Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    پشاور:خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

    باغی ٹی وی: گورنر ہاؤس کے پی میں ارکان صوبائی اسمبلی کی حلف بردادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ، آئی جی اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئےگورنر خیبر پختونخوا غلام علی نےکابینہ سے حلف لیا،حلف اٹھانے والوں میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان ، محمد عدنان ،عاقب اللہ، محمد سجاد، مینا خان،فضل شکور ،نذیر احمد عباسی، پختون یار، آفتاب عالم، خلیق الرحمان، سید قاسم علی شاہ ،فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ طورو بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جس میں صوبائی کابینہ کے ارکان کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی۔

    خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    صحافی عمران ریاض 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل

    واٹس ایپ میں نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کا اعلان

  • مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ نے حلف اٹھانے سے روک دیا،سنی اتحاد کونسل کی درخواست منظور

    مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ نے حلف اٹھانے سے روک دیا،سنی اتحاد کونسل کی درخواست منظور

    پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

    پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نشان لینے کے باعث پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، خیبرپختونخوا میں 21 مخصوص خواتین اور 4 اقلیتی نشستیں اور جماعتوں میں تقسیم کیے گئے۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ یہ کیس صرف خیبرپختونخوا کی حد تک ہے یا پورے ملک تک، جس پر قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک ہی فیصلہ دیا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے کوئی لسٹ نہیں دی اسلئے اب مخصوص نشستیں نہیں دے سکتے،

    جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ آپ کا کیس یہ ہے کہ سیٹیں کسی اور کو نہیں دی جاسکتی، جس پر قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک ممبر نے اختلافی نوٹ بھی یہ بات لکھی ہے۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ کیا پھر یہ سیٹیں خالی رہیں گی؟ یہ سیٹیں تو خواتین اور اقلیتوں کے لیے مختص ہوتی ہے اگر آپ کو نہیں ملتی تو پھر کیا یہ خالی رہے گی۔جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کہتا ہے کہ الیکشن سے پہلے لسٹ دیا دی جائے، جس پر قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوٹیفکیشن ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جن کو سیٹیں دی گئی ہے وہ حلف نہ لیں۔عدالت نے کہا کہ آپ یہ چاہتے ہیں کہ ان کو حلف سے روکا جائے، ہم اس کو دیکھتے ہیں پھر کوئی آرڈ کریں گے۔بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے قاضی انور ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد حکم امتناعی پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنا دیا گیا

    پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست منظور کر لی،مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کو حلف اٹھانے سے روک دیا، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے

    سنی اتحاد کونسل نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے درخواست دائر کی تھی،درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہم سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے ہیں, اب پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہیں،مخصوص نشستیں الیکشن میں جنرل سیٹوں کی تناسب سے دی جاتی ہیں،الیکشن کے بعد بھی مخصوص نشستوں کی لسٹ دی جا سکتی ہے.

    عدلیہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکے کو ناکام بنائے،تحریک انصاف
    پشاور: مخصوص نشستوں کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدر اور رکن قومی اسمبلی عبد الطیف نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر 14 روز میں فارم 45 اپلوڈ نہیں کیے گئے ،الیکشن کے نام پر ڈھونگ رچایا گیا ،الیکشن سے قبل ہی دھاندلی شروع کی گئی ،مخصوص نشستوں سے محروم رکھنے کی سازش انتخابات سے قبل کی گئی، امیدواروں کو ہراساں کیا گیا اور پارٹی نشان چھینا گیا ،چیف الیکشن کمشنر کا کردار مکمل طور پر جانبدارانہ رہا ،الیکشن کمیشن شفاف اور غیر جانبدار آئینی کردار ادا کرنے میں ناکام رہا، چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے، عوام کی جانب سے مسترد شدہ لوگ مخصوص نشستوں پر نمائندگی کریں گے، دنیا میں پیغام دیا جارہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ناکام ہوگئی،اس اقدام کے خلاف عدلیہ سے رجوع کیا ہے، عدلیہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکے کو ناکام بنائے،

    مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل، مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت

    الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم شروع کر دی،سنی اتحادکونسل فارغ

    انتظار کی گھڑیاں ختم، انتخابات کے ایک ماہ بعد الیکشن کمیشن نے فارم 45 جاری کر دیئے

    الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر فیصلے نہیں دینے، ثبوت دیں چیف الیکشن کمشنر

    الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کا اتوار کو احتجاج کا اعلان

    توہین الیکشن کمیشن کیس، علی امین گنڈا پور کو حاضر کرنےکا حکم

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی ،الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں۔،خواتین اور اقلیتوں کی یہ مخصوص نشستیں دیگر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو تفویض کی جائیں گی،الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ چار ایک کے تناسب سے سنایا گیا

  • سنی اتحاد کونسل کی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    سنی اتحاد کونسل کی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    پشاور ہائیکورٹ: سنی اتحاد کونسل نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے درخواست دائر کردی

    درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہم سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے ہیں, اب پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہیں،مخصوص نشستیں الیکشن میں جنرل سیٹوں کی تناسب سے دی جاتی ہیں،الیکشن کے بعد بھی مخصوص نشستوں کی لسٹ دی جا سکتی ہے،درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    پی ایس ایل کی خالی نشستیں بھی انکو دے دیں، فیصل جاوید پھٹ پڑے
    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ الیکشن کا کل ایک مخصوص فیصلہ آیا آج ہم ہائیکورٹ جارہے ہیں، مخصوص نشستیں ہمارا حق بنتا ہے،جو جس پارٹی کا تناسب ہوگا اسے مخصوص نشستیں ملیں گی آرٹیکل 51 میں لکھا ہوا ہے، پی ٹی آئی کی جائز نشستیں روکی گئیں اور دیگر سیاسی جماعتوں کو دیدی گئیں،آپ پی ایس ایل کی خالی نشستیں بھی انکو دیدیں ، دنیا بھر میں جہاں جہاں الیکشن ہورہے ہیں وہاں کی بھی مخصوص نشستیں انکو دیدیں، پانامہ میں الیکشن ہورہے ہیں انکی مخصوص نشستوں کو بھی انہیں الاٹ کردیں، پی ٹی آئی نے 180 سیٹیں جیتیں اور ہماری سیٹیں چرا لی گئی ہیں،عوام نے جنھیں چنا ہے انہیں انکا مینڈیٹ دیا جانا چاہیئے، آپ کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو سیاست نہیں آتی آج اسکا نام لیکر آپ سیٹیں ہتھیا رہے ہیں،آپ کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو سیاست نہیں آتی آج آپ اسکے نام پر اپنی ریٹنگ بڑھا رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کو فوری رہا کیا جائے انصاف و عدل قائم کیا جانا چاہے، خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں 26 دیدی گئیں جے یو آئی نے 7 سیٹیں جیتی انہیں مخصوص سیٹیں دے دیں، عشاریہ 73 پر یہ فارمولا بنا کر ہماری مخصوص نشستیں دیدی گئیں ہیں ،

    مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل، مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت

    الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم شروع کر دی،سنی اتحادکونسل فارغ

    انتظار کی گھڑیاں ختم، انتخابات کے ایک ماہ بعد الیکشن کمیشن نے فارم 45 جاری کر دیئے

    الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر فیصلے نہیں دینے، ثبوت دیں چیف الیکشن کمشنر

    الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کا اتوار کو احتجاج کا اعلان

    توہین الیکشن کمیشن کیس، علی امین گنڈا پور کو حاضر کرنےکا حکم

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی ،الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں۔،خواتین اور اقلیتوں کی یہ مخصوص نشستیں دیگر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو تفویض کی جائیں گی،الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ چار ایک کے تناسب سے سنایا گیا

  • خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل،گورنر نے سمری پر کئے دستخط

    خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل،گورنر نے سمری پر کئے دستخط

    خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل دے دی گئی،گورنر خیبر پختونخوا نے کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز عمران خا ن سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی جس کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ کا اعلان کیا گیا، خیبرپختونخوا کابینہ میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ اور محمد سجاد کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مینا خان، فضل شکور بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہیں، خیبر پختونخوا کابینہ میں پانچ مشیر بھی تقرر کئے گئے ہیں،مشیروں میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں

    گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبائی کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں، صوبائی کابینہ میں شامل وزراء آج شام ساڑھے6 بجے حلف اٹھائیں گے،گورنر خیبر پختونخوا نئی کابینہ سے حلف لیں گے.

    واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ میں آزاد امیدوار بڑی تعداد میں کامیا ب ہوئے اور واضح اکثریت حاصل کی، آزاد امیدوار تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تھے، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف تیسری بار حکومت بنا رہی ہے،

    kp kabina

    جو 9 مئی کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کاروائی کریں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    توہین الیکشن کمیشن کیس، علی امین گنڈا پور کو حاضر کرنےکا حکم

    خیبر پختونخوا میں بارشوں سے نقصان،اموات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

    علی امین گنڈا پورکا وزیر اعلی خیبر پختونخوا منتخب ہونے کے بعد پہلا حکم

    علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے بلا مقابلہ صدر منتخب

  • خیبر پختونخوا  کابینہ کل حلف اٹھائے گی

    خیبر پختونخوا کابینہ کل حلف اٹھائے گی

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے نام فائنل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ کل حلف اٹھائے گی ۔ حلف برداری کی تقریب کل ساڑھے 6بجے گورنر ہاوس میں ہوگی، حلف کے لئے کابینہ کے نامزد ارکان کو دعوت نامے بھیج دیے گئے،تقریب میں 120 سے زیادہ مہمانوں کی گنجائش ہوگی،حلف اٹھانے والوں میں ظاہر شاہ طورو ، عاقب اللہ ،مینا خان ، ارشد ایوب خان،شکیل خان،محمد سجاد ،فضل حکیم ،خلیق الرحمان ،فضل شکور ،بیرسٹر محمد علی سیف اور تیمور جھگڑا شامل ہیں ۔
    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بانی تحریک انصاف نے مجموعی طور پرسات نام وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کودیئے ہیں جنہیں کابینہ میں شامل کیا جانا ہے ۔دیگر ناموں کا اختیار علی امین گنڈاپور کو دیا گیا ،بانی تحریک انصاف نے کابینہ کے لیے نام پشاور سمیت تمام صوبوں سے اہم ارکان کو شامل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

    بانی تحریک انصاف نے سونامی بلین ٹری ، صحت ، تعلیم اور پولیس میں ریفارمز پر زور دیا ،چیئر مین تحریک انصاف نے سونامی بلین ٹری منصوبے کو فی الفور شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔تحریک انصاف کے ذرائع کےمطابق سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سینیئر وزیر ہوں گے ،ابتدائی طور پر دس وزراء تین مشیر اور تین معاون خصوصی کا اعلان کیا جائے گا .

  • صدر منتخب ہوکر لنڈی کوتل تاجر برادری کی حقوق کے لیے آواز اٹھاؤں گا،یاد وزیر شینواری

    صدر منتخب ہوکر لنڈی کوتل تاجر برادری کی حقوق کے لیے آواز اٹھاؤں گا،یاد وزیر شینواری

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) انجمن تاجران لنڈی کوتل بازار صدارتی انتخابات کے امیدوار یادوزیر شینواری نے اپنے ساتھیوں نوید شینواری،حاجی شیر آفریدی اور عطاء اللہ آفریدی سمیت پریس کانفرنس میں اپنا منشور بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم نے تحصیل میں عوام کی بغیر کسی لالچ کے خدمت کی ہے اس جذبے کے تحت لنڈی کوتل بازار الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے

    منتخب ہو کر بازار کے تمام دکانداران کے خدمت کرینگے اور جملہ مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ بازار میں پانی کامسئلہ ہے، جو دکانداران پیسوں پر خریدتے ہیں جبکہ صفائی کی ناقص صورتحال سب کے سامنے ہیں بازار فنڈ جس طرح استعمال کیا گیا ہے چونکہ صفائی نصف ایمان ہے یہاں پر ناقص صورتحال کے حوالے سے ہم عدالت سمیت ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں گے اور کابینہ کو میرٹ پر بنائیں گے اور بااختیار ہونگے

    اس موقع پر نوید شینواری، حاجی شیر آفریدی اور عطاء اللہ آفریدی نے کہا کہ یادوزیر شینواری میں خدمت کا جذبہ ہے اور اخلاص اور ایمانداری سے تحصیل میں اپنی ڈیوٹی نبھا رہے ہیں اسی بنیاد پر ہم اس کو سپورٹ کرتے ہیں اور بازار کے دکانداروں سے بھی انہیں بھرپور سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہیں

    انہوں نے کہا کہ نومنتخب ایم این اے اور ایم پی اے سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر غریب عوام کیلئے بازار آٹا کوٹہ بحال کرائنگے اور آئندہ بھی بازار کیلئے فنڈز مختص کرنے کیلئے متعلقہ حکام کے سے ملیں گے

    آخر میں یادوزیر شینواری نے بازار کے دکانداروں سے اپیل کی کہ 9 مارچ بروز ہفتہ کو ہونے والے الیکشن میں ایک بار ہمیں موقع دیں اور باز پر مہر لگا کر اپنا قیمتی ہمیں دیدیں انشاءاللہ ہم آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے لنڈی کوتل بازار کے دکانداروں کو مایوس نہیں کرینگے.

  • لنڈی کوتل :منتخب ہوکرتاجروں کے مسائل اور حقوق کے لیے آواز اٹھاؤں گا،کلیم اللہ شینواری

    لنڈی کوتل :منتخب ہوکرتاجروں کے مسائل اور حقوق کے لیے آواز اٹھاؤں گا،کلیم اللہ شینواری

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )لنڈی کوتل بازار کے تاجر برادری،دکانداروں کی حقوق کے لیے آواز اٹھاؤں گا،منتخب ہوکر بازار کی صفائی،دکانداروں کے ساتھ ملکر بازار کی ترقی کے لیے کام کروں گا ،کلیم اللہ شینواری،امیدوار براے صدارتی امیدوار

    انجمن تاجران لنڈی کوتل بازار کےصدارتی انتخابات کے امیدوار کلیم اللہ شینواری نے اپنے ساتھیوں نجیب شینواری اور منظور علی سمیت پریس کانفرنس میں اپنا منشور بیان کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل بازار ایک تاریخی بازار ہے ہم نے اجتماعی سوچ کی بنیاد پر جس میں کافی مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا

    تمام مسائل باہمی مشاورت سے ختم کرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ بازار میں پانی کامسئلہ، صفائی کی ناقص صورتحال، بازار چوکیدار اور سیفٹی مسائل سمیت رنگڑ مارکیٹ جس پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں ان کو دکانداران کے صحیح استعمال کیلئے بروئے کار لائیں گے

    انہوں نے کہا کہ خدمت کے جذبے سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے ،بازار میں بیٹری اور سولر دکان ہے ،اس لئے بیٹری بطور انتخابی نشان پسند کیا

    آخر میں انہوں نے بازار کے دکانداروں سے اپیل کی کہ 9 مارچ بروز ہفتہ کو ہونے والے الیکشن میں بیٹری پر مہر لگا کر اپنا قیمتی ہمیں دیدیں انشاءاللہ ہم آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے، لنڈی کوتل بازار کے دکانداروں کو مایوس نہیں کرینگے.

  • پشاور ہائیکورٹ ،الیکشن  نتائج کی دستاویزات فراہمی کے لیے درخواستوں پر نوٹس جاری

    پشاور ہائیکورٹ ،الیکشن نتائج کی دستاویزات فراہمی کے لیے درخواستوں پر نوٹس جاری

    پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی الیکشن کے نتائج کی دستاویزات کی فراہمی کے لیے درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا اور آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا

    پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے تیمور جھگڑا، کامران بنگش، محمود جان اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ آپ فارم 45 مانگ رہے ہیں؟درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ جی، ہم وہی مانگ رہے ہیں اور نہیں دیا جا رہا، الیکشن کمیشن جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ فارم آر اوز کے پاس ہیں، آر اوز کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس نہیں ہیں۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو نتائج کی مصدقہ کاپیاں چاہئے؟درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ جی، مصدقہ دستاویز کے بغیر ہم الیکشن ٹریبونل میں نہیں جا سکتے،پشاور ہائیکورٹ نے درخواستوں کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کر دی

    اگر میں الیکشن واقعی ہارا ہوں تو کابینہ میں میرا حق ہی نہیں بنتا،تیمور سلیم جھگڑا
    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو فارم 45 دینے کی درخواست دی مگر اب تک نہیں دیے، میرے حلقے کے فارم 45 الیکشن کمیشن نے اپلوڈ کر کے دوبارہ ڈیلیٹ کیے، جوڈیشل انکوائری کر کے ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے،چیف سیکریٹری اور آئی جی نے کیا کِیا آج تک؟ ہم انتقامی کارروائی نہیں بلکہ انصاف چاہتے ہیں، ہم سب وزیراعلیٰ کو خط لکھیں گے کہ جوڈیشل انکوائری ہو،علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی صوبائی کابینہ بنائیں گے، اگر میں الیکشن واقعی ہارا ہوں تو کابینہ میں میرا حق ہی نہیں بنتا

  • خیبر پختونخوا :  وادی تیرا ہ کے تعلیمی ادارے بند ،بارشوں اور برفباری سے 35 افراد جاں بحق جبکہ 43 افراد زخمی

    خیبر پختونخوا : وادی تیرا ہ کے تعلیمی ادارے بند ،بارشوں اور برفباری سے 35 افراد جاں بحق جبکہ 43 افراد زخمی

    وادی تیراہ میں 25 سرکاری اسکولز کو 10 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وادی تیراہ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث تمام 25 اسکول بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر خیبر کا کہنا ہے کہ ضلعی محکمہ تعلیم حکام کی سفارشات کی روشنی میں اعلامیہ جاری کیاگیا۔فیصلہ اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کو درپیش مشکلات کے باعث کیا گیا، موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر ا سکول کھولے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنر خیبر کے مطابق حالیہ برفباری کے باعث دوبارہ 10 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    دوسری جانب خیبرپختوںخوا بھر میں 5 روز ہونیوالی بارشوں اور برفباری سے 35 افراد جاں بحق جبکہ 43 افراد زخمی ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورت میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران صوبہ بھرمیں جاری بارشوں سے 346 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 46 گھر بیٹھ گئے۔ اس حوالے سے متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی جانب سے جاں بحق افراد کے ورثاء اور زخمیوں کو فوری طور پر مالی امداد کرتے ہوئے ان میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور برفباری سے چارسدہ، دیرلوئر، دیراپر، ملاکنڈ، مہمند، بنوں، خیبر، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور کے متاثرین میں سامان تقسیم کر دیا گیا ہے۔

  • ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا ، 8ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مستعفی ہو گئے

    ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا ، 8ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مستعفی ہو گئے

    ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عامر جاوید نے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں

    خیبر پخونخواہ کے ایڈووکیٹ جنرل عامر جاوید نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو پیش کردیا ہے، دوسری جانب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل دانیال چمکنی نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے،دانیال چمکنی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھیج دیا ہے، مجھ سمیت 8 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل استعفیٰ دے چکے ہیں

    واضح رہے کہ عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کے علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہو چکےہیں، جس کے بعدایڈوکیٹ جنرل ،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے استعفیٰ دیا،کے پی میں دیگر محکموں کی جانب سے افسران کے مستعفی ہونے کا امکان ہے،