Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبر:ننھا بچہ پانی کی ٹینکی میں گر کر جاں بحق

    خیبر:ننھا بچہ پانی کی ٹینکی میں گر کر جاں بحق

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)ضلع خیبر میں ننھا بچہ پانی کی ٹینکی میں گر کر جاں بحق

    ضلع خیبر کے تحصیل جمرود میں ایک افسوسناک واقعہ رونماہوا ہے۔ جمرود کے علاقہ بکراباد میں پانی کی ٹینکی میں تین سالہ حیان ولد عامر گرگیا۔

    ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم موقعے پر پہنچ گئی اور بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے جمرود ہسپتال منتقل کردیا گیا
    جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔

  • پاک افغان بارڈر تورخم پر تجارت کے فروع کے لیے اقدامات کریں گے: واجد علی

    پاک افغان بارڈر تورخم پر تجارت کے فروع کے لیے اقدامات کریں گے: واجد علی

    لنڈی کوتل(نصیب شاہ شینواری )پاک افغان بارڈر تورخم پر تجارت کے فروع کے لیے اقدامات کریں گے: واجد علی ڈایریکٹر جنرل پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ

    ڈائریکٹر جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ واجد علی نے ڈائریکٹر ارباب قیصر حمید ودیگر عملہ کے ہمراہ پاک فغان بارڈر تورخم پر پاکستان کسٹم اسٹیشن کا دورہ کیا ،
    اس موقع پر اس نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے مختلف پوائنٹس کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود سٹاف کو بہترین کارکردگی دکھانے پر ان کے کام کو سراہا۔

    اس موقع پر انہوں نے کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت تاجروں اور ٹرانزٹ ٹریڈ عملہ کے ساتھ بھی ایک اہم میٹنگ کی اور تورخم بارڈر پر کسٹم ایجنٹس کو درپیش مشکلات اور مسائل سنیں ،

    میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ٹرانزٹ ٹریڈ واجد علی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ طورخم بارڈر پر کلئیرنگ ایجنٹس اور تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے آسانیاں پیدا کریں تاکہ ٹرانزٹ ٹریڈ سے وابستہ کاروباری افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہو اور پاکستان اور افغانستان دو طرفہ تجارت ترقی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ تورخم بارڈر پر خالی کینٹیروں کی جلد واپسی کیلئے اقدامات اٹھائیں گے جس سے ٹرانسپورٹرز کے کرایوں کا مسئلہ بھی حل ہو جائگا۔

    ڈائریکٹر جنرل واجد علی نے کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے کئی مسائل کو موقع پر حل کرنے کی احکامات جاری کر دیے جس پر کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ایمل شینواری اور ان کی کابینہ نے دورہ تورخم پر ڈائریکٹر جنرل واجد علی اور ڈائریکٹر ارباب قیصر حمید کا شکریہ ادا کیا.

  • فیصل جاوید منظر عام پر آ گئے،ضمانت منظور

    فیصل جاوید منظر عام پر آ گئے،ضمانت منظور

    تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاویدمنظر عام پر آگئے
    فیصل جاوید پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے، فیصل جاوید کی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے سماعت کی،عدالت نے فیصل جاوید کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی اور فیصل جاوید کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا

    عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیصل جاوید نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی ہے، سب پر مشکل وقت گزرا ہے، دعا ہے سب مظلوم اپنےگھروں میں واپس آجائیں،عمران خان کی رہائی کا سب کو انتظار ہے اور جلد وہ قوم کے درمیان ہوں گے،سب سے زیادہ انتظار ہے کہ پاکستان کی آن پاکستان کی شان عمران خان ہمارے درمیان موجود ہوں،

    واضح رہے کہ نو مئی کے واقعات کے بعد فیصل جاوید روپوش ہو گئے تھے، ان پر کئی مقدمے درج ہیں،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • ٹانک،پولنگ سٹیشن پر فائرنگ،ایک دہشتگرد ہلاک

    ٹانک،پولنگ سٹیشن پر فائرنگ،ایک دہشتگرد ہلاک

    ٹانک : حلقہ این اے 43 کوٹ اعظم پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ کی گئی ہے

    فائرنگ کے بعد سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ ہو گئی ہیں،کوٹ اعظم پولنگ اسٹیشن کے قریب دو طرفہ فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے،ڈی پی او ٹانک کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اور ایف سی اہلکار محفوظ ہیں ،کوٹ اعظم پولنگ اسٹیشن پر کچھ وقت کے لئیے پولنگ کا عمل روک دیا گیا ،

    ٹانک میں قومی اسمبلی حلقہ این اے 43 پر ری پولنگ کا عمل ہو رہا ہے،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نامزد امیدوار داور کنڈی اور جے یو آئی کے مولانا اسعد محمود کے درمیان مقابلہ ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر دورباہ پولنگ کا حکم دیا گیا تھا۔

    این اے 43، مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود کو شکست
    ٹانک : حلقہ این اے 43 کے 348 کل پولنگ سٹیشن کا رزلٹ،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار داور خان کنڈی 63556 ووٹ لے کر جیت گئے ۔ے یو آئی کے مولانا اسعد محمود 62730 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، مولانا فضل الرحمان کے بیٹے، سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود قومی اسمبلی کی سیٹ ہار گئے.تحریک لبیک نے اس حلقے سے 19779 ووٹ لئے،

    سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

    آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

    قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

    پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

  • تخت بھائی میں نوجوان کی ذبح شدہ لاش برآمد

    تخت بھائی میں نوجوان کی ذبح شدہ لاش برآمد

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ ) تخت بھائی کے علاقےساڑوشاہ میں جہازونو ڈاگ سے نوجوان کی ذبح شدہ لاش برآمد ہوئی ہے،مقتول کی شناخت طارق ساکن کامران کلی سے ہوئی،وجہ قتل تاحال معلوم نا ہوسکی،ذرائع

    تخت بھائی کامران کلی سے تعلق رکھنے والا طارق ولد شیرزادہ 32 سالہ نوجوان کی ذبح شدہ لاش پر اسرار طور پر تخت بھائی جہازونوں ڈاگ سے ملی
    ہے.اس ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن ساڑوشاہ کے ایس ایچ او ریاض خان جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو اٹھاکر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تخت بھائی منتقل کردیا ۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتول نوجوان تخت بھائی مینا بازار میں لنڈے (کباڑ) کا کام کرتا تھا، گذشتہ شام اپنے موٹر سائیکل 125 پر کسی کام کے غرض سے گھر سے نکلا تھا جو واپس نہیں آیا اور صبح اس کی لاش ملی۔

    مقتول کی گردن کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ،اس اندوہناک واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ساڑوشاہ پولیس چکرا گئی۔ ملزمان تک رسائی کے لئے کیس کی باریک بینی سے تفتیش شروع کردی ۔

  • ضلع خیبرمیں بارشیں ، مکانوں کی چھتیں گرنے سے متعدد زخمی

    ضلع خیبرمیں بارشیں ، مکانوں کی چھتیں گرنے سے متعدد زخمی

    ضلع خیبر میں کل سے بارش جاری، مختلف واقعات میں کمروں کی چھتیں گر گئیں
    باغی ٹی وی رپورٹ ،ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ آکاخیل ،سلطان خیل ، بلال خیل کلے میں سعیداللہ نامی شخص کے گھر کا برآمدہ حالیہ بارش کی وجہ سے مکمل گر گیا جس میں دو خواتین زخمی ۔

    مقامی ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    دوسرے واقعہ میں ضلع خیبر کے تحصیل جمرود ٹیڈی بازار میں کل سے جاری بارش کی وجہ سے عبدالدیار کے گھر کا برآمدہ گر گیا ،ذرائع کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گھر کے سامان کو نقصان پہنچا ہے۔

  • ساڈا حق اتھے رکھ یہ میرا نعرہ ہے،علی امین گنڈا پور

    ساڈا حق اتھے رکھ یہ میرا نعرہ ہے،علی امین گنڈا پور

    تحریک انصاف کے نامزد وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگیں گے، ساڈا حق اتھے رکھ یہ میرا نعرہ ہے

    پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کہ پارٹی شمولیت پر لیگل ٹیم معاملات دیکھ رہی ہے، پارٹی شمولیت کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے، معاشی بحران ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے، نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار دیں گے، ہم کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے، عمران خان نے کہا ہے کہ فوج اور پولیس سمیت تمام ادارے ہمارے ہیں،

    شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار اصلاح کرلیں ورنہ سزا کےلئے تیار ہو جائیں، علی امین گنڈا پور
    علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں ہمارے اوپر جعلی ایف آئی آر درج کی گئیں، لیگل ٹیم اور کمیٹی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کےلئے کام کررہی ہے ، الیکشن کمیشن کے رولز کے مطابق ہی سیاسی جماعت سے وابستگی دیکھی جائے گی ، مرکز میں لیگل ٹیم کام کررہی ہے ضروری نہیں بڑی جماعت سے اتحاد ہو، پی ڈی ایم کا سربراہ کہہ رہا ہے عمران خان کے خلاف سازش ہوئی ، روایات کو بدلنا ہے تو لاقانونیت میں ملوث افراد کو سزا دینی ہوگی، صوبے کا حق دینا پڑا ،این ایف سی اور ہائیڈرل کے پیسوں کےلئے ٹائم دینگے ،یہ نہ سوچیں کہ صوبے کا حق نہیں دینگے ، عمران خان جو فیصلہ کرینگے وہ سب کو قبول ہوگا،جو لوگ تکالیف سے بھاگے ہیں ان کی جگہ نہیں ، ہمیں پتہ چلا کہ سخت حالات میں کس نے مقابلہ کیا ہے ، صوبائی کابینہ کےلئے وزراء کےلئے نام شارٹ لسٹ کرلئے ہیں فیصلہ عمران خان کرینگے ، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار اصلاح کرلیں ورنہ سزا کےلئے تیار ہو جائیں،

    پشاور ہائیکورٹ، علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور
    پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نےعلی امین گنڈا پور کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے سماعت کی، چیف جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو بہت پرانا مقدمہ ہے، علی امین گنڈا پور کہاں تھے،وکیل علی امین نے کہا کہ ہمیں اس مقدمے کے بارے میں معلوم نہیں تھا، ڈی آئی خان بنچ نے پہلے ہی مقدمات ضمانت دی ہے،پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے علی امین گنڈا پور کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،علی امین گنڈا پور راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ایک مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے آئے ہیں۔،علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں درج مقدمے میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں راہداری ضمانت دی جائے اور درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہماری 180 سیٹیں آئی ہیں اور 93 سیٹیں دی گئی ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کمشنر راولپنڈی کا انتخابات میں کوئی عمل دخل نہیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر اور ریٹرننگ افسران کمشنر کے ماتحت ہوتے ہیں کمشنر ڈویژن کا سربراہ ہوتا ہے، کمشنر راولپنڈی نے خود کہا کہ وہ شرمندہ ہیں

    کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • پی ٹی آئی آزاد ارکان قومی اسمبلی  کے پاس سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے صرف 24 گھنٹے

    پی ٹی آئی آزاد ارکان قومی اسمبلی کے پاس سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے صرف 24 گھنٹے

    پشاور: تحریک انصاف کے نامزد کامیاب آزاد ارکان قومی اسمبلی کے پاس سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے صرف 24 گھنٹے رہ گئے۔

    باغی ٹی وی:الیکشن کمیشن کیجانب سے 8 فروری کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق آزاد امیدواروں کو آرٹیکل 106 کے تحت تین روز میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہوگا ،قومی اسمبلی کے ارکان کا گزٹ نوٹیفکیشن ہفتے کو جاری کیا گیا ہے اور نومنتخب ایم این ایز کو پیر کے روز تک کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیا ر کرنی ہوگی۔

    ارکان صوبائی اسمبلی کا اعلامیہ اتوار کو جاری کیا گیا ہے اس لیے ارکان صوبائی اسمبلی کو منگل تک کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرنا ہوگا تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے دو روز میں فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ ارکان قومی اسمبلی کے پاس صرف 24 گھنٹے کا وقت ہے-

  • علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رہنما علی امین گنڈا پور پی کے 113 ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کے آزاد ارکان کا اجلاس ہوا آزاد حیثیت میں جیتنے والے دو نومنتخب ارکان فضل حق اور لائق محمد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، اپر کوہستان سے آزاد نو منتخب ایم پی اے فضل حق اور مانسہرہ (تورغر) سے آزاد ایم پی اے لائق محمد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

    اجلاس میں شامل تمام آزاد ارکان نے وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈاپور پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا کیا اور دونوں منتخب آزاد ارکان کی وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈاپور کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے آزاد ایم پی ایز کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور ان کا خیر مقدم کیا۔

    علاوہ ازیں علی امین گنڈا پور کی صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی پی سے مذاکرات پر تحفظات کا اظہار کیا اجلاس میں کئی ارکان اسمبلی نے پی ٹی آئی پی میں ضم ہونے کی مخالفت کی اور مؤقف اختیار کیا کہ حکومت سازی کیلئے پرویزخٹک اورمحمود خان کی پارٹی کاسہارا لینا مناسب نہیں،اجلاس میں صوبے میں حکومت سازی کے امور پر گفتگو کی گئی اور 10 روز میں حکومت سازی کے امور طے کرنے پر زور دیا گیا جبکہ اراکین اسمبلی کو پشاور میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی پی سے مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں اورمعاہدے کے تحت ہی پرویزخٹک نے پارٹی چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا جس کے بعد پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ کا عہدہ پی ٹی آئی کو ملے گا ۔

  • پشاور کا ٹرن آؤٹ سب سے کم تھا پھر نور عالم خان کے حلقے میں 62 فیصد کیسے رہا؟ تیمور جھگڑا

    پشاور کا ٹرن آؤٹ سب سے کم تھا پھر نور عالم خان کے حلقے میں 62 فیصد کیسے رہا؟ تیمور جھگڑا

    پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان جانے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے ، تیمور جھگرا نے کہا ہے کہ میرے مقابلے میں پانچویں نمبر کے امیدوار کو پہلے نمبر پر لاکر جتوایا گیا، کامران بنگش کی نشست پر ساتویں نمبر کے امیدوار کو جتوایا گیا۔ سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آر اوز 8 فروری سے غائب ہیں، فارم 45 اور 47 کسی کے سامنے نہیں بنایا گیا، ڈی سی پشاور، سی سی پی اور ایس ایس پی پولنگ روم میں رہے، ان کو جواب دینا ہوگا یہ پبلک سرونٹ ہیں، آر اوز کے پاس ہم نے کیس کئے ہیں۔تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ساجد نواز کے مقابلے میں نور عالم کو جتوایا گیا، پشاور کا ٹرن آؤٹ سب سے کم لیکن نور عالم کے حلقے میں ٹرن آؤٹ 62 فیصد تھا، چیف سیکرٹری، آئی جی کو کہہ رہا ہوں یہ دھاندلی چھپائی نہیں جاسکتی۔ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کسی نے عیدگاہ میں دیکھا کہ کیا ایک امیدوار بھی اندر تھا، سی سی پی او، ایس ایس پی اور ڈی سی کو وضاحت دینی پڑے گی۔پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ اب کسی بھی صورت میں دھاندلی چھپائی نہیں جا سکتی۔