Baaghi TV

Category: پشاور

  • جے یو آئی رہنما کا پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

    جے یو آئی رہنما کا پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

    پشاور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )رہنما سردار علی خان نے تحریک انصاف پارلیمنٹیرین(پی ٹی آئی پی) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا –

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق سردار علی خان کے حامیوں نے کہا ہے کہ جب سردار علی خان نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی تھی تو حلقے کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے انہیں حلقے کا ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر قیادت اس پر قائم نہ رہی،سردار علی خان کے ساتھ حلقے کے تمام حامی بھی جلد ہی ایک جلسے میں پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    سعودی مالی معاونت کے ذریعے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی

    نواز شریف نے دہشت گردی کو ختم کیا ،عطا تارڑ

    ہماری بربادی کے اسباب

  • بانی پی ٹی آئی کے پی کے کو فنڈز دینے کے حق میں نہیں تھا،پرویز خٹک

    بانی پی ٹی آئی کے پی کے کو فنڈز دینے کے حق میں نہیں تھا،پرویز خٹک

    عمران خان کے غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔ ٹیکسز، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں پرویز خٹک نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے غداروں کو اگر پھر منتخب کیا گیا تو ملک کا اللہ ہی نگھبان ہے۔ پرویز ختک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے ہی دور حکومت میں کے پی کے کو فنڈز دینے کے لئے تیار نہیں تھا انہوں نے کہا کہ الیکشن 2024 میں اپنی کارکردگی کی بناء پر صوبے میں حکومت بنائیں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے، بی آر ٹی اور صحت کارڈ جیسے بڑے پراجیکٹ ہمارے منصوبے ہیں، ووٹ دیتے وقت ضرور سوچ لیں کہ ملکی تباہی کے ذمہ دار کون لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو پتہ ہی نہیں کہ ملک کا مستقبل کیا ہے، سیاسی وڈیروں نے ملک کو دیوالیہ کیا اور بے حس سیاستدانوں نے غریبوں کا جینا محال کیا۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی چیمبرز آف کامرس کی ضلعی صدر نادیہ شاہ نے عوامی نیشنل پارٹی کو خیرآباد کہہ کر پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔

  • بے شمار چیلنجز کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی پیچھے نہیں ہٹے گی ،ایمل ولی خان

    بے شمار چیلنجز کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی پیچھے نہیں ہٹے گی ،ایمل ولی خان

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کسی قسم کی رکاوٹیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ کی طرح ثابت قدم ہے اور رہے گی ،پشاور سے جاری بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ دوسری سیاسی جماعتوں کے برعکس اے این پی کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایمل ولی نے مزید کہا کہ خودکش حملوں کے باوجود ہم دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر نے یہ بھی کہا کہ باچا خان کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے اپنی قوم کے حقوق کےلیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس جدوجہد میں جان کی قربانی دینے سے بھی کبھی دریغ نہیں کریں گے۔
    ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی ثابت قدم اور پرعزم ہے، رکاوٹیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔

  • دیر :  گاڑی کھائی میں گرنے سے  2 افراد جاں بحق

    دیر : گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے. حادثہ دیربالا کے علاقے سلام کوٹ میں پیش آیا جہاں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب ہری پور میں ریلوے اسٹیشن کے قریب موٹر کار پل سے نیچے جاگری، حادثے میں سینئر صحافی عقیل احمد اعوان سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، زخمیوں کو دیر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جاری ہے۔زخمیوں میں عقیل احمد، ان کی خالہ اور کزن شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو پہلے ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا بعدازاں ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔

  • عوام 8 فروری کو پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کا پتہ صاف کردے گی،پرویز خٹک

    عوام 8 فروری کو پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کا پتہ صاف کردے گی،پرویز خٹک

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی نئی ہے لیکن بہت کم عرصے میں عوامی سطح پر مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرچکی ہے۔

    باغی ٹی وی:نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ 8 فروری کو تبدیلی اور احتساب کے نام پر عوام کو دھوکا دینے والی تحریک انصاف پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن جائے گی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے اقتدار کی کرسی کے حصول کے لیے22 کروڑ عوام کو 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں اور احتساب کا جھانسہ دے کر کر اقتدار حاصل کیا تھا، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی سوچ اور وژن سے متاثر ہوکر لوگ جوق در جوق ہمارے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں۔

    دوسری جانب سینئر صحافی وی تجزیہ کارارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ کوئی انہونی نہ ہو جائے تو عمران خان مجھے اگلے 2 تین سال تک جیل میں ہی نظر آتے ہیں،نجی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو میں ارشاد بھٹی نے کہا ہےکہ مجھےنہیں لگتا کہ تحریک انصاف اتنی میجورٹی کیساتھ جیت جائے اور حکومت بنا لے، پی ٹی آئی کیلئے یہی بہت ہے کہ وہ خیبر پختونخواہ میں حکومت بنائے اور قومی اسمبلی میں پہلے تین نمبروں میں سے کسی پر آجائے لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بلا چل جائے اور ووٹر نکل آئے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ووٹر نہ بھی نکلے یہ دونوں صورتیں ہو سکتیں ہیں۔

    افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح غزہ میں بھی امریکی منصوبہ ناکام ہوگا،روس

    مسلم لیگ ن دوبارہ ایک اچھی اور طاقتور جماعت بننے جارہی ہے،شہباز شریف

    ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بچوں کیلئے مضر صحت ہو سکتا ہے

  • سرکاری وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،وزیر اعلی کے پی کے

    سرکاری وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،وزیر اعلی کے پی کے

    نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا 20 واں اجلاس ہوا جس میں بیرون ممالک سے آئے سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی .اجلاس میں کہا گیا کہ خوشحال پختونخوا پروگرام کا ایک اہم جز صفائی ستھرائی بھی ہے، متعلقہ محکمے صفائی کی صورتحال کو بہتر بنائیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے متعلقہ افسران کو فیلڈ وزٹس کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کریں، اجلاس میں وزیر اعلی کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ تمام محکمے فوری نوعیت کی سمریز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے ، کابینہ نے 3 کنال 18 مرلہ اراضی محکمہ ریلیف و بحالی کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی، سرکاری وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، اسکے علاوہ صوبائی کابینہ نے 60 ملین روپے خیبر پختونخوا میڈیکل ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی، اسکے علاوہ نگران کابینہ نے کیلاش اور کمراٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی رولز 2020 میں ترامیم کی منظوری دے دی، کابینہ نے خیبرپختونخوا ڈیزروننگ آرٹسٹ ویلفیئر اینڈومنٹ فنڈ رولز 2022 کی منظوری دے دی، کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ضلع مردان میں پولیس لائنز کے قیام کے لیے حاصل کردہ زمین کی مد میں 609 ملین واجبات کی ادائیگی کی منظوری دے دی،

  • نیب نے اسد قیصر سمیت کے پی کے سابق وزرا کو طلب کرلیا

    نیب نے اسد قیصر سمیت کے پی کے سابق وزرا کو طلب کرلیا

    پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے اسد قیصر سمیت کے پی کے سابق وزرا کو طلب کرلیا،تینوں افراد کے خلاف مردان صوابی روڈ کی تعمیر میں بےضابطگیوں کی شکایات ہیں-نیب نے

    باغی ٹی وی: نیب اعلامیے کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 10 جنوری کو طلب کیا گیا ہے، سابق وزراء شہرام ترکئی اور عاطف خان کو بھی 10 جنوری کو طلب کیا گیا ہے نیب خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کے خلاف مردان صوابی روڈ کی تعمیر میں بےضابطگیوں کی شکایات ہیں،عاطف خان کے خلاف سپورٹس اینڈ ٹورازم پروجیکٹس میں کرپشن کی شکایات ہیں چیئرمین نیب نے شکایات پر باقاعدہ تحقیقات کی ہدایت کردی۔

    شدید دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ،جسٹس یحییٰ آفریدی کا اضافی نوٹ جاری

    ترک صدر نے سرائیلی وزیراعظم کو ہٹلر قرار دیا

  • مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست،عدالت کا پاسپورٹ جاری کرنیکا حکم

    مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست،عدالت کا پاسپورٹ جاری کرنیکا حکم

    پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    وکیل درخواستگزار نے عدالت میں کہا کہ مشتاق غنی بیرون ملک ہیں اور وہ آنا چاہتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کیا جائے گا، ان کا پاسپورٹ بھی زائد المعیاد ہے، لہٰذا حفاظتی ضمانت دی جائے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ مشتاق غنی کو ہائی کورٹ نے 27 دسمبر تک سفری ضمانت دی تھی تاہم 27 دسمبر تک حفاظتی ضمانت کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، اگر پاسپورٹ زائد المعیاد ہے تو وہ ایف آئی اے سے رابطہ کریں،

    عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ اور پاسپورٹ آفس کو درخواست گزار کو پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار سپیکر صوبائی اسمبلی ہے پاسپورٹ کے لئے اپلائی کیا ہے لیکن ان کو پاسپورٹ جاری نہیں کیا جارہا۔ ہم نے ارجنٹ پاسپورٹ فیس بھی جمع کیا ہے, اس کے باوجود پاسپورٹ جاری نہیں کیا جارہا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کہا ں پر ہے۔? وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار لندن میں ہے, ان کا نام ای سی ایل پر ہے اور پاسپورٹ ایکسپائر ہوا ہے۔ پاسپورٹ جاری کیا جائے گا تو وہ واپس آئے گا۔درخواست گزار کو عبوری ضمانت دی جائے کہ ان کو واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ اور پاسپورٹ آفس کو درخواست گزار کو پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا،سماعت جسٹس کامران حیات میاں خیل نے کی.

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • اے این پی کے رہنما کا  پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

    اے این پی کے رہنما کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے ناراض رہنما عدنان جلیل نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عدنان جلیل نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول نے پیار اور عزت دی، ان دونوں کے پیارکے سبب پی پی میں جانےکا فیصلہ کیا ہے، وزارت کے دوران ایمل ولی نےکرپٹ افسرکو سپورٹ کرنےکا کہا جس پر انکارکیا، کرپٹ افسر کو سپورٹ سے انکار پرپارٹی قیادت خفا ہوئی اور وزرات سے ہٹادیا گیا۔

    واضح رہے کہ مرحوم رہنما حاجی عدیل کے بیٹےعدنان جلیل نے پی کے 81 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں اور چند روز قبل آصف زرداری نے ان سے ملاقات کرکے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی،عدنان جلیل اسی ہفتے آصف زرداری سےملاقات میں پارٹی میں شامل ہونےکا اعلان کریں گے جبکہ اےاین پی نےبھی عدنان جلیل کو منانے کے لیے جرگہ بھیجا تھا۔

    نئے سال کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    اوور سیز پاکستانی کے بینک اکاؤنٹ سے 41 کروڑ روپے غائب ہو گئے

    لیگی امیدوار کا حامیوں سے قرآن پر حلف

  • پشاور ہائیکورٹ نے تحریکِ انصاف کا انتخابی نشان "بلا” بحال کر دیا

    پشاور ہائیکورٹ نے تحریکِ انصاف کا انتخابی نشان "بلا” بحال کر دیا

    پشاور ہائیکورٹ،تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم ہونے کا معاملہ ،الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    پشاور ہائیکورٹ نے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم اور پارٹی نشان واپس لینے کے فیصلے کو عبوری معطل کردیا،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا،عدالت نے کہا کہ اس کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہوگا،پشاور ہائی کورٹ نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد پہلے ڈبل بینچ میں کیس سنا جائے۔

    وکیل تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 2 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کو تسلیم کیا، الیکشن کے انعقاد میں کوئی بے ضابطگی کا نہیں کہا، الیکشن کمیشن نے انتخابات کو درست جبکہ اس کے انعقاد کرنے والے پر اعتراض کیا، الیکشن کمیشن نے ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی سے انتخابی نشان لیا، اب ہم الیکشن میں بطور پارٹی حصہ نہیں لے سکتے،مخصوص نشستیں بھی سیاسی جماعت کو بغیر انتخابی نشان نہیں مل سکتیں، سیاسی جماعت کو انتخابات سے باہر کردیا گیا، انتخابی نشان سیاسی پارٹی کی پہچان ہوتی ہے، اسکے بہت سنجیدہ ایشو ہوں گے،انتخابی نشان کے بغیر امیدوار میدان میں نہیں اُترسکتے، ریزرو سیٹ بھی اقلیتی امیدوار کو نہیں مل سکتی ،جسٹس کامران حیات نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کیلیے جنرل سیکرٹری کے کمیشن بنانے پر اعتراض کیا؟ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جی الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کو صحیح جبکہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کیجانب سے کمیشن کی تقرری پر اعتراض کیا ، علی ظفر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو انٹرا پارٹی الیکشن کو سوالیہ نشان بنانے کا اختیار نہیں ،الیکشن کمیشن کو انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں ،پولیٹکل پارٹیز ایکٹ اور الیکشن ایکٹ واضح ہے اور ان میں اختیارات کا تعین ہے ،

    جسٹس کامران حیات نے استفسار کیا کہ میں نے فیصلہ نہیں پڑھا، کیا صرف یہی لکھا ہے کہ الیکشن کرانے والے کی تعیناتی غلط ہے،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بالکل الیکشن کمیشن نے یہی لکھا ہے، الیکشن کمیشن پارٹی میں تعیناتیوں پر سوال نہیں اٹھا سکتا، الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم نہیں کرسکتا، اگر الیکشن کمیشن کو یہ اختیارات دیئے گئے تو آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہوگی۔الیکشن کمیشن کے پاس کسی بھی سیاسی پارٹی کے عہدیدار کی تقرری ، انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں ، الیکشن کمیشن کے پاس کورٹ کی طرح اختیارات نہیں ہیں ، الیکشن کے حوالے سے معاملات سول کورٹ باقاعدہ ٹرائل کے بعد طے کرتا ہے، 8 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جنہوں نے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض نہیں کیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ اگر سیکرٹری جنرل مستعفی ہوجائے تو کیا ہوگا، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عہدے سنبھالا لیتا ہےاس وقت عمر ایوب تھے،جسٹس کامران حیات نے کہا کہ کیا اسد عمر نے استعفیٰ دیا اور وہ منظور ہوا، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جی بالکل ، جنوری میں اسد عمر گرفتار ہوئے اور جب واپس آئے تو استعفیٰ دیا، اسد عمر کے بعد عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے،

    جسٹس کامران حیات نے استفسار کیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستگزار کون ہیں ؟بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست عام شہریوں کے طور پر دی گئی ،کسی بھی سیاسی پارٹی کو صرف سپریم کورٹ نکال سکتی ہے الیکشن کمیشن کمیشن نہیں، جسٹس کامران حیات نے استفسار کیا کہ آپ کی پارٹی کے آئین و رولز میں انٹرا پارٹی انتخابات کا کیا طریقہ کار ہے؟ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کا انتخاب خفیہ بیلٹ پر ہوگا، رجسٹرڈ ووٹرز ہی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں ، ، انٹرا پارٹی انتخابات رولز ہم نے بنائے ہیں ہم ہی اپ ڈیٹ کرینگے،الیکشن کمیشن ڈائریکشن نہیں دے سکتا، جسٹس کامران حیات نے کہا کہ الیکشن کمیشن یہ کہ رہی ہے کہ آئین کے مطابق الیکشن نہیں ہوا،آپ یہ کہنا جاتے ہیں کہ اگر الیکشن نہیں کروائیں گے تو پھر پارٹی جرمانہ ہوگا، علی ظفر نے کہا کہ یہاں تو اس سے بڑا فیصلہ ہوا ہے اور پارٹی کو الیکشن سے ہی باہر نکال دیا،ایک طرف ہمیں کہا جاتا ہے کہ 20دن میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائیں دوسری جانب اعتراض کررہے ہیں ، انٹرا پارٹی کے خلاف 14بندوں نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی ایک بھی پارٹی ممبر نہیں تھا، الیکشن کمیشن کو بتایا کہ درخواستگزار پی ٹی آئی ممبر شپ کو کوئی ثبوت دیں ، اگر انتخابی نشان نہیں ملا تو ہمیں اقلیتی اور خواتین کی مخصوص نشستیں نہیں ملے گی، 30دسمبر اسکروٹنی کا آخری دن ہے ہمیں نشان الاٹ کیا جائے،

    جسٹس کامران حیات نے کہا کہ اس کیس کا فیصلہ آج نہیں کرسکتے، کیونکہ یہ ڈویژنل بینچ کا کیس ہے،پی ٹی آئی کی آج ہی درخواست پر فیصلہ کرنے کی استدعا پشاور ہائیکورٹ نے مسترد کر دی،انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کچھ دیر کا وقفہ کر دیا گیا، بیرسٹر علی ظفر کے دلائل مکمل ہو گئے، عدالت نے کہا کہ سرکاری وکلاء کو وقفے کے بعد سنتے ہیں.

    دوبارہ سماعت ہوئی جسٹس کامران حیات میاں خیل نے وکیل الیکشن کمیشن سے کہاکہ آپ ادھر ادھر جاتے ہیں جو سوال کیا ہے اس پر آ جائیں،وکیل نے کہاکہ پارٹی کو نشان تب الاٹ ہوتا ہے جب وہ الیکشن کرائے اور سرٹیفکیٹ جمع کرائے،جسٹس کامران نے کہاکہ الیکشن شیڈول جاری ہو گیا ہے اب تو نشان نہیں روک سکتے،الیکشن شیڈول جاری ہو گیاہے نشان دینا ہوگا،

    قبل ازیں تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کوپشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا، درخواست میں پی ٹی آئی کے وکلاء نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے استدعا کی ہے،تحریک انصاف کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس پارٹی انتخابات کرانے کے طریقے پر فیصلے کا اختیار نہیں، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے والے پارٹی ممبر ہی نہیں، الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان بلا بھی واپس لے لیا ہے،تحریکِ انصاف نے اپنی درخواست میں الیکشن اور انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے والے درخواست گزاروں کو بھی فریق بنایا ہے،عدالت سے سینئر ججز پر مشتمل بینچ بنانے اور درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے،

    پشاور ہائی کورٹ نے ہمیشہ انصاف کا سر اونچا کیا ، بیرسٹر علی ظفر
    پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا بلے کا نشان بحال کردیا ہے، عدالت نے حکومتی وکیل سے پوچھا کہ الیکشن کمیشن نے کس شق کے تحت فیصلہ کیا؟ یقین ہے ہر فیصلہ قانون کے مطابق ہوتا ہے، التجا کرتا ہوں کہ آئین و قانون پر یقین رکھیں،پشاور ہائی کورٹ نے ہمیشہ انصاف کا سر اونچا کیا ہے عدالت نے الیکشن کمیشن کے بلے چھیننے کے آرڈر کو معطل کردیا ہے اور کہا کہ بلے کا نشان واپس کیا جائے،

    تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا تھا اور بلا ہی رہے گا،بانی پی ٹی آئی چیئرمین تھے اور رہیں گے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کر رہے ہیں سپریم کورٹ بھی توہین عدالت کا کیس دائر کرنے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن میں جو بھی رکاوٹ ڈالے گا، اس کے خلاف توہینِ عدالت کا مقدمہ ہو گا، پنجاب میں پی ٹی آئی کے ساتھ پری پول ریگنگ ہو رہی ہے، امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی تک چھینے گئے

    قبل ازیں تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا پی ٹی آئی کا نشان تھا اور رہے گا،پرویز خٹک کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے، بیٹ کا نشان صرف الیکشن کمیشن ہی آفر کر سکتا ہے،بیٹ کا نشان آفر کرنے کی ضرورت کیوں تھی؟ پرویز خٹک نے تو تحریک انصاف کے مقابلے میں اپنی پارٹی بنائی ہے، پرویز خٹک کے بیان سے ان کے اور الیکشن کمیشن کے تانے بانے ملتے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے این اے 32 پشاور سے الیکشن کے لیے مجھے نامزد کیا تھا، اپنے حلقے لکی مروت سے بھی قومی اسمبلی کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں، الیکشن کہاں سے لڑنا ہے یہ فیصلہ پارٹی کرے گی

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر بلے کا نشان واپس لے لیا تھا،عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہو چکے ہیں ، تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ ان کو بلے کا نشان واپس مل جائے، بلے کا نشان واپس نہ ملنے کی صورت میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد الیکشن لڑنا پڑے گا.ایسے میں سب امیدواروں کے انتخابی نشان مختلف ہوں گے.ہم عوام پاکستان پارٹی نے بھی الیکشن کمیشن سے بلے کا نشان مانگ رکھا ہے ، وہیں ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو بلے کی بجائے گھڑی کا انتخابی نشان دیا جائے تا کہ سب کو پتہ چلے کہ یہ گھڑی چور ہیں

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ