Baaghi TV

Category: پشاور

  • لنڈی کوتل:خیبر پولیس نے مبینہ استاد کا قاتل کو گرفتار کرلیا

    لنڈی کوتل:خیبر پولیس نے مبینہ استاد کا قاتل کو گرفتار کرلیا

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )خیبر پولیس نے مبینہ استاد کا قاتل کو گرفتار کرلیا
    ضلع خیبر کے علاقہ ملاگوری میں ملاگوری پولیس کی بروقت کارروائی ،سکول ٹیچر عالم تاج کے قاتل کو چند گھنٹوں کے دوران آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا،ایک عدد پستول برآمد،وجہ عناد گھریلو تنازعہ قرار دیا گیا،مقدمہ درج مزید تفتیش جاری

    تھانہ حدود ملاگوری میں علاقہ لوڑہ میانہ کہ گورنمنٹ ہائی سکول کے سی ٹی ٹیچرعالم تاج ولد میاں جی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہیں۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی نے واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ملاگوری شاہ خالد کے نگرانی میں ملزم کے گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدیں گئی ملاگوری پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتارکرلیا۔

    جنکے قبضے سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کیا گیا۔ قاتل قایر اللہ مقتول کا بھائی ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے وجہ عناد گھریلو تنازعہ قرار دیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جنکو حوالات منتقل کر دیا گیا۔

  • عوام پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں تعاون کریں، ضلعی انتظامیہ خیبر

    عوام پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں تعاون کریں، ضلعی انتظامیہ خیبر

    لنڈی کوتل (نصیب شاہ شنواری)ضلع خیبر ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 03 مارچ سے ہوگا پولیو ٹیمیں گھر کی دہلیز پر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائینگے۔ ڈپٹی کمشنر خیبر

    اس حوالے سے ضلع خیبر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد حامد کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی برائے انسداد پولیو مہم کے اجلاس کا انعقاد ڈپٹی کمشنر افس میں ہوا.

    محکمہ صحت کے ڈاکٹر آیوب آفریدی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خیبر پولیس حکمت آفریدی،محکمہ تعلیم، عالمی ادارہ برائے صحت، پولیو، پولیس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں پولیو حکام نے مہم کے متعلق جامع رپورٹ، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی، اگاہی، انتظامات، انکاری والدین اور دیگر امور کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

    ضلع خیبر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا اغاز 03 مارچ سے ہوگا جس میں پولیو کے 945 ٹیموں کے زریعے دو لاکھ 23 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے جو کہ 09 مارچ تک جاری رہے گا۔

    ضلعی انتظامیہ خیبر کی جانب سے عوام سے اپیل کے گئی ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کیساتھ تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطریں ضرور پلائیں تاکہ اپ کے بچے عمر بھر کی مستقل معذوری سے بچ سکیں اور ضلع خیبر سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکیں۔

  • پاکستان کو معاشی،سیاسی عدم استحکام سے نکالنا ہم سب کا فرض ہے،  تاج محمد آفریدی

    پاکستان کو معاشی،سیاسی عدم استحکام سے نکالنا ہم سب کا فرض ہے، تاج محمد آفریدی

    پشاور،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری ) سابق سینٹر اور مسلم لیگ ن کے رہنماء الحاج تاج محمد آفریدی نے کہا ہےکہ ملک کو تاریخ کے بد ترین آزمائشوں کاسامنا ہے۔ معاشی وسیاسی عدم استحکام سے ملک نکالنا ہم سب کا فریضہ ہے۔ قبائلی اضلاع کے صحافیوں کی جان ومال کی تحفظ کے لئے ہرممکن تعاون کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار الحاج تاج محمد آفریدی نے ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی آفس کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اندرونی اور عالمی سطح پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔

    اس وقت امن وامان کے علاوہ معاشی اور سیاسی عدم استحکام تمام آزمائشوں میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہاہے اورملک کسی قسم کی انتشار کا متحمل نہیں۔حالات کا تقاضا ہے کہ سیاسی قیادت تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی بقاء اور استحکام کے لئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی بننے والی حکومت کو سخت فیصلے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

    الحاج تاج محمد آفریدی نے کہا کہ ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ ( ٹی یو جے) قبائلی اضلاع کا واحد نمائندہ تنظیم ہے۔ قیام امن میں ٹی یو جے کی لازوال قربانیاں ہیں۔ قوم قبائلی اضلاع کے صحافیوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    ٹی یو جے کو مسلمہ کردار اور قربانیوں کا صلہ نہیں دیاگیا ہے۔ قبائلی اضلاع کے صحافی میدان کار زار کے پراسرار غازی ہے۔وفاقی حکومت ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے احساس محرومی کا ازالہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نئی حکومت میں ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ قبل از ایں ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے صدر قاضی فضل اللہ نے صحافی وحیداللہ آفریدی ؛ صحافی ایوب خان وزیر کابینہ ارکان کے ہمراہ مہمان کا استقبال کیا

  • بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر منتخب،حلف اٹھا لیا

    بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر منتخب،حلف اٹھا لیا

    سنی اتحاد کونسل کے بابر سواتی خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں

    اسپیکر کے عہدے کیلئے سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی اور پیپلز پارٹی کے احسان اللہ میاں خیل کے درمیان مقابلہ ہوا، جب کہ ڈپٹی اسپیکر کےعہدے کیلئے سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی اور ارباب وسیم کےدرمیان مقابلہ ہو گا۔ اسیپکر کے عہدے کے لئے ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی ہوئی،سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بابرسلیم سواتی نئے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے،مجموعی طور پر 106 ووٹ ڈالے گئے،بابر سلیم سواتی نے 89 اور احسان میان خیل نے 17 ووٹ لیے،مشتاق احمد غنی نے نتائج کا اعلان کیا، بعد ازاں بابر سلیم سواتی نے اسپیکر خیبرپختونخوااسمبلی کےعہدے کاحلف اٹھالیا. جس کے بعد ڈپٹی سپیکر کے انتخابات ہوئے، سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئیں، ثریا بی بی 87 ووٹ لے کر خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر بن گئیں،ثریا بی بی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا،چترال کی تحصیل مستوج سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ ثریا بی بی 2024 کے عام انتخابات میں چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 1 پر کامیاب ہونے والی واحد خاتون رکن اسمبلی ہیں۔کل بروز جمعہ صبح دس بجے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کےلیے صوبائی اسمبلی میں انتخابات ہونگے

    خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد نے حکومتی اراکین کو ٹھینگا دکھا دیا,اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے الیکشن کے لیے ثوبیہ شاہد ووٹ ڈالنے کیلئے اٹھیں تو گیلریز سے کارکنان نے جملے کسے جس پر ثوبیہ شاہد نے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھی شکایت کی,خاتون رکن اسمبلی نے نامزد وزیراعلیٰ کو حکومتی کارکنان کے نعروں کی شکایت کی جس پر علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کو خاموش رہنے کا اشارہ کیا,

    سینیٹ کی 10 نشستیں خالی ہونے کا معاملہ ، پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ،

    خیبر پختونخوا،اسد قیصر کے بھائی کی جگہ بابر سلیم سواتی ڈپٹی سپیکر نامزد

    کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

    خیبر پختونخوا میں تیسری بار تحریک انصاف حکومت بنانے جا رہی ہے، 2013 میں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی نے صوبے میں حکومت بنائی اور پرویز خٹک وزیراعلیٰ بنے،2018 میں پی ٹی آئی نے دوسری مرتبہ حکومت بنائی اورمحمود خان صوبے کے وزیراعلیٰ بنے۔تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی تاریخ میں واحد جماعت ہے جس نے نہ صرف حکومتیں بنانے کی ہیٹرک مکمل کی بلکہ مسلسل دوسری مرتبہ صوبے میں دو تہائی اکثریت حاصل کی۔علی امین گنڈا پور اس بار وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں، عمران خان نے اڈیالہ جیل سے علی امین گنڈا پور کی نامزدگی کا اعلان کیا تھا،

  • خیبرپختونخوا اسمبلی،اراکین نے حلف اٹھا لیا،ایوان میں ہنگامہ آرائی

    خیبرپختونخوا اسمبلی،اراکین نے حلف اٹھا لیا،ایوان میں ہنگامہ آرائی

    خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب اراکین کی حلف برداری کے لیے اجلاس تقریباً 2 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوگیا

    پشاور نامز وزیر اعلی علی امین گنڈا پور اسمبلی ہال کے اندر پہنچ گئے ہیں، علی امین گنڈا پور عمران خان کی تصویر لے کر ایوان میں پہنچے،خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر مشتاق احمد غنی کی صدارت شروع ہوگیا،خیبرپختونخوا اسمبلی میں حلف برداری کی تقریب ہوئی،اسپیکر مشتاق احمد غنی نے اراکین سے حلف لیا ، خیبر پختونخوا کے 115 نو منتخب اراکین نے حلف لیا،حلف کے بعد گیلریوں میں موجود افراد نے نعرے بازی کی،اجلاس میں نامزد علی امین گنڈا پور کے والد سمیت دیگر وفات اور شہید ہونے والے پولیس آفیسرز و اہلکاروں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی

    خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا جو تقریباً پونے ایک بجے شروع ہوا،خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل 29 فروری کو ہو گا۔

    ثوبیہ شاہد گھڑی لہراتے اسمبلی پہنچیں،ثوبیہ شاہد پر اسمبلی ہال میں لوٹا اور جوتے پھینکے گئے
    خیبر پختونخواہ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثوبیہ شاہد ہاتھ میں گھڑی لے کر اسمبلی ہال پہنچیں جہاں وہ لوگوں کو ہاتھ میں پہنے جانے والی گھڑی دکھا رہی تھیں کہ اس دوران اسمبلی میں موجود تحریک انصاف کے کارکنان نے ان پر خالی بوتل، جوتا، بال پین اور لوٹا پھینکا لیکن ثوبیہ جاوید مسلسل لوگوں کو گھڑی دکھاتی رہیں، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پھینکا جانے والا لوٹا ثوبیہ شاہد نے نے وزیر اعلی کی کرسی پر رکھ دیا،اس دوران اسمبلی میں موجود تحریک انصاف کے کارکنان نے شدید نعرے بازی کی .

    خیبر پختونخواہ انتظامیہ نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک ہزار سے زائد پاسز ایشو کررکھے تھے جبکہ اسمبلی میں لوگوں کی گنجائش اس سے کم ہے ،اس لئےاجلاس سے قبل ہی اسمبلی میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی ،اسمبلی کے اجلاس کو دیکھنے کے خواہشمند افراد دھکم پیل کرتے ہوئے اسمبلی ہال میں گھس گئے، اس دوران لوگوں کے درمیان شدید دھینگا مشتی بھی ہوئی اور جسے جہاں موقع ملا وہ وہاں جاکر بیٹھ گیا،پولیس نے شدید بدنظمی کے بعد اسمبلی کا گیٹ بند کردیا لیکن کارکنان باہر کے راستوں سے پھلانگ کر اسمبلی کی حدود میں داخل ہوگئے، بدنظمی کی وجہ سے کئی میڈیا نمائندوں کوبھی اسمبلی کے اندر داخل ہونے کا موقع نہ ملا اور بیشتر نو منتخب ارکان کو گاڑیوں کی پارکنگ میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

    متنازع انتخابات، کمزور اتحادی حکومت،پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہوگا، موڈیز

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

  • گورنر خیبر پختونخوا کے نام کا اعلان کب ہو گا؟

    گورنر خیبر پختونخوا کے نام کا اعلان کب ہو گا؟

    پشاور سے ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس وقت سندھ اور بلوچستان میں حکومت سازی پر توجہ ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کے نام کی کوئی جلدی نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 9 مارچ کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صدر منتخب ہونے کے بعد گورنر کے نام کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی اختلافات سے بچنے کیلئے صدر کے انتخاب سے پہلے گورنر کے نام کا اعلان نہیں کیا جا رہا۔ پارٹی میں اختلافات کی صورت میں صدارت کیلئے آصف زرداری کے ووٹ متاثر ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے 10 مارچ کے بعد گورنر کے نام کے اعلان سے متعلق صوبائی قیادت کو آگاہ کر دیا۔

  • پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا

    پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا

    پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ٹیلہ بند روڈ پر سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ مسلح افراد کی فائرنگ پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی بھی کی، جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شہید اہلکار کی شناخت کانسٹیبل توصیف کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرکے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

  • پشاور:قبائلی صحافیوں نے قبائلی عوام کے مسائل اجاگرکرنے میں اہم کردار اداکیا،آقا خان وزیر

    پشاور:قبائلی صحافیوں نے قبائلی عوام کے مسائل اجاگرکرنے میں اہم کردار اداکیا،آقا خان وزیر

    پشاور،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری ) معروف قبائلی رہنماء آقاء خان وزیر نے کہا ہے کہ ملک میں امن اور ترقی کے لئے صحافت اور سیاست کا کردار مسلمہ ہے۔امن و ترقی کے اس سفر میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ قبائلی اضلاع کے نومنتخب ارکان اسمبلی ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے ساتھ مل کر قبائل کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔ قبائلی اضلاع کے صحافیوں کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے

    ان خیالات کا اظہار شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز قبائلی رہنماء اور تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کے بھائی آقاء خان۔وزیر نے ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی آفس کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    آقاء خان وزیر نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں قیام امن کے لئے ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ اور ضم اضلاع کے نو منتخب ارکان اسمبلی امن وترقی کا سفر مل طے کریں گے۔ ارکان اسمبلی اور سیاسی قیادت ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کےارکان کی صلاحیتوں سے استفادہ کریں گے۔

    تحریک انصاف کی آنے والی صوبائی حکومت ماضی کی طرح قبائلی اضلاع کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ آقاء وزیر نے کہا کہ قبائل کی احساس محرومی کا آزالہ ہم سب کا مشن ہے اور اس جدوجہد میں کامیابی ہمارا مقدر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں صحافی بے سروسامانی کی حالت میں جاں فشانی سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ٹرائیبل یونین آف جرنسلٹ نےملک وقوم کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    تحریک انصاف کی نئی صوبائی حکومت ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کےتمام مسائل حل کریں گے۔پریس کلبوں اور مرکزی آفس کو جدید سہولیات سے آراستہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ قدرتی وسائل سے مالامال قبائلی اضلاع میں امن اور ترقی کا دور دورہ ہوگا۔ اور امن وترقی میں ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ سے کافی توقعات وابستہ ہے۔

    قبل ازیں ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے صدر قاضی فضل اللہ سینئیر صحافی حاجی پذیر گل سمیت کابینہ ارکان نے مہمان خصوصی آقاء وزیر کا استقبال کیا۔ اور آقاء وزیر نے ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا۔

    آخر میں ٹی یو جے قیادت نےقبائلی رہنماء آقاء وزیر کا شکریہ ادا کیا

  • اگر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے تو پھر ان کو حکومت بنانے دیں،مولانا فضل الرحمان

    اگر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے تو پھر ان کو حکومت بنانے دیں،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے اور پی ٹی آئی کے نظریات میں زمین و آسمان کا فرق ہے ،لیکن ا رابطوں میں خوش آئندہرابطہ قرار دیا جاسکتا ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کو ایک اچھی شروعات کہا جاسکتا ہے،

    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا طریقہ کار ہر حلقے میں الگ الگ تھا، خیبرپختونخوا میں وزیراعلی سمیت کسی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے،افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ہمارے کردار کی مخالفت کی گئی ،الیکشن سے پہلے ہی ہماری جماعت کے حجم کو کم کرنے کی اطلاع مل گئی تھی، آنےوالے دنوں میں سسٹم کے اندر بیٹھے لوگ روئیں گے، یہ سسٹم چلنے والا نہیں،خدشہ یہ ہے کہ ملک کو نقصان نہ پہنچے اگر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے تو پھر ان کو حکومت بنانے دیں،الیکشن میں ایسے لوگ کامیاب ہوئے جو مہم میں نظر نہیں آئے،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 2018میں بھی دھاندلی ہوئی تھی، اس بار بھی ہوئی ہے،آنیوالے دنوں میں بتاؤں گا کہ اندر والے رو رہے ہونگے، باہر والے خوش ہونگے،اداروں کو اپنی سیاست میں اختیارات نہیں دینا چاہتے، ہم کسی حکومت میں شامل نہیں ہونا چاہتے، کسی سیاستدان کے جیل جانے پر خوش نہیں، خود جیل میں رہا ہوں،میں نے گرفتاری کے وقت بھی کہا تھا میرا مخالف جیل میں ہو تو مزا نہیں آئے گا،میں کسی سیاستدان کے گرفتاری کا حامی نہیں ہو ں،کے پی میں سی ایم سمیت کسی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، صدراتی انتخاب میں جے یو آئی شریک نہیں ہو گی،پی ٹی آئی نے صرف رابطہ کیا ایک ساتھ چلنے کی بات نہیں ہوئی ہے،جب تک پارلیمانی نظام سے دست بردار نہیں ہونگے تب تک اسمبلیوں میں ہونگے،تمام صوبائی جنرل کونسلز کے اجلاس کے بعد مرکزی جنرل کونسل فیصلہ کریگی کہ پارلیمانی سیاست کرینگے،ہماری خدمت کا صلہ یہ دیا گیا،9 مئی کا بیانیہ تو دفن ہوگیا ہے،اگر ان کے منشا پر تو پھر اس سال الیکشن نہیں ہونی چاہئے،الیکشن مہم میں ہی پتہ چل جاتا ہے کون جیت رہا ہے کون ہار رہا ہے،اس الیکشن سے باہر لوگ الیکشن میں پاس ہوئے،اسٹیبلشمنٹ اور حکمران کبھی اسلامی قوانین کیلئے تیار نہیں ہوئے، آئندہ کا بھی یہی ایجنڈا ہے،

    مولانا جذبات میں بہہ گئے، بڑا اعتراف،سیاسی کھیل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    مولانا نے کشتیاں جلا دیں، واپسی ناممکن،مبشر لقمان کو کیا بتایا؟ کہانی بے نقاب

  • علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

    علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ ،نامزد وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم خان اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نامزد وزیراعلی ہے پرانے کیسز میں ان کو گرفتار کرنے کا خدشہ ہے۔ پنجاب پولیس یہاں گھوم رہی ہے, ان کو گرفتاری کا خدشہ ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس پنجاب سے یہاں آکر کیسے اس کو گرفتار کرسکتی ہے۔ عدالت نے فریقین کو علی امین گنڈاپور کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا،عدالت نے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی

    کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

    پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کہ  پاکستان میں ہمارے اوپر جعلی ایف آئی آر درج کی گئیں،پی ڈی ایم کا سربراہ کہہ رہا ہے عمران خان کے خلاف سازش ہوئی ، روایات کو بدلنا ہے تو لاقانونیت میں ملوث افراد کو سزا دینی ہوگی، صوبے کا حق دینا پڑا ،این ایف سی اور ہائیڈرل کے پیسوں کےلئے ٹائم دینگے ،یہ نہ سوچیں کہ صوبے کا حق نہیں دینگے ، عمران خان جو فیصلہ کرینگے وہ سب کو قبول ہوگا،جو لوگ تکالیف سے بھاگے ہیں ان کی جگہ نہیں ، ہمیں پتہ چلا کہ سخت حالات میں کس نے مقابلہ کیا ہے ، صوبائی کابینہ کےلئے وزراء کےلئے نام شارٹ لسٹ کرلئے ہیں فیصلہ عمران خان کرینگے ، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار اصلاح کرلیں ورنہ سزا کےلئے تیار ہو جائیں،