Baaghi TV

Category: پشاور

  • اپنے حلقے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے، ڈاکٹر اعظم آفریدی

    اپنے حلقے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے، ڈاکٹر اعظم آفریدی

    لنڈی کوتل (نصیب شاہ شینواری)اپنے حلقے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے، ڈاکٹر اعظم آفریدی

    لنڈی کوتل پریس کلب میں قومی وطن پارٹی پی کے 69 کے امیدوار ڈاکٹر اعظم آفریدی نے صوبائی کونسل ممبر کاشف شینواری ودیگر ساتھیوں سمیت پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے اسمبلی فلور پر موثر کیوں ڈبلیو پی موثر کردار ادا کریگی علاقے میں امن کی فضا قائم کرینگے تاکہ علاقہ ترقی کریں اور عوام خوشحالی کی زندگی بسر کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کیلئے طورخم بارڈر پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ ملکر عملی اقدامات کریں گے اور دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حلقہ میں پانی، بجلی، گیس، صحت اور تعلیم کیلئے بڑے بڑے منصوبے منظور کراینگے آور بالخصوص شلمان واٹر سپلائی سکیم اور یہاں پر یونیورسٹی بناییگے تاکہ نوجوان آسانی کیساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکے۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں کے پہاڑوں میں موجود قیمتی معدنیات جس سے ہمارے بڑے بڑے مسائل حل ہوسکتے ہیں حقیقی معنوں میں عوام کے استعمال میں لائیں گے ،ان وسایل سے نوجوانوں کو روزگار ملےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس کے میدان کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے الگ نادرا اور انہیں قبائلی رسم و رواج کے مطابق با پردہ فیملی سٹاف کی تعیناتی یقین بنایں گے تاکہ خواتین کے مشکلات کم ہوجایں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل،خصوصی افراد کیلئے لنڈی کوتل میں دفتر کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے عملی کوششیں کرینگے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ 8 فروری کو اپنی قیمتی ووٹ کو قومی وطن پارٹی کے حق میں استعمال کریں کیونکہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے ۔

  • ملک میں دو خاندانوں کی حکمرانی  مزیدنہیں چل سکتی،سراج الحق

    ملک میں دو خاندانوں کی حکمرانی مزیدنہیں چل سکتی،سراج الحق

    لوئر دیر،امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں خزانہ بائی پاس ریلی شروع ہوگئی

    ریلی میں سینکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکل شامل ہیں،خزانہ،بلامبٹ ،حاجی آباد میں امیر جماعت اسلامی کا شاندار استقبال کیا گیا،کارکنوں نے نعرہ بازی کی، پھول نچھاور کئے گئے،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف شہباز شریف ، آصف علی زرداری ،بلاول بھٹوزرداری اور تبدیلی والوں نے ملک کی معیشت تباہ کردی اور قومی خزانے کو لوٹ لیا،پی ڈی ایم نے پندرہ ماہ کے حکومت دوران اپنے تمام کیسز ختم کئے،آٹھ فروری کو ترازو پر مہر لگا کر ایمان دار قیادت کا انتخاب کریں ،ملک میں مزید دو خاندانوں کی حکمرانی نہیں چل سکتی ہے ،دو خاندانوں نے ملک کو آئی ایم ایف ورلڈ بینک کا مقروض بنا دیا ہے ،ہم مزید امریکہ اور دیگر قوتوں کی غلامی برداشت نہیں کر سکتے ہیں ،8فروری کے انتخابات ملک کیلئے خوشحالی کا دن ہوگا ،8فروری کو ترازو پر مہر لگا کر ملک کرپٹ مافیا کا خاتمہ ملک کو حقیقی معنوں میں آزاد کرائیں آج بھارت ،فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں اور عافیہ صدیقی امریکہ جیل میں قید ہے لیکن جماعت اسلامی کے علاؤہ کسی نے آواز نہیں اٹھائی جماعت اسلامی اقتدار میں اکر عوام ریلیف دینے کے ساتھ ملک پرامن و خوشحال بنائے گی،ملک میں آج مہنگائی بےروزگاری بدامنی لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سابق حکمرانوں کی وجہ سے ہیں

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

    عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

  • ایک آزاد امیدوار مجھے فون کر کے کہہ رہا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔پرویز خٹک

    ایک آزاد امیدوار مجھے فون کر کے کہہ رہا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔پرویز خٹک

    25 سے 30 آزاد امیدوار میرے ساتھ شامل ہوں گے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ۔نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چئیرمین پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کے پاس میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار رابطے میں ہیں اور انھوں نے میرا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ میری پارٹی کی اکثریت آئے گی۔ پی ٹی آئی والوں نے میرے ساتھ معاہدہ کیا ہوا ہےان کا کہنا تھا کہ ایک ایک آزاد امیدوار مجھے فون کر کے کہہ رہا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔
    مزید وضاحت کرتے وہئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے وزیراعلیٰ ہونے کا اس لئے کہہ رہا ہوں کہ ’انہوں (آزاد امیدواروں) نے میرے ساتھ ایگریمنٹ کیا ہے۔ 20 میرے دوست آزاد کھڑے ہیں اور باقی پی ٹی آئی آزاد امیدوار ہیں۔‘

  • چارسدہ: اے این پی کے تحصیل صدر کی غنڈہ گردی،کارنر میٹنگ میں شریک نوجوانوں پر فائرنگ ،دو زخمی

    چارسدہ: اے این پی کے تحصیل صدر کی غنڈہ گردی،کارنر میٹنگ میں شریک نوجوانوں پر فائرنگ ،دو زخمی

    چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر تیمور خان خٹک کے حکم پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کارنر میٹنگ میں شریک دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ایک نوجوان نے تیمور خٹک کے خطاب کے دوران مزاخیہ آوازیں لگائیں جس سے تیمور خٹک طیش میں آگئے اور محافظ کو فائرنگ کا کہا۔ نوجوان نے آواز لگائی ’ڈوزی دی ڈوزی‘ جس کا مطلب تھا ’لمبی لمبی چھوڑ رہا ہے‘۔ فائرنگ سے زخمی نوجوانوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کے نام امداد حسین اور ششتی گُل بتائے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے کل اے این پی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا اور مساجد میں اعلان کروا کے کہا گیا ہے کہ اے این پی کے لوگوں نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کروائی۔ دوسری جانبشابڑہ کے مکینوں نے کل اے این پی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلانات مساجد سے کئے گئے۔دوسری جانب اس حوالے سے تیمور خٹک کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا ہے۔تیمور خٹک نے کہا کہ عوامی نشنل پارٹی کے ورکرز شابڑہ چوک میں جھنڈا لگا رہے تھے، اس دوران ہمارے کارکنوں کو گالیاں دی گئیں۔تیمور خٹک نے کہا کہ زخمی شخص نے خود کو زخمی کیا ہے، اسے ہماری ہی گاڑی میں ہسپتال لایا گیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ شابڑہ کے عوام ہمارے بھائیوں جیسے ہیں، فائرنگ ہمارے کسی بھی گن مین نے نہیں کی۔

  • باجوڑ: پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف خار تھانہ میں مقدمہ درج،ریحان زیب کے قاتلوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

    باجوڑ: پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف خار تھانہ میں مقدمہ درج،ریحان زیب کے قاتلوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

    باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان زیب پر حملہ کرنے والے دو ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی ہے .ویڈیو میں 2 ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ریحان زیب پر گاڑی میں بیٹھتے وقت فائرنگ کی گئی۔ سینٹرل پولیس آفیسر (سی پی او) پشاور کا کہنا ہے کہ ریحان زیب پر فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوئے، پولیس نے واقعے میں ملوث نیٹ ورک کی نشاندہی کرلی ہے۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ ریحان زیب کو گاڑی کے قریب قتل کیا گیا ہے، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیےخصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
    واضح رہے کہ ریحان زیب کو31 جنوری کوقتل کیا گیا تھا۔ دوسری جانب سابق وزیر اور پی کے 20 پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار انور زیب پر ریحان زیب کےقتل کےخلاف خار چوک میں احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔انور زیب کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے پر مجھ پر ایک اور مقدمہ درج کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ ہم نے صرف قاتل کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔پی ٹی آئی نامزدامیدوار انورزیب نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر انور زیب خان کو گزشتہ ماہ بھی گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ باجوڑ کے آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد یکم فروری کو باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث مظاہرین کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔باجوڑ میں آزاد امیدوار قتل واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے اسکاوٹس عمارت پرپتھراو کیا تھا اور گیٹ پر پتھر برسائے تھے۔
    تھانہ خار ایس ایچ او عبدالصمد خان کی مدعیت میں باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث 25 سے زائد مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی۔مقتول تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کےخلاف الیکشن لڑ رہے تھے، ریحان زیب کے قتل کے بعد تحریک انصاف نے انہیں پارٹی کا حمایت یافتہ اُمیدوار قرار دیا اور پھر بیان ہٹا دیا تھا۔باجوڑ میں قتل کیے گئے آزاد امیدوار ریحان زیب نے ٹکٹ تقسیم پر سوال اٹھائے تھے، انہیں قومی، صوبائی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف نے ٹکٹ نہیں دیا تھا، ریحان زیب بطور آزاد امیدوار قومی، صوبائی اسمبلی الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 میں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کا پارٹی ٹکٹ گل ظفر خان کو جبکہ پی کے 22 میں ٹکٹ گل داد خان کو جاری کیا تھا۔ریحان زیب نے 12 جنوری کو خیبر پختونخوا حکومت میں کرپشن کا بھی انکشاف کیا تھا، ان پر چند روز سے تحریک انصاف سے منسلک ٹرول اکاؤنٹس سے تنقید کی جا رہی تھی۔

  • شیر افضل مروت نے مولانا فضل الرحمان کو سب سے بڑا ڈاکو قرار دے دیا

    شیر افضل مروت نے مولانا فضل الرحمان کو سب سے بڑا ڈاکو قرار دے دیا

    لکی مروت: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے انتخابی جلسے میں مولانا فضل الرحمن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    لکی مروت میں انتخابی مہم کے دوران ایک تقریب میں شیر افضل مروت نے مولانا فضل الرحمن کو پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دے دیا۔اور کہا کہ مولانا فضل الرحمن ایک رانگ نمبر ہے۔ اپنے آپ کو انبیاء کے وارث کہنے والے امپورٹڈ کپڑے پہنتے ہیں۔انبیاء کے کپڑوں پر تو پیوند لگے ہوتے تھے۔ مولانا فضل الرحمن زرداری سے بھی بڑا ڈاکو ہے،ہم سے حساب مانگنے اور لینے والے سن لیں۔ آپ سے تو حساب لیں گے، مولانا کے والد مفتی محمود جب ایم این اے تھے تو انہوں ضیاء الحق سے ٹانک روڈ پر زمین بطور رشوت لی تھی۔مولانا فضل الرحمن اور اکرم خان درانی نے جنرل پرویز مشرف سے چک شہزاد میں 300 کنال زمین لی،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف مولانا نے 2019 میں زرداری اور نواز شریف کے کہنے پر دھرنا دیا۔جسکے نواز شریف سے 50 کروڑ اور زرداری سے 30 کروڑ روپے بطور رشوت لی۔17ویں آئینی ترمیم کی حمایت کیلئے 5 ارب روپے وصول کئے۔اور پارٹی اکاؤنٹ میں جمع کرنے کی بجائے سارے پیسے اپنی جیب ڈال لئے۔ مولانا شیرانی نے جب اعتراض کیا تو مولانا ان سے ناراض ہو گئے ،لیبیا سے پیسے لے کر آئے اور کھا گئے۔مولانا فضل الرحمن کا پورا خاندان کرپشن میں ملوث ہے۔مولاناکے بیٹے نے مواصلات کی منسٹری حاصل کر کے کروڑوں کی کرپشن کی۔کچے مکانات میں رہنے والے آج اسلام آباد میں کروڑوں روپے کے بنگلوں میں رہتے پیں۔جب کوئی ان سے پوچھتا ہے اتنے پیسے کہاں سے آئے تو کہتے غیبی مدد سے اتنا مال آیا۔

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

    عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

  • خیبر پولیس کی کارروائی،منشیات دھندے میں ملوث ملزمان گرفتار

    خیبر پولیس کی کارروائی،منشیات دھندے میں ملوث ملزمان گرفتار

    خیبر(باغی ٹی وی رپورٹ ) پولیس کی کارروائی،منشیات دھندے میں ملوث ملزمان گرفتار
    خیبر جمرود پولیس نےمختلف کاروائیوں کے دوران منشیات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔موٹر سائیکل سوار سے دوران تلاشی 1020 گرام آئس برآمد پیدل ہروئین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی دوران ناکہ بندی ملزم سے 3 کلوگرام ہیروئن برآمد مقدمات درج ملزمان مزید تفتیش کے لئے جمرود حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کے جاری کردہ احکامات کہ روشنی میں ڈی ایس پی جمرود سرکل محمد نواز کی نگرانی میں منشیات کے خلاف مہم کے کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ۔ایس ایچ او جمرود سجاد خان کی سربراہی میں اے ایس ایچ او رفیع اللہ نے خصوصی ناکہ بندی کے دوران پیدل ہروئین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ملزم سے دوران تلاشی 3 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم نیاز ولی کوحوالات منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری کارروائی اے ایس ایچ او مولاداد نے جمرود بائی پاس پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سوار سے دوران تلاشی 1020 گرام آئس برآمد کرکے ملزم اقتدار کو گرفتارکر کے حوالات منتقل کر دیا گیا

    ملوث ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا اور گروہ کے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے جن کے گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدیں گئی ہے۔

  • تہذیب کا دشمن پر  آج ایسے مقدمات بن رہے ہیں جن کا ہم تو سوچ بھی نہیں سکتے۔ مولانا فضل الرحمن

    تہذیب کا دشمن پر آج ایسے مقدمات بن رہے ہیں جن کا ہم تو سوچ بھی نہیں سکتے۔ مولانا فضل الرحمن

    جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آج تہذیب کا دشمن جیل میں پڑا ہے، آج ان پر ایسے مقدمات بن رہے ہیں جن کا ہم تو سوچ بھی نہیں سکتے۔بنوں کے اسپورٹ کمپلیکس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 60 سال گزرنے کے باوجود بنوں کے عوام کی جمعیت سے وابستگی مضبوط ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغانستان خوشحال تھا لیکن بدامنی اور بیروزگاری سے تباہ ہوا، آج پاکستان میں بدامنی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو رہا ہے، ہمارا آئین کہتا ہے کہ ملک میں اسلامی نظام ہوگا، ہم تعصب کی سیاست نہیں کرتے، ایک آدمی آتا ہے اور یہودی ایجنڈا لاتا ہے مگر ہم نے اس کو روکا، آج ہماری سالانہ ترقی کو اس شخص نے منفی تک پہنچایا۔
    انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ایک حقیر نظر سے دنیا میں دیکھا جا رہا ہے، ہم سب مسلمان ہیں، مسلمان ہونے کے ناطے ہم کلمہ بھی پڑھتے ہیں زکوٰۃ بھی دیتے ہیں، امن ہوگا تو جان محفوظ ہوگی، مال محفوظ ہوگا تو خوشحالی ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ شخص 7 ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا تھا، ریاست مدینہ کے حوالے سے کوئی سوچ نہیں رکھتا تھا، اب جب قانون حرکت میں آیا تو کہتا ہے جھوٹے مقدمات ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے پوچھا ریاست مدینہ کیا ہوتی ہے تو کہا کہ قانون سب کیلئے ایک ہوگا، آج امریکا میں فوج میں لوگ بھرتی نہیں ہو رہے، آج امریکا سپر پاور نہیں ہے، امریکا سپر پاور نہیں رہا وہ افغانستان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

  • خیبر پختونخوا،عام انتخابات کے پیش نظر طبی عملہ  تیار،جبکہ ٹریفک پلان بھی مرتب دے دی گئی

    خیبر پختونخوا،عام انتخابات کے پیش نظر طبی عملہ تیار،جبکہ ٹریفک پلان بھی مرتب دے دی گئی

    عام انتخابات 2024 کے پیش نظر خیبر پختونخوا کا تمام طبی عملہ تیار کر کے تمام ہسپتالوں میں چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا نےتمام میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز، ڈی ایچ اوز کو مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے کے مطابق تمام ہسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، ہسپتال انتظامیہ کو سٹورز میں ضروری ادوایات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دوسری جانب عام انتخابات کیلئے منظم ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ ٹریفک روانی جاری رکھنے کیلئے بھاری نفری کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے عام انتخابات کیلئے منظم ٹریفک پلان تیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے عام انتخابات کے موقع پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے مختلف سیکٹرز میں 3 ایس پیز، 11 ڈی ایس پیز، ایک ہزار سے زائد ٹریفک آفیسرز اور وارڈنز سمیت دیگر نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے اور کسی بھی قسم کی ٹریفک جام سے بچنے کے لئے سڑکوں پر ٹریفک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی۔

  • عورت فاؤنڈیشن نے خواتین کو نمائندگی  کے لئے  چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

    عورت فاؤنڈیشن نے خواتین کو نمائندگی کے لئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

    خیبر پختونخوا میں خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ نہ دینے پر الیکشن کمیشن میں شکایت درج کر دی گئی، عورت فاؤنڈیشن نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر شکایت درج کروائی ، خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی جنرل نشست پر ایم کیو ایم نے 9.6، مسلم لیگ ن نے 7.8 فیصد نشستیں خواتین کو دیں۔ پیپلز پارٹی نے 4.5، جماعت اسلامی نے 4.4، اے این پی نے 3.3 فیصد نشستیں خواتین کو دی ہے، اسکے علاوہ خط میں بتایا گیا کہ بی این پی اور جے یو آئی ایف نے صفر فیصد نشست پر خواتین کو ٹکٹ دیے، جماعتیں 5 فیصد ٹکٹ خواتین کو نہیں دیتیں تو وہ انتخابی نشان کے لیے اہل نہیں ہے عورت فاؤنڈیشن والوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کا نوٹس لے خواتین کو ان کی نمائندگی کا حق دیا جائے،