Baaghi TV

Category: پشاور

  • پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوارکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی  کا عندیہ

    پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوارکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ

    پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 73 پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار علی زمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ نے پی کے 73 کے امیدوار علی زمان کا نتائج کے خلاف درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا حکم نامے میں لکھا گیا کہ عدالت کے حکم پر آر او پی کے 73 پیش ہوئے لیکن علی زمان اور ان کے ساتھیوں نے آر او کو گھیر کر ان سے پلین پیپر پر کمرہ عدالت میں دستخط لینے کی کوشش کی اور آر او کو گالیاں دے کر ہراساں کیا، اس لیےعلی زمان کا یہ رویہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے جس کے خلاف آر او نے بھی تحریری طور پر شکایت عدالت کے نوٹس میں لائی ہے، درخواست گزار کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کریں، کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

    عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کل 15 فروری تک ملتوی کردی۔

    بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

    کے پی میں 16 امیدواروں کی انتخابی نتائج کیخلاف درخواست دائر

    پشاور ہائیکورٹ نےایمل ولی کا عمران خان کے خلاف کیس نمٹا دیا

  • کے پی میں 16 امیدواروں کی انتخابی نتائج کیخلاف درخواست دائر

    کے پی میں 16 امیدواروں کی انتخابی نتائج کیخلاف درخواست دائر

    پشاور: خیبرپختونخوا میں اب تک 16 امیدواروں نے انتخابی نتائج کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی : 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ملک بھر میں متعدد امیدواروں نے مبینہ طور پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے نتائج کے خلاف درخواستیں دائر کرنا شروع کردی ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 3 قومی اور 13 صوبائی حلقوں کے نتائج کے خلاف آزاد امیدواروں نے رٹ دائر کی ہے، قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 28 پشاور، این اے 11 شانگلہ اور این اے 40 نارتھ وزیرستان کے نتائج کو چیلنج کیا گیا ہے، صوبائی دارالحکومت پشاور کے 8 صوبائی حلقوں کے نتائج کو بھی عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے، پی کے 73، پی کے 74، پی کے 75، پی کے 78 ، پی کے 79، 80، 82 ،20 اور پی کے 21کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کیا گیا ہے، بنوں کے 2 صوبائی حلقوں پی کے 101 اور 102 کے خلاف بھی آزاد امیدواروں نے نتائج مسترد کرتے ہوئے عدالت میں درخواستیں دائر کردی ہیں –

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں،پی ٹی آئی سینیٹر

    الیکشن کمیشن کے مطابق تمام درخواستوں پر 15 فروری کو سماعت ہوگی۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 21 میں ریٹرننگ آفیسر (آر او) آفس میں ریکارڈ کے نقصان کا نوٹس لے لیا الیکشن کمیشن نے پی بی21 میں دوبارہ گنتی میں پولنگ ریکارڈ کو نقصان پہنچنے پر ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، صوبائی الیکشن کمشنر فرید آفریدی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔

    ووٹوں کی دوبارہ گنتی:پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ہار گئے

    بلوچستان اسمبلی میں 31 فیصد نئے چہرے پہنچے

  • پشاور ہائیکورٹ نےایمل ولی کا عمران خان کے خلاف کیس نمٹا دیا

    پشاور ہائیکورٹ نےایمل ولی کا عمران خان کے خلاف کیس نمٹا دیا

    پشاو: پشاور ہائیکورٹ نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی کا سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیس کو نمٹا دیا۔

    باغی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے اے این پی کے ایمل ولی کی جانب سے عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کی دوران سماعت ایمل ولی کے وکیل نے کہا کہ اسمبلی رہی نہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی اب ممبر رہے، اس لیے کیس اب قابل سماعت نہیں، صرف آرڈر میں اتنا لکھ دیں کہ یہ کیس آئندہ دائر کیا جاسکتا ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عمران خان ضمنی انتخابات میں 7 حلقوں سے جیت گئے تھے، اثاثوں اور کاغذات نامزدگی میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے غلط بیانی کی، انہوں نے کاغذات میں توشہ خانہ تحائف کا ذکر نہیں کیا، درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کو 7 حلقوں سے نااہل کیا جائے، بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹادی۔

    ووٹوں کی دوبارہ گنتی:پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ہار گئے

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں،پی ٹی آئی سینیٹر

    قطر میں سزا پانیوالے بھارتی سابق نیول افسران کو شاہ رخ خان نے رہا کرایا، …

  • پختونخوا میں انتظامی، مالی بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، امیر حیدر ہوتی

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ انتخابات میں تمام کارکنان، بھائیوں،بہنوں، ماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔جلد ہی مردان کے عوام اور ذمہ داران سے تفصیلی نشست ہوگی جس میں موجودہ حالات اور پارٹی کے آئندہ معاملات کے حوالہ سے فیصلے کریں گے۔ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ اس سے پہلے باچاخان مرکز پشاور میں اجلاس ہوا ہے، وہاں کئے گئے فیصلے پارٹی کے فیصلے ہیں اور انہی فیصلوں کی بنیاد پر آئندہ لائحہ عمل بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے استعفے پر کچھ ساتھی اگر خفا ہیں، یا وہ سمجھتے ہیں کہ میں مایوس ہوں تو ایسا کچھ نہیں۔ ایک نئے حوصلہ کے ساتھ سفر کا آغاز کریں گے۔ میں نے رہبرتحریک خان عبدالولی خان (1988)، ملی مشر اسفندیارولی خان اور مور بی بی بیگم نسیم ولی خان (2002ء) کی طرح اصولوں کی بنیاد پر استعفیٰ دیا تھا۔ اے این پی کے رہنما نے مزید کہا کہ مشر اسفندیارولی خان کا اصرار یہ تھا کہ استعفیٰ منظور نہیں کریں گے لیکن میں نے گستاخی کی اور درخواست کی کہ میرا استعفیٰ منظور کیا جائے۔انتخابات میں جو فیصلہ ہوا اس کا نقصان پختونخوا اور پشتون قوم کو ہوگا۔ وفاق، پنجاب، سندھ میں لگ رہا ہے کوئی حکومتی ڈھانچہ ہوگا لیکن پختونخوا میں انتظامی، مالی بحران مزید شدت اختیار کرے گا۔

  • علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور

    علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور

    پشاور : نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما اور نو منتخب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی علی امین گنڈا پور پشاور ہائیکورٹ ڈی آئی خان بینچ میں پیش ہوئےعدالت نے علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی، وکیل علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اب تک تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے نامزد کیے جانے کی تصدیق کی گئی-

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کی تیاری

    این اے 119 کے ضمنی الیکشن پر سعد رفیق کو ٹکٹ ملنے کا امکان

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

  • جماعت اسلامی کی کے پی اسمبلی میں نمائندگی ختم ہو گئی

    جماعت اسلامی کی کے پی اسمبلی میں نمائندگی ختم ہو گئی

    پشاور: جماعت اسلامی خیبرپختونخوا اسمبلی کی مزید دو نشستیں ہار گئی جس کے بعد آئندہ اسمبلی میں ان کی نمائندگی ختم ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: باجوڑ سے کے پی اسمبلی کے حلقہ پی کے 21 کے سرکاری نتیجے کے مطابق کامیاب جماعت اسلامی کے امیدوار سردار خان ہار گئے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اجمل خان 16712 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ جماعت اسلامی کے امیدوار سردار خان 8128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    اس کے علاوہ پی کے 20 میں بھی ابتدائی نتائج میں کامیاب قرار دیا گیا جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا وحید گل ہار گئے،سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار انور زیب خان 12903 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا وحید گل 6869 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟ …

    اس سے قبل پی کے 17 میں بھی جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب قرار پائے تھے تاہم دوبارہ گنتی میں ہار گئے تھے الیکشن کمیشن کی جانب سے ابتدائی نتائج میں جماعت اسلامی 3نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھی، اب مزید دو نشستیں ہارنے کے بعد آئندہ اسمبلی میں جماعت اسلامی کی نمائندگی ختم ہوگئی، وہیں تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    گھوٹکی :سی پیک موٹروے پر ڈاکوؤں کا حملہ،ایک جاں بحق،متعدد زخمی

  • عاطف خان اور شہرام ترکئی کی حفاظتی ضمانت منظور

    عاطف خان اور شہرام ترکئی کی حفاظتی ضمانت منظور

    پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان اور شہرام ترکئی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ میں عاطف خان اور شہرام ترکئی کی حفاظتی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کی جانب سے محمد ریاض ایڈووکیٹ جبکہ شہرام ترکئی کی جانب سے عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔

    وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عاطف خان اور شہرام ترکئی کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے،وکلاء نے استدعا کی کہ دونوں رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کی جائے، جس پر پشاور ہائیکورٹ نے ملزمان کی 19فروری تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

    پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا بلوچستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ

    علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

    پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

  • پرویز خٹک کی سیاست سے علیحدگی  کی خبروں کی تردید

    پرویز خٹک کی سیاست سے علیحدگی کی خبروں کی تردید

    نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویزخٹک نے سیاست سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی-

    باغی ٹی وی : پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ میری سیاست چھوڑنے کی زیرگردش خبریں غلط ہیں،سیاست چھوڑ رہا ہوں، نہ ہی اپنی پارٹی کا عہدہ چھوڑوں گا، کچھ وقت کے لئے آرام کرنا چاہتا ہوں، آرام کرنے کا ہرگز مطلب نہیں کہ میں سیاست چھوڑوں۔

    قبل ازیں خبریں تھیں کہ پروییز خٹک نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے،پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ انتخابات میں عوام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں، عوام نے خدمت کا جو صلہ دیا اس کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں، جلد پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا اجلاس طلب کریں گے، پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفی دےکر نئے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

    قبل ازیں سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جبکہ سراج الحق نے امیرجماعت اسلامی کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،سراج الحق کا کہنا تھا کہ پارٹی کو انتخابات میں مطلوبہ کا میابی نہیں دلواسکا، اس لئے عہدہ چھوڑ رہا ہوں-

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    جبکہ جہانگیرترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ اور سیاست دونوں سے الک ہورہا ہوں، ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے الیکشن میں میرا ساتھ دیا، انتخابات میں عوام کی رائے کا احترام کرتا ہوں، ذاتی حیثیت میں اپنی صلاحیت کے مطابق ملک کی خدمت کرتا رہوں گا، اپنے مخالفین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آئندہ چند سالوں میں پاکستان کو ترقی کی منازل طے کرنے کا موقع ملے گا۔

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

  • 8 فروری کوالیکشن کم اورسودا گری کا بازار زیادہ تھا، ایمل ولی خان

    8 فروری کوالیکشن کم اورسودا گری کا بازار زیادہ تھا، ایمل ولی خان

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پارٹی الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہوئے تمام حلقوں کو کھولنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

    باغی ٹی وی: پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ 8 فروری کوالیکشن کم اورسودا گری کا بازار زیادہ تھا، ہمارے کئی ساتھیوں کو زخمی کیا گیا، ایسے لوگوں کو اسمبلی میں پہنچایا گیا جو خود چل بھی نہیں سکتے، کٹھ پتلی اسمبلی کے ذریعے اٹھار ہویں ترمیم کو رول بیک کرنا چاہتے ہیں۔

    ایمل ولی نے کہا کہ قوم پرست رہنماؤں کو باہر کرنے کا ردعمل تاریخ ساز ثابت ہوگا، ہمیں اپنی قوم کی ترجمانی کے لیے کسی پارلیمان کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں ریاست کے مخالف نہ بنایا جائے، ہوسکتا ہے کہ مجھے ریاست دشمن قرار دے دیا جائے۔

    نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے این اے 15 کا نتیجہ روک …

    علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صوبائی صدر اے این پی نے کہا یہ فیصلہ پہلے سے کیا گیا تھا کہ کس کو جتوانا ہے،پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو بھی ہرایا گیا سگنلز کو بند کر کے اپنے نتائج بنائے گئے،ہمارے نمائندوں سے آراوز نے کروڑوں روپے کا مطالبہ کیا ، ہمارے پاس ثبوت موجود ہے وقت آیا تو دیکھائیں گے۔
    https://x.com/AimalWali/status/1756671495986700358?s=20
    انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنے والوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جو لوگ ووٹوں کی گنتی کرتے ہیں میں تمام سیاسی قوتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے حقیقی حقوق کے لیے کھڑے ہوں اور بڑی قوتوں کے اس گھناؤنے کھیل کو بند کریں۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں اونٹوں پر لدی چرس سے بھری 75 بوریاں …

    این اے 121 سے کامیاب پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ن لیگ میں …

  • خیبر پختونخوا کا وزیر اعلی کون ہو گا؟

    خیبر پختونخوا کا وزیر اعلی کون ہو گا؟

    پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے لیے کئی گروپ بن چکے ہیں جس میں سابق اسپیکر اسد قیصر اپنے بھائی عاقب اللہ کو وزیر اعلی بنانے کے خواہاں ہیں، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے علی امین گنڈا پور بھی وزیر اعلٰی بننے کے لیے بھاگ دوڑ کرنے میں مصروف عمل دکھائی دے رہے ہے۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عاطف خان اپنے گروپ سے وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ کی نامزدگی کے خواہشمند ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی کے 79 پر نتائج روکنے کے بعد تیمور جھگڑا ایک بار پھر خود بھی اس دوڑ میں شامل ہیں، تیمور سلیم جھگڑا نے الزام عائد کیا کہ ’پشاور کی آٹھ سیٹوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کو منصوبہ بندی کے تحت ہروایا گیا تاکہ ہم حکومت سے باہر ہو جائیں۔لوگوں نے پی ٹی آئی کو اکثریت دی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت ہماری بنے گی کسی اور سے اتحاد کی ضرورت نہیں۔ تاہم وزیراعلٰی کے نام کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔
    جبکہ ہزارہ ڈویژن سے مشتاق غنی اور اکبر ایوب بھی وزیر اعلی کے لیے امیدوار ہیں۔عاطف خان کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں بانی چیئرمین خود وزیر اعلی نامزد کریں گے اور وہی وزیر اعلی ہونا چاہئے جسکا کردار صاف ہو۔ ذرائع کے مطابق مردان سے ظاہر شاہ طورو ، مالاکنڈ سے شکیل خان اور ایبٹ آباد سے مشتاق غنی کے نام وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے حلقوں میں زیرگردش ہیں۔