد، شفقت ایاز، آصف رفیق، تاج محمد آفریدی،نورالحق قادری کے نام شامل ہیں۔

  • پشاور ہائیکورٹ  کے چئیرمین ایف بی‌آر کی تںخواہ روکنے کے احکامات جاری

    پشاور ہائیکورٹ کے چئیرمین ایف بی‌آر کی تںخواہ روکنے کے احکامات جاری

    اسلام آباد : پشاور ہائیکورٹ نےفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ کی تنخواہ روکنے کے احکامات جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی: پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے اکاوٴنٹنٹ جنرل، حکومت پاکستان کو چیئرمین ایف بی آر کی تنخواہ منجمد کرنے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے جاری کردہ حکم پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں ،عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کی طرف سے پیرا وائز کمنٹس و جواب جمع کروانے تک ان کی تنخواہ منجمد رہے گی اور پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کیلئے فیصلے کی کاپی ایڈیشنل رجسٹرار کی طرف سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو بھجوائی گئی ہے۔

    اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم ہر عملدرآمد کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ کی تنخواہ کی روک دی ہے،ایف بی آر حکام نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر چیئرمین ایف بی آر کی تنخواہ روکے جانے کی تصدیق کردی ہے،جبکہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹس نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرکے آگاہ کردیا ہے –

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    اس حوالے سے ٹیکس وکیل وحید شہزاد بٹ نے نجی خررساب ادارے کو بتایا کہ رٹ پٹیشن نمبر میں دائر 1318-M of2023مظفر خان بمقابلہ حکومت پاکستان وغیرہ کیس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جواب و کمنٹس زیر التواء ے اور اس میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ بھی پارٹی ہے اس کیس میں ایف بی آر سے پیرا وائز کمنٹس مانگے گئے تھے جس کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 15نومبر 2023 کو خط لکھا گیا اس کے بعد 26 دسمبر2023 کو 16 جنوری 2024 اور14فروری 2024کو ریمائنڈر بھجوائے گئے لیکن اس کے باوجود پیراوائز کمنٹس جمع نہیں خروائے گئے جس پر کاروائی کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ نے چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ کی تنخواہ روکنے کے احکامات جاری کردیئے۔

    لندن:پرواز کے دوران مسافر کی خود کشی کی کوشش،ر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

  • قومی المیہ ہے کہ عوام کا اداروں پر اعتماد نہیں،پشاور ہائیکورٹ

    قومی المیہ ہے کہ عوام کا اداروں پر اعتماد نہیں،پشاور ہائیکورٹ

    پشاورہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کےد وبارہ انعقاد کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی،

    جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی،درخواست گزار نے عدالت میں کہاکہ پہلے ٹیسٹ میں ہمارے نمبرزیادہ تھے، دوسرے میں کم نمبر حاصل کئے،دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے اس کو واپس کیا جائے،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ میڈیکل کالجز میں داخلے ہو چکے ہیں، کلاسز جاری ہیں،بے قاعدگیوں پر ٹیسٹ دوبارہ کرایا گیا،ہم اس معاملے میں اب مداخلت نہیں کر سکتے،آپ سے ہمدردی ہے لیکن فیصلے قانون کے مطابق ہوتے ہیں، دوران سماعت طالب علم نے عدالت میں کہاکہ میرے ٹیسٹ میں کوئی غلطی ثابت ہوئی تو مجھے پھانسی دی جائے، جس پر جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کو ڈاکٹر دیکھنا چاہتے ہیں پھانسی کیوں دیں گے،آپ وقت ضائع کرنے کی بجائے اگلے سال ٹیسٹ کیلئے تیاری کرلیں،

    جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ایٹا نے طلبا کو تکلیف دی ان کی ناہلی کی وجہ سے ٹیسٹ دوبارہ کرانا پڑا، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ کوئی ٹیسٹ نہیں کراسکتا تو ذمے داری نہ لے،قومی المیہ ہے کہ عوام کا اداروں پر اعتماد نہیں، ایم ڈی کیٹ میں جو ہوا آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہئے،عدالت نے ایم ڈی کیٹ سے متعلق 35درخواستیں خارج کردیں،

    ہمیں فخر سے آزادی حاصل کرنے کے الفاظ کو استعمال کرنا چاہیے، چیف جسٹس

    یہ کس قسم کے آئی جی ہیں؟ان کو ہٹا دیا جانا چاہئے،چیف جسٹس برہم

    چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات کی تشہیر، ایف آئی اے حرکت میں آ گئی

    طلال چوہدری ،عائشہ رجب علی کو ٹکٹ نہ ملنے پر "تنظیم سازی” سوشل میڈیا پر زیر بحث

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

  • پشاور ہائیکورٹ نے   پی ٹی آئی  رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف کارروائی سے روک دیا

    پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف کارروائی سے روک دیا

    پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ میں رکنقومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف کیس کی سماعت ہو، سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ثنا اللہ نے بتایا کہ ایف آئی اے لاہور نے نوٹس دیا ہے اور انکوائری بھی لاہور میں ہو رہی ہے،لاہور میں کیس ہے لہٰذا اس درخواست کی سماعت کا اختیار اس عدالت کے پاس نہیں ہے۔

    وکیل درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کے نوٹس میں بہت سی چیزیں مسنگ ہیں جو قانونی طور پر نوٹس میں ہونا ضروری ہے، درخواست گزار کو پتہ نہیں کہ اس نے کیا کیا ہے اس کے خلاف کیا سیکشنز لگائے گئے ہیں۔

    سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور ڈویژن کا قلمدان سنبھال لی

    جسٹس سید ارشد علی نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اگر لاہور میں انکوائری شروع ہوئی ہے اور نوٹس وہاں سے جاری ہوا ہے تو درخواست گزار یہاں پر کیوں آئی ہے؟،وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ایف آئی اے کی پورے پاکستان میں دائرہ اختیار ہے لہٰذا اس کے خلاف پورے پاکستان میں کیس ہوسکتا ہے، درخواست گزار پشاور کی رہائشی ہے وہ یہاں پر درخواست دے سکتی ہیں اور ایان علی کیس میں لاہور کے نوٹس کو سندھ ہائیکورٹ نے کالعدم کیا تھا۔

    روسی صدر کی مغربی ممالک کو تیسری عالمی جنگ کی دھمکی

    پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو رکن قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا،عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی-

    آئی ایم ایف کا سیاست میں استعمال کروڑوں عوام کی تقدیر سے کھیلنے کے برابر …

  • جو بھی فیصلے آئندہ ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے،شیرافضل مروت

    جو بھی فیصلے آئندہ ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے،شیرافضل مروت

    پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میرے بیان کو نجی ٹی وی پرغلط طریقے سے چلایا گیا-

    باغی ٹی وی : خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ کور کمیٹی نے مرکز اور صوبوں میں بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پہلا جلسہ اسلام آباد میں 30 مارچ کو ہوگا،اجلاس میں تمام غلط فہمیوں کو دور کیا گیا، اب ہمارے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے، آج خوشگوار ماحول میں اجلاس ہوا ہے،جو بھی فیصلے آئندہ ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے اراکین بھی آئندہ کیسز کی سماعت کے دوران عدالتوں میں پہنچیں گے، جہاں ہم ہم احتجاج کریں گے، ہمارے خلاف مقدمات ٹھوکتے ہیں تو ٹھوکیں۔

    مرکزی بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو نجی ٹی وی پرغلط طریقے سے چلایا گیا، کہا گیا کہ میں نے کہا ہے گزشتہ دور حکومت میں خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی، میں نے یہ کہا کہ محمود خان اور پرویز خٹک جیسے لوگ پی ٹی آئی سے الگ ہو کر گنگا میں نہا کر پاک صاف ہوگئے؟ہم ہر فیصلہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے منظور کرواتے ہیں، پہلے بھی کور کمیٹی فیصلے کرتی تھی اب بھی وہی کرے گی۔

    مسلمان کتنے روزے رکھیں گے اور عیدالفطر کب ہو گی؟ماہرین کی پیشگوئی

  • لنڈی کوتل:ایٹا سکالرشپ بحال کی جائے تاکہ مستحق طلباء علم کی شمع سے محروم نہ ہوں، میر افضل خان طوری

    لنڈی کوتل:ایٹا سکالرشپ بحال کی جائے تاکہ مستحق طلباء علم کی شمع سے محروم نہ ہوں، میر افضل خان طوری

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )ایٹا سکالرشپ بحال کی جائے تاکہ مستحق طلباء علم کی شمع سے محروم نہ ہوں، میر افضل خان طوری

    میر افضل خان طوری نے ایک بیان میں خیبر ٖپختونخوا کے ایٹا کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جماعت ہفتم سے بارہویں تک مفت تعلیم حاصل کرنے کی سکالرشپ کو بحالی کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ کے ذریعے ہزاروں طلبا کو اپنی ذہنی صلاحیت استعمال کرنے کا موقع ملتا ہے اور وہ ایٹا ٹیسٹ میں حصہ لیتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جو طلبا اس ٹیسٹ کو پاس کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور ساتویں جماعت سے بارہویں جماعت تک مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

    یہ امتحان روشن تعلیمی امکانات کا ایک گیٹ وے ہے اور بہت سے خواہشمند نوجوانوں کے لئے ایک لازمی لائف لائن بن گیا ہے۔ تاہم انتظامیہ کی طرف سے تاخیر نے ان طلباء کو غیر یقینی اور تشویش کی کیفیت میں ڈال دیا ہے۔یہ اقدام 2007 میں اپنے قیام کے بعد سے سالانہ 253 طلباء کی تعلیمی امنگوں کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    روایتی طور پر یہ عمل ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے دسمبر میں اسکالرشپ ٹیسٹ کی تشہیر کے ساتھ شروع ہوتا ہے، اس کے بعد جنوری میں ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ETEA) کے ذریعے اصل امتحان لیا جاتا ہے۔

    تاہم، حالیہ عام انتخابات کی وجہ سے اس سال ٹائم لائن میں خلل پڑا ہے، جس کے نتیجے میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے طلباء مایوسی کے شکار ہوچکے ہیںَ

    قبائلی طلباء اور مشران کا مطالبہ ہے کہ مفت تعلیم حاصل کرنے کے لئے اس ٹیسٹ کو جلد بحال کیا جائے تاکہ مستحق ہزاروں قبائلی طلبا ءکو بھی اس ٹیسٹ کے ذریعے مفت تعلیم حاصل کرنے کا مواقع مل سکیں۔

  • اسفند یار ولی ،شوکت یوسفزئی کے خلاف  ہرجانہ کیس جیت گئے

    اسفند یار ولی ،شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس جیت گئے

    ‎عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کا کیس جیت لیا

    عدالت نے شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ادا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،2019 میں شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ اسفندیار ولی خان نے 25 ملین ڈالر میں پشتونوں کے سروں کا سودا کیا تھا،آج عدالت نے کیس کا فیصلہ سنایا، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اعجاز الرحمٰن قاضی نے فیصلہ سنایا، اسفندیار ولی نے دسمبر 2019 میں شوکت یوسف زئی کے خلاف 15 کروڑ روپے ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا ،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوکت یوسف زئی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کی عدم پیشی پر یکطرفہ کارروائی کی گئی

    واضح رہے کہ 31 جولائی 2019 کو عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے اُس وقت کے خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کو قانونی نوٹس بھجوایا تھا، جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ نیوز کانفرنس کے دوران ہتک آمیز الزامات لگانے پر معافی مانگیں،اگر وہ معافی نہیں مانگتے تو ان کے خلاف 10 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا،اسفند یار ولی نے ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے سیکشن 8 کے تحت نوٹس جاری کیا تھاجس میں کہا گیا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی خان پر الزام لگا کر بدنام کیا کہ انہوں نے 25 ملین ڈالر کے عوض پشتونوں کو فروخت کیا ہے،کوئی ثبوت، بنیاد یا جواز کا ذکر کیے بغیر انہوں نے براہ راست رہنما اے این پی پر توہین آمیز زبان میں الزام لگایا،

  • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے جھٹکے

    پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی : پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگوں میں خو ف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی،زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں 187 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    پی آئی اے ائیرہوسٹس بغیر پاسپورٹ ٹورنٹو پہنچ گئیں

    گٹر کی صفائی کےدوران دم گھٹنے سے 2 واسا ملازمین جاں بحق

    آسٹریلوی خاتون وزیرخارجہ نے اپنی سہیلی کے ساتھ شادی کر لی

  • علی امین گنڈا پور کا بے روزگار نوجوانوں کو بھینس اور مرغیاں پالنے کا مشورہ

    علی امین گنڈا پور کا بے روزگار نوجوانوں کو بھینس اور مرغیاں پالنے کا مشورہ

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ قوم بنتی ہے جو اپنے پاؤں پہ کھڑی ہو، خیرات کے پیسے سے قومیں نہیں بنتی، خواتین کو گھروں میں روزگار دیں گے اور نوجوانوں کو مختلف کاموں میں مہارت سکھائیں گے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے بے روزگار نوجوانوں کو بھینس اور مرغیاں پالنے کا مشورہ بھی دیا۔ میری ترجیحات میں صوبے کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ہے، ہمارے نوجوان کلاس فور کی نوکری کے لیے پانچ سے چھ لاکھ روپے رشوت دے رہے ہیں، نوجوان اپنی بھینس پال کر بہتر روزگار کما سکتے ہیں۔ اگر ایک لاکھ روپے کی مرغیاں لے لیں تو آپ کو کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
    انھوں نے کہا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان نے جب بھینس پالنے کا کہا تھا تو لوگوں نے اس بات کا مذاق اڑایا تھا۔ چھ لاکھ روپے کی بھینس 15 سے 16 کلو دودھ دیتی ہے جس سے اچھا روزگار کمایا جا سکتا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک سے ہماری بات چیت شروع ہوگئی ہے ہم اپنے لوگوں کو ٹریننگ دے کر روزگار مہیا کریں گے، اس کے علاوہ تربیت دے کر اپنے صوبے کے لوگوں کو بیرون ملک بھیجیں گے تاکہ وہ بہتر روزگار کما سکیں۔علی امین نے مزید کہا کہ ملاوٹ شدہ دودھ 180 روپے کلو مل رہا ہے، اگر ہمیں 250 روپے میں خالص دودھ ملے تو ہم لینے کو تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ نوجوان کلاس فور کی نوکری لینے سے ایک گائے ہی پال لیں۔ان کا کہنا تھا کہ 50 روپے کا انڈہ ہے جو اسلام آباد میں 60 روپے کا ملتا ہے، اگر ایک لاکھ روپے کی مرغیاں لے لیں تو آپ کو کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ریحان زیب کے خاندان سے ملاقات

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ریحان زیب کے خاندان سے ملاقات

    وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ریحان زیب کے خاندان سے ملاقات کی ہے

    اس موقع پر منسٹر سوشل ویلفیئر،عشر وزکوٰۃ مشال یوسفزئی بھی موجود تھے ۔وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے ریحان زیب شہید فیملی سے اظہار تعزیت کیا اور ایصال ثواب کیلئے دعا کی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے ریحان زیب شہید تینوں بھائیوں کے لیے سرکاری نوکریاں ،والد،والدہ اور بھائی کیلئے حج وعمرہ ،فیملی کیلئے اپنا گھر ،ورکر پیکج ، شہدا پیکج اور دیگر مراعات کا اعلان کیا، علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ تمام حکام کو احکاماتِ بھی جاری کئے ہیں کہ ریحان زیب شہید قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور سی ٹی ڈی ڈی آئی جی سے فیملی ملاقات کیلئے بھی کہا گیا ہے،

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ انکی فیملی کے لیے آواز بنوں گا ،میں نے صدق دل سے تمام لیڈر شپ نوٹس میں لایا اور بھرپور مطالبہ بھی کیا باقی ٹکٹ میرے ہاتھ میں نہیں ہے ۔پی ٹی آئی رہنما یوسف دانش کا کہنا تھا کہ فیصلہ باجوڑ عوام نے کرنا ہے کہ وہ کس کو ووٹ دیتے ہیں اور ریحان زیب شہید فیملی فیصلہ کرے گا کہ وہ آزاد الیکشن لڑتے ہیں یا دستبردار ہوتے ہیں ۔

    واضح رہے کہ ریحان زیب کو31 جنوری کو انتخابی مہم کے دوران قتل کیا گیا تھا،مقتول تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کےخلاف الیکشن لڑ رہے تھے، ریحان زیب کے قتل کے بعد تحریک انصاف نے انہیں پارٹی کا حمایت یافتہ اُمیدوار قرار دیا اور پھر بیان ہٹا دیا تھا۔باجوڑ میں قتل کیے گئے آزاد امیدوار ریحان زیب نے ٹکٹ تقسیم پر سوال اٹھائے تھے، انہیں قومی، صوبائی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف نے ٹکٹ نہیں دیا تھا، ریحان زیب بطور آزاد امیدوار قومی، صوبائی اسمبلی الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 میں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کا پارٹی ٹکٹ گل ظفر خان کو جبکہ پی کے 22 میں ٹکٹ گل داد خان کو جاری کیا تھا۔ریحان زیب نے 12 جنوری کو خیبر پختونخوا حکومت میں کرپشن کا بھی انکشاف کیا تھا، ان پر چند روز سے تحریک انصاف سے منسلک ٹرول اکاؤنٹس سے تنقید کی جا رہی تھی۔

    باجوڑ این اے 108 میں آزاد امیدوار ریحان زیب کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے