الیکشن کمیشن نے کمپئن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کر دئے، جس کے تحت این اے 41 لکی مروت عثمان سیف اللہ 12 فروری کو طلب کر لیا ہے اسی طرح چئیرمین تحصیل کونسل شمالی وزیرستان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر لیا گیا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی کے 101 بنوں سےامیدوار پیر واجد علی شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ،اسی طرح پی کے 102 مسلم لیگ ن سے امیدوار میاں سمیع اللہ شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ پی کے 99 مسلم لیگ ن کے امیدوار غنی رحمان کو 6 فروری کو طلب کر لیا گیا، چئیرمین نیبرہڈ کونسل عارف خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ اور چئرمین ویلیج کونسل مردو خیل شاہ آیاز اللہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ چئیرمین ویلیج کونسل پائی ٹانک محمد سلیمان اور چئیرمین نیبرہڈ کونسل ٹاٹر ٹانک کو 10،10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا .
Category: پشاور
-

میرے لیے عمران خان ایک رول ماڈل اور عاشق رسول ہے، عدنان قادری
لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)میرے لیے عمران خان ایک رول ماڈل اور عاشق رسول ہے، محمد عدنان قادری
لنڈی کوتل پریس کلب میں پی ٹی آئی رہنماء پی کے 69 کے امیدوار علامہ عدنان قادری نے اپنے ساتھیوں سمیت میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں پی ٹی آئی اس وقت ملک میں مظلوم ترین پارٹی ہے کیونکہ یہاں پر تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو جلسہ جلوس، سیکورٹی اور ریلی کرنے کی مکمل آزادی ہے لیکن افسوس کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو لیول پلینگ فیلڈ کے مواقع میسر نہیں ہے،حلقہ میں الیکشن کمپئین زور و شور سے جاری ہیں سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری اور سابق سینیٹر حافظ عبدالمالک قادری سمیت قومی اسمبلی امیدوار اقبال آفریدی گھر گھر ،گلی گلی مہم چلا رہے ہیں اور اس حوالے سے پی ٹی آئی ورکرز جذبہ قابل تحسین ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی کیلئے کرکٹ سٹار کسی کیلئے سیاسی لیڈر میرے لئے عاشق رسول ہیں جس نے ملک میں ریاست مدینہ اور علماء کرام کیلئے وظائف کا اجراء کیا اور اس کے ساتھ ساتھ غریب عوام کیلئے صحت کارڈ جس سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ مستفید ہو چکے ہیں اور ان کی عوام دوست پالیسیوں سے لوگ جوق درجوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں
انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر پی ٹی آئی چئیرمین کے اعتماد پر پورا اتریں گے ہم صرف وعدوں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ یہاں کے خواتین جو دور دور سے سروں پر پانی لا رہے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابی نشان پیالہ ہے تمام عوام سے اپیل ہے کہ 8 فروری کو اپنا قیمتی ووٹ پیالے کو دیکر عمران خان کے ویژن کو کامیاب کریں
-

طورخم بارڈربندش سے معیشت کو ملین ڈالرز نقصان ہوتا ہے،مسائل مذاکرات سے حل کئے جائیں-ضیاالحق سرحدی
لنڈی کوتل(نصیب شاہ شینواری )تورخم بارڈربندش سے معیشت کو ملین ڈالرز نقصان ہوتا ہے،مسائل مذاکرات سے حل کئے جائیں-ضیاالحق سرحدی
پاک افغان جاینٹ چیمبر آف کامرس (PAJCCI)کے کووآرڈینیٹر ضیاء الحق سرحدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ دنوں پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کی وجہ سے طورخم کے دونوں جانب سینکڑوں ٹرک وکنٹینرزپھنس گئے تھے۔ ٹرک وکنٹینرز میں پڑا مال جس میں تازہ سبزیاں، فروٹ، پیراشیبل آٹمز خراب ہوگئے تھے اس کے ساتھ ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ ٹرکوں کو روزانہ کے حساب سے کنٹینرز پر120ڈالرز سے لیکر 180ڈالرز ڈیٹینشن(ڈیمرج)لگ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈربند ہونے کی پابندی حکومت پاکستان کی طرف سے 13جنوری کو لگائی گئی اور 23جنوری کو طورخم بارڈر31مارچ تک کھولنے کے احکامات جاری کئے گئے اور بتایا گیا کہ جن ٹرکوں کے پاس پاسپورٹ اور ویزہ نہیں ہوگا وہ یکم اپریل کو بارڈر کراس نہیں کر سکیں گئے۔
ضیاء الحق سرحدی جو کہ فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں نے وفاقی حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان تجارتی کارگو ٹرانسپورٹیشن کے درمیان چلنے والے ٹرک ڈرائیوروں کے پاسپورٹ اور ویزوں کے مسائل پر قابو پانے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو ہموار کرنے کے لئے دونوں حکومتوں کے درمیان پاکستان اور افغانستان ٹرانسپورٹ کے ایک ، ایک ہزار ٹرکوں کو پاکستان کی وزارت ٹرانسپورٹ ، کسٹمزاور افغانستان کی وزارت ٹرانسپورٹ اور گمرک (کسٹمز)میں رجسٹرڈ کر لیا جائے اور جن کی برائے نام رجسٹریشن فیس بھی مقرر کی جائے اور ویزوں کی بجائے خصوصی پاس جاری کئے جائیں تو اس اقدام سے دونوں ممالک کے ٹرک بالترتیب مزار شریف (افغانستان )ااور کراچی (پاکستان)تک تجارتی کارگو لے جانے کے اہل ہو جائیں گے جس سے ٹرانسپورٹ کی کمی کے ساتھ ساتھ نقل وحمل کی لاگت میں کمی آئے گی جبکہ دونوں حکومتوں کا یہ عمل تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ سسٹم میں چیک اینڈ بیلنس بھی قائم کرے گا۔
ضیاء الحق سرحدی نے پاک افغان طورخم بارڈرزکو 10دن کے بعد کھولنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بارڈرزکی بندش کی وجہ سے تاجروں ،ایکسپورٹرز کو جن مشکلات کا سامنا تھا اس کا بھی ازالہ ہوگا اور تجارت میں بھی اضافہ ہوگا ۔
انہوں نے وزیر اعظم ،گورنر، وزیر اعلیٰ ،کور کمانڈر پشاور اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بزنس کمیونٹی کا ایک اہم مسئلہ حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔
-

پشاور : وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم
خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی اقدامات کے لئے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے یہ ایمرجنسی کنٹرول روم 7 فروری سے 9 فروری 2024 تک فعال رہے گا۔ کنٹرول روم انتخابات سے متعلق سرگرمیوں اور ہنگامی صورتحال کے بارے میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوارڈینیشن کرے گا۔ کنٹرول روم انتخابات کے اختتام تک کسی بھی ہنگامی یا غیر معمولی صورتحال کے بارے میں وزیر اعلی کو بروقت آگاہ کرے گا۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری محسن اقبال ایمرجنسی کنٹرول روم کے انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کردیا۔
-

جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی بڑی کاروائیاں،ڈائریکٹر کے پی زون نثار تنولی کی ہدایت پر جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے گرفتار ملزمان میں شمس الرحمان اور شفیع اللہ شامل ہیں، ملزمان جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث تھے۔ انسپیکٹر عمران وزیر کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے ملزم شفیع اللہ کو سوات جبکہ ملزم شمس الرحمان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور سعد اللہ خان نے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں،چھاپہ مار ٹیمیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم بن کر بلوچستان کے لاپتا افراد کا مسئلہ حل کروں گا۔بلاول
”مچھ“ میں سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشت گرد جہنم واصل
بھارت کا بلوچ نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب
بلوچ یکجہتی کونسل کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب
-

جیل میں قید شخص کے خلاف بات کرنا پٹھانوں کی روایت نہیں،مولانا فضل الرحمان
ٹانک جمیعت علماء اسلام کے جلسے سے جے یو آئی امیر مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قوانین اس لئے بنائے جاتے ہیں کہ شہری محفوظ رہیں ۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اللہ کے احکامات کی نافرمانی کی ان پر اللہ پاک نے بھوک و افلاس نازل کر دی ۔ ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ۔ پاکستان کی عمارت کو کھوکھلی کر دیا گیا ۔ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے والے اپنا احتساب خود کریں ۔ جو فتنہ عریانی کو فروغ دیتا ہے جمیعت علماء اسلام اس کے خلاف اعلان جہاد کرتی ہے ۔ پروپیگنڈا کرنے والوں کو 8 فروری کو ووٹ کے زریعے جواب دیں گے ۔ میں پٹھان ہوں اور پٹھان دشمنی بھی برابری کی سطح پر کرتا ہے ۔ ہم نے بیرونی ایجنڈے کی ہمیشہ مخالفت کی ہے ۔ جیل میں قید شخص کے خلاف بات کرنا پٹھانوں کی روایت نہیں ۔ اگر عمران خان جیل میں نہ ہوتا تو جنگ کرنے میں مزا آتا۔آج ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کہاں پہنچ گئی ہے، الیکشن میں ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں،ہم نے ہمیشہ تحمل اور استقامت سے سیاست کی ہے،ووٹ قوم کی امانت ہے، 8فروری کو عوام نے حق اور سچ کا ساتھ دینا ہے،ووٹ قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے،
جے یو آئی ف آج سے خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم سلسلے میں جلسوں کا آغاز کر دیا،آج پہلا جلسہ ٹانک میں ہوا،۔3 فروری کو لکی مروت، 4 فروری کو بنوں اور کرک میں اور 6 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ ہوگا۔مولانا فضل الرحمان جلسوں سے خطاب کرینگے
-

آزاد امیدوار ریحان زیب کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے
باجوڑ این اے 108 میں آزاد امیدوار ریحان زیب کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے
ریحان زیب کو دو روز قبل گولیاں مار کر قتل کیاگیا تھا،ریحان زیب تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں آزاد الیکشن لڑ رہے تھے،ا نہوں نے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لئے درخؤاست دی تھی تا ہم پی ٹی آئی نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا تھا,ریحان زیب کی موت کے بعد تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف کا حمایت یافتہ امیدوار تھا تا ہم حقیقت اسکے برعکس ہے، ریحان زیب کو ٹکٹ نہیں ملا تھا بلکہ وہ آزاد امیدوار اور پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے تھے.
دوسری جانب باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ کے واقعے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،پولیس کے مطابق پتھراؤ کرنے والے 25 سے زائد افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ،ایف آئی آر کے مطابق امیدوار ریحان زیب کے قتل پر شرپسندوں نے باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ کیا تھا،مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے قتل کو سیاسی مقاصدکے لیے استعمال کیا، مخصوصی سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے مقامی افراد کو جمع کرکے مشتعل کیا، مشتعل افراد نے دروازہ توڑنےکی کوشش کی اور ریاست مخالف نعرے بھی لگائے،مظاہرین کے خلاف تھانہ خار ضلع باجوڑ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے
این اے 8 باجوڑ میں امیدوار کا قتل ،الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدوار کے قتل کا نوٹس لے لیا
الیکشن کمیشن نے آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ، الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔باجوڑ میں عام انتخابات ملتوی کردیے گئے، باجوڑ میں آزاد امیدوار کے قتل کے بعد مذکورہ حلقے میں الیکشن ملتوی کئے گئے،ریحان زیب پر قاتلانہ حملے کے بعد حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 پر الیکشن ملتوی ہوگیا۔ الیکشن کمیشن باجوڑ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا -

نئے پاکستان کے چکر میں آپ نے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا،نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف نے سوات میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات والو !جہاں نواز شریف آپ سے اتنا پیار کرتا ہے وہیں آپ کی حالت پر ترس آتا ہے ،
نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ بہت سادے لوگ ہیں آپ کیسے شخص کے جال میں پھنس گئے جس نے آپ سے ایک کروڑ نوکریوں ، گھروں کا وعدہ کیا،یہاں ہزاروں کا مجمع ہے ، پچاس لاکھ گھروں میں سے کسی کو گھر ملا ہے؟نوا زشریف ہمیشہ عوام کو پیار کے ساتھ سلام کرتا ہے ،میں پورے راستے دیکھتا ہوں کہ وہ ون بلین ٹری کہاں ہیں ، ووٹ لینے کے بعد آپ نے ان کو کیا دیا؟ گھر نہ نوکری ،خیبرپختونخوا والو، یہ بندا یہاں سے پنجاب میں ایکسپورٹ ہوا ،آپ نے ایسے شخص کو کیوں اجازت دی جس نے ملک کو اجاڑ دیا ،
عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا
میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف
خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال
مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج
نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں
پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری
ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی
پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں
اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان
بلوچ یکجہتی کونسل کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب
”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت
نواز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاتھا، پھر بھی آپ اس شخص کے پیچھے لگ گئے،میں نے ایک ایک چیز لکھی ہوئی ہے میں نے آپ سے پوچھنا ہے آپ نے کیوں ان کو موقع دیا، آپ ایک بندے کے جال میں پھنسے ، نئے پاکستان کے چکر میں آپ نے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا،جذبات سے کھیل کر ووٹ لیا بعد میں ان کو نہ نوکری دی نہ کوئی ریلیف دیا، عمران خان خیبرپختونخوا سے پنجاب، اسلام آباد اور کراچی سمیت باقی صوبوں میں ایکسپورٹ ہوا ہے، جب میں آپ کی خدمت کر رہا تھا تو آپ نے اُس بندے کو پاکستان اجاڑنے کی کیسے اجازت دی،اگر نواز شریف کی حکومت ہوتی تو ملک ترقی کرتا، میں آج جھوت بولنے نہیں آیا میں آج سچ بولوں گا،اگر نواز شریف کی حکومت ہوتی تو خیبرپختونخواہ سب سے پیارا صوبہ ہوتا،اگر نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ لینے پر نہ نکالا جاتا تو مجھے یقین ہے کوئی بھی شخص بے روزگار نہ ہوتا، کوئی شخص بےگھربھی نہ ہوتا، نواز شریف کے زمانے میں بجلی، گیس ، چینی سب کچھ سستا تھا،پہلے نواز شریف کو اقتدار سے نکلنے دیا اب آپ نعرے لگا رہے پاکستان کو نواز دو،ہمارے زمانے میں 25 روپے میں 5 روٹیاں ملتی تھیں آج 25 میں ایک روٹی ملتی ہے، نواز شریف اچھا تھا یا برا؟ ہم نے تو حکومت نہ ہونے کے باوجود ٹنل بنائی جن کی حکومت تھی مجھے بتاو انہوں نے کیا بنایا میں یہاں اپنے کام گنوانے نہیں آیا لیکن اگر آپ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے توخیبرپختونخواہ کی تقدیر بدل دیں گے، مجھے زبردست پشتو آتی ہے، پشتو میں ایسی بولوں گا آپ لوگ بھی پشتو بھول جائو گے،پہلے تو آپ کو چکردیا گیا ہے 8 فروری کو مجھے نہ چکردے دینا،آپ مکر وفریب کی سازش میں آگئے آئندہ اس طرح کی سازش میں نہیں آنا،ٹنل ہم بنائیں اور چترال والےووٹ کسی اور کو دیں، وعدہ کریں آئندہ ایسا نہیں کریں گے،
جنہیں پہلے آزمایا ہے، اُنہیں بار بار آزمانا ٹھیک نہیں،نواز شریف
نواز شریف نے جلسہ کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُس کے جال میں پھنسنے پر اللہ سے معافی مانگو ! میں بھی اللہ سے معافی مانگتا ہوں، جنہیں پہلے آزمایا ہے، اُنہیں بار بار آزمانا ٹھیک نہیں،2018 الیکشن میں جیل میں تھا، اپنے باپ کو قبر میں نہیں اتار سکا، میں نے اپنے غم برداشت کرلیے قوم کے غم مجھ سے برداشت نہیں ہوسکتے،بشریٰ بیگم کو ہتھکڑیاں، عمران خان کو 24 سال قید،نواز نے بیانیہ سرنڈر کر دیا
عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟
تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے
مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں
نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے
میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ
انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش
چوری کرنیوالی خاتون سلاخوں کے پیچھے کیوں نہیں، بنی گالہ کیوں؟ مریم نواز
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوری کرنیوالی خاتون بنی گالہ میں کیوں ہے ، چوری کرنیوالی خاتون سلاخوں کے پیچھے کیوں نہیں .وعدہ کیا تھا کہ نواز شریف کو لاوں گی تو وعدہ پورا کیا،نواز شریف کی سیاست کو مٹانے والے بہت لوگ آئے،نواز شریف جب آپ کا دکھ دیکھتا ہے تو اسے اپنا دکھ بھول جاتا ہے لوگوں نے سازشیں کیں اور کہا نواز شریف اب دوبارہ نہیں آئے گا ،عمران خان کے بچوں کا مقدر لندن تو پختونخوا کے بچوں کا مقدر جیل کیوں؟ نواز شریف کو پھنسانے والے خود پھنس گئے ہیں،اگر انکے ورغلانے کی وجہ سے خواتین کارکن نو مئی کو ریاست پر حملہ کرنے کی وجہ سے سلاخوں کے پیچھے ہیں تو پھر وہ خاتون جس نے چوری کی ہے وہ بنی گالہ کے محل میں کیوں موجود ہے وہ کیوں سلاخوں کے پیچھے نہیں ہے،مجھے آفر ہوئی کہ آپ اڈیالہ جیل کی بجائے ریسٹ ہاوس چلی جائیں لیکن میں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والد کیساتھ جیل میں رہونگی۔مجھے کہا گیا کاغذ پر لکھ کر دے دیں تو آپکو بی کلاس کی سہولت دے دینگے تو میں نے انکار کر دیا۔گھیراو جلاو مار دو مرجاو پختونخواہ کے لوگوں کا مقدر نہیں۔پٹرول بم اور ڈنڈے نوجوانوں کا مقدر نہیں بلکہ انکا مقدر لیپ ٹاپس تعلیم کیلئے سکالرشپ اچھی یونیورسٹیاں اور روزگار ہیں، -

باجوڑ میں قتل ہونیوالے آزاد امیدوار ریحان زیب کی نماز جنازہ ادا
باجوڑ سے آزاد امیدوار ریحان زیب کی نماز جنارہ ادا کر دی گئی
نماز جنازہ انکے آبائی علاقے برشاہ نرے میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے قاتلوں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ،ریحان زیب آزاد امیدوار تھے جو این اے 8 اور پی کے 22 سے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے باجوڑ میں امیدوار قومی اسمبلی ریحان زیب کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مرحوم کا قتل افسوسناک ہے، کے پی کا امن تباہ وبرباد کردیا گیا، الیکشن کمیشن اور سیکورٹی اداروں کے لئے ایسے واقعات سوالیہ نشان ہیں، دعاء ہے کہ اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے، اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔
ریحان زیب کے قتل پر ہسپتال انتظامیہ نے میڈیکل رپورٹ جاری کی ہے، ڈی ایچ کیو خار نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ کو رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا گیا کہ باجوڑ کے علاقے صادق پھاٹک میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعہ میں ریحان زیب مردہ حالت میں اسپتال لائے گئے، فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے، واقعہ میں زخمی طلحہ کو سینے پر زخم آئے، جس کا علاج جاری ہے، جبکہ سلطان روم کو دائیں ہاتھ اور ابن امین کو بائیں ہاتھ پر زخم آیا ہے.
این اے 8 باجوڑ میں امیدوار کا قتل ،الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدوار کے قتل کا نوٹس لے لیا
الیکشن کمیشن نے آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ، الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔باجوڑ میں عام انتخابات ملتوی کردیے گئے، باجوڑ میں آزاد امیدوار کے قتل کے بعد مذکورہ حلقے میں الیکشن ملتوی کئے گئے،ریحان زیب پر قاتلانہ حملے کے بعد حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 پر الیکشن ملتوی ہوگیا۔ الیکشن کمیشن باجوڑ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاباجوڑ میں ریحان زیب کو گزشتہ روز قتل کر دیا گیا، وہ قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے،تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لئے درخواست دی تھی تاہم تحریک انصاف نےٹکٹ نہ دیا تو آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، ریحان زیب اپنے حلقے میں انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے تھے، انکو دن دہاڑے انکو گولیاں ماری گئیں، ریحان زیب کی موت کے بعد تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف کا حمایت یافتہ امیدوار تھا تا ہم حقیقت اسکے برعکس ہے، ریحان زیب کو ٹکٹ نہیں ملا تھا بلکہ وہ آزاد امیدوار اور پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے تھے.
-

ریحان زیب کو سمجھا دو ورنہ صفوں سے مٹانا پڑے گا، سابق پی ٹی آئی وزیر کی دھمکی
باجوڑ میں قتل کیے گئے آزاد امیدوار ریحان زیب نے ٹکٹ تقسیم پر سوال اٹھائے تھے، انہیں قومی، صوبائی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف نے ٹکٹ نہیں دیا تھا، ریحان زیب بطور آزاد امیدوار قومی، صوبائی اسمبلی الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 میں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کا پارٹی ٹکٹ گل ظفر خان کو جبکہ پی کے 22 میں ٹکٹ گل داد خان کو جاری کیا تھا۔پی ٹی آئی کی سابقہ وزیر انور زیب نے گزشتہ روز انتخابی کمپئین کے دوران اپنے تقریر میں ریحان زیب کو امریکی ایجنٹ قرار دے کر عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بتا رہا ہے کہ ریحان زیب کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ عمران خان کا ہے لہذا پی ٹی آئی آئی امیدوار کو ہرا کر عمران خان کا سر نیچا نہیں کر سکتے ،انور زیب کی جانب سے عوام کو بار بار بتایا جا رہا ہے کہ ریحان زیب کو بتا دے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کو کوئی شکست نہیں دے سکتا لیکن تمھارے جیسے غدار شخص کو ہمیں اپنے صفوں سے مٹانا پڑے گا، انور زیب کی تقریر ریحان زیب کو امریکی ایجنٹ اور عمران کا مخالف بولا گیا، ساتھ دھمکی دی کہ اسکو سمجھاو ورنہ صفوں سے نکالنا پڑے گا ، دوسری جانب ریحان زیب کے قتل کے بعد انکے چچا کی جانب سے بھی انور زیب اور گل ظفر خان پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ریحان زیب کو انہیں نے قتل کروایا کیونکہ انکو پتہ تھا کہ ریحان زیب الیکشن میں نمایاں پوزیشن حاصل کر سکتے ہے،
واضح رہے کہ باجوڑ میں نامعلوم افراد نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 8 کے امیدوار ریحان زیب کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے،
