Baaghi TV

Category: پشاور

  • لنڈی کوتل:این ایل سی نے بسی خیل کی رقم مخالف قبیلے کو دے دی،مشران کی پریس کانفرنس

    لنڈی کوتل:این ایل سی نے بسی خیل کی رقم مخالف قبیلے کو دے دی،مشران کی پریس کانفرنس

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )لنڈی کوتل پریس کلب میں خوگہ خیل بسی خیل کے مشران حاجی سعد اللہ، نورمحمد عرف مامدی، کونسلر خلیل الرحمٰن، نواب شاہ اور نعمت اللہ ودیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایل سی طورخم تپہ بسی خیل کی پوری رقم ہماری اجازت کے بغیر اے سی لنڈی کوتل اور اسٹینو ٹو اے سی نے ہمارے مخالف فریق کرامت شینواری کے حوالے کیا جس کے خلاف ہم نے عدالت میں اور اے سی پر توہین عدالت کی الگ کیس جمرود میں دائر کیا ہے جو آنے والے 4 مارچ میں اگلی پیشی ہے

    انہوں نے کہا کہ اے سی لنڈی کوتل نے پرانے ایف سی آر کی یاد تازہ کی ہے کیونکہ عدالت کے آرڈر نہیں مانتے وہ اپنی من مانی کرتے ہیں کیونکہ ان کے نمائندہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ مخالف فریق کو چیک نہیں دینگے اور اگر دیتے بھی ہیں تو سب کو اعتماد میں لینگے

    لیکن افسوس کہ آج انہوں نے نہ ہمارے ساتھ ملاقات تک نہیں کی دو بار ہم گئے اور ملاقات کئے بغیر واپس آگئے انہوں نے کہا کہ ہم تپہ بسی خیل کے دو فریق ہیں اور ہمارے پاس 1976 لسٹ کے مطابق 632 افراد ہیں یعنی خوگہ خیل بسی خیل میں اکثریت ہمارے پاس ہیں پہلے بھی اس حوالے سے میڈیا پر اس کے ثبوت موجود ہیں

    آخر میں انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اے سی لنڈی کوتل اور نوید عالم شلمانی کو جلد از جلد تبدیل کیا جائے کیونکہ وہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہیں جس سے ہمارے درمیان اختلافات مزید شدت اختیار کر چکے ہیں

    اگر خدانخواستہ اور کوئی نقصان یا خون خرابہ ہوا تو اس کی ذمہ داری ان دونوں پر عائد ہوگی اور ساتھ ہی عدلیہ سے ان کی غیر قانونی کرتوتوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں

  • بانی پی ٹی آئی نے کے پی اسمبلی  کی ڈپٹی اسپیکر کیلئے ثریا بی بی کا نام فائنل  کیا،پی ٹی آئی ذرائع

    بانی پی ٹی آئی نے کے پی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر کیلئے ثریا بی بی کا نام فائنل کیا،پی ٹی آئی ذرائع

    پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر کےلیے ثریا بی بی کا نام فائنل کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پشاور سے پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں خاتون کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دیا جائے، ثریا بی بی پی کے ون چترال سے جنرل نشست پر کامیاب ہوئیں، ثریا بی بی تحریک انصاف مالاکنڈ خواتین ونگ کی نائب صدر اور سوشل ورکر بھی ہیں، ثریا بی بی نے عمرانیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے،اس سے پہلے مہر تاج روغانی بھی ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی رہ چکی ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے آزاد حیثیت سے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لینےکا فیصلہ کرلیا،علی امین گنڈاپور نےسنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے-

    ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے تصدیق کی کہ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں، علی امین گنڈ اپور اس وقت آزاد امیدوار ہیں اور وزیراعلیٰ کا انتخاب بغیرکسی پارٹی اور آزاد حیثیت سے لڑیں گے،علی امین گنڈاپور نے انٹرا پارٹی الیکشن میں صوبائی صدارت کیلئے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں اور سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کےبعد وہ انٹراپارٹی الیکشن نہیں لڑسکتے۔

    وفاقی وزیرتعلیم و تربیت مستعفی

    نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری کو طلب

  • خیبر پختونخوا :  سکولوں میں اساتذہ کے  موبائل فون کے  استعمال پر پابندی

    خیبر پختونخوا : سکولوں میں اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی

    خیبرپختونخوا کے سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔محکمہ تعلیم پشاور نے کہا کہ سکول کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے، محکمہ تعلیم ڈائریکٹوریٹ نے تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو پابندی سے متعلق مراسلہ ارسال کردیا۔جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا سکول اوقات میں موبائل فون کا استعمال طلبہ کی پڑھائی پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے، کلاس روم میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی جائے، ادارے کے سربراہان تمام عملے سے صبح موبائل فون وصول کریں گے۔مراسلہ میں کہا گیا ایمرجنسی کی صورت میں عملہ پی ٹی سی ایل لینڈ لائن یا سکول ہیڈ سیل فون سے رابطہ کریں، عملہ صرف فارغ اوقات میں اپنے موبائل فون کا استعمال کر سکتا ہے، تصاویر یا ویڈیو بنانے کے لئے ادارے کے سربراہان سے اجازت لینا لازمی ہے۔

  • کےپی کے  میں اپوزیشن لیڈر کے لئے جے یو آئی اور ن لیگ  کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

    کےپی کے میں اپوزیشن لیڈر کے لئے جے یو آئی اور ن لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

    خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 28 فروری صبح 11 بجے طلب کیا جاچکا ہے، اسمبلی اجلاس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور نامزد وزیر اعلیٰ ہیں، جب کہ اپوزیشن لیڈر کےلئے ن لیگ اور جے یوآئی میں رسہ کشی جاری ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔صوبائی اسمبلی اجلاس کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے سیشن میں شرکت کے لئے کارڈز جاری کئے گئے ہیں۔نگراں وزیراعلیٰ اور اسپیکر کی ہدایت پر ہر ممبر کو 2، 2 مہمان لانے کی اجازت ہوگی۔خیبر پختونخوا اسمبلی کی 115 نشستوں میں سے 113 پر انتخابات ہوچکے ہیں۔دو نشستوں پر انتخابات ملتوی ہوچکے تھے۔ 113 میں سے 4 اراکین کے ابھی تک الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے۔109 اراکین میں سے اب تک 80 اسمبلی میں رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ جب کہ منگل کو رجسٹریشن کا آخری دن ہے۔ مخصوص نشستوں پر منتخب 5 خواتین بھی حلف لیں گی۔
    پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہیں، جب کہ اپوزیشن لیڈر کےلئے ن لیگ اور جے یو آئی میں رسہ کشی جاری ہے۔کےپی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے دونوں جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔صوبائی اسمبلی میں ن لیگ اور جے یو آئی کی 9 ، 9 نشستیں ہیں۔دونوں جماعتوں نے پی پی، اے این پی اور پی ٹی آئی پی کی حمایت کے لئے رابطے تیز کردیے ہیں۔ن لیگ کا دعویٰ ہے کہ اپوزیش لیڈر ڈاکٹر عباد ہی ہوں گے۔

  • پشاور ہائیکورٹ،عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ضمانت میں توسیع

    پشاور ہائیکورٹ،عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ضمانت میں توسیع

    پشاور ہائیکورٹ نے عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ضمانت میں توسیع کردی

    شہرام ترکئی اور عاطف خان کی مقدمات تفصیل کے لئے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ دونوں کے خلاف وفاقی حکومت کے دو کیسز ہیں، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ نیب میں ان کے خلاف ایک شکایت درج ہے،عدالت نے کہا کہ عاطف خان اور شہرام ترکئی کے خلاف مقدمات کی رپورٹ تین روز میں جمع کرلیں، آئندہ سماعت تک شہرام ترکئی اور عاطف خان کو گرفتار نہ کیا جائے، عدالت نے عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ضمانت میں توسیع اور رپورٹ طلب کرکے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی

    سینیٹر شبلی فراز کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف جتنے مقدمات درج ہے اس کی تفصیل کے لئے درخواست دائر کی ہے،عدالت نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکم دیا تھا کہ یہ متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ابھی تک ہمیں پتہ نہیں ہے, کہ کتنے ایف آئی آرز ہے, تفصیل ہمیں دی جائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت کا کوئی کیس نہیں ہے,ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ نیب کو نوٹس نہیں تھا ہم آئندہ سماعت پر جواب جمع کریں گے۔ عدالت نے نیب, حکومت اور اینٹی کرپشن سے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف مقدمات کی تفصیلی رپورٹ تین دن میں جمع کروائی جائے،عدالت نے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی

    عدالت پیشی کے موقع پر شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ تحریک انصاف کو ملا ہے،خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ ابھی بھی الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے،صدر پاکستان کا اقدام درست ہے، کورم پورا نہیں ہوا تو اجلاس کا فائدہ نہیں ہے، عاطف خان کا کہنا تھا کہ ہمیں مخصوص نشستیں نہ دی تو صدرپاکستان اور سینٹ کا الیکشن متاثر ہو سکتا ہے، الیکشن کمیشن کو جلد مخصوص نشستوں پر فیصلہ کرنا ہو گا،آرٹیکل 6 کی کاروائی رانا ثنا اللہ سمیت دیگر پر ہونی چاہئیے، مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئیے اور ملک کو آگے بڑھانا ہو گا،

     پیپلز پارٹی نے 108 صفحات پر مشتمل تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا

    بھٹو صدارتی ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری 

    ہمارا بھٹو تو واپس نہیں آئے گا، ہمیں امید ہے غلط فیصلے کو غلط کہا جائے گا

    سپریم کورٹ کے ہاتھ 40 برسوں سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لہو سے رنگے ہوئے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

  • لنڈی کوتل:جمرودپولیس نے آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    لنڈی کوتل:جمرودپولیس نے آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)جمرودپولیس نے آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    خیبر جمرود پولیس کی ائس کے خلاف کامیاب کارروائی موٹرکار کے زریعہ ائس اسمگل ناکام بنادی گئی خفیہ خانوں سے 3 کلوگرام ائس برآمد 2 ملزمان گرفتار مقدمہ درج مزید تفتیش جاری۔

    ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کے جاری کردہ احکامات پر منشیات کے خلاف مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کی خفیہ اطلاع پر اے ایس ایچ او مولاداد نے بائی پاس روڈ پر سپشل ناکہ بندی کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ائس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی گاڑی نمبرAJG601 کے خفیہ خانوں سے 3 کلوگرام ائس برآمد کرکے ملزم مصطفیٰ سکنہ پشاور اور سید آیت خان سکنہ جمرود غنڈی کو گرفتارکر کے جمرود حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں مکرو دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا اور دیگر ساتھیوں کی نشاندھی بھی کی ملزمان ملک کے دیگر اضلاع کو مختلف قسم کے منشیات اسمگل کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

  • سابق ڈپٹی سپیکر کے پی کے محمود جان کا  گھر پر 300 راکٹ فائر کرنے کا الزام

    سابق ڈپٹی سپیکر کے پی کے محمود جان کا گھر پر 300 راکٹ فائر کرنے کا الزام

    سابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان نے دعویٰ کیا ہے کہ تین راتوں میں میرے گھر پر 300 راکٹ لانچر حملے ہوئے ہیں، شرپسندوں نے میرے خاندان کو نشانہ بنایا ہے۔محمود جان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہماری جائیداد کا ہمارے حق میں فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے آئی جی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے مدد کی اپیل بھی کی۔محمود جان کا کہنا تھا کہ بحریہ کو ہمارے خاندان کے کچھ لوگوں نے زمینیں فروخت نہیں کیں، اس علاقے میں کھلے عام راکٹ لانچرز کا استعمال ہو رہا ہے، یہ لوگ کیسے اُٹھے اور ان کو کون سپورٹ کر رہا ہے کچھ نہیں پتا، ان شرپسندوں نے ہم پر حملہ کر کے کسانوں کو زخمی کر دیا۔محمود جان نے سوال اٹھایا کہ مخالف گروہ کے پاس راکٹ لانچرز اور کارتوس کہاں سے آئے؟سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے کہا کہ ہمارے خاندان کو مذاکرات منظور ہیں، آئی جی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے اپیل کرتا ہوں کے ہماری مدد کی جائے۔واضح رہے کہ مضافاتی علاقے ریگی سفید سنگ میں سابق ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی محمود جان اورعیسیٰ خیل قوم کے درمیان جائیداد کا تنازع کچھ عرصے چلا آرہا ہے۔اسی معاملے میں محمود جان پر ایک قتل کا مقدمہ بھی درج ہوچکا ہے۔

  • مرکز میں ن لیگ کے ارکان صوبے کی بھرپور نمائندگی کرینگے، امیر مقام

    مرکز میں ن لیگ کے ارکان صوبے کی بھرپور نمائندگی کرینگے، امیر مقام

    انجینئرامیرمقام نےکہاہےکہ ن لیگ خیبرپختونخواکی عوام کےحقوق کی آوازبلندکریگی۔خیبرپختونخواکےصوبائی صدرانجینئرامیرمقام کی زیرصدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا،جس میں تمام نومنتخب9ارکان نےشرکت کی ۔ انجینئرامیرمقام نے کامیابی پراپنےاور پارٹی لیڈر شپ کی طرف سے مبارکباد دی اس موقع پرممبران اسمبلی نےکہاکہ ن لیگ دوسری اپوزیشن جماعتوں کےساتھ مل کرخیبرپختونخوااسمبلی میں بھر پوراپوزیشن کاکرداراداکریگی،اورکےپی کے کی عوام کے مسائل کو اجاگرکریگی۔
    انجینئرامیرمقام نے انہیں یقین دلایاکہ مرکز میں ن لیگ کے ارکان صوبے کی بھرپور نمائندگی کرینگے اور صوبے کے حقوق کےلئے آوازبلند کرینگے۔

  • حالیہ الیکشن  جیتنے والے پی ٹی آئی کے 55 فیصد نئے ممبران اسمبلی میں پہنچے ہیں، علی امین گنڈا پور

    حالیہ الیکشن جیتنے والے پی ٹی آئی کے 55 فیصد نئے ممبران اسمبلی میں پہنچے ہیں، علی امین گنڈا پور

    نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے ذریعے خود کو ثابت کریں گے۔ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے مقامی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبران اسمبلی کے حلف لینے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے وزراء کے ناموں کی حتمی منظوری لی جائے گی۔علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی اپنی مرضی سے ایسی ٹیم کا انتخاب کیا تھا جو ورلڈکپ جیت چکی تھی اس بار بھی کارکردگی کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی ارکان کو ذمہ داریاں دیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن جیتنے والے پی ٹی آئی کے 55 فیصد نئے ممبران اسمبلی میں پہنچے ہیں اور ان انتخابات نے پارٹی کے ساتھ مخلص رہنے والوں اور مفاد پرستوں کی شناخت کرائی۔نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ باتوں پر نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں، گڈ گورننس سے خود کو ثابت کریں گےاوراپنے ویژن کے مطابق عوامی بجٹ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا مشن عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش ہے، صوبے میں امن و امان کے قیام، صحت کارڈ کی بحالی اور تعلیمی نظام کی بہتری پر توجہ دیں گے، ہم اپنے پلان کو کو عملی طور پر لاگو کرکے دوربارہ میدان میں اتریں گے۔

  • خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈٰی کے ایک کاروائی کے دوران  2 مطلوب دہشتگرد گرفتار

    خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈٰی کے ایک کاروائی کے دوران 2 مطلوب دہشتگرد گرفتار

    خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے مکمل نیٹ ورک کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ ڈی آئی خان واقعے میں ملوث باقی 13 دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔حملے کی منصوبہ بندی کہاں پر ہوئی، سی ٹی ڈی حکام معاملے کی تہہ تک پہنچ گئے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے حکمتِ عملی تیار کر لی ہے۔واضح رہے کہ ڈی آئی خان کے چوہدوان پولیس اسٹیشن پر حملے میں 10 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔