Baaghi TV

Category: پشاور

  • اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سابق اسپیکر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے سماعت کی،دوران سماعت اسد قیصر کے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسد قیصر سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہیں، وہ عمرہ ادائیگی کے لیے جا رہے تھے انہیں روکا گیا۔

    جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سوال کیا کہ ان کا نام کب ای سی ایل میں شامل کیا گیا ؟ وکیل نے بتایا کہ 23 جون 2023 کو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالا گیا، جسٹس شکیل احمد نے سوال کیا کہ یہ اب ممبر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ جی یہ ممبر قومی اسمبلی ہیں۔

    دھاندلی کے الزامات،سابق کمشنر راولپنڈی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    عدالت نے کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے کیوں اجازت نہیں دی جا رہی ؟ بعد ازاں عدالت نے سابق اسپیکر کا نام آرڈر غیر قانونی قرار دے کر ان کا نام ای سی ایل سے فوری طور پر نکالنے کا حکم دے دیا۔

    بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں،کرکٹر عبدالرزاق

    عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

  • لکی مروت میں  پولیس چوکی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

    لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

    پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں رات گئے پولیس چوکی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے منجی والا پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کی بدولت دہشتگرد فرار ہو گئے دہشت گردوں نے حملے میں خودکار اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے 11 افراد کو قتل کر دیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے حملہ آور مہمان بن کر آیا اور اہلخانہ کے ساتھ رات گزاری جبکہ مقتولین کو نشہ آور کھانا کھلانے کے بعد قتل کیا گیا،جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک بھائی، اس کی بیوی، 2 بیٹوں، ایک شادی شدہ بیٹی اور اس کا بیٹا شامل تھے جبکہ دوسرے بھائی کی بیوی، بیٹی اور 2 بیٹوں کو بھی قتل کیا گیا،واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

    لسبیلہ میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

    مچ میں شرپسندوں نے سوئی گیس کی پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ …

    یورپی یونین کی روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری

  • کے پی کی گورنرشپ کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف سےنام سامنے آگئے

    کے پی کی گورنرشپ کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف سےنام سامنے آگئے

    پشاور: خیبرپختونخواکی گورنرشپ کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف سے چار نام سامنے آگئے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی، شجاع خان گورنر شپ کی دوڑ میں شامل ہیں، یاور نصیر اور امجد آفریدی بھی گورنر شپ کے امیدوار ہوں گے جبکہ فیصل کریم کنڈی گورنر کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

    اس سے قبل پنجاب میں گورنر کے عہدے کے لیے ممکنہ نام بھی سامنے آئے تھے۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام زیر غور ہیں،جبکہ مخدوم احمد محمود پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ہوں گے اور وہ مسلم لیگ (ن) کے لیے بھی قابل قبول ہوں گے۔

    21 فروری مادری زبانوں کا عالمی دن

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کوئٹہ میں مسلم لیگ ن بلوچستان کا اجلاس ہوا۔ جس میں نو منتخب ارکان اسمبلی نے وزارت اعلیٰ پیپلزپارٹی کو دینے پر تحفظات کا اظہار کیا، اراکین بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ صوبے میں ن لیگ بڑی پارٹی ہے وزیراعلیٰ ہمارا ہونا چاہیے،جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ کے ایم پی ایز کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

    نگران وزیر اعلی پنجاب سے چینی اور ایرانی قونصل جنرلز سے الگ الگ ملاقاتیں

    ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں بلوچستان حکومت پر نیا معاہدہ ہوگا جس کے تحت پہلے ڈھائی سال وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی سے ہوگا اور اس کے بعد ڈھائی سال کیلئے وزیراعلیٰ ن لیگ سے ہوگا، مسلم لیگ ن کو چونکہ وزارت اعلیٰ پہلے نہیں مل رہی اس لئے انہیں اچھی وزارتیں دی جائیں گی، اس کے علاوہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں کو مرکز میں بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

    معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی وفات پا گئے

  • پشاور ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم کی ضمانت منظور

    پشاور ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم کی ضمانت منظور

    تحریک انصاف کے رہنما، نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم نے ضمانت منظور ہونے کے بعد پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمانت کیلے حاضر ہوا ہوں مجھ پر ناجائز کیسز بنائے گئے،جس نے ظلم کیا ہے اسے سزا ضرور دیں ناجائز کیسز نہیں ہونے چاہیے،

    میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی میں ایک وقت میں مختلف مقدمات بنائے گئے،7 مئی اے ٹی سی سے ضمانت کرانے کے بعد لاہور سے چلا گیا تھا، میری کوئی سی سی ٹی وی، سیف سٹی کی فوٹیج کوئی ایک چیز بتائی جائے، پشاور ہائیکورٹ کے ججز صاحبان کا شکر گزار ہوں، ہم پر امن شہری ہیں، الیکشن لڑتے ہوئے 25 سال ہو چکے ہیں، میرے جیسے بندے پر اتنے زیادہ کیسز؟فائرنگ کر کے قتل تک کا الزام لگایا گیا ہے، الیکٹیبلز کا بیانیہ پی ٹی آئی نے تبدیل کر دیا ہے، اب عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، جب الیکشن آتے ہیں تو ایک دوسرے کی کرپشن کی باتیں کرتے ہیں، بعد میں دوبارہ مل جاتے ہیں، یہ وارداتی ہیں، سولہ ماہ میں انہوں نے کیا کچھ نہیں کیا جو اب کرنا ہے، انہوں نے ہر ادارے کو تباہ کیا ہے،ریاستی اور پبلک ادارے سمیت سب کو تباہ کیا ہے، پی آئی اے ، ریلوئے خسارے میں چلے گئے ہیں،اسمبلی میں یہ ساری چیزیں بیان کریں گے، ن لیگ کہہ رہی ہے کہ آر او کے ذریعے ہمارے ساتھ شامل ہو جاو ورنہ نوٹیفکیشن کینسل کر دیا جائیگا، چور بٹھا دیا جائے گا تو ملک کیسے چلے گا، لاہور اور پنڈی میں پی ٹی آئی نے کلین سویب کیا ہے،

    میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بندے توڑنے کی عادت انکی پرانی ہے،پارلیمنٹ کی یہ بے توقیری کر رہے ہیں ہمارے جو امیدوار کامیاب اور انکے نوٹفکیشن ہو چکے ان کو ن لیگ کہہ رہی کہ ہمارے ساتھ شامل ہو جاؤ نہیں تو نوٹفکیشن کینسل،ہو رہے ہیں کینسل بھکر،ٹوبہ ٹیک سنگھ، پنڈی سے کینسل ہو چکے، رات کے اندھیرے میں وارداتیں ڈال کر چور بٹھا دیں گے تو ملک کیسے چلے گا، عوام نے جن کو مینڈیٹ دیا انکو آنے دیں، اگر ہم نے پرفارم نہ کیا تو عوام اگلی بار مسترد کر دے گی ، نگران حکومت ،الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ عوام نے ہمیں حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہمیں حکومت کرنے دی جائے،ہمیں وفاق میں سیٹیں واپس کی جائیں، صوبوں میں سیٹیں واپس کی جائیں،کراچی میں مینڈیٹ ہمیں ملا، بلوچستان میں ملا لیکن دھاندلا کر دیا گیا،یہ طریقہ نہیں کہ نتائج ہی بدل دیئے جائیں، ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے،میں ادھر ہی تھا ضمانت مل گئی اب پنجاب جا رہا ہوں،ہم پنجاب میں اپنا نمبر شو کریں گے،ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس کریں تو ہم حکومت بنانے کو تیار ہیں،

    پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظورکرلی ہے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابرہیم نے میاں محمد اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کر لی،میاں اسلم اقبال پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،میاں اسلم اقبال نے راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،میاں اسلم اقبال کیخلاف 19مقدمات درج ہیں،وکیل کی جانب سے درخواست کی آج ہی سماعت کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

    قبل ازیں تحریک انصاف پنجاب کے نامزد وزیر اعلیٰ میاں اسلم اقبال پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے تھے، راہداری ضمانت کے بعد میاں اسلم متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونگے ۔

    واضح رہے کہ میاں اسلم کو تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد کر رکھا ہے، میاں اسلم نو مئی کے واقعہ کے بعد سے روپوش تھے،عدالتوں نے میاں اسلم کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے

    نو مئی کے مقدمات کے ملزمان پشاور ہائیکورٹ میں ہی پیش ہو رہے ہیں اور انہیں ضمانتیں مل رہی ہیں، فیصل جاوید پشاور ہائیکورٹ پیش ہوئے اور انہیں ضمانت ملی، عمر ایوب ، علی امین گنڈا پور بھی پشاور ہائیکورٹ سے ضمانتیں حاصل کر چکے. زرتاج گل کو بھی پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ملی ہے،

    پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

  • سوات مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے

    مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کےمختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ گلگت بلتستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.0ریکارڈ کی گئی تھی۔ اورزلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • خیبرپختونخوا کی محرومیاں دور کی جائیں گی، وفاق سے صوبے کا حق لیا جائے گا، شہریار آفریدی

    خیبرپختونخوا کی محرومیاں دور کی جائیں گی، وفاق سے صوبے کا حق لیا جائے گا، شہریار آفریدی

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی، شیر افضل مروت اور عثمان بیٹنی کی سپیکر ہاؤس آمد ہوئی۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی، سابق گورنر شاہ فرمان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال خصوصاً خیبر پختونخوا میں حکومت سازی پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے سپیکر ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین خان گنڈا پور کا سپاہی ہوں، علی امین خیبر پختونخوا میں تمام مذاہب و مکاتب فکر کا سہارا بنے گا۔شہریار آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی محرومیاں دور کی جائیں گی، وفاق سے صوبے کا حق لیا جائے گا، ضم اضلاع کے رہائشی ابھی بھی آزمائش سے گزر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور سے امید ہے کہ وہ چاروں صوبوں کے مابین پل کا کردار ادا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک لوٹنے والوں کو قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر مثال بنائیں گے، ملک بھر میں دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا۔

  • عوام نے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ عمر ایوب

    عوام نے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ عمر ایوب

    تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن رات انتھک محنت کے بعد ہری پور میں تاریخ رقم کی ہے، اتنی مشکلات کے باوجود ہری پور میں ہماری کامیابی ہوئی، حقیقی آزادی کا پیغام ہے کہ خوف کے بت توڑنے ہیں، ہمارا نشان آخری دنوں میں ختم کیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
    عمرایوب نے کہا کہ ہمیں پکڑنے کیلئے چھاپے مارے گئے پھر بھی ہماری پارٹی مضبوط ہوئی، ہمارا قصور تھا ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے، حکومت پاکستان تحریک انصاف کی بنے گی، ہم بانی پی ٹی آئی سمیت جتنے افراد پابند سلاسل ہیں انہیں قانونی طریقے سے رہا کرائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ وزیراعظم بن کر مستغفی ہو کر بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعظم بنائیں گے، ایک سال میں معیشت کا حجم مائنس میں گیا، پی ڈی ایم حکومت سے کبھی بھی کوئی اچھی بات نہیں ہوئی کام انہوں نے کچھ کیا نہیں بس ان کا آنا جانا لگا رہا۔

  • الیکشن میں دیوار سے لگانے والوں کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے،ایمل ولی

    الیکشن میں دیوار سے لگانے والوں کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے،ایمل ولی

    عوامی نیشنل پارٹی کے احتجاجی مظاہرہ سے ایمل ولی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہر قدم آئین، قانون اور دستور کے اندر ہوگا، ہم نہ ریاست سے لڑائی کرنا چاہتے ہیں نہ کسی ادرے سے، آئین پاکستان یہ کہتا ہے کہ سیاست میں فوج کی مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں دیوار سے لگانے والوں کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ باچا خان نے انیس سو تین میں اپنی قوم کی خاطر ایک اعلان کیا تھا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ عوامی نیشنل پارٹی اسی طرف رواں دواں ہے، ریاست اور اسٹیبلشمنٹ کے کھیل کیخلاف صوابی کے لوگوں نے اعلان جنگ کر دیا۔

    خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ آج سے عوامی نیشنل پارٹی محمد علی جناحؒ کی تحریک کا آغاز کر رہی ہے، باچا خان، ولی خان سے لیکر آج تک ہم سب جیلیں کاٹ رہے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی طاقت کی سیاست نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے الیکشن مینج کرکے ہمیں دیوار سے لگا دیا، عوامی نیشنل پارٹی پاکستان کے اعلیٰ تر مفاد میں اب اس نظام کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں، آئیں عہد کرتے ہیں کہ اگر ہمیں جیل میں بھی جانا پڑے تو بھی ہم یہ حق حاصل کرکے رہیں گے۔

  • پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی ایکس بندش کیخلاف ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی ایکس بندش کیخلاف ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

    پشاور: تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: علی محمد خان نے ایک بیان میں کہا کہ ‏سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی بندش کو آج چوتھا دن ہے، آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور وکیل خود فاشسٹ حکومت کے اس آمرانہ فعل کوچیلنج کرنے جا رہا ہوں کیونکہ یہ آمریت قابل قبول نہیں ہے۔

    علی محمد خان نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی بنیادی انسانی حق ہے،جدید دور میں آمریت کے یہ پچھلی صدی کے حربے چلنے والے نہیں ہے، انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنا مسائل کا حل نہیں ہے، عوام کا مینڈیٹ عوام کو واپس کرنا پڑے گا، عوام تو سچ بولیں گے سچ کو سامنے آنے دو۔

    ایم کیوایم نے سندھ میں گورنر شپ کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح کردیا

    واضح رہے کہ پاکستان بھر میں تقریباً 3 دن بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس( سابق ٹوئٹر) کی سروس بحالی کے بعد دوبارہ متاثر ہوگئی، ویب سائٹس کی بندش کو مانیٹر کرنے والی سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق پاکستان میں 17 فروری کی شب 9 بجے سے ایکس کی سروس ڈاؤن ہوئی تھی، تاہم ایکس کی سروس پیر کی رات ڈیڑھ گھنٹہ بحالی کے بعد دوبارہ متاثر ہوگئی، اتوار کو بھی ایکس کی سروس آدھا گھنٹہ بحال ہونے کے بعد پھرڈاؤن ہو گئی تھی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ایکس کی بندش پر مؤقف دینے سے گریز ہے۔

    انتخابات 2024 میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی درخواست …

    دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے انٹرنیٹ یا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنے کے عمل کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، ملک میں حالیہ وقت کے دوران کئی بار انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز کی بندش سامنے آئیں جب کہ عام انتخابات کے روز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کی گئی تھی۔

    سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی …

  • پی ٹی آئی پی  خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار، تمام نامزد خواتین مستعفی

    پی ٹی آئی پی خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار، تمام نامزد خواتین مستعفی

    پشاور: سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی پی کی مخصوص نشستوں کیلئے پارٹی سے نامزد تمام خواتین نے استعفے الیکشن کمیشن میں جمع کرادئیے ہیں، استعفے دینے والی خواتین میں سومی فلک ناز، یاسمین فہد، آسیہ اسد، نائمہ اسلم، ثوبیہ رحمان، انیتا محسود اور نادیہ شیر شامل ہیں، پاکستان تحریک انصا ف پارلیمنٹیرینز نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں 2 نشتیں جیتیں ہیں۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویزخٹک کا بھی بطور پارٹی چیئرمین استعفی سامنے آیا تھا۔

    سیاست دانوں کی نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو کی پھانسی پر صدارتی ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

    ڈھاکا سے ریاض کی سعودی ائیر کی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ