Baaghi TV

Category: پشاور

  • علی امین گنڈا پور نے اپنی حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کر دیا

    علی امین گنڈا پور نے اپنی حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کر دیا

    نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کر دیا

    علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا تہذیب و روایات کا امین صوبہ ہے جسے وحشت و لاقانونیت کی آگ میں جھونک کر بے پناہ نقصان کیا گیا ہے،صوبے کی اقدار و روایات کے عین مطابق چادرو و چار دیواری کے مکمل احترام کو یقینی بنایا جائے گا اور امنِ عامہ کے قیام کے ساتھ شہریوں کی جان مال کی سلامتی کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی، حکومت سنبھالتے ہی صحت کارڈ کو پورے صوبے کیلئے بحال کریں گے اور لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کو غریبوں کیلئے آباد کریں گے، خواتین کو ان کے شرعی و قانونی حقوق کی فراہمی کیلئے سرکاری وسائل سے مفت قانونی معاونت فراہم کریں گے،صوبے میں ہر لحاظ سے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے اور لاقانونیت کے فروغ میں مکروہ کردار ادا کرنے والوں کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا،شہدا کی قربانیوں کا بھرپور اعتراف کرتے ہوئے ان کے لواحقین کیلئے خصوصی پیکیج کا اہتمام کریں گے ،اپنے وسائل کو ترقی دیکر صوبے کو مالی طور پر خود مختار بنائیں گے اور پوری توجہ اپنے شہریوں کی فلاح و ترقی پر مرکوز کریں گے،

    دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کے متوقع ڈپٹی سپیکر قاسم علی شاہ کی نامزدگی پر اختلاف سامنے آگیا، پارٹی کا یوتھ ونگ عہدہ حاصل کرنے کے لئے سرگرم ہوگیا ،یوتھ ونگ کے نائب صدر اور پشاور سے نومنتخب ایم پی اے شیر علی آفریدی کا نام پیش کردیا،نامزد وزیر اعلی نے دونوں امیدواروں کے درمیان معاملہ اتفاق رائے سے طے کرنے کا مشورہ دیا، یوتھ ونگ کو منانے کی کوشش کامیاب نہ ہوئی تو پارٹی چیئرمین حتمی فیصلہ کریں گے،

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کررکھا ہے، سیاسی جماعتوں نے اس پر اعتراض کیا، پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کیا 9مئی میں ملوث افرادوزیر اعلیٰ کےپی کا امیدواربن سکتا ہے؟ کیا 9مئی جیسےبڑےسانحہ میں ملوث کرداروں کوایسے نوازا جائیگا،ایسی صورتحال رہی توکل 9 مئی میں ملوث شخص وزیراعظم کاامیدواربھی ہو سکتاہے,ہمیں تو کہا گیا تھا 9 مئی کے منصوبہ سازوں ،ملوث افراد سے نمٹا جائیگا، کیا نمٹنا اسے کہتے ہیں کہ وزرائے اعلی کےلئے نامزد کردیا جائے، ایسی ہی صورتحال رہی تو پھر سانحہ9مئی کیس پرنظر ثانی کرلی جائے.

    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو تورہ بورہ بنانے کی سازش کر رہی ہے، اختیارولی خان
    مرکزی رہنما و ترجمان ن لیگ اختیارولی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو وزیراعلی نامزد کرکے ریاست مخالف ایجنڈا اپنا لیا۔ علی امین وزیراعلیٰ بنے تو خیبرپختونخوا میں بلوچستان جیسے حالات پیدا ہو جائینگے۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو تورہ بورہ بنانے کی سازش کر رہی ہے ۔ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں پی ٹی آئی کیلئے ڈکیتی کی گئی ہے۔

    علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لئے پولیس نے انکے گھر ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپہ مارا 

    علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

    علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

    علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

    گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

  • خیبر پختونخوا کابینہ کتنے وزراء پر مشتمل ہو گا

    خیبر پختونخوا کابینہ کتنے وزراء پر مشتمل ہو گا

    خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل ڈویژنل وائز فارمولا کے تحت ہونے کا امکان ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں 15 وزراء اور 5 مشیر لیے جانے کا امکان ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 10 معاونین خصوصی بھی مقرر کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی انتخابی نتائج آنے تک تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کو مشیر لیا جاسکتا ہے، تیمورسلیم جھگڑا کو صحت، شکیل خان کو ریونیو اور مشتاق غنی کو تعلیم کے قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کامران بنگش کو اسپورٹس، عارف احمد زئی کو معدنیات اور خلیق الرحمان کو ایکسائز کے محکمے دیے جائیں گے۔پی ٹی آئی ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاکنڈ ڈویژن سے ملک لیاقت علی کو کابینہ میں لیے جانے کا امکان ہے، ملک لیاقت علی کو زراعت کا محکمہ دیا جا سکتا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ میں پی ٹی آئی کے سینئر ارکان شامل ہوں گے۔

  • تحریک انصاف کا مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

    تحریک انصاف کا مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

    پی ٹی آئی وفد کی اسد قیصر کی سربراہی میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پاؤ سے ملاقات کی ہے ، پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر سیف، شوکت یوسفزئی اور دیگر شامل تھے،قومی وطن پارٹی کے وفد کی قیادت آفتاب احمد خان شیر پاؤ کررہے ہیں . قومی وطن پارٹی کے وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل احمد نواز جدون شامل تھے، وفد میں سینئر نائب چیئرمین حاجی غفران اور نائب چیئرمین ہاشم بابر اور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شریک ہوئے ، آفتاب شیر پاؤ نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا ،
    ملاقات میں انتخابات سے متعلق امور پر دوطرفہ بات چیت ہوئی،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام آفتاب احمد خان شیر پاؤ کو پہنچایا ، ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں عام انتخابات میں جس دھاندلی ہوئی چاہتے ہیں آپ ساتھ دیں، پی ٹی ائی وفد ذرائع نے مزید بتایا آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے خیبرپختونخوا میں انتخابات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ،پی ٹی آئی وفد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام آفتاب احمد خان شیر پاؤ کو پہنچایا۔پی ٹی وی وفد نے کہا کہ ملک بھر میں عام انتخابات میں جس دھاندلی ہوئی چاہتے ہیں آپ ساتھ دیں۔جمہوری وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے خیبرپختونخوا میں انتخابات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
    اس سے قبل پی ٹی آئی وفد کا قومی وطن پارٹی کے چئیرمن آفتاب شیر پاؤ سے رابطہ ہوا تھا، جس میں ملاقات کا وقت شام 5 بجے طے پایا تھا۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی نے جے یو آئی ف ، جماعت اسلامی اوردیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے ہیں ۔ ملاقات کے بعد بیر سٹر سیف علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب ممبران کے ہمراہ قومی وطن پارٹی کے سربراہ کے پاس آئے ہیں، ملاقات بانی چئیرمین کی ہدایت کے مطابق ہو رہی ہے اس وقت دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں ملک میں بے چینی ہے ووٹر کی امانت میں خیانت ہوئی ہے کچھ لوگ حکومت ملنے پر خوش ہو رہے ہیں یہ پارلیمانی جمہوریت کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے،بیر سٹر سیف نے مزید کہا کہ ہم ملک میں ہم آہنگی اور مفاہمت کی فضا چاہتے ہیں، بانی چئیرمین کی ہدایت پر ہم نے مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیاہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں فارم 45 کے مطابق تنہا حکومت بنانے کی اکثریت مل چکی ہے،ہم قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے،اور عدالتوں سے انصاف مانگتے ہیں،بیر سٹر سیف نے بتایا آفتاب شیر پاؤ اور ان کے رہنماوں کو تجویز دی کہ مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے اسی طرح شیر پاؤ نے کہا سیاسی عدم استحکام سے معاشی عدم استحکام آئے گا،قومی وطن پارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ دھاندلی کے معاملے پر کمیٹی سے بات کر کے آگاہ کریں گے.

  • پشاور ہائیکورٹ ،  پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب خان کی  ضمانتیں منظور

    پشاور ہائیکورٹ ، پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب خان کی ضمانتیں منظور

    تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب پشاورہائیکورٹ پہنچ گئے

    عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی و راہداری ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کردیں جس کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کو راہداری ضمانت دے دی،پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی ضمانتیں منظور کر کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور انہیں ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں میں پیشی کا حکم بھی دیا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کو 23 مقدموں میں ضمانت دے دی ہے اب کسی کیس میں گرفتار نہیں کیا جائے گا،

    حکومت میں آتے ہی عمران خان کو قانونی طور پر رہا کرینگے،عمر ایوب
    عدالت پیشی کے موقع پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مولانا سے صرف انتخابات میں ہوئی دھاندلی پر بات ہوئی ہے،لوگوں کی وابستگی زبردستی تبدیل کی جا رہی ہے، ہم 180 سیٹوں کے ساتھ حکومت بنائیں گے،پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی، ہمارا اولین کام یہ ہوگا کہ عمران خان کو رہا کروائیں، عدالت نے آج راہداری ضمانت دے دی ہے جس پر عدالت کا مشکور ہوں،ہمیں کہا جاتا تھا انکے پاس امیدوار نہیں ہوں گے، پھر کہا گیا یہ ہار جائیں گے، لیکن ہم نے سب باتوں کو غلط ثابت کیا، ہم اب بھی سب باتوں کو غلط ثابت کریں گے، اللّہ جس کی مدد کرتا ہے پھر اس کو کوئی روک نہیں سکتا،حکومت میں آتے ہی عمران خان کو قانونی طور پر رہا کرینگے،میرے بھائیوں اور پی ٹی آئی ورکرز کو نہیں چھوڑا گیا،

    مولانا کہیں آپ اپنا ریٹ تو نہیں بڑھا رہے،بابر اعوان
    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت کے لیے ہائیکورٹ آئے ہیں،مولانا کے ساتھ بیٹھنے کے لیے پارٹی میں مؤقف پیش کردیا ہے، مولانا سے دو سوالات ہیں، کیا وہ وفاقی حکومت کو جائز تسلیم کرتے ہیں؟ دوسرا سوال کہیں آپ اپنا ریٹ تو نہیں بڑھا رہے،دھاندلی کے ذریعے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے، جو لوگ حکومت میں آرہے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، دوسرے ممالک نے بھی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں،

    بعد ازاں عمر ایوب اسپیکر ہاؤس پشاور پہنچ گئے، علی امین گنڈا پور سے ملاقات ہوگی، فاتحہ خوانی کریں گے جبکہ کل کے احتجاج پر مشاورت ہوگی

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

  • سرا روغہ وزیرستان ،سراروغہ کے  اندھے قتل کا ڈراپ سین، ملزمان گرفتار

    سرا روغہ وزیرستان ،سراروغہ کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، ملزمان گرفتار

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )سرا روغہ وزیرستان ،سراروغہ کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، ملزمان گرفتار
    ضم شدہ قبائلی اضلاع کے ضلع جنوبی وزیرستان اپر پولیس کی کامیاب کارروائی گزشتہ دنوں تھانہ تیارزہ کے حدود میں قتل کئے جانے والے موٹر کار ڈرائیور فتح شیر ولد شیرخان سکنہ سراروغہ کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ملزمان گرفتار

    وزیرستان ٹائمز رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان عدنان خان ولد گل ولی اور رحیم شاہ ولد گل زادہ سکنان تحصیل سراروغہ سے آلہ قتل اور مقتول کی گاڑی برآمد ملزمان کا دوران تقتیش اعتراف جرم

    12 فروری ایس ایچ او تیارزہ تیمور خان کو اطلاع ملی کہ کونڈ سیرائی کے مقام پر ایک نامعلوم نوجوان کی قتل شدہ/ مسخ شدہ نعش روڈ پر پڑی ہے جو کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے اسلحہ آتش سے فائر کرکے قتل کرنے کے بعد نعش جلا دی گئی ہے ،نعش کو تحویل میں لیکر معلوم کرنے پر مقتول کی شناخت فتح شیر ولد شیر خان قوم محسود سکنہ سراروغہ جوکہ موٹر کار ڈرائیور سے ہوئی

    واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان اپر ملک حبیب خان نے فورا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل ہدایت اللہ خان ایس ایچ او تیارزہ تیمور خان اور ایس ایچ او سراروغہ نیاز محمد خان کو ملزم/ ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا.

    ڈی پی او کے سربراہی اور ڈی ایس پی سرکل ہدایت اللہ خان کے قیادت میں ایس ایچ او تیارزہ تیمور خان ایس ایچ او سراروغہ نیاز محمد خان نے تحقیقات کا آغاز کیا جدید سائنسی آلات اور مختلف ذرائع کے استعمال اور انتہائی محنت کے بدولت اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوے 24گھنٹوں کے اندر مقتول کے ہی گاوں کے رہائشی ملزمان عدنان خان ولد گل ولی ، رحیم شاہ ولد گل زادہ قوم محسود ساکنان تحصیل سراروغہ کو کامیاب چھاپہ زنی کے دوران گرفتار کرلیا، ملزمان سے آلہ قتل 9MM پسٹل اور چھنی گئی بیجوں موٹر بھی برآمد کرلی

    ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتول فتح شیر انہی کے گاؤں کا رہائشی تھا گاڑی خریدنے کے بہانے اسکی بیجوں موٹر وانہ کیلئے سپیشل کی اور تھانہ تیارزہ کے حدود میں گولی مارکر قتل کیا اور نعش کی شناخت چھپانے کیلئے نعش کو آگ لگاکر جلادی جبکہ گاڑی بیچنے کیلئے ہم اپنے ساتھ لے گئے

    انتہائی کم وقت میں کیس کو ٹریس اور ملزمان کو گرفتار کرنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو بھرپور سراہا جبکہ ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا اور ڈی پی او سمیت ڈی ایس پی سرکل ہدایت اللہ ایس ایچ او سراروغہ نیاز محمد خان ایس ایچ او تیارزہ تیمور خان کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی

  • اے این پی نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا

    اے این پی نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا

    پشاور:عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت دی گئی، ان حالات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات موزوں نہیں،ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کااعلان کرچکی، اب پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنا ان کے مینڈیٹ کو قبول کرنا ہے۔

    اپنی ٹوئٹ میں سربراہ اے این پی نے کہا تھا کہ دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف انشاء اللہ احتجاجی تحریک کا آغاز ضلع صوابی سے ہوگا۔ 20 فروری بروز منگل ضلع صوابی میں جبکہ 23 فروری بروز جمعہ چارسدہ میں احتجاج کیا جائے گا، ہم پرامن رہیں گے لیکن اگر انتخابات کی طرح آپ نے یہاں بھی دھاندلی کی کوشش کی تو میں وضاحت کرچکا ہوں کہ میں آپ کیلئے ولی خان سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہوں .لہذا ہمیں اپنے حقوق کیلئے لڑنے دیں اور آپ حکومتیں بناتے اور ہٹاتے رہیں۔

  • پشاور ہائیکورٹ کا افغان خواجہ سراؤں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ کا افغان خواجہ سراؤں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ ، 16 افغان خواجہ سراؤ ں کو وطن واپس بھیجنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے کی، عدالت نے افغان خواجہ سراؤں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا،وکیل درخواست گزار ممتاز خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ درخواست گزاروں کو جبری طور پر ملک بدر نہ کیا جائے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام غیر ملکیوں کو وطن واپس بھیجا جائے گا, افغانستان میں خواجہ سراؤں کی جان کو میں خطرہ ہے اسلئے ان کو زبردستی واپس نہ بھیجا جائے۔ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے جس سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے، پی او آر کارڈ اور دیگر دستاویز کے باوجود بھی درخواست گزاروں کو تنگ کیا جارہا ہے،

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ غیر ملکی نادرہ کے پاس رجسٹرڈ ہے؟ غیر ملکیوں کو وہ حقوق حاصل نہیں ہوتے جو ملک کے شہریوں کو حاصل ہوتے ہیں۔ اگر غیر ملکیوں کے پاس ویزہ ہے اور وہ ایکسپائر نہیں تو پھر تو پاکستان میں رہ سکتے ہے ،ہائی کورٹ نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین خواجہ سراؤ ں کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے افغان خواجہ سراؤں کی رٹ پٹیشن افغان گلوکارہ کیس کے ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی

    نایاب علی نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف جو وکلا پیش ہوئے وہ لطیف کھوسہ کی فرم سے ہیں،

    اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

    میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

    خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

    خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی 

    مسجد کے سامنے خواجہ سراؤں کی ڈانس پارٹی

  • وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور ایک بار پھر روپوش

    وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور ایک بار پھر روپوش

    تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختونخوا میں نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جار ی کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد علی امین گنڈا پور نے قانونی ٹیم کو ضمانت کی ہدایت کر دی ہے اور خود وقتی طور پر روپوش ہو گئے ہیں

    آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، علی امین گنڈا پور کے خلاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو علی امین گنڈ اپور کی گرفتاری کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں علی امین گنڈاپور کو 28 فروری کو الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین نے 2021ء کے الیکشن کے دوران دائر کی تھی

    وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور نے قانونی ٹیم کو ضمانت کی ہدایت کی ہے اور وہ خود وقتی طور پر روپوش ہو چکے ہیں، ضمانت ملنے کے بعد علی امین گنڈا پور پھر سامنے آ جائیں گے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کررکھا ہے، سیاسی جماعتوں نے اس پر اعتراض کیا، پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کیا 9مئی میں ملوث افرادوزیر اعلیٰ کےپی کا امیدواربن سکتا ہے؟ کیا 9مئی جیسےبڑےسانحہ میں ملوث کرداروں کوایسے نوازاجائیگا،ایسی صورتحال رہی توکل 9 مئی میں ملوث شخص وزیراعظم کاامیدواربھی ہو سکتاہے,ہمیں تو کہا گیا تھا 9 مئی کے منصوبہ سازوں ،ملوث افراد سے نمٹا جائیگا، کیا نمٹنا اسے کہتے ہیں کہ وزرائے اعلی کےلئے نامزد کردیا جائے، ایسی ہی صورتحال رہی تو پھر سانحہ9مئی کیس پرنظر ثانی کرلی جائے.

    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو تورہ بورہ بنانے کی سازش کر رہی ہے، اختیارولی خان
    مرکزی رہنما و ترجمان ن لیگ اختیارولی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو وزیراعلی نامزد کرکے ریاست مخالف ایجنڈا اپنا لیا۔ علی امین وزیراعلیٰ بنے تو خیبرپختونخوا میں بلوچستان جیسے حالات پیدا ہو جائینگے۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو تورہ بورہ بنانے کی سازش کر رہی ہے ۔ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں پی ٹی آئی کیلئے ڈکیتی کی گئی ہے۔

    علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لئے پولیس نے انکے گھر ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپہ مارا 

    علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

    علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

    علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

    گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

  • اے این پی کا دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ

    اے این پی کا دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ

    اے این پی کا مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلاندھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف انشاء اللہ احتجاجی تحریک کا آغاز ضلع صوابی سے ہوگا۔ 20 فروری بروز منگل ضلع صوابی میں جبکہ 23 فروری بروز جمعہ چارسدہ میں احتجاج کیا جائیگا۔ ہم پرامن رہیں گے لیکن اگر انتخابات کی طرح آپ نے یہاں بھی دھاندلی کی کوشش کی تو میں وضاحت کرچکا ہوں کہ میں آپ کیلئے ولی خان سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہوں لہذا ہمیں اپنے حقوق کیلئے لڑنے دیں اور آپ حکومتیں بناتے اور ہٹاتے رہیں،

  • پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوارکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی  کا عندیہ

    پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوارکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ

    پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 73 پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار علی زمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ نے پی کے 73 کے امیدوار علی زمان کا نتائج کے خلاف درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا حکم نامے میں لکھا گیا کہ عدالت کے حکم پر آر او پی کے 73 پیش ہوئے لیکن علی زمان اور ان کے ساتھیوں نے آر او کو گھیر کر ان سے پلین پیپر پر کمرہ عدالت میں دستخط لینے کی کوشش کی اور آر او کو گالیاں دے کر ہراساں کیا، اس لیےعلی زمان کا یہ رویہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے جس کے خلاف آر او نے بھی تحریری طور پر شکایت عدالت کے نوٹس میں لائی ہے، درخواست گزار کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کریں، کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

    عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کل 15 فروری تک ملتوی کردی۔

    بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

    کے پی میں 16 امیدواروں کی انتخابی نتائج کیخلاف درخواست دائر

    پشاور ہائیکورٹ نےایمل ولی کا عمران خان کے خلاف کیس نمٹا دیا