وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہو گئے۔پی ٹی آئی کے الیکشن کمشنر قاضی انور ایڈووکیٹ نے علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا اعلان کیا۔قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا پینل بلا مقابلہ منتخب ہوا، ان کے علاوہ کوئی پینل نہیں آیا، نور الحق قادری سینئر نائب صدر، ارباب جہانداد خان نائب صدر منتخب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ علی اصغر خان جنرل سیکرٹری، عرفان سلیم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، فخر زمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، دانیال خان جدون، خائستہ محمود اور تیمور خالد جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔
Category: پشاور
-

پی ڈی ایم اے :پختونخوا میں بارشوں سے 27 افراد جاں بحق ہوئے
خیبر کے علاقے علاقہ بازار ذخہ خیل میں بارش سے بوسیدہ کمرے کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔دوسری جانب کئی شہروں میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی ہیں ، چلاس میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم دوسرے روز بھی بند رہی۔اپر کوہستان ، لوئر کوہستان ، شیتان پڑی، گلوز بانڈہ، کائیگا ، بارسین ، لوٹر ، تھور تا رائیکوٹ، تتہ پانی ، لال پڑی میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہزاروں افراد کو ملک کے دوسرے حصوں سے رابطہ منقطع ہے۔خیبرپختونخوا میں جاری حالیہ بارشوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے حادثات کے نتجے میں پشاور، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، سوات اور لوئر دیر سمیت مختلف علاقوں میں 27 افراد جاں بحق اور 38 افرادزخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 129گھروں کو جزوی جبکہ 33گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بھی نوٹس لیا ہے اور ان کی ہدایت پر متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے پی نے جاں بحق افرادکے ورثا اور زخمیوں کو فوری طور پر امدادی چیکس مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ بند راستوں کو کھولنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، مالم جبہ میں شدید برفباری سے محصور 6 سیاحوں کو ریسکیوکر لیا گیا ہے اور پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ -

خیبر: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
خیبر لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) ضلع خیبر میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ صبح سویرے ضلع خیبر کے دور آفتادہ علاقے بازار ذخہ خیل میں پیش آیا جہاں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی۔
پاک افغان بارڈ تورخم کے قریب ضلع خیبر تحصیل لنڈی کوتل کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقہ کے بازار ذخہ خیل نظرخیل میں گل محمد نامی شخص کے گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد شہید ہوگیےہیں، جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے دو خواتین سمیت چار بچے بھی شامل .
پولیس کا بتانا ہے کہ مکان کی چھت گرنے کے باعث گھر میں سوتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 6 افراد دب کر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے سے نکالا۔
جبکہ مقامی افراد کا بتانا ہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری بارش کے باعث مکان بوسیدہ ہوگیا تھا،جاں بحق افراد میں ابراہیم کی بیوی عمر 27 سال ، محمدولی کی بیوی عمر 29 سال، عالیہ دختر محمد ولی عمر 13 سال،ابوحسن ولد محمد ولی عمر 3 سال ،منتہیٰ دختر ابراہیم عمر 7 سال،
منیلہدختر ابراہیم عمر 4 سال شامل ہیںاب بارش کاسلسلہ تھم گیا ہے
-

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے نقصان،اموات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس
صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کی وجہ سے حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے اظہار افسوس کیا ہے
نو منتخب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نےمتاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے،وزیر اعلیٰ نے ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،وزیر اعلیٰ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی،اور برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بند رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی،
واضح رہے کہ بٹ خیلہ اورالاڈھنڈمیں مکانات گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ تین خواتین سمیت 6افرادزخمی ہوئے ہیں.پشاور میں بارش کے باعث بورڈ بازار آباد میں کمرے کی چھت گرنے سے خاتون اور تین بچے ملبے تلے دب گئے ۔واقعہ بورڈ بازار تاج آباد میں پیش آیا جہاں وحید نامی شخص کے گھر میں کمرے کی چھت بارش کے باعث گر گئی جس میں ایک خاتون اور تین بچے ملبے تلے دب گئے ۔ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونے والے بچوں اور خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے سپتال منتقل کر دیا جہاں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ دوسری جانب وادی تیراہ میں شدید بارشوں و برف باری کے نتیجے میں کمرہ منہدم ہونے سے 50 مویشی ہلاک ہوگئے۔واقعہ واد ی تیراہ کے علاقے سیڑے میں پیش آیا جہاں اختر جان آفریدی کا کمرہ بارش کے باعث اچانک منہدم ہو گیا جس میں 50 مویشی جن میں بکریاں، بھیڑ گائے و دیگر جانور بھی شامل تھے ہلاک ہو گئے۔
لوئر دیر: تلاش مولی خٹ میں مٹی کا تودہ گھر پر گرنے سے گھر کا چھت گر گئی ،تین افرا جانبحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا ہے،ریسکیو1122حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملبے تلے چار افراد دب گئے ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیز ،ڈیزاٹر ویکل اور اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،ریسکیو1122 ٹیموں نے مسلسل تین گھنٹے اور تیس مینٹ سراچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا،ریسکیو 1122 ٹیموں نے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے دوران ملبے تلے دبے چار افراد کو ریکور کر کے کیٹگری ڈی ہسپتال تالاش منتقل کر دیا گیا ،ہسپتال میں ڈاکٹروں نے تین افراد کے جانبحق ہونے کی تصدیق کردی،
جانبحق اور زخمی افراد کی تفصیل
1) زاہد ولد شیر مولا عمر 25 سال سکنہ نگری بالا تالاش (جانبحق)
2) زوجہ زاہد عمر 23 سال (جانبحق)
3)حریرہ عمر 5 سال (جانبحق)
4) طفلہ ارحم عمر تین سال (زخمی)علی امین گنڈا پورکا وزیر اعلی خیبر پختونخوا منتخب ہونے کے بعد پہلا حکم
ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا
الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل
مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف
الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل
مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟
-

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے حلف اٹھا لیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حلف اٹھا لیا ہے
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے حلف لیا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے،
گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقریب حلف برداری شروع ہونے سے پہلے ہی بے نظمی کا شکار ہوگئی تھی،تقریب میں داخل ہونے کے لیے کارکنان نے دھکم پیل کی جس کی وجہ سے اراکین اسمبلی کو نشستوں پر بیٹھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔علی امین گنڈا پورکا وزیر اعلی خیبر پختونخوا منتخب ہونے کے بعد پہلا حکم
پشاور:علی امین گنڈا پورکا وزیر اعلی خیبر پختونخوا منتخب ہونے کے بعد پہلا حکم سامنے آگیا،علی امین گنڈا پور کی جانب سے حکم میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں پر کنٹرول اور دستیابی یقینی بنائی جائے،تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنروں کو وضع کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، محکمہ داخلہ و قبائلی أمور، خیبر پختونخوا نے ڈپٹی کمشنرز کے نام تفصیلی مراسلہ ارسال کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر معیاری ضروری اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنائے،مارکیٹ میں مستقل معائنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفت میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے،ضعی پرائس ریویو کمیٹیوں کے اجلاس 4 مارچ کو بلانے کی ہدایت کی گئی ہے،مقرر کردہ قیمتوں کو سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ایف ایم ریڈیوزپر جاری کیا جائے ،خوراک اور ملاوٹ کی جانچ کے لیے تمام آؤٹ آف آرڈر مشینری کو فعال بنایا جائے ،سحری اور افطاری کے أوقات میں پکوان بیچنے والی دکانوں کے معائنہ پر توجہ مرکوز رکھی جائے،ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اور سمگلنگ کو روکنے کے لئے خصوصی چک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،قیمتوں کے کنٹرول اور شکایت کا مکمل نظام 8 مارچ 2024 تک مکمل طور پر فعال کرنے کا حکم دیا گیا ہے.دوسری جانب نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی حلف برداری کی تقریب آج ہو گی، علی امین گنڈا پور خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ منتخب ہو چکے ہیں، علی امین گنڈا پور نے اسمبلی میں خطاب کے دوران عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے
ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا
الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل
مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف
الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل
مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟
-

لنڈی کوتل:سڑک پر سیوریج کا پانی جمع،عوام کو مشکلات کاسامنا
لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری )سڑک پر سیوریج کا پانی جمع،عوام کو مشکلات کاسامنا،کوئی پرسان حال نہیں
ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل میں سرکاری روڈ پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے مقامی ہزاروں لوگ اور مریض جو روزانہ یہاں سے گزرتے ہیں،کو سخت دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقہ ملاگوری میں دو فریقین کے درمیان پانی کا تنازعہ مقامی ہزاروں لوگوں کے لیے غذاب بن گیا ہے،
ذرایع کے مطابق نکاس اب تنازعہ کی وجہ سے گھروں کا پانی سرکاری روڈ پر جمع ہوتا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں،مریضوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہوتا ہے ۔
چیئرمین تحصیل لنڈی کوتل شاہ خالد سے اس بارے پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ دونوں فریقین کے ساتھ جرگہ بھی ہوچکا ہے لیکن فنڈ کی کمی سے سڑک کے کنارے نکاس اب کے لیے نالی کی تعمیر التوا کا شکار ہے۔
مقامی لوگوں نے سی اینڈ ڈبلیو،دیگر متعلقہ اداروں ،حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک پر نکاسی آب کے لیے جلد نالی تعمیر کی جائے تاکہ سڑک پر پانی جمع نہ ہو اور مقامی لوگوں کو آمد و رفت میں تکلیف نہ ہو۔
مقامی لوگوں نے سی اینڈ ڈبلیو حکام پر بھی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ کسی کو بھی حق نہیں کہ سرکاری روڈ کو خراب کریں،ان کا کہنا ہے کہ جب کوئی روڈ خراب کرتا ہے تو متعلقہ ادارہ ٹس سے مس نہیں ہوتا ،
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ جو لوگ سرکاری سڑک کو خراب کرتے ہیں،ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
-

پشاور،چھت گرنے سے خاتون اور تین بچے ملبے تلے دب گئے
پشاور میں بارش کے باعث بورڈ بازار آباد میں کمرے کی چھت گرنے سے خاتون اور تین بچے ملبے تلے دب گئے ۔واقعہ بورڈ بازار تاج آباد میں پیش آیا جہاں وحید نامی شخص کے گھر میں کمرے کی چھت بارش کے باعث گر گئی جس میں ایک خاتون اور تین بچے ملبے تلے دب گئے ۔ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونے والے بچوں اور خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے سپتال منتقل کر دیا جہاں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ دوسری جانب وادی تیراہ میں شدید بارشوں و برف باری کے نتیجے میں کمرہ منہدم ہونے سے 50 مویشی ہلاک ہوگئے۔واقعہ واد ی تیراہ کے علاقے سیڑے میں پیش آیا جہاں اختر جان آفریدی کا کمرہ بارش کے باعث اچانک منہدم ہو گیا جس میں 50 مویشی جن میں بکریاں، بھیڑ گائے و دیگر جانور بھی شامل تھے ہلاک ہو گئے۔
-

خیبر پختونخوا کے پہاڑی اور شمالی علاقہ جات میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
محکمہ تعلیم خیبرپختونخو ا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوات میں یکم سے 9 مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بندرہیں گے،محکمہ تعلیم نے ضلع سوات میں 95 سرکاری اسکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اسی طرح چترال میں بارش اور برفباری کی وجہ سے کل بروز ہفتہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ شدید بارش اور برفباری کے باعث ہفتے کو دیربالا کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔چترال شہر میں بارش اور وادی کیلاش میں دو فٹ تک برف پڑچکی ہے۔
گرم چشمہ اور دیگر علاقوں میں بھی برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔دیر بالا کے میدانی علاقوں میں تیز بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔شدید برفباری کے باعث لواری ٹنل اپروچ سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔انتظامیہ نے آج رات مسافروں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
شدید بارش اور برفباری کے باعث ہفتے کو دیربالا کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔دیربالا کے وادی کمراٹ ڈوگدرہ جاز بانڈہ وادی عشیری کیردرہ اور براول کے پہاڑوں پر برفباری سے ہر سو سفیدی ہی سفیدی ہے۔ دیربالا کے بالائی علاقوں میں دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ -

علی امین کو جعلی مینڈیٹ لیکر کٹھ پتلی وزیراعلی بننے پر مبارک ہو،اختیار علی
رہنما و ترجمان مسلم لیگ ن کے پی اختیارولی خان کا علی امین گنڈا پور کے اسمبلی خطاب پر ردعمل سامنے آیا ہے
اختیار ولی کا کہنا تھا کہ علی امین صاحب جو درس آپ قوم کو دے رہے ہیں یہی درس اپنے لیڈر کو پڑھائیں، گنڈاپور صاحب آپکے پاس جعلی مینڈیٹ ہے آپ پختونخوا کے دس حلقے کھولیں آپکو پتہ لگ جائیگا۔وزیراعلی صاحب ہم آپکو ملکی سلامتی کے اداروں پر حملے کرنے نہیں دینگے، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات ختم کرنے کی تڑی سے معلوم ہوا آپ اپنے خلاف مقدمات ختم کرنے آئے ہیں۔ کاش وزیراعلی صاحب صوبے کے چار کروڑ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھی کوئی اعلان کرتے۔یہ پختونخوا کی بدقسمتی ہے کہ تین بار جعلی اسمبلی دی گئی ہے۔2013 میں تبدیلی کو روشناس کیا گیا، 2018 میں تبدیلی آئی نہیں لائی گئی، 2024 میں تبدیلی کو بدقسمت پختونخوا پر تیسری بار مسلط کردیا گیا۔ کاش نومنتخب وزیراعلی کے پی تعلیمی اداروں سے ہم جنس پرستوں کے جھنڈے اتارنے کے احکامات جاری کرتے،کاش نومنتخب وزیراعلی کے پی صحت کارڈ میں کی گئی اربوں روپے کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کا اعلان کرتے۔ آپکے دس سالہ حکومت پر بی آرٹی، مالم جبہ، بلین ٹری اور سکول کے فرنیچر چوری کرنے الزامات ہیں۔ پختونخوا کو آپکی پارٹی نے ایک ہزار ارب کا مقروض کیا اس پر آپکو معافی مانگنی چاہئیے تھی۔ علی امین کو جعلی مینڈیٹ لیکر کٹھ پتلی وزیراعلی بننے پر مبارک ہو۔ علی امین بطور وزیراعلی محمود خان اور پرویز خٹک سے بھی بدتر وزیراعلی ثابت ہونگے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ منتخب ہو چکے ہیں، علی امین گنڈا پور نے اسمبلی میں خطاب کے دوران عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے
ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا
الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل
مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف
الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل
مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟
-

تحریک انصاف کے روپوش،اشتہاری رہنما اعظم سواتی بھی منظر عام پر آ گئے
تحریک انصاف کے ایک اور روپوش، اشہاری منظر عام پر آ گئے
تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے، خیبر پختونخواہ اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ کا انتخاب ہونا ہے، اعظم سواتی نے اسپیکر کے چیمبر میں نومنتخب اسپیکر بابر سلیم سواتی کو گاؤن پہنایا، گلے لگایا اور ماتھا چوما،اس موقع پر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی جعلی ہے، مانسہرہ میں نواز شریف کو بری طرح شکست ہوئی، مانسہرہ کے لوگوں نے ووٹ کے ذریعے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا بدلہ لیا، ہم اداروں کے درمیان محبت کو بڑھائیں گے
اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل عدالت پیش
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ،اعظم سواتی کے خلاف درج کیسز کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت ہوئی،پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کروائی ،پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ لاہور میں اعظم سواتی کے خلاف 6 مقدمات ہیں ۔ فیصل آباد میں اعظم سواتی کے خلاف چار مقدمات درج ہیں۔عدالت نے سیکرٹری ہوم سے ایم پی او کے آڈر کی تفصیلات بھی طلب کر لیں،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی قیادت اور درخواست گزار کیخلاف ملک بھر میں کیسز درج کئے گئے۔ پنجاب میں درخواست گزار کیخلاف درج کیسز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی۔عدالت درج کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی.حماد اظہر،قاسم سوری،فواد،علی زیدی،اعظم سواتی پر ایک اور مقدمہ درج
اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ جاری
اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ
عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا
گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا
پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔
