Baaghi TV

Category: پشاور

  • 21سال سے کم عمر افراد کو ای سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی

    21سال سے کم عمر افراد کو ای سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی

    خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے 21سال سے کم عمر افراد کو ای سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے

    حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کے قریب ای سگریٹ اور دیگر ایسی مصنوعات سٹور کرنے، فروخت کرنے اور استعمال کرنے کے حوالے سے دفعہ 144نافذ کی گئی ہے،صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں ویپ اور ای سگریٹ کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے، جس کی بناءپر نگران حکومت کی طرف سے مذکورہ اقدام اٹھایا گیا ، 21سال سے کم عمر افراد کو اور تعلیمی اداروں کے گرد50میٹر کی حدود میں ویپ اور ای سگریٹ کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

    صوبائی حکومت کی ہدایت کے بعد شہروں میں ڈپٹی کمشنر نے نوٹفکیشن جاری کر دیئے ہیں، ڈی سی مردان کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ای سگریٹ کی اکیس سال سے کم عمر بچوں کو فروخت اور تعلیمی اداروں کے اطراف پچاس میٹر کے ریڈیس میں ای سگریٹ اور ویپس کی فروخت پر دفعہ 144 کا نفاذ ہے، خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر نے 21 سال سے کم عمر افراد پر ای سگریٹ سمیت تمام ویپنگ ڈیوائسز فروخت کرنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے ساتھ تعلیمی اداروں کے 50 میٹر کے دائرے میں ای سگریٹ اور ویپس کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی

    ای سگریٹ سے نوجوان نسل کو روکنا ہو گا، کرومیٹک

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

     اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

    عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ پوری دنیا میں بچوں کو اب ای سگریٹس کے جال میں پھنسایا جا رہا ہے
    عالمی ادارہ صحت کے مطابق ای سگریٹس کے استعمال سے بچے نکوٹین کے عادی ہو رہے ہیں بچوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ای سگریٹس کی جانب راغب کیا جا رہا ہے، ای سگریٹس کے سولہ ہزار سے زائد فلیورز کی مارکیٹنگ کی جا رہی ہے، بچوں کو ای سگریٹس کا عادی بننے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،ای سگریٹ تمباکو کے استعمال کو کم کرنے کے لیے ایک مناسب متبادل نہیں ہے، بلکہ اس کے استعمال کے اثرات کی وجہ سے صارفین کے روایتی سگریٹ کی طرف جانے کے امکانات کو بڑھاتا ہے،عالمی ادارہ صحت کے مطابق ای سگریٹس سے تمباکو نوشی ترک کرنے میں مدد نہیں ملتی، دنیا کے 88 ممالک میں ای سگریٹس کی فروخت کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے، دنیا کے 74 ممالک میں ای سگریٹس سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں ہے، ای سگریٹس بھی کینسر، دل، پھیپھڑوں اور دماغی امراض کا سبب بن رہی ہیں، ای سگریٹس کی فروخت روکنے لیے سخت قانون سازی اور عمل درآمد کی ضرورت ہے

  • آنے والے انتخابات میں عوام ضمیر خریدنے والوں کو رد کریں: حمید اللہ جان آفریدی

    آنے والے انتخابات میں عوام ضمیر خریدنے والوں کو رد کریں: حمید اللہ جان آفریدی

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ )آنے والے انتخابات میں عوام ضمیر خریدنے والوں کو رد کریں: حمید اللہ جان آفریدی
    جمعیت علمائے اسلام ضلع خیبر این اے 27 سے قومی اسمبلی اور پی کے 70 کے نامزد امیدوار سابق وفاقی وزیر حاجی حمید اللہ جان آفریدی,پی کے 69 کے امیدوار شیخ الحدیث تحسین اللہ نے لنڈی کوتل پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام میں کہا کہ ہم جھوٹے دعوؤں پر یقین نہیں رکھتے ،سیاست اور عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ۔

    ہمارا نظریہ جمعیت علمائے اسلام کا ہے کیونکہ 2018 میں جو قبائلی عوام پر جابرانہ طور پر اور ظالمانہ طریقہ سے انضمام نافذ کیا گیا,عوام کی رائے کے بغیر مسلط کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں واضح طور پر موجود تھا کہ قبائلی عوام کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا جائے گا لیکن افسوس کہ قبائلی عوام نے دیکھا کہ موجودہ نظام میں جو قومی اسمبلی سے چھ سیٹ، سینیٹ نمائندگی ختم کر دی گئی، میڈیکل کالج اور یونیورسٹیوں میں خصوصی کوٹہ ختم کر دیا گیا اور جو وعدے این ایف سی اور گیارہ سو ارب روپے کا اس میں سے ابھی تک کچھ نہیں ملا اور اب بھی یہاں کے عوام پانی و بجلی سمیت تمام بنیادی مسائل سے محروم ہیں

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ کا اجراء نہیں کیا ہے جس سے سرکاری ووٹر اپنی رائے دہی سے محروم ہونگے متعلقہ حکام سختی سے اس کا نوٹس لیں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں وقت کم ہے ،انہوں نے کہا کہ جےیوآئی قیادت کی کامیابی قبائلی عوام کی کامیابی ہے اور پارلیمنٹ میں ہم ہی آواز اٹھائیں گے کہ قبائلی عوام سے پوچھا جائے ان کی رائے کے بغیر ہمیں کوئی فیصلہ منظور نہیں کیوں کہ اس ملک کیلئے قبائلی عوام نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور عوام نے موجودہ عدالتی نظام اور انضمام کے بعد کے حالات دیکھے ہیں جس سے عوام سخت پریشان ہیں

    انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر مر کی سیاست کو عوام سمجھتے ہیں کہ جب الیکشن کا وقت آجائے وہ عوام کو دھوکہ کرنے کیلئے یہ حربے استعمال کرتے ہیں یہ سب کچھ اپنے مفادات کیلئے کرتے ہیں ج،ےیوآئی قیادت قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے قوم کو بیدار ہونا ہوگا اور اپنے فیصلے جےیوآئی جیسی مخلص قیادت جو علماء کرام کی جماعت ہے کو کامیاب کرنا ہوگا

    انہوں نے کہا کہ میڈیا کی وساطت سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال صحیح طریقے سے کریں اور ضمیر بیچنے والوں کو عبرتناک شکست دیں

    اس موقع پر جےیوآئی کے مرکزی رہنما مفتی اعجاز شینواری نے میٹ دی پریس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جےیوآئی نے ہر وقت قوم قبائلی عوام کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز بلند کی ہے اور ہم آئندہ بھی قوم کے ہر مسئلہ کیلئے میدان میں موجود ہونگے، کبھی بھی ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے

    اس موقع پر جےیوآئی پی کے 69 مولانا تحسین اللہ نے کہا کہ جےیوآئی اکابرین نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اب میں تمام عوام کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ ہمیں کامیاب بنائیں ہم وہ جھوٹے وعدے نہیں کرینگے جو ہمارےبس میں نہیں ہے اور وہ مسائل جس کیلئے عوام ہم پر اعتماد کرتے ہیں اس میں قوم کو مایوس نہیں کریں گے ،یہاں کی عوام پینے کی پانی کیلئے ترس رہے ہیں، بجلی نہیں ہے اس کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں گے اور کبھی عوام کی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور وعدہ کرتے ہیں کہ عوام کے حقوق غصب نہیں ہونے دیں گے.

  • قبیلے کے بعض مشران قوم کے نام پر مراعات ہڑپ کرتے ہیں،انہیں نہیں مانتے: خوگاخیل مشران کی پریس کانفرنس

    قبیلے کے بعض مشران قوم کے نام پر مراعات ہڑپ کرتے ہیں،انہیں نہیں مانتے: خوگاخیل مشران کی پریس کانفرنس

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)خوگا خیل قبیلے کے بعض مشران قوم کے نام پر مراعات ہڑپ کرتے ہیں،انہیں نہیں مانتے: خوگاخیل مشران کی پریس کانفرنس

    لنڈی کوتل پریس کلب میں خوگہ خیل بسی خیل کے مشران حاجی سعد اللہ، محمد وزیر، نورمحمد عرف مامدی، نعمت اللہ، کونسلر خلیل الرحمٰن، خانہ گل اور ذاکراللہ ودیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بسی خیل کے ملک ماصل اور کرامت آج کے بعد ہمارے مشران نہیں ہیں، ان کو نہیں مانتے کیونکہ وہ قوم کے نام پر مراعات ہڑپ کرتے ہیں ڈی سی، اے سی سمیت تمام سرکاری اداروں کے ذمہ داروں سے اپیل کرتے ہیں کہ آج کے بعد ان کو ہمارے حوالے سے کسی قسم کی میٹنگ میں نہ بلائے اور نہ ہی ہمارے متعلق کسی کام کو اعتماد میں لیا جائے وہ ہمارے مشران نہیں رہے

    انہوں نے کہا کہ ہمارے مشران ہم تپہ بسی خیل کے دو فریق ہیں جو باقاعدہ طور پر سول کورٹ لنڈی کوتل اور سیشن کورٹ جمرود میں درخواست بھی دائر کی ہے اور 1976 لسٹ میں 632 افراد اور 67 اس کے علاوہ ہیں یعنی خوگہ خیل بسی خیل میں ہمارے ساتھ اکثریت ہے لہذا طورخم این ایل سی چیک بسی خیل کا جو اس سے قبل ملک ماصل اور کرامت شینواری کے نام پر تھا

    اب ہمارے فریق جس کا سربراہ حاجی سعد اللہ ہے اسی کے نام پر چیک کاٹا جائے انہوں نے کہا کہ خوگہ خیل کے دو تپے اشرف خیل اور فاطمی خیل کا قوم میں جو راستہ ہے وہی ہمارے لئے بھی اپنایا جائے

    آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر این ایل سی ودیگر اداروں نے تپہ بسی خیل کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں تو ہمیں وہ منظور نہیں ہوگا اور اس کے خلاف ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے.

  • پی ٹی آئی رہنما مراد سعیدعام انتخابات سے دستبردار،ٹکٹ واپس کر دیا

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعیدعام انتخابات سے دستبردار،ٹکٹ واپس کر دیا

    پشاور: پی ٹی آئی رہنما مراد سعیدعام انتخابات سے دستبردارہوگئے۔

    باغی ٹی وی:گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انوراورجسٹس صاحبزادہ اسداللہ پرمشتمل بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    تام آج پشاور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران مراد سعید کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزارنے ٹکٹ واپس کردیا ہے ، وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے جس پر پشاور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لیے جانے کی بنا پر نمٹا دی۔

    اسد قیصر اور دیگر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے …

    گزشتہ روز جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دئیے تھے کہ جب ایک بندہ مفرور قرار دیا جائے اور وہ قانون کے سامنے سرینڈر نہیں کرتا اس پر قانون کیا کہتا ہے۔ جب بندہ قانون کے سامنے پیش نہیں ہوتا تو کیسے کاغذات منظور کیے جائیں، وہ کل پھر منتخب ہو کر قانون سازی کرے گا؟۔

    شیخ رشید نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

    ایڈووکیٹ جنرل نےاپنے دلائل میں کہا تھا کہ جب کوئی مفرورہوتا ہے تو چند بنیادی حقوق کھودیتا ہے۔ اشتہاری کو ووٹ دینےیا الیکشن لڑنےکا حق نہیں ہے عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ یہ توپھرکسی کو بھی الیکشن سے روکنےکیلئے ہتھیار کے طورپراستعمال ہوگا۔

    دھند کے باعث 14 پروازیں منسوخ،3 متبادل ائیرپورٹس پر منتقل،18 ری شیڈول

  • اسد قیصر اور دیگر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی  کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    اسد قیصر اور دیگر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملزم ایک مقدمے میں گرفتار ہو تو دیگر میں بھی گرفتار تصور ہوگا۔

    باغی ٹی وی: سابق اسپیکر اسد قیصر اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر سابق ارکان اسمبلی کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نےقرار دیا کہ ایک کیس میں ملزم گرفتار ہو تو باقی درج مقدمات میں بھی گرفتار تصور ہوگا ، تحریری فیصلہ کچھ دیر بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل 2 رکنی بینچ نے 19 دسمبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھاعدالت نے اس کیس میں عدالتی معاونت کے لیے شبیرحسین گگیانی اور بیرسٹر عامر اللہ چمکنی کو مقرر کیاتھا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل اور درخواست گزاروں کےوکیل سید سکندرحیات شاہ نےبھی سماعت کےدوران اپنے دلائل دئیے تھے۔

  • پاک افغان بارڈر کی بندش ، پاکستانی معیشت کو 15 کروڑ روپے یومیہ کا نقصان ،تاجر برادری

    پاک افغان بارڈر کی بندش ، پاکستانی معیشت کو 15 کروڑ روپے یومیہ کا نقصان ،تاجر برادری

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری کی رپورٹ)پاک افغان بارڈر کی بندش ، پاکستانی معیشت کو 15 کروڑ روپے یومیہ کا نقصان ،تاجر برادری
    پاک افغان بارڈر تورخم کی بندش سے تاجروں، کسٹم ایجنٹس اور ٹرانسپورٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، قومی خزانے کو یومیہ پندرہ کروڑ روپےکا نقصان ہو رہا ہے حکومت جلد تجارت کیلئے طورخم سرحدی گذرگاہ کو کھول دیں. صدر ایمل خان شینواری

    طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن چئیرمین معراج الدین شینواری اور صدر ایمل خان کی قیادت میں کسٹم کلیئرنس ایجنٹس، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے تورخم بارڈر پر پاسپورٹ ویزہ شرط لاگو کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے معراج الدین شینواری اور ایمل خان ودیگر نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تورخم بارڈر پر گزشتہ 5 دنوں سے مال بردار گاڑیاں کھڑی ہیں جس سے قومی خزانے کو ٹیکس کی مد میں پندرہ کروڑ روپے اور اس کے ساتھ ساتھ تاجروں کو جس میں پھل اور سبزیاں ہیں کا نقصان ہو رہا ہے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ ان گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جائے اور ڈرائیوروں پر لاگو ویزہ پاسپورٹ شرط میں خصوصی رعایت دی جائے اور تاجروں اور دو طرفہ تجارت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں اور یہاں کے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں ۔

    انھوں نے یہ مطالبہ بھی کیا عوام دشمن پالیسیوں کو ختم کیا جائے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات بڑھانے کےلیے عوام دوست پالیسیاں بنائی جائیں۔

  • لنڈی کوتل:میڈیا اور صحافیوں کا معاشرتی اصلاح ،مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے، عدنان قادری

    لنڈی کوتل:میڈیا اور صحافیوں کا معاشرتی اصلاح ،مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے، عدنان قادری

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری کی رپورٹ)میڈیا اور صحافیوں کا معاشرتی اصلاح ،مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے، عدنان قادری
    پاکستان تحریک انصاف پی کے 69 خیبر ون کے نامزد امیدوار اورپاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ نور الحق قادری کا بھتیجا اور قاری خاندان کے چشم و چراغ علامہ عدنان قادری کا لنڈی کوتل پریس کلب آمد، اس موقع پر انھوں نے نو منتخب صدر شاہ رحمان شینواری کو مبارکباد دی .

    ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف اور تنظیم اہلسنت و الجماعت کے رہنماء اور کارکنان بھی موجود تھے .اس موقع پر نومنتخب صدر شاہ رحمان شینواری نے ان کا شکریہ ادا کیا اور لنڈی کوتل پریس کلب آنے پر خوش آمدید کہا۔ علامہ عدنان قادری نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ و کان ہے جن کے مثبت کردار سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ،

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ان صحافیوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پریس کلب عمارت تعمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ، اگر منتخب ہوا تو صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے عملی کوششیں کرو گا۔

    انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت اس وقت قید وبند کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہے لیکن عمران خان اب بھی عوام کے دلوں میں موجود ہیں اور الیکشن ہم جیت کر دکھائیں گے۔

  • ملک کے 9 اضلاع کے 9 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک کے 9 اضلاع کے 9 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    پشاور: ملک کے 9 اضلاع کے 9 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان وزارت صحت کے مطابق کوئٹہ، مستونگ، ملتان، پشاور، نوشہرہ، حب کے ایک ایک نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے اس کے علاوہ کراچی ملیر، کراچی جنوبی اور ڈی آئی خان کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تمام نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، وائرس کی منتقلی روکنے کا واحد ذریعہ پولیو ویکسین ہے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر بچوں کو معذوری سے بچایا جاسکتا ہے، والدین اپنے 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین لازمی پلوائیں۔

    انتخابی نشان تبدیل ہونے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی ہونے کی وارننگ دے …

     

    ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    مقدمے کیلئے درخواست نہیں،، پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر کال کو ہی ای …

  • مقامی انتظامیہ الیکشن کمیشن اور انتخابی عملے کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی یقینی بنائے،نگران وزیراعلیٰ کے پی

    مقامی انتظامیہ الیکشن کمیشن اور انتخابی عملے کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی یقینی بنائے،نگران وزیراعلیٰ کے پی

    پشاور: نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے صوبائی حکومت کی تیاریوں کا مفصل جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں متعلقہ صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کو عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تیاریوں اور اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں پہلی دفعہ ضم شدہ اور بندوبستی اضلاع میں بیک وقت صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں، صوبے میں قومی اسمبلی کی 45 اور صوبائی اسمبلی کی 115 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ عام انتخابات کے لیے صوبے میں 15737 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، ان میں سے 4812 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین، 6581حساس جبکہ 4344 نارمل قرار دئے گئے ہیں، 1919 پولنگ اسٹیشنز برفانی علاقوں میں ہوں گےرجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 ہےضم اضلاع اور جنوبی اضلاع کےحساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 11 سیکیورٹی اہلکار فی پولنگ اسٹیشن تعینات کیے جائیں گے، باقی اضلاع کے حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 7،7 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

    ساس بہو کا جھگڑا سپریم کورٹ پہنچ گیا

    ضم اور جنوبی اضلاع کے حساس پولنگ اسٹیشنز پر بھی 7، 7 جبکہ نارمل پولنگ اسٹیشنز پر چار،چار اہلکار تعینات کیے جائیں گے،باقی اضلاع کے حساس پولنگ اسٹیشنز پر پانچ، پانچ جبکہ نارمل پولنگ اسٹیشنز پر چار، چار اہلکار تعینات کیے جائیں گے صوبائی حکومت کو انتخابات کے لیے 115430 سیکیورٹی اہلکار درکار ہوں گے جبکہ صوبائی حکومت کے پاس 89959 اہلکار دستیاب ہیں، اس طرح 25471 سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے فرنٹئیر کور کے چار ونگز اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کی 165 پلاٹونز کی فراہمی کے لیے معاملہ وزارت داخلہ کے ساتھ اٹھایا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر عام انتخابات کے لیے مختلف صوبائی محکموں سے 26213 اضافی اہلکاروں کا بندوبست کیا گیا ہے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ انتخابات کے دن امن و امان کی مانیٹرنگ کے لیے محکمہ داخلہ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے اضلاع کی سطح پر ڈسٹرکٹ کنٹیجنسی پلان ترتیب دیے گئے ہیں، عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی پلانز کے علاوہ ریسکیو ایمرجنسی پلانز ، ہیلتھ ایمرجنسی پلانز بھی ترتیب دیے گئے ہیں پولنگ اسٹیشنز میں تنصیب کے لیے 5552 سی سی ٹی وی کیمرے دستیاب ہیں، اور مزید 11668 کیمروں کی فراہمی کے لئے 986 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں خصوصی افراد کی سہولت کے لیے 11689 پولنگ اسٹیشنز میں ریمپس موجود ہیں جبکہ مزید 1536 ریمپس تعمیر کیے جارہے ہیں۔

    قومی ترقی کا راستہ پی او ایف واہ جیسی مقامی صنعتوں سے متعین ہوتا …

    اجلاس کو بتایا گیا کہ برفانی علاقوں میں انتخابی عمل کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز نے پلانز ترتیب دیے ہیں، برفانی علاقوں میں انتخابات کے انعقاد کے لیے سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے درکار مشینری اور افرادی قوت کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا عام انتخابات کے پرامن، صاف اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہر سطح پر تمام شراکت داروں کے درمیان کوآرڈینیشن کا ایک جامع نظام وضع کیا گیا ہے، پولنگ کے دن سرکردہ سیاسی رہنماؤں کی سیکیورٹی کے لیے ڈی پی اوز کی سطح پر پلان ترتیب دیے جارہے ہیں۔

    دوران اجلاس نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کہا کہ نگراں صوبائی حکومت عام انتخابات کے پر امن، صاف اور شفاف انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گی۔

    چودھری سرور کا این اے 127 میں بلاول بھٹو کی بھرپور حمایت کا …

    انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈویژنل کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز عام انتخابات سے متعلق صوبائی حکومت کے پلانز اور فیصلوں پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں، مقامی انتظامیہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور انتخابی عملے کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی یقینی بنائے عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے احکامات اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، عام انتخابات کے انعقاد کے لیے صوبائی حکومت کی تمام مشینری اور وسائل دستیاب ہوں گے۔

    جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے مزید ہدایت کی کہ انتخابات کے پرامن، صاف اور شفاف انعقاد کے لیے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں کی بطریق احسن انجام دہی کو یقینی بنائیں، صوبائی حکومت اس مقصد کے لیے درکار تمام وسائل اور تعاون کی فراہمی ممکن بنائے گی۔

    طیبہ گل ہراسانی کیس: سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال آئندہ سماعت پر ذاتی …

  • پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ضلع خیبر میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے: شاہ رحمان شینواری

    پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ضلع خیبر میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے: شاہ رحمان شینواری

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شنواری کی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ضلع خیبر میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، شاہ رحمان شینواری

    پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیبر این اے 27 سے قومی اسمبلی اور پی کے 69 کے امیدوار شاہ رحمان شینواری نے اپنے ساتھیوں نعمت اللہ شینواری، ہمیش شینواری، ابوذر مسرور اور حضرت نبی لنڈی کوتل پریس کلب میں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام کیلئے تمام عوامی منصوبے پاکستان پیپلز پارٹی نے بنائے ہیں اور سابق فاٹا میں تمام بڑے پراجیکٹ منظور کی ہے جس میں لنڈی ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور کالج سمیت تمام منصوبے عوام کے سامنے ہیں

    انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 2011 میں قبائلی عوام کیلئے سیاسی ایکٹ نافذ کیا ہے اور یہاں کے عوام کیلئے سب سے پہلے پی پی پی نے قبائلی عوام کو ووٹ کا حق دیا ہے اور پارلیمنٹ میں مزدوروں اور غریب عوام کیلئے سب سے مؤثر آواز بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے بلند کی ہے

    پاکستان تحریک انصاف کو بھی سیاسی میدان میں مکمل موقع دینا چاہئے ،میں ذاتی طور پر ان سے انتخابی نشان چھیننے کے خلاف ہوں کہ انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر یہاں کے عوام کیلئے یونیورسٹی سمیت فی میل ایجوکیشن کیلئے کام کریں گے اور بالخصوص اسی حلقہ کے عوام جو ابھی تک پینے کی پانی سے محروم ہیں جو کہ افسوسناک ہے ابھی تک کسی پارلیمینٹرین نے اس حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے

    انہوں نے کہا اگر عوام نے مجھے موقع دیا تو شلمان واٹر سپلائی سکیم سمیت پانی کیلئے جس میں بارانی ڈیم ودیگر منصوبہ ہے کیلئے ایمرجنسی بنیاد پر کام کرینگے کیونکہ پانی کی سطح انتہائی نیچے چلی گئی ہے، انہوں نے بجلی کے حوالے سے کہا کہ گریڈ اسٹیشن میں جس فیڈرز پر بوجھ ہے نئی فیڈرز لائینگے اور عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے کام کریں گے

    انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے عوام کو کوئی سہولیات نہیں ہے دورافتادہ علاقے شلمان، بازار زخہ خیل ودیگر علاقے جہاں پر صحت سہولیات نہیں ہے وہاں پر بنیادی مراکز صحت بنائیں گے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جو کمی ہے ان پر بھرپور توجہ دینگے

    آخر میں انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کا بڑا مسئلہ روزگار ہیں کثیر تعداد میں نوجوان بے روزگار ہیں اس کیلئے پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ پارلیمنٹ کو بااختیار بنائیں گے کیونکہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہے اور پارلیمنٹ سے ہی بڑے عوامی منصوبوں کو منظور کرینگے اور اگر موقع مل گیا اور وفاق میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آگئی تو طورخم بارڈر پر ایکسپورٹ امپورٹ کے حوالے سے مضبوط پالیسی بنائیں گے تاکہ دو طرفہ تجارت بھی ترقی کریں اور غریب عوام کو روزگار کے مواقع مل جائے اب بھی کئی دنوں سے طورخم بارڈر بند ہے

    جس سے دونوں ممالک کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے ذمہ داران غریب عوام پر رحم کریں اور عوام دشمن پالیسیوں کی بجائے عوام دوست پالیسی بنائے کیونکہ ملک اور جمہوریت کیلئے پی پی پی قیادت نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ہم ملک کے طاقتور طبقے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں آئین و جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط بنائے تاکہ تمام سیاسی جماعتیں آزادانہ طریقہ سے اپنی اپنی پالیسیوں پر عمل کرکے ملک کی تقدیر کو بدل لیں.