ترجمان مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف والے شیخ چلی اور الف لیلوی داستانوں سے باہر نکل نہیں پارہے ہیں، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے الیکشن کو فراڈ کیوں تسلیم نہیں کرتی؟ جس کو تمام جماعتیں فراڈقرار دے چکے ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ ن اختیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس اگر 180 سیٹ ہے تو مرکز میں حکومت بنانے سے کون روک رہا ہے؟ اختیارولی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے حکومت میں اگر کوئی کارنامہ کیا ہو تو ہمت کرکے اس کارنامے کا نام لیکر بتائیں، پی ٹی آئی کی چار سالہ حکومتی تاریخ ناکامیوں، بربادیوں، بے حیائی اور عیاشیوں سے بھری پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے ڈکیتیاں ڈالی ہیں، پی ٹی آئی ہر الیکشن ہارنے کے بعد پنکچروں کا بیانیہ لیکر میڈیا پر محلے کی ماصیوں کی طرح رونا دھونا شروع کردیتے ہیں۔تحریک انصاف پر انٹرا پارٹی انتخابات میں فراڈ کا الزام ہے، ان کو کسی پر فراڈ کا الزام زیب نہیں دیتا، کمشنر راولپنڈی کی فلاپ فلم دو گھنٹے میں پردے سے اتر گئی، کمشنر راولپنڈی کے پیچھے 190 ملین پاونڈ کا زور تھا، ملک ریاض کا وار خطا گیا۔
Category: پشاور
-

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کا نوٹیفکیشن روک دیا ، جبکہ 45 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں جبکہ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا ہے۔ تاہم، ان میں علی امین گنڈاپور کا نام کہیں شامل نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پی کے113 پر علی امین گنڈا پور کی کامیابی کا نتیجہ روک دیا ہے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیاب باقی چار امیدواروں کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 45 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 42 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے آزاد امیدواروں میں این اے 4 اپر دیر سے صبغت اللہ اور این اے 10 بونیر سے گوہر علی خان کامیاب ہوئے جبکہ این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب کامیاب ہوئے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب کو وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 19 صوابی سے اسد قیصر، این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار ، این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی اور این اے 41 لکی مروت سے شیر افضل مروت کامیاب ہوئے۔ -

پی ایم پورٹل سیل کی طرح صوبائی کمپلینٹ سیل بنا رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
پی ٹی آئی کے نامزد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم خیرات نہیں مانگ رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنے کی وجہ سے صوبے کا یہ حال ہوا ہے، تمام پارٹیوں کو آن بورڈ کروں گا، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر اب آگے بڑھنا ہے، اداروں کی اصلاح کرنی ہے، ایسا قوانین لائیں گے کہ کوئی غیر قانونی کام نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم پورٹل سیل کی طرح صوبائی کمپلینٹ سیل بنا رہے ہیں، صوبے کے حقوق کے لیے ضرور بات کریں، سب کو میرا ساتھ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا، رانا ثناء اللّٰہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا، جس نے پریس کانفرنس نہیں کی اسے پکڑا جا رہا ہے، میرے خلاف لاہور، میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آرز ہیں۔علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ہم کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ فوج اور پولیس سمیت تمام ادارے ہمارے ہیں، عدالت میں درخواست دے رہے ہیں کہ ہم اپنی پارٹی میں ہی چلے جائیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے کی سطح پر ہماری لیگل ٹیم بنی ہوئی ہے، کابینہ بنانے پر کام شروع کر دیا ہے، حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، مختلف پارٹیوں سے سیاسی الحاق کی بات چل رہی ہے۔
-

قومی وطن پارٹی کا پی ٹی آئی کے ساتھ مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج کا فی الحال حصہ نہیں بن رہے۔آفتاب شیرپاؤ نے یہ بھی کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد پارٹی کی سطح پر احتجاج کریں گے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی وفد نے آفتاب شیر پاؤ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔دوسری جانب مبینہ انتخابی دھاندلی پر بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔چار جماعتی اتحاد میں بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتون خوا میپ، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں۔
-

پشاور،جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
پشاور کے علاقہ تھانہ داودزئی کی حدود وزیر قلعہ میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کے تبادلے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق فریق اول حیدر حاجی اور فریق دوم جمیل وغیرہ نے جائیداد کے تنازعے پر ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی ، فائرنگ کی زد میں آکر نواز خان ولد سکندر خان، حیدر ، صالح ، واحد پسران حیدر حاجی اور آزاد ولد اکبر خان لگ کر موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور تفتیشی افسران نے فوری فوری موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔
-

خیبر پختونخوا نو منتخب ممبران اسسمبلی کا پہلا اجلاس طلب
خیبرپختونخوا کے نومنتخب ممبران اسمبلی کا پہلا اجلاس آج دو بجے طلب کرلیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے، اجلاس دوپہر 2 بجے اسپیکر ہاوس پشاور میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں تمام نو منتخب اراکین اسمبلی کو شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت سازی سمیت دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی، پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ گزشتہ کئی دنوں سے پشاور میں ہی موجود ہیں۔
-

پی ٹی آئی سے ابھی تک حتمی مذاکرات یا کوئی فیصلہ طے نہیں پایا،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی سیکریٹری جنرل ملک حبیب نور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے ابھی تک حتمی مذاکرات یا کوئی فیصلہ طے نہیں پایا۔مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک حبیب نور نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں۔ مرکزی سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ پارٹی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی ذمے داری مجھے سونپی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے معاہدے کے تحت پارٹی چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے، مذاکرات میں طے پایا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین شپ کا عہدہ پی ٹی آئی کو ملے گا۔ذرائع کے مطابق طے پایا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے شریک چیئرمین محمود خان بدستور عہدے پر کام جاری رکھیں گے، بانیٔ پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ -

وزیر اعلیٰ کے پی کے سیکیورٹی انچارج سمیت دو افراد قتل،بڑا بھائی صدمے سے چل بسا
پشاور: نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی اسکواڈ انچارج وکیل خان کو ساتھی سمیت قتل کردیا جبکہ واقعہ میں دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔
باغی ٹی وی : واقعہ ضلع مالاکنڈ میں درگئی کے علاقے ہریان کوٹ میں اس وقت پیش آیا جب انسپکٹر وکیل خان اپنے ساتھی اور بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جسس سے انسپکٹر وکیل ساتھی سمیت جاں بحاق ہو گئے جبکہ دو بچے زخمی ہوئے-
واقعہ کے بعد مالاکنڈ لیویز نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردئیے،مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکیل خان کے بھائی مالاکنڈ لیویز کے صوبیدار(ر) سعیداللہ صدمہ برداشت نہ کرسکے اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، جب کہ ہریان کوٹ کے مقامی لوگوں نے واقعہ کے خلاف درگئی بازار میں احتجاج کیا اور نعرے لگائے مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا-
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا
دوسری جانب نگراں وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے اور انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشنز، 9 دہشتگرد ہلاک ،1 سپاہی شہید
-

پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز سے مستعفی
پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا
پرویز خٹک نے استعفے میں کہا کہ خراب صحت کی وجہ سے پارٹی امور نہیں چلا سکتا، پرویز خٹک نے اپنا استعفی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو سیکرٹری جنرل کے ذریعے بھجوایا،
پرویز خٹک عمران خان کے دور حکومت میں وفاقی وزیر دفاع تھے تاہم نو مئی کے بعد پرویز خٹک نے ویڈیو بیان جاری کر کے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور اپنی نئی جماعت بنا لی تھی، جس کا نام پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین رکھا تھا،پرویز الہیٰ نے الیکشن بھی لڑا اور انتخابی مہم مین یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ کے پی ہوں گے تا ہم وہ اپنی دونوں سیٹیں ہار گئے،
استحکام پاکستان پارٹی کے جہانگیر ترین نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اسی دن یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پرویز خٹک مستعفیٰ ہو گئے ہیں تا ہم انہوں نے تردید کی تھی اور کہا تھا کہ میری سیاست چھوڑنے کی زیرگردش خبریں غلط ہیں، سیاست چھوڑ رہا ہوں، نہ ہی اپنی پارٹی کا عہدہ چھوڑوں گا، کچھ وقت کے لئے آرام کرنا چاہتا ہوں، آرام کرنے کا ہرگز مطلب نہیں کہ میں سیاست چھوڑوں۔ آج پھر پرویز خٹک نے استعفیٰ دے دیا ہے.
کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی
ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا
مریم نواز کو وزیراعلی کا پروٹوکول مل گیا
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفی مسترد
مولانا جذبات میں بہہ گئے، بڑا اعتراف،سیاسی کھیل فیصلہ کن مرحلے میں داخل
پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر
پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل
"عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری
جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار
میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری
مولانا نے کشتیاں جلا دیں، واپسی ناممکن،مبشر لقمان کو کیا بتایا؟ کہانی بے نقاب
-

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی
پاکستان مسلم لیگ ق کی ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کے نتائج اور پی ٹی آئی کی جیت پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں
عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہے ،یہ مظلوم فلسطینیوں کی لاشوں پر منانے والا جشن ہے ،پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اسرائیل اور بھارت سے چلائے جا رہے ہیں ،قبروں پر سجدے کرنے والے کو پختون اپنا لیڈر نہیں مان سکتے ، پاکستان میں بے حیائی اور فحاشی پھیلانے کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور عمران خان ہے ، عمران خان میں کوئی شرم وحیاء نہیں ،فحاش قوموں پر عذاب آتا ہے ،عمران نیازی قوم کے سامنے اسلامی ٹچ والی تصویر کے کر پھرتا ہے لیکن اصل چہرہ میں بتا چکی ہوں ،اپنے جلسوں میں پروفیشنل خواتین ڈانسر بلواتے ہیں تاکہ مرد جلسے میں زیادہ آئیں ،عمران خان انتقامی فطرت رکھتا ہے ،
واضح رہے کہ عائشہ گلالئی تحریک انصاف میں تھیں تا ہم انہوں نے عمران خان پر مبینہ الزام لگاتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑ دی تھی اور مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئی تھیں، سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے 2017 میں عمران خان اور پارٹی کے دیگر اعلیٰ ارکان پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا،عائشہ گلالئی نے عمران خان پر غیر اخلاقی ایس ایم ایس کے الزامات بھی لگائے تھے، کہا کہ ان کی وجہ سے پارٹی میں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں عائشہ گلالئی نے اپنی پریس کانفرنس میں عمران خان کی جانب سے نامناسب پیغامات بھیجے جانے کا بھی دعویٰ کیا تھا جس کے بعد عمران خان نے عائشہ گلالئی کو پارٹی کی منحرف رکن قرار دیا اور ان کی اسمبلی رکنیت ختم کروانے کے لیے الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیا، تاہم کمیشن نے عمران خان کا ریفرنس مسترد کر دیا تھا
منہ کھولا تو بیٹی کے ساتھ بھی وہی کرینگے جو تمہارے ساتھ کیا،
میں اب چپ نہیں بیٹھ سکتی، غیر اخلاقی پیغام،عائشہ گلالئی پھر میدان میں آ گئی
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار
شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت
خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار
نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد
اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف
پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان
نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ
