Baaghi TV

Category: پشاور

  • ضلع خیبر میں پولیس کی کارروائی،منشیات سمگلرز گرفتار

    ضلع خیبر میں پولیس کی کارروائی،منشیات سمگلرز گرفتار

    ضلع خیبر(باغی ٹی وی رپورٹ ) خیبر جمرود پولیس کا منشیات فروشوں و سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری موٹرکار کے ذریعہ نشہ اور ایکٹریسی گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی 2 ملزمان گرفتار،پیدل آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی دوران تلاشی ملزم سے 305 گرام آئس برآمد ملزم گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کے احکامات پر ڈی ایس پی جمرود سرکل محمد نواز کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔ایس ایچ او جمرود نفیس خان کی خفیہ اطلاع پر اے انچارج تختہ بیگ بخت منیر نے شاکس میں سپشل ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار نمبر ANF 220 سے دوران تلاشی خفیہ خانوں سے 2500 عدد نشہ اور گولیاں برآمد کی گئی دو ملزمان موقع سے گرفتار جبکہ ایک ملزم فرار ،گرفتار ملزمان توصیف اور سید حسن افغانی کوگرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری کارروائی انچارج وزیر ڈھنڈ اتحاد آفریدی نے علاقہ تختہ بیگ نہر کے قریب ناکہ بندی کے دوران عدیل افغانی کے قبضے سے 305 گرام آئس برآمد کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔ملزمان نے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا اور مزید انکشافات بھی سامنے آگئے ہیں گروہ کے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • خیبر پختونخوا مالی مشکلات کا شکار،ہسپتالوں میں دوایوں کی قلت

    خیبر پختونخوا مالی مشکلات کا شکار،ہسپتالوں میں دوایوں کی قلت

    خیبر پختونخوا میں دوایوں کی شدت قلت سامنے آگئی جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہے اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ نے سیکریٹری ہیلتھ کو اسپتالوں کے مالی مشکلات سے آگاہ کر دیا ہے، ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے بھیجے گئے دستاویز کے مطابق اسپتالوں میں امیونوگلوبولینز، اینٹی ریبیز ویکسین اور ایمرجنسی ادویات کی کمی ہے، فنڈز نہ ہونے کے باعث ادویات کی خریداری کے لیے تاحال کوئی آرڈر نہیں دیا گیا۔ لہذا ادویات کی قلت دور کرنے کے لیے 9 ارب روپے فوری درکار ہیں، ادویات کی خریداری کی مد میں 2.67 ارب روپے کے بقایاجات ہیں، بقایات اور اضافی 6 ارب روپے جاری کیے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ محکمۂ خزانہ نے 2022-23 میں 99 کروڑ 77 لاکھ روپے کا بجٹ دیا، 99 کروڑ 77 لاکھ روپے کے بجٹ سے ادویات کی قلت ختم نہیں ہو سکتی۔سیکریٹری ہیلتھ خیبر پختون خوا محمود اسلم نے مقامی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے، فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔ محمود اسلم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ادویات اور طبی آلات کے لیے خیبر پختون خوا حکومت سے پیسے مانگے ہیں، حکومت نے کہا ہے کہ وفاق سے فنڈز ملتے ہی رقم جاری کر دیں گے۔

  • پشاور: آزاد امیدوار کی انتخابی ریلی پر فائرنگ ،دو افراد زخمی

    پشاور کےحلقہ پی کے 82 کے آزاد امیدوار ملک طارق اعوان کی انتخابی ریلی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: تھانہ گلبہار پولیس کے مطابق پشاور پی کے 82 سے آزاد امیدوار ملک طارق اعوان کی انتخابی ریلی پر پشاور کے شہری علاقہ انم صنم چوک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہےابتدائی رپورٹ کے مطابق آزاد امیدوار کے مخالف فریق ملک شیر کے ساتھیوں نے فائرنگ کی ہے۔ دو فریقین کے درمیان چپقلش چلتی آ رہی تھی زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کے بیان قلم بند کیے گئے۔

    دوسری جانب گھوٹکی میں مسلح افراد نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد قتل اور 5 زخمی ہو گئے، افسوسناک واقعہ گھوٹکی کے سرحد تھانہ کی حدود گنگی کے قریب پیش آیا جہاں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے دوران 10 افراد گولیاں لگنے سے لہولہان ہو گئے جن میں سے 5 دم توڑ گئے پولیس کی بھاری نفری متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی اور فائرنگ رکوانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

  • مارشل آرٹ کھلاڑیوں کی  جاپان ایونٹ میں شرکت کے لیے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے:حماد نذیر شینواری

    مارشل آرٹ کھلاڑیوں کی جاپان ایونٹ میں شرکت کے لیے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے:حماد نذیر شینواری

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری )مارشل آرٹ کھلاڑیوں کی جاپان ایونٹ میں شرکت کے لیے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے:حماد نذیر شینواری

    کیوکشن کان کراٹے ضلع خیبر کے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، اگلے مہینے جاپان میں ایونٹ ہے جس میں ہم پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ایونٹ میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور بھرپور تعاون کی ضرورت ہے ،حماد نذیر شینواری

    لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیوکشن کان کراٹے خیبر پختونخوا ضلع خیبر کے سیکنڈ ڈان مارشل آرٹ کھلاڑی حماد نذیر شینواری، تحسین خان اور عرفان شینوای نے کہا کہ جاپان میں 23 فروری سے 25 تک بین الاقوامی کراٹے ایونٹ منعقد ہوگا جس کیلئے ہمیں باقاعدہ طور پر دعوت ملی ہے۔

    ان کا کہنا تھا اس بین الاقوامی سپورٹس ایونٹ میں ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں کھیلنا ضلع خیبر کیلئے اعزاز ہوگا لیکن افسوس کہ پہلے بھی فنڈ زکی عدم دستیابی سے کئی بین الاقوامی مقابلوں سے رہ گئے ہیں، ہم محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوا و ضم اضلاع اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ایونٹ میں ہماری شرکت یقینی بنانے کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

  • لنڈی کوتل :میردادخیل کے مکینوں کے لئے تاج محمد آفریدی کی طرف سے  ٹیوب ویل کی منظوری

    لنڈی کوتل :میردادخیل کے مکینوں کے لئے تاج محمد آفریدی کی طرف سے ٹیوب ویل کی منظوری

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری )میردادخیل کے مکینوں کے لئے تاج محمد آفریدی کی طرف سے ٹیوب ویل کی منظوری

    لنڈی کوتل میں الحاج کاروان کے روح رواں سینیٹر تاج محمد آفریدی نے علاقہ میرداد خیل کی عوام کے لئے ایک بڑے پانی کے منصوبے کا اعلان اور منظوری دی ہے ، الحاج کاروان کے ایک نمائندے حاجی احمد شاہ شینواری نے رابطہ پر بتایا کہ تاج محمد آفریدی نے ہمارے علاقہ کے لوگوں کی مشکلات کو ختم کرنے کے لئے پانی کے ایک بڑے ٹیوب ویل کی منظوری دی ہے ،

    ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر تقریبا 80 لاکھ روپے خرچ ہونگے، انھوں نے میرداد خیل مشران سے مطالبہ کیا کہ اس منصوبے کے لئے جگہ کا تعین کریں تاکہ عوامی مفاد کے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔

    انھوں نے کہا کہا میردادخیل شہید خیل میں تاج محمد آفریدی نے پہلے ہی 25 لاکھ روپے لاگت سے ایک بڑا پانی سٹوریج اور ٹیوب ویل کا منصوبہ مکمل کیا ہے جس سے سینکڑوں گھرانوں کو پینے کا صاف پانی ملتا ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی جس حال میں ہیں اس کے ذمے دار وہ خود ہیں، پرویز خٹک

    بانی پی ٹی آئی جس حال میں ہیں اس کے ذمے دار وہ خود ہیں، پرویز خٹک

    نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی پی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بانی پی ٹی آئی کے بغیر روشن ہے، ن لیگ،پی پی پی نے باریاں بانٹ کر ملکی معیشت کوکمزور کیا۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جس حال میں ہیں اس کے ذمے دار وہ خود ہیں، آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں مخالفین کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑا ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ جھوٹ پر جھوٹ بولا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) اور سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

  • پی ٹی آئی کو  اب بھی یہودی لابی سپورٹ کر رہی ہے،مولانا فضل الرحمن

    پی ٹی آئی کو اب بھی یہودی لابی سپورٹ کر رہی ہے،مولانا فضل الرحمن

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے خاندان کے ساتھ بھی مظالم کیے گئے، پی ٹی آئی نے لفاظی کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہ مغرب میں یہودی لابی اب بھی بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہے، پی ٹی آئی کو سرے سے پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا، مغرب کی نوکری کرو لیکن پاکستان کے مفادات تو نہ بیچو۔جھوٹ بولتے ہیں کہ یہ پاکستان کے لیےکھڑا ہے،یہ پاکستان کے خلاف کھڑا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ بانی تحریک انصاف کہتا تھا ووٹ بعد میں ہے قانون کی اہمیت پہلے ہے۔ اور اب ووٹ کی اہمیت پہلے اور قانون کی اہمیت بعد میں کیسے ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان پڑوسی ہیں،اب بھی وقت ہےہم کوئی منفی اقدامات نہ کریں۔

  • پی ایم ایل این کے سابق رہنما  سردار مہتاب عباسی نے پی ٹی آئی کارکن کی حمایت کا اعلان کر دیا

    پی ایم ایل این کے سابق رہنما سردار مہتاب عباسی نے پی ٹی آئی کارکن کی حمایت کا اعلان کر دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما سابق وزیر اعلی مہتاب احمد خان نے این اے 17 میں اپنے 35 سال کے حریف سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون کے بیٹے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 17 کی سیاست میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما سابق وزیراعلی سردار مہتاب احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار علی خان جدون کی حمایت کردی۔سردار مہتاب احمد خان این اے 16 ایبٹ آباد 1 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ ایبٹ آباد کے صوبائی حلقوں سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے خلاف آزاد حیثیت سے بھی اپنے امیدوار کھڑے کیے ہوئے ہیں۔سردار مہتاب احمد خان حلقہ این اے 16 سے سابق ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی جو پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہیں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔سردار مہتاب احمد خان کی وجہ سے مسلم لیگ نون کے امیدواروں کو کافی نقصان ہوگا۔

  • عدالت نے پولیس کو شاندانہ کے خلاف کارروائی سے  روک دیا

    عدالت نے پولیس کو شاندانہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا

    پشاور ہائیکورٹ ، پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی مقدمات تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، عدالت نے صوبائی حکومت سے درخواست گزارہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل مانگ طلب کرلی ،عدالت نے پولیس کو شاندانہ کے خلاف کارروائی سے بھی روک دیا، وکیل شاندانہ گلزا ر نے کہا کہ شاندانہ گلزار این اے 30 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں،انتخابی مہم کے دوران درخواست گزار کو گرفتار کرنے کا خدشہ ہے۔ درخواست گزارہ کے خلاف جتنے مقدمات ہیں انکی تفصیل فراہم کی جائے۔ پولیس کو درخواست گزارہ کے خلاف کاروائی سے بھی روکا جائے۔ عدالت نے صوبائی حکومت سے مقدمات کی تفصیل طلب کرلی

    انتخابی مہم میں پلاسٹک کے بنے پینا فلیکس پر پابندی عائد کرنے کا امکان

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

  • سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے جمرود میں الیکشن آفس کا افتتاح کردیا

    سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے جمرود میں الیکشن آفس کا افتتاح کردیا

    ضلع خیبر(باغی ٹی وی رپورٹ )سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے جمرود میں الیکشن کمپین دفتر کا افتتاح کردیا

    8 فروری کے انتخابات امریکا اور ان کے حواریوں و غلاموں کے خلاف ہے،عمران خان کو ابسلوٹلی ناٹ کہنے کی سزاء دی جارہی ہے،انتخابی نشان چھین کر سمجھ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی الیکشن سے بھاگ جائیگی جو کہ انکی خام خیالی ہے،نور الحق قادری

    جمرود بائی پر پاکستان تحریک انصاف کے این اے 27 اور پی کے 70 کے لئے الیکشن کمپئین کا دفتر کا افتتاح کردیا گیا،افتتاح پی ٹی آئی رہنماء و سابقہ وفاقی وزیر پیرنورالحق قادری نے کیا جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار این اے 27 حاجی اقبال افریدی،نامزد امیدوار پی کے 70 سہیل افریدی،پی ٹی آئی خیبر جنرل سیکرٹری حاجی امیر محمد خان آفریدی، الحاج سید غواث خان افریدی،حاجی شیرمت خان آفریدی،اشفاق آفریدی،خان رحمان آفریدی،فضل اکبر آفریدی سمیت کثیر تعداد میں پارٹی کے سینئر و جونیئر قائدین،ورکرز اور عوام نے شریک تھے۔

    الیکشن کمپئین افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر پیر نورالحق قادری، نامزد امیدوار این اے 27 و نامزد امیدوار پی کے 70 سہیل آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں سخت ظلم و بربریت کے باوجود تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے دم لے گی۔

    شروع دن سے پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کی گرفتاریاں جاری ہے،پی ٹی آئی امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنا ناممکن بنادیا گیا تھا،پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھین لیا گیا تاہم ان سب کے باوجود پی ٹی آئی ورکرز اور قیادت اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،کھڑے تھے اور کھڑے رہینگے۔

    عمران خان ریاست پاکستان کے قیدی نہیں ہے بلکہ امریکہ کا قیدی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کا انتخابات میں مقابلہ امریکہ اور اس کے غلاموں سے ہیں۔عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر نیک نامی تھی اور پاکستان کی عزت تھی تاہم چوروں کے ٹولے کی وجہ سے ایک بار پھر پاکستان نرغے میں ہیں۔

    ہمارے امیدواروں سے بلے کا نشان چھین لیا گیا تاہم پی ٹی آئی ورکرز مختلف انتخابی نشانات سے بھی مقابلہ کرکے پی ٹی آئی امیدوار کامیابی حاصل کرکے ظلم و بربریت کا شکست دینگے۔

    90 روز میں انتخابات نہ کراکر آئین پاکستان کی دھجیاں جس طرح بکھیری گئی ہے وہ تاریخ کا حصہ رہیگی۔پاکستانی عوام 8 فروری کو عمران خان کے حق میں ڈال کر ثابت کریں کہ ہم امریکہ کے غلام نہیں بلکہ آزاد قوم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ کو نیٹو سپلائی کرنے والے کو عبرتناک شکست دے گے اور پاکستان کو پھر سے پرامن و مضبوط معاشی ریاست بنائے گے۔