Baaghi TV

Category: پشاور

  • بانی پی ٹی آئی ہر بار نیا جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بناتا ہے۔پرویز خٹک

    بانی پی ٹی آئی ہر بار نیا جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بناتا ہے۔پرویز خٹک

    سربراہ پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتا تھا قرضہ لیا تو خود کشی کرلوں گا، انہوں نے سعودی ولی عہد کی دی ہوئی گھڑی بیچ کر قوم کا سر شرم سے نیچے کر دیا.پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک نہیں سیکڑوں جھوٹ بولے، نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ کہتا تھا اقتدار میں آؤں گا تو ڈالرکی بارش ہوگی، بانی پی ٹی آئی کے آتے ہی ڈالر غائب ہونا شروع ہو گئے۔ بانی پی ٹی آئی ہر بار نیا جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور مرکز میں حکومت میں نے بنائی تھی انہیں تو کچھ پتہ ہی نہیں تھا، خیبرپختونخوا پولیس، سرکاری اسکولز اور پٹواریوں کیلئے اصلاحات کیں۔ 8فروری کو میں وزیراعلیٰ بنوں گا اور خیبر پختونخواہ میں حکومت پی ٹی آئی پی کی ہوگی، ماضی میں ہمیں پختون اور اسلام کے نام پر لوٹا گیا، جو حکمران ملک کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتے انہیں حکومت کا کوئی حق نہیں ہے ، میں نے اپنے دور میں مساجد کے اماموں کی تنخواہیں مقرر کیں۔
    پرویز خٹک نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے نئے پاکستان کے نام پر مجھے بیوقوف بنایا، انہوں نے مجھ پر کوئی احسان نہیں کیا،عمران خان میرے بغیر اقتدار میں نہیں آسکتا تھا۔

  • خود کو قانون کے حوالے کرو،پشاور ہائیکورٹ کا عاطف خان کو حکم

    خود کو قانون کے حوالے کرو،پشاور ہائیکورٹ کا عاطف خان کو حکم

    پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کردیں،تو عدالت انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے گی۔ عدالت نے یہ ریمارکس عاطف خان کی طرف سے انتخابی مہم جاری رکھنے کے لیے اجازت کےلیے درخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔جمعہ کو جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے عاطف خان کی طرف سے انتخابی مہم جاری رکھنے کے لیے اجازت کےلیے درخواست کی سماعت کی۔ عاطف خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔دوران سماعت خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل نے عدات میں کہا کہ عاطف خان نے اب تک خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا۔ وہ مفرور ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل کے بیان پر جسٹس ارشد علی نے عاطف خان کے وکیل سے استفار کیا کہ ان کے موکل نے اب تک سرینڈر کیوں نہیں کیا۔

  • عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

    عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں نماز جمعہ کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے

    خطبہ جمعہ کے دوران امام مسجد نے عمران خان کے خلاف بات کی تو تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار اقبال آفریدی نے امام مسجد کے ساتھ تلخ کلامی کی اور منافق کہا،وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقبال آفریدی نے امام مسجد کو عمران خان کے خلاف بات کرنے سے روک دیا،اقبال آفریدی نے امام مسجد سے سوال کیا کہ آپ مسجد میں دین کی بات کریں، سیاست کی بات کیوں کی؟امام مسجد نے اقبال آفریدی کو جواب دیا کہ میں نے حق کی بات کی ہے،اقبال آفریدی نے امام مسجد کو منافق کہا، جس پر نمازیوں نے اقبال آفریدی کو مسجد سے باہر نکال دیا،اس دوران تحریک انصاف کے کارکنان نے امام مسجد کو ممبر سے ہٹا دیا

    اقبال آفریدی حلقہ این اے 27 ضلعی خیبرسے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ہیں،پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور امام مسجد کے درمیان تنازع ہوا نمازیوں نے معاملہ رفع دفعہ کرادیا.

    ایک صارف احسن ساجد نے ٹویٹر پر لکھا کہ اب پی ٹی آئی والے بدبخت امام مسجد کے ساتھ بھی بدتمیزی کریں گے۔ نمازیوں نے بہت اچھا کہ پی ٹی آئی کے بدتمیز امیدوار کو امام مسجد سے بدتمیزی کرنے پر باہر نکال دیا

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ مساجد تکریم کی جگہیں ہیں جن کی حرمت اور تقدس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ۔ پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے مسجد میں انتشار اور ہنگامے کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔ ایسے امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے بیانہ اور نظریہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ اقبال آفریدی فی الفور امام مسجد سے معافی مانگ کر اعلی ظرفی کا ثبوت دیں

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    https://twitter.com/Peshawar_GE2024/status/1750847105143636262

  • لنڈی کوتل:سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری اپنے آبائی علاقہ میں الیکشن کمپین میں مصروف

    لنڈی کوتل:سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری اپنے آبائی علاقہ میں الیکشن کمپین میں مصروف

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری اپنے آبائی علاقہ میں الیکشن کمپین میں مصروف
    ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل سلطان خیل حاجی زڑاور خان آفریدی کے حجرے میں انتخابات کے سلسلے میں آزاد امیدوار علامہ محمد عدنان قادری کا جلسہ منعقد ہوا۔

    جلسے سے سابق وفاقی وزیر علامہ نورالحق قادری، علاقائی رہنماوں حاجی زڑاور خان اور ملک عبدالرزاق نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں نورالحق قادری نے کہا کہ عمران خان کو امریکہ کے ایماء پر قید کیا گیا ہے ہم گھر گھر عمران خان کا پیغام پہنچائینگے اور اس ظلم کا بدلہ انشاءاللہ آٹھ فروری کو ووٹ کی صورت میں لینگے عمران خان ایک طاقت ہے ایک وژن ہے جب پی ٹی آئی کو توڑا گیا تو مختلف پارٹیوں نے شمولیت کیلئے رابطے کئے لیکن میں نہ جھکنے والا ہوں اور نہ بکنے والا ۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کیاتھا اور مختلف عوامی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا تھا اب وقت آگیا ہے کہ خیبر کے عوام قومی اسمبلی کیلئے امیدوار اقبال آفریدی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار علامہ عدنان قادری کو کامیاب کرائیں ۔

    حاجی زڑاور خان نے کہا کہ سلطان خیل نورالحق قادری کا گڑھ ہے اور یہاں سے تمام ووٹ اقبال آفریدی اور علامہ عدنان قادری کے حق میں پڑیں گے ہم انشاءاللہ ہر فورم پر پیر نورالحق قادری کے ساتھ کھڑے ہیں

  • لنڈی کوتل: صحافیوں نے عوامی مسائل اجاگر کرنے میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے: تاج محمد آفریدی

    لنڈی کوتل: صحافیوں نے عوامی مسائل اجاگر کرنے میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے: تاج محمد آفریدی

    لنڈی کوتل(نصیب شاہ شینواری ) یہاں کے صحافیوں نے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے: تاج محمد آفریدی
    صحافیوں کے مثبت کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور تجارت کے فروغ میں لنڈی کوتل پریس کلب کے صحافیوں کی ہی مرہون منت ہے. الحاج تاج محمد آفریدی۔

    لنڈی کوتل پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2024 کیلئے آئنی طریقے سے منتخب صدر شاہ رحمان شینواری ان کی کابینہ اور گورننگ باڈی ممبران نے حلف اٹھا لیا ۔

    جنرل سیکرٹری عمر شینواری، نائب صدر پرویز آفریدی، فنانس سیکرٹری شاہد علی آفریدی سمیت 7 رکنی گورننگ باڈی ممبران جس میں اشرف الدین پیرزادہ، شاہد شینواری، عطاء اللہ آفریدی ،اسد اللہ، نورست خان، آمین الحق اور کامران شینواری شامل ہیں نے حلف اٹھا لیا.

    تقریب حلف برداری کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر و سنیٹر الحاج تاج محمد آفریدی تھے جنہوں نے کابینہ سے حلف لیا، تقریب میں لنڈی کوتل پریس کلب کے کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی ۔

    مہمان خصوصی الحاج تاج محمد آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت ریاست کا چھوتا ستون ہیں ،صحافتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے عوامی خدمات اور ملکی استحکام کیلئے اپنی توانائی خرچ کریں اور جو لوگ عوام کی حقیقی خدمت کرتے ہیں انہیں عوام کے سامنے لائیں تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ ان کے خیر خواہ کون ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امن کے قیام اور بالخصوص افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات و تورخم بارڈر پر تجارت کی ترقی کے حوالے سے لنڈی کوتل پریس کلب صحافیوں کا کردار مسلمہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائیں گے کیونکہ عوام جان چکے ہیں کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل نواز شریف ہے اور وہ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی کو  امریکا نے  ایبسلوٹلی ناٹ کہنے پر نکال دیا

    بانی پی ٹی آئی کو امریکا نے ایبسلوٹلی ناٹ کہنے پر نکال دیا

    صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کیا پاکستان کی تاریخ میں کبھی عدم اعتماد کامیاب ہوا تھا، بانی پی ٹی آئی نے امریکا کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا، اسی وجہ سے آج بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے نہیں بلکہ امریکا نے ہٹایا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ میں نے آج تک کوئی کرپشن نہیں کی، 2012 میں میرے جو اثاثے تھے آج بھی وہی ہیں۔
    پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم نے غریب عوام سے صحت کارڈ چھین لیا، اقتدار میں آکر سب سے پہلے صحت کارڈ کو بحال کریں گے۔

  • کے پی میں پی ٹی آئی کو میں نے بنایا میں ہی اس کا صفایا کروں گا،پرویز خٹک

    کے پی میں پی ٹی آئی کو میں نے بنایا میں ہی اس کا صفایا کروں گا،پرویز خٹک

    نوشہرہ: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو میں نے بنایا تھا اور اب میں ہی اس کا صفایا کروں گا۔

    باغی ٹی وی: نوشہرہ میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تکبرانہ انداز میں کہتے تھے کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا، انتخابات کے دن ثابت کریں گے کہ ان کے جانے سے کتنا فرق پڑا، پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا کی بڑی جماعت بنانے میں زیادہ کوشش میری تھی، اب صوبے سے اس کا خاتمہ بھی میں ہی کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ شیر، تیر، کتاب والوں کو پختونخوا میں حکومت میں آنے کا کوئی حق نہیں، مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور آصف علی زرداری نے اس صوبے کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

    واضح رہے کہ ملک میں آئندہ ماہ 8 فروری کو عام انتخابات کا انعقاد ہونا ہے جس کے لیے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

    دفع 144 کی خلاف ورزی پر لاہور میں گرفتاریاں شروع

    انتخابات میں سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

    حکومت ملی تو سودی اور مخلوط نظام تعلیم کو ختم ،عافیہ صدیقی کو رہا کرائیں …

  • پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا جماعت اسلامی کا بنیادی مشن ہے، سینیٹر مشتاق احمد

    پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا جماعت اسلامی کا بنیادی مشن ہے، سینیٹر مشتاق احمد

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا جماعت اسلامی کا بنیادی مشن ہے، سینیٹر مشتاق احمد
    ضلع خیبر کے تحصیل لنڈیکوتل میں سلطان خیل تکیہ کے مقام پر سنیٹر مشتاق احمد نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا اور اس میں شریعت کا قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں جہاں سود سے پاک نظام،امانت کی پاسداری ، امن و امان اور انصاف کا بول بالا ہو.

    انہوں نے خیبر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ Na-27 سے شاہ فیصل افریدی جبکہ PK-69-70-71 سے تینوں جماعت اسلامی کے امیدواران کو کامیاب بنا کر قوم پر احسان کریں،انھوں نے ترازو پر سٹمپ لگا کار عوام سے جماعت اسلامی کے لیے ووٹ کا مطالبہ کیا۔

    ان کاکہنا تھا کہ ہم جبری گمشدگی کے خلاف ہیں، ماورائے عدالت قتل جمہوری اقدار کے منافی ہے. انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم کی افسوس ناک تاریخ رقم کردی ہے جبکہ پوری اسلامی دنیا خاموش ہیں .

    انہوں نے کہا کہ صرف جماعت اسلامی ہے جنہوں نے غزہ کو امدادی سامان پہنچایا ہے. ہم نے ہمیشہ ترقی کی بات کی ہے ہم ظالموں کے سامنے کھڑے ہوئے.

    انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی 2 لاکھ پچاس ہزار روپے کا مقروض ہے ،صوبے اور وفاق میں رہنے والی پارٹیوں نے عوام کا پیسہ کھایا ہے ,اس ملک پر چند مافیا خاندان حکومت کرتے چلے آرہے ہیں۔

    اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے،ان کاکہنا تھا کہ اگر دیکھا جائے تو سابقہ حکمرانوں نے عوام کو معاشی دہشت گردی میں دھکیل دیا ہے

    ہم پاکستان سے لوٹ مار کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں مگر عوام کے ٹیکس سیاستدانوں کے جیب میں جاتا ہے عوام کے دیئے ہوئے ٹیکس عوام پر خرچ نہیں ہوتا ہے۔

    مشتاق نے کہا کہ پی آئی اے چھ سو ارب روپے کے خسارے میں ہے، پاکستان سٹیل مل بھی نقصان میں ہے اگرچہ ہمارا ملک ہر قسم معدنیات اور ریسورسز سے مالا مال ہے.

    ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں جو حقیقی طاقت کا سر چشمہ ہے انھوں نے کہا کہ ہم.نے ٹرانسجنڈر ایکٹ کے خلاف بھی آواز اٹھائی ہے ،یہ ایکٹ اسلام کے خلاف تھا۔

    اس ایکٹ کے خلاف فیڈرل شریعت کورٹ میں کیس دائر کیا اور میں نے اکیلے حکومت کے خلاف ٹرانسجنڈر ایکٹ کا کیس جیتا ہے سابقہ حکومت نے اشرافیہ کو تحفظ دینے کے لئے پارلیمنٹ سے 75 قوانین پاس کئے۔

    ہمیں ورلڈ بینک کی ضرورت ہے نہ ہی آئی ایم ایف کی مگر بدقسمتی سے ہم ان کے مختاج ہیں.

    سنیٹر مشتاق نے کہا کہ اگر ہم برسر اقتدارآئے تو پروٹوکول کلچر کا خاتمہ کریں گے اور کسی کو بھی مفت گیس ، پٹرول اور بجلی کی اجازت نہیں دینگے اور قوم کا پیسہ قوم پر خرچ ہوگا .

    قوم کو اشرافیہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ،انھوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ہمارا مشن ہے۔

  • نیب  نے پشاور میں  پی ٹی آئی  دور میں بھرتی ہونے والے 15 سو افراد کو طلب کر لیا

    نیب نے پشاور میں پی ٹی آئی دور میں بھرتی ہونے والے 15 سو افراد کو طلب کر لیا

    پشاور: قومی احتساب بیورو ( نیب) نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا ونگ میں بھرتی ہونے والے 15 سو افراد کو طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی: نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے 23 ملازمین بیورو آفس میں تحقیقات کے سلسلے میں پیش ہونے اور تحقیقات کا حصہ بننے کا کہا گیا ہے، نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ جانب سے طلب کیے گئے 23 ملازمین بطور کشیٹ ڈویلپر کام کرتے رہے۔

    واضح رہے کہ کے پی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا ونگ میں بھرتیاں پی ٹی آئی دور حکومت میں کی گئیں، نیب نے سوشل میڈیا ونگ میں کام کرنے والے ملازمین کو ریکارڈ سمیت تفتیشی ٹیم کے رو بر و طلب کر رکھا ہے ذرائع نے دعوی کیا کہ خیبر پختو نخوا انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں سوشل میڈیا ونگ میں 1500 افراد خلاف ضابطہ بھرتی کیے گئے ان خلاف ضابطہ بھرتیوں پر 28 کروڑ روپے خرچ ہوئے ، یہ رقم سوشل میڈیا ونگ میں تنخواہوں، مراعات کی مد میں خرچ کی گئی۔

    گوہر اعجاز کو وزیرداخلہ کا اضافی چارج مل گی،نوٹیفکیشن جاری

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات بڑھنے لگے ہیں ،صدر راولپنڈی ریجن زبیر چودھری نے ٹکٹوں کی تقسیم پر سوالات اٹھا دئیے پرانے اور اعتماد والے امیدواروں کو یکسر نظر انداز کرنے اور ٹکٹوں کی پیسوں کے بدلے تقسیم پر سیمابیہ طاہر پر پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن نارتھ کے صدر برس پڑے۔

    انہوں نے اعلیٰ قیادت سے فوری نوٹس کی اپیل اور صدر نارتھ ریجن نے احتجاج کا اعلان کر دیا ،ان کا کہنا تھا کہ پرانے اور وفادار لوگوں کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے زبیر چودھری نے پریس کا نفرنس کرنے کا بھی اعلان کیا ہے اور بذریعہ سوشل میڈیا اپنے عہدے سے مستعفی ہو نے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں مزید کمی

    بابری مسجد کے بعد گیان واپی مسجد سے متعلق عدالت کے فیصلےسے مسلمانوں …

  • لنڈی کوتل میں خصوصی افراد نے عوامی نمائندوں،سرکاری اداروں سے اپنے حقوق دینے کا مطالبہ کیا ہے

    لنڈی کوتل میں خصوصی افراد نے عوامی نمائندوں،سرکاری اداروں سے اپنے حقوق دینے کا مطالبہ کیا ہے

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) خصوصی افراد نے عوامی نمائندوں،سرکاری اداروں سے اپنے حقوق دینے کا مطالبہ کیا ہے

    خصوصی افراد کیلئے جمرود اور باڑہ کی طرح لنڈی کوتل میں بھی آفس بنایا جائے، ہمیں مخصوص کوٹہ پر بھرتیوں میں اعتماد میں لیا جائے کیونکہ ابھی تک ہم میں سے کسی کو میرٹ پر بھرتی نہیں کیا گیا، ہمارے حقوق ہڑپ کرنے والوں کا احتساب کیا جائے، خصوصی افراد کابینہ مشران کا مطالبہ

    لنڈی کوتل ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیزیشن کے صدر قاری انور جمال، جنرل سیکرٹری شاہ فہد اور آفس سیکرٹری نے لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل میں خصوصی افراد کی تعداد 1800 سے تجاوز کر چکی ہے لیکن ہمارے بنیادی مسائل سے حکومت چشم پوشی کر رہی ہے ہماری تنظیم کو رجسٹرڈ کیا جائے ہمارا سرکاری کوٹہ 2 فیصد پر عمل درآمد کرکے سرکاری نوکریاں دی جائے ہمارے لئے تعلیمی اور ٹیکنیکل سنٹر بنائے جائیں تاکہ معاشرے میں باعزت روزگار کے مواقع ملیں ۔

    ہمیں بیت المال سے وظیفہ اور زکواة فنڈز میں حصہ دیا جائے جمرود اور باڑہ تحصیل کے معذوران کی طرح ہمیں بھی آفس دیا جائے تاکہ ہم اپنے حقوق کے حصول کیلئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں ۔