Baaghi TV

Category: پشاور

  • ضلع خیبر میں 434 دینی مدرسہ کے طلباء کی دستار بندی تقریب

    ضلع خیبر میں 434 دینی مدرسہ کے طلباء کی دستار بندی تقریب

    ضلع خیبر میں 434 دینی مدرسہ کے طلباء کی دستار بندی تقریب
    باغی ٹی وی رپورٹ
    ضلع خیبر کے معروف دینی درسگاہ الجامعۃ اسلامیہ الفاروقیہ میں سالانہ دستاربندی کے پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا، فارغ التحصیل 434 طلباء کی دستار بندی کی گئی۔تقریب میں سینکڑوں طلباء علماء اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نےملک کےامن و استحکام کے لئےزار قطار رو کر دعائیں مانگی گئی۔
    تفصیلات کے مطابق جمرود شاکس میں قائم معروف دینی درسگاہ سے 434 طلباء فارغ التحصیل ہوگئے۔ جس میں 337 طلباء درس نظامی اورر 97 طلباء نے قرآن پاک کی حفظ مکمل کرلیا۔ دستار بندی کے لئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء؛ علماء کرام سمیت مختلف مکتبہ فکر کے شخصیات نے شرکت کی۔

    شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید نے طلباء کے دستار باندی اور فراغت کے اسناد تقسیم کئے۔تقریب کے مہمانان گرامی نے دینی درسگاہ کی علمی وروحانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ درسگاہ سے ہمیشہ امن وآشتی کا پیغام ملا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں الجامعة اسلامیہ الفاروقیہ دینی عصری اور روحانی علوم کا ایک امتیازی حیثیت ہے۔ دستار بندی سے قبل ملک وقوم کی حفاظت اور سلامتی کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔

    آخر میں علمی و روحانی پیشوا حافظ فضل االک صاحب نے ملک وقوم کے حفاظت اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی۔ دعائیہ تقریب میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ تمام شرکاء زار وقطار رو کر ملک کی بقاء کے لئے اجتماعی کیں۔کہ مسائل کے بھنور میں پھنسے پاکستان کو خیر وعافیت سے امن وترقی کے ساحل پر لنگر انداز کریں۔

  • خیبر پختونخو ا میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا سلسلہ شروع

    خیبر پختونخو ا میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا سلسلہ شروع

    خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلیات اور وادی تیراہ سمیت دیگرعلاقوں میں بھی برفباری کاسلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے مسلسل خشک سردی کے بعد موسم سرما کی پہلے بارش اور برفباری کی خبر سنا دی، کالام،چترال،مالم جبہ،دیر،ناران،کاغان میں برفباری شروع ہو گئی۔ بلوچستان میں 28 اور 29 جنوری کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جنوری کی رات سے 31 جنوری کے دوران گلگت بلتستان ( دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ ، گلگت، گانچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، بٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

  • خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں دوایوں اور طبی آلات کی قلت

    خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں دوایوں اور طبی آلات کی قلت

    خیبر پختون خوا کے اسپتالوں میں ایک بار پھر دوایوں اور طبی آلات کی قلت نے سر اٹھا لیا ،مختلف ہسپتالوں میں طبی آلات اور ایمرجنسی ادویات کی قلت کے معاملے پر سیکریٹری صحت نے نگراں وزیرِ اعلیٰ کو خط لکھ دیا۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ادویات کی فراہمی کے لیے کوئی آرڈر نہیں دیا گیا، محکمہ صحت کے ذمے 2 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔خط کے مطابق اسپتالوں میں طبی آلات اور اینٹی ریبیز ویکسین سمیت ایمرجنسی ادویات کی قلت ہے، صوبے بھر کے اسپتالوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 9 ارب روپے درکار ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 23-2022ء کے دوران ادویات کی خریداری کے لیے 90 کروڑ روپے سے زائد مختص کیے گئے تھے۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مالیاتی بحران کے باعث 6 ارب روپے اضافی گرانٹ کی بھی ضرورت ہے۔

  • آزاد امیدوار ایک تھپڑ سے پرویز خٹک کے ساتھ شامل ہوں گے،ایمل ولی خان

    آزاد امیدوار ایک تھپڑ سے پرویز خٹک کے ساتھ شامل ہوں گے،ایمل ولی خان

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہم صوبوں کو جائز حقوق دینا چاہتے ہیں، 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبائی خود مختاری حاصل کی-

    باغی ٹی وی: چارسدہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ ہم دہشت گردی سے بُری طرح متاثر ہوئے، 2013 کے انتخابات میں انتخابی مہم تک چلانے نہیں دی گئی، میں اپنے بچے کیلئے بندوق نہیں چاہتا، ہمیں پرائی جنگوں میں جھونکا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کو جائز حقوق دینا چاہتے ہیں، 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبائی خود مختاری حاصل کی، بجلی ہم بنا رہے ہیں اور زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت کر رہےہیں، گیس ہماری ہے لیکن ہم اس سے محروم ہیں، آزاد امیدوار بکیں گے اور لوٹے تو ضرور بکیں گے، بعض امیدواروں کو لوٹا کہنا بھی لوٹے کی توہین ہے، آزاد امیدوار ایک تھپڑ سے پرویز خٹک کے ساتھ شامل ہوں گے، آزاد امیدوار کو ووٹ دینا پرویز خٹک کو ووٹ دینا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے لیے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اعتبار حکومت سے اُٹھ چکا ہے، عوام اور سرکار کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، ہر حکمران نے توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کیا، ملک میں سالانہ 5 ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہے، اصل مسئلہ یہی ہے کہ وسائل کم ہیں اور اخراجات زیادہ ہیں، مسئلہ وسائل کی کمی کا نہیں بلکہ کرپشن کا ہے-

    نواز شریف کو زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبےکے عوام کو بیوقوف …

    انہوں نے کہا کہ آئی پی پی کے معاہدوں کا بوجھ یک دم اتارنا ہوگا، آئی پی پی کے معاہدوں میں 70 فیصد پاکستانی کمپنیز ہیں ملک میں صرف 35 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں،عوام کا اعتبار حکومت سے اُٹھ چکا، ہر حکمران نے توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کیا ، ہم نے سب سے پہلے قوم کے سامنے اپنا منشور پیش کیا، یہاں تو پہلے پارٹی بنتی ہے پھر نام، پھر کارکن اور پھر منشور آتا ہے،فلسطین کے لیے ایک ارب 40 کروڑ کا فنڈ ملا ہے، جماعت اسلامی کے پاس مختلف شعبوں کے ایک ہزار ماہرین ہیں۔

    بلاول بھٹو نے نواز شریف کے ساتھ مناظرے کے چیلنج کی شرط قبول کر …

  • نواز شریف کو  زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبےکے عوام  کو  بیوقوف  کہیں،اے این پی

    نواز شریف کو زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبےکے عوام کو بیوقوف کہیں،اے این پی

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خیبرپختونخوا کے لوگوں کیلئےدیئے گئے بیان کی مذمت کی ہے اور شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این پی خیبر پختونخوا ثمر بلور کے مطابق تین بار وزیراعظم رہنے والے کو زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبےکے عوام کو بیوقوف کہیں، اس بیان کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں نواز شریف اپنے الفاظ واپس لیں،پوری قوم سے معافی مانگیں،یہ لوگ کس منہ سے یہاں آکر ووٹ مانگیں گے، ماضی میں اسی جماعت نے ہمارےحقوق دینےسے انکار کیا تھا، حقوق سے انکار پرخان عبد الولی خان نے ان سے اتحاد سے نکلنے کا اعلان کیا تھا، شاید آج نوازشریف ایک بارپھرتاریخ دہرارہے ہیں، پختونخوا کے عوام کے نمائندے ابھی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور میں منشور جاری کرنے کی تقریب سے خطاب میں نواز شریف نےکہا تھا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ آسانی سے بیوقوف بن جاتے ہیں،یہ بیماری خیبرپختونخوا سے ہی آئی ہے، 2013 میں ان کی حکومت بننے ہی نہیں دینی تھی، نہ ہوتا بانس نہ بجتی بانسری۔

    ملک میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

    مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا

  • مخالف کی بہن ، بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا شہید بی بی کی سیاست نہیں،بلاول

    مخالف کی بہن ، بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا شہید بی بی کی سیاست نہیں،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے کاپی پیسٹ نہیں کیا اپنے ہاتھوں سے منشور لکھا ہے،عوام کو 300 یونٹ تک بجلی فری کر دیں گے،

    پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ انتقام اور تقسیم کی سیاست نہیں کرونگا، خان صاحب کہتا تھا سب کو جیلوں میں ڈالوں گا آج وہ خود جیل میں ہے ، کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا آج سب کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں،مخالف کی بہن ، بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا شہید بی بی کی سیاست نہیں ، ایسے اسپتال بنائیں گے جہاں بغیر کسی کارڈ کے مکمل مفت علاج ہو گا،میں انتقامی سیاست نہیں، دن، رات آپ کی خدمت کروں گا،ن لیگ اور پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کی، سیاسی اختلاف کو دشمنی میں بدل دیا،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ان کا کیا ہوگا جو ضمنی الیکشن سے ڈر کر بھاگتے رہے،مگر میرے جیالوں کے ہمت اور جدوجہد کی وجہ سے آج آپ سب کو الیکشن لڑنا پڑ رہا ہے، وہ تو کہتے ہیں کہ مہم نہیں چلا سکے، نہیں نکل رہے کہ ان پر دہشت گردی کی دھمکیاں ہیں، سیکورٹی تھریٹس ہیں، تو میں پوچھتا ہوں کہ فرق صرف اتنا ہم ڈرنے والے، گھبرانے ، بھاگنے والے نہیں، ہم تو شہید بھٹو کے سپاہی ہیں بینظیر کے جیالے ہیں، یہ سر کٹ تو سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا، ہم اپنے ملک کو بچانے کے لئے، عوام کو اس مشکل سے نکالنے کے لئے الیکشن لڑ رہے ہیں، ہمارا موقف یہ ہے کہ ملک خطرے میں، مشکل میں ہے، تاریخی معاشی بحران ہے، ہم نے یہ حالات پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھے،مہنگائی، غربت، بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، ایک طرف معاشی بحران تو دوسری طر ف دہشت گردی کا بحران ہے.ہم نے دہشت گردی کو شکست دی تھی، پشاور کے لوگوں نے قربانیاں دی تھیں،آج پھر دہشت گرد کیوں سر اٹھا رہے ہیں،معاشرے میں بھی ایک بحران ہے، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے نفرت اور تقسیم کی سیاست مسلط کی ہے، اس سیاست کی وجہ سے معاشرے میں تقسیم ہوئی.

    جس نے آصف زرداری کی زبان اور گلہ کاٹا ان پر مقدمے بنائے ان کے ساتھ بھی وہ سب کچھ ہوا تھا، مکافات عمل ہے جو تم آج کروگے کل تمہارے ساتھ ہوگا،بلاول
    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ تیر ہی شیر کا راستہ روک سکتا ہے ،مسلم لیگ اشرافیہ اور پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے،اگر آزاد کو کامیاب کیا تو خان پھر استعفی دلوا کر دوبارہ الیکشن کروائے گا ،ووٹ ضائع کرنے والوں کو سمجھنا ہے کہ اب صرف تیر اور شیر کے درمیان مقابلہ ہے 8 فروری کو پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا اور دلوانا ہے، ساری سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی کے منشور پر الیکشن لڑ رہی ہیں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لانے کا بھی دعویٰ کرتے ہیں،نوازشریف سے قبل آصف زرداری سی پیک کے تمام منصوبوں کے معاہدے کیے، سچے نواز کا سچا منشور، ہم نے تین بار دیکھ لیا کہ نواز شریف کتنا سچا ہے ،وہ ایٹمی طاقت بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں حالانکہ ایٹم بم کا تحفہ بھٹو نے دیا ،ہم اپنی اور وہ ہماری کارکردگی پر الیکشن لڑ رہے ہیں،خان نے احتجاج کی بجائے ملکی اثاثوں پر حملوں کی سیاست کی ،نوازشریف نے مجھے کیوں نکالا کا رونا دھونا شروع کیا ،کہتا کہ ایک پیچ کی سیاست کرتا ہوں اب وہ اس کے گلے پڑگیا ہے،خان صاحب کو اب سرپرائز کیس لگ رہا ہوگا، پہلے لوگوں سے بات نہیں کرتا اب اس سے کوئی بات کرنے پر تیار نہیں ،خان کو کہا کہ ہر کسی کو چور چور نہ کہو سب کو جیل میں ڈالنے کا کہتا آج وہ خود جیل میں ہے، جس نے بھٹو کی بیٹی کے ساتھ ظلم کیا ان کی بیٹی سے بھی ظلم ہوا ، اس پارٹی جس نے آصف زرداری کی زبان اور گلہ کاٹا ان پر مقدمے بنائے ان کے ساتھ بھی وہ سب کچھ ہوا تھا، مکافات عمل ہے جو تم آج کروگے کل تمہارے ساتھ ہوگا، وزیر اعظم بنا تو انتقامی کارروائی اور نفرت کی سیاست نہیں کرونگا، دس نکاتی پروگرام کے لئے تیر پر ٹھپہ لگانا پڑے گا،

    عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

    میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

    خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

    مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

     نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں

    پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری 

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

     پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

    اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان 

    بلوچ یکجہتی کونسل کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب

  • اک شخص کا منشور پٹرول بم ،حکومت ملی تو نوجوانوں‌کی تقدیر بدل دیں گے،مریم نواز

    اک شخص کا منشور پٹرول بم ،حکومت ملی تو نوجوانوں‌کی تقدیر بدل دیں گے،مریم نواز

    ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کا جلسہ، مریم نواز نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے آج منشور عوام کے سامنے رکھ دیا،منشور کوئی کاغذ کا ٹکرا نہیں ہوتا،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ اجلاس میں نواز شریف کے ساتھ بیٹھی تھی، نواز شریف نے پرچی دی کہ آپ چلی جاؤ، ایبٹ آباد والے انتظار کر رہے ہیں، ایبٹ آباد کا جلسہ شیڈول میں نہیں تھا، ایک شخص کا منشور پیٹرول بم ہے،قوم جانتی ہے نواز شریف وعدے نبھاتا ہے،نواز شریف نے 22،22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی،نواز شریف نےجب بھی قوم سے وعدہ کیا اسے نبھایا،منشور وہ نہیں ہوتا جوویب سائٹ پر جاری کر دیا جائے،انہوں نے گھڑی بیچ کر پیسے جیب میں ڈالے اور چلتے بنے،ایک جماعت کی 15سال سے ایک صوبےمیں حکومت تھی،دوسروں کے بچوں سے شہدا کی یاد گاروں پر حملے کرائے گئے، ان کے اپنے بچے لندن اور دوسروں کے جیلوں میں ہیں،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ایک صوبے میں‌15 سال حکومت، تعلیمی اداروں میں مال مویشی بندھے ہوں‌تو وہ کیسا منشور،ایک اور جماعت بھی ہے جس نے کے پی میں دس سال حکومت کی لیکن منشو ر نہیں دیا،پاکستان جانتا ہے کہ انکے منشور میں کیا لکھا ہے؟ صرف گھڑی چوری نہیں کی بلکہ اسے بیچا اور چلتے بنے، اسکا منشور پٹرول بم ہے ، اور آج وہ پٹرول بم چلانے کی ترغیب جن کو دی، وہ جیلوں میں ہیں،خود کے بچے باہر ہیں، جلسے میں آج اکثریت نوجوانوں کی ہے، مسلم لیگ ن نے شاندار منشور دیا، وعدہ کرتی ہوں حکومت ملی تو ہر نوجوان کی تقدیر بدلے گی.قوم کے بچوں کے ہاتھوں میں جو ڈنڈے دے، کیا وہ ہمدرد ہو سکتا ہے؟مسلم لیگ نون کا ووٹر سپورٹر سینہ تان کر کہتا میں نے نوازشریف کو ووٹ دینا میرے لیڈر نے کام کیے،آپ کا ہمدرد وہ ہے جس نے آپ کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دئے یا وہ جس نے آپکو ورغلا کر جلاو گھیراؤ کا کہا اور جیلوں تک پہنچایا ،دوسروں صوبوں سے آکر پنجاب میں جلسہ کرنیوالے سوچتے ہیں جلسہ کہاں کریں کیونکہ جہاں جلسہ کرتے ہیں دائیں بائیں آگے پیچھے اور سروں کے اوپر ہر جانب نواز شریف کے منصوبے دکھائی دیتے ہیں۔ کہاں کہاں جاو گے ملک کے چپے چپے پر نواز شریف کی خدمت کے نشان نظر آئینگے،

    عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

    میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

    خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

    مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

     نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں

    پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری 

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

     پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

    اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان 

    بلوچ یکجہتی کونسل کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

  • ڈی پی او ضلع خیبر کا بچے پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف ایکشن

    ڈی پی او ضلع خیبر کا بچے پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف ایکشن

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)ڈی پی او ضلع خیبر کا بچے پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف ایکشن
    ضلع خیبر کے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا باڑہ بازار میں بچے پر تشدد کے خلاف فوری ایکشن لیا ہے، ڈی پی او نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار کی طرف سے بچوں پر تشدد کے واقعہ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا اور اس اہلکار کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

    ڈی پی او خیبر نے پولیس اہلکار تسلیم کو سسپینڈ کرکے فوری لائن کلوز کردیا ہے جبکہ قانونی کارروائی کے لئے ایس پی انویسٹیگیشن کے نگرانی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

    ڈی پی اوخیبر نے کہاں ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اہلکار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے اہلکاروں کو محکمہ پولیس سے نکال باہر کیا جائے گا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچے پر تشدد میں ملوث اہلکار کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ آج سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک پولیس اہلکار کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک ریڑھی بان بچے پر تشد کررہا ہے۔ پولیس کی نشاندہی تسلیم کے نام سے ہوئی ہے۔

  • صوابی،جلسے کے دوران سابق سپیکر اسد قیصر آپے سے باہر

    صوابی،جلسے کے دوران سابق سپیکر اسد قیصر آپے سے باہر

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جلسے کے دوران آپے سے باہر ہو گئے،صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں اسد قیصر تقریر کررہے تھے کہ وہاں موجود نوجوان نے ان سے سوال پوچھ لیا۔نوجوان نے اسد قیصر سے کہا آپ ایک کام بتائیں جو ہمارے علاقے میں کروایا ہو۔ اس پر اسد قیصر نے کہا کہ ووٹ جس کو دینا ہے دیں، بات سلیقے سے کریں۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد علاقے کے مسائل حل کروں گا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ نواز شریف دو تہائی اکثریت کا مطالبہ کررہے ہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ میں معیشت کو سنبھالوں گا، پوچھتا ہوں کہ ان کی 16 ماہ کی حکومت میں ان کا وزیرخزانہ کون تھا؟ صوابی کے علاقے کامرغز میں خطاب کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ میرا وزیراعظم بننے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ عوام کو پہلی بار صحت کارڈ کی سہولت ملی تھی وہ بھی چھین لی، ہماری حکومت آئے گی تو سب سے پہلے صحت کارڈ بحال کریں گے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ اسحاق ڈار کے پاس کون سا فارمولا ہے جو وہ اب نواز شریف کی حکومت میں استعمال کریں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ کہتے ہیں کہ یہ آزاد اُمیدوار ہیں یہ میرے ساتھ آئیں گے، یہ آزاد اُمیدوار نہیں تحریک انصاف کے کارکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلف لیا ہے کہ وہی کریں گے جو بانی پی ٹی آئی کہیں گے، خیبر پختونخوا اور مرکز میں ہماری حکومت بنے گی۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے ہماری پارٹی کےنام سے ایک پارٹی بنائی ہوئی ہے، نوشہرہ کے عوام اس کو بھرپور شکست دیں گے۔

  • لنڈی کوتل:الحاج کاروان کی طرف سے شہید تیلا اکبر آفریدی کے خاندان کو 5 لاکھ روپے دئے گئے

    لنڈی کوتل:الحاج کاروان کی طرف سے شہید تیلا اکبر آفریدی کے خاندان کو 5 لاکھ روپے دئے گئے

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)الحاج کاروان کی طرف سے شہید تیلا اکبر آفریدی کے خاندان کو 5 لاکھ روپے دئے گئے
    تیلا اکبر آفریدی کے ورثاء کے لیے اعلان شدہ پانچ لاکھ حوالے کردیے گیے۔ مقامی مشران،نوجوانوں نے الحاج کاروان کے اس کار خیر کو بہت سراہا ہے۔

    ضلع خیبر کے دورافتادہ علاقہ تیراہ راجگل کوکی خیل میں سیکورٹی اہلکار کی فائرنگ سے شہید تیلا اکبر آفریدی کے ورثاء کے لیے جمرود دھرنا میں چئیرمن الحاج سید نواب آفریدی نے الحاج خاندان کی طرف سے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا تھا۔

    چیئرمین جمرود تحصیل الحاج سید نواب آفریدی ،الحاج شکیل آفریدی ،اسلام بادشاہ آفریدی،ثناء اللہ آفریدی ،نجیب آفریدی نے دیگر کارکنوں کے ہمراہ ان کے ورثاء کو یہ اعلان کردہ رقم حوالے کردی۔