Baaghi TV

Category: پشاور

  • شمالی وزیرستان میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت

    شمالی وزیرستان میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت

    شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا 1 اور شیوا 2 سے قدرتی گیس دریافت ہوئی ہے، ابتدائی طور پر 7 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس سسٹم میں شامل ہوگی۔گیس کے نیشنل سسٹم میں شامل ہونے سے ملک میں انرجی کی کمی کو 5 فیصد تک پورا کیا جاسکے گا۔شیوا ذخائر سے حاصل ہونے والی گیس کو صاف کرکے ایس این جی پی ایل کو منتقل کرنے کے لیے پروسیسنگ پلانٹ بھی لگایا گیا ہے۔شمالی وزیرستان کا علاقہ شیوا میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے 2 کنوؤں کی کھدائی کے بعد قدرتی گیس دریافت کی ہے ، یہ پاکستان کی کل ضروت کا 5فیصد ہے۔یہاں سے گیس پروسیس کر کے ایس این جی پی ایل کی پائپ لائن کو منتقل کی جاتی ہے۔

  • پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اجلاس کل ہوگا

    پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اجلاس کل ہوگا

    پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کل ہوگا،غیر سرکاری مقامی رویت ہلال نے اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس نماز مغرب کے بعد جامع مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہوگا،اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کرینگے،اجلاس کیلئے تمام علاقائی علما کرام کو دعوت دے دی گئی ہے،صوبے بھر سے شہادتیں جمع ہونے تک اجلاس جاری رہے گا۔

  • لکی مروت : ٹریکٹر بریک فیل ہونے کے باعث 4 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

    لکی مروت : ٹریکٹر بریک فیل ہونے کے باعث 4 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

    لکی مروت: وانڈہ میر عالم چشمہ روڈ کے قریب چڑھائی سے اترتے ہوئے ٹریکٹر بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔ لکی مروت حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 لکی مروت اور ریسکیو 1122 عیسیٰ خیل (پنجاب) کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ریسکیو 1122 لکی میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں اور جسد خاکی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال عیسی خیل منتقل کردیا۔

  • گنڈاپور صاحب آپ کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں آپ صحت کارڈ کا ڈرامہ کیسے چلائیں گے؟ اختیار ولی خان

    گنڈاپور صاحب آپ کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں آپ صحت کارڈ کا ڈرامہ کیسے چلائیں گے؟ اختیار ولی خان

    مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا اختیارولی خان نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی تقریر پر ردعمل ‏میں کہا کہ سائفر کا گم ہونا اور پھر میڈیا میں چھپنا ہی آپ کے لیڈر کی سازش تھی۔ اختیارولی خان ‏نے کہا کہ آپ کی گاڑی کی ڈگی سے باقاعدہ بلینک بیلٹ پیپرز بھی برآمد ہوئے، ویڈیو بڑی وائرل ہے، اگر حلقے کھل گئے تو نہ آپ وزیراعلیٰ رہیں گے نہ آپکی کابینہ، کیونکہ آپ کا مینڈیٹ جعلی ہے، اگر تحقیقات ہوئی تو قومی اسمبلی میں آپ 92 سے 29 پر آجائیں گے۔ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا اختیارولی ‏خان نے کہا کہ پختونخوا کو ایک ہزار ارب روپے مقروض کرنے کا جُرم آپ نے تسلیم کیا آپ کا شکریہ، ‏ ہمارا مؤقف ہے دھاندلی خیبرپختونخوا میں ہوئی ہے جہاں آپ جیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ‏یہ پاکستان ہے کوئی نیلام گھر نہیں، اپنے لیڈر کو رہا کرانے کیلئے عدالتوں سے رجوع کریں، ‏گنڈاپور صاحب آپ کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں آپ صحت کارڈ کا ڈرامہ کیسے چلائیں گے؟اختیارولی نے کہا کہ ‏بدقسمتی سے آپ وزیراعلیٰ بن چکے اب سلطان راہی کے ڈائیلاگ چھوڑیں قوم کی خدمت کریں۔

  • سائفر بانی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سازش تھی، علی امین گنڈا پور

    سائفر بانی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سازش تھی، علی امین گنڈا پور

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہ افسوس شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کی وہ آج ملک کا وزیراعظم ہے، بانی پی ٹی آئی کا فیئر ٹرائل اور جلد رہا کیا جائے، سائفر بانی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سازش تھی، سائفر سازش کے پیچھے آلہ کار ایک دن سامنے آئیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے مطالبہ کیا کہ سائفر کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق کا ساتھ دینے والے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف غیرقانونی مقدمات بنائے گئے، آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے غیرقانونی طریقے سے گاڑیاں لیں، افسوس آصف علی زرداری ملک کا صدر بن گیا۔
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سائفرکیس پرجوڈیشل کمیشن بنائیں، مینڈیٹ چوری کے خلاف ایک کمیشن بنایا جائے، ہمارا مطالبہ ہے تحریک انصاف کا مینڈیٹ واپس دیا جائے، چیف الیکشن کمشنر کو آئین توڑنے والے نظر نہیں آرہے؟انہوں نے کہا کہ افسوس ڈھٹائی کے ساتھ ہماری مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دی گئیں، ہمیں مجبور نہ کیا جائے، اپنا حق ملنے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم ایک ٹیم بن کر کرپشن، ظلم اور ناانصافی کے خلاف جہاد کریں گے۔علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ہم خیبرپختونخوا کوایک مثالی صوبہ بنائیں گے، خیبرپختونخوا میں امن لائیں گے، اسی جنون کے ساتھ ہم اپنا حق بھی لیں گے، وزیراعلیٰ نے ’’ساڈا حق ایتھے رکھ‘‘ کے نعرے بازی بھی کی۔

  • کے پی میں صحت کارڈ کا استعمال سرکاری اسپتالوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ

    کے پی میں صحت کارڈ کا استعمال سرکاری اسپتالوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی متعدد طبی سہولیات کو سرکاری اسپتالوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : یکم رمضان المبارک سے صوبہ بھر میں صحت کارڈ پلس پر خدمات کی بحالی سے متعلق انشورنس کمپنی کے زونل ہیڈز کے نام مراسلے لکھے گئے تھے،مراسلے پشاور اور سوات زون کے زونل ہیڈ کے نام لکھے گئے،مراسلے میں لکھا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ 7 مارچ کو وزیراعلیٰ ہاﺅس میں اجلاس ہوا، جس میں علی امین گنڈا پور نے انشورنس کمپنی کو صحت کارڈ پلس کی بحالی کی ہدایت کی۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ صحت کارڈ کی بحالی خیبرپختونخوا کے 100 فیصد آبادی کے لئے کی گئی ہے۔ یکم رمضان المبارک سے صوبہ بھر میں صحت کارڈ پلس پر خدمات بحال ہوجائیں گی،مریضوں کی سہولیات کیلئے تمام اسپتالوں میں کاؤنٹرز کا قیام یقینی بنایا جائے، اسپتالوں میں پروگرام کی برانڈنگ اور ہیلپ لائن نمبرز کی نمائش کی جائے، تمام مریضوں کو بلا تعطل خدمات فراہم کی جائیں۔

    مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے

    تاہم اب انشورنس کمپنی نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق صحت کارڈ پر سی سیکشن، انجیو گرافی، اپینڈیکس کا علاج سرکاری اسپتال میں ہوگا پتھری، ٹانسل، آنکھ اور ناک کا علاج بھی سرکاری اسپتال میں ہوگا۔

    بابراعظم جلد شادی کرنے والے ہیں،محمد رضوان

    رمضان ریلیف پیکج کاحجم بڑھا دیا گیا

  • پشاور میں  دھماکا خود کش نہیں تھا،ابتدائی رپورٹ

    پشاور میں دھماکا خود کش نہیں تھا،ابتدائی رپورٹ

    پشاور کے علاقے بورڈ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق پشاور میں بورڈ بازار کے قریب مبینہ خودکش دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا،زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمی شخص کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہ، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا-

    ایس ایس پی کے مطابق دھماکا ناصر باغ میں موٹر سائیکل پر بارودی مواد سے آج صبح کیا گیا،موٹرسائیکل پر 3 افراد سوار تھے، شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، بم ڈسپوزل یونٹ رپورٹ کےمطابق دھماکا خودکش نہیں تھا،بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا۔

    علی امین گنڈاپور کاآصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان

    پولیس کے مطابق دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ واقعہ میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا،ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگرد ہیں ج کی شناخت ہوچکی ہے ہلاک اور زخمی دہشتگرد کا تعلق پشاور سے ہے جو کہ سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے،دہشتگردوں سے موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بورڈ بازار دھماکے کی مذمت کی ہے،وزیر اعلیٰ نے انسپیکٹر جنرل پولیس سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی۔

    حکومت کس طرح پرفارم کر ے گی،یہ رمضان المبارک کا مہینہ کلیئر کر دے گا،فیصل …

    حیدرآباد میں چار ٹانگوں اور ہاتھ والے بچے کی پیدائش

  • علی امین گنڈاپور  کاآصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان

    علی امین گنڈاپور کاآصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان

    پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں نہ جانے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف کبوتر چوک پرجلسہ کے انتظامات کے جائزہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے موقع پر کیا،علی امین گنڈاپورنے 8فروری2024ء کے انتخابات کومکمل طورپر دھاندلی ذدہ قرار دیتے ہوئے ملک میں دوبارہ عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا-

    انہوں نے کہا کہ کل ہمارا دو بجے احتجاجی جلسہ ہوگا، 8 فروری کو مینڈیٹ چوری ، الیکشن چوری اور فارم 45 کے خلاف ہم احتجاج کرینگے، دلیہ ایکشن لے اور الیکشن کمشنر مستعفی ہو اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، یہ ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دے رہے, یہ آئین سے کھلواڑ کررہے ہیں، پہلے نوے دنوں میں چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن نہیں کرائے اور آئین توڑا اوراب پورا الیکشن چوری کرلیا گیا ہے، آئین کی خلاف ورزیوں کی لمبی فہرست ہے، ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی ہونی چاہیے کیونکہ آرٹیکل 6 آئین میں آئین شکنوں کے خلاف ہی شامل کیاگیا ہے۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آصف زرادری کو نہ صدرماںتا ہوں نہ ان کی حلف برداری میں جاؤں گا، وہ فارم 45 والا صدرہے البتہ حلف کے بعد وزیراعظم ہو یا صدرجس کی زیرصدارت اجلاس ہوا اس میں اپنے صوبے اوراس کی عوام کے حقوق کی بات کرنے کے لیے ضرورشرکت کروں گا،عمران خان نے 25 سال پہلے کہاتھاکہ زرداری اورنوزایک ہیں، جب بھی ان کے مفادات ایک ہوں گے یہ اکٹھے ہوجائیں گے اور وقت نے یہ بات ہرمرتبہ ثابت کی ہے۔

  • خیبر پختونخوا کا وزیر اعلی اور سابق وزیر خزانہ کا ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

    خیبر پختونخوا کا وزیر اعلی اور سابق وزیر خزانہ کا ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

    خیبر پختونخوا کا وزیر اعلی علی امین گنڈا پور اور سابقہ وزیر خزانہ تیمور جھگڑا آمنے سامنے، حکومت ابتداء ہی میں اختلافات کا شکار ہوگئی۔

    تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ کابینہ علی امین گنڈاپور کی مرضی سے بنائی، بانی پی ٹی آئی نے مجھے مشیر خزانہ کی ذمہ داری دینے کا کہا تھا۔ ہ بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کی موجودگی میں مجھے خزانہ کی وزارت دینے کا کہا تھا۔ بیرسٹر سیف نے میرے کابینہ میں شامل ہونے سے متعلق اعلان بھی کیا تھا۔

    تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے میرا نام خیبر پختونخواہ وزیرخزانہ کے لئے فائنل کیا تھا مگر 20 کروڑ دینے سے انکار کرنے پر علی آمین گنڈا پور نے میرا نام فائنل لسٹ سے نکال دیا ،وزارت دینے کے بدلے مجھ سے 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا 24 گھنٹے کا وقت دیا تھا۔ صاف صاف کہا گیا پارٹی فنڈ میں 20کروڑ جمع کرو۔ یا ڈی لسٹ ہونے کے لئے تیار ہو جاو ،میں نے انکار کیا تو میرا نام لسٹ سے باہر کردیا۔ سمجھ سے بالاتر ہے اتنی تکالیف برداشت کرنے کے باوجود بھی مجھ سے پیسے مانگے گئے۔اب تو زبان زد عام ہے کہ خیبر پختونخواہ میں 10کروڑ کے کر وزارت حاصل کرو۔ پارٹی فنڈ اور عمران خان کے قانونی معاملات کے نام پر تمام وزرا سے چندا لیا گیا۔ جس نے چندہ نہیں دیا اسکا نام فائینل نہیں ہوا ،کچھ دوستوں نے بتایا 10 کروڑ کے بدلے وزارت کی مدت ایک سال جبکہ 15 کروڑ کے بدلے 2 سال ہوگی۔ ہر دوسال بعد پارٹی فنڈ میں چندہ دے کر ری نیول کروانا ہوگا افسوس ہوا خیبر پختونخواہ میں حکومت بھتہ خوروں کے ہاتھوں میں دیا گیا۔ یہ حکومت چھ مہینوں کی مہمان ہے۔ زیادہ نہیں چلے گی۔

    دوسری جانب مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مشیر خزانہ کیلئے تیمور جھگڑا کو حتمی طور پر نامزد نہیں کیا تھا۔ تیمور جھگڑا کا نام بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے زیرغور لایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے تیمور جھگڑا پر الزام لگایا تھا کہ اسکی نااہلی کی وجہ سے صوبہ قر ضوں تلے دب گیا ہے،

  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے  خفیہ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ باردو برآمد کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
    ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا مذید کہنا تھا کہ علاقے میں پائے جانے والے ممکنہ کسی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا گیا، علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔