Baaghi TV

Category: پشاور

  • باجوڑ : پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ،5 اہلکار شہید،10 زخمی

    باجوڑ : پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ،5 اہلکار شہید،10 زخمی

    پشاور: باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے سے 5 اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق دھماکہ تحصیل ماموند کے علاقے بیلوٹ فرش پولیس گاڑی کے پاس ہوا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق اہلکاروں میں حبیب الرحیم، مناسب خان، محمد رؤف، خان محمد اور علی رحمان شامل ہیں۔

    پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم ٹیم کی سکیورٹی کیلئے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آ گئی دھماکے کے زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے کا محاصرہ کر کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    پاک اور سعودیہ نے حج 2024 کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال کی پہلا انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہوچکی ہےپولیو حکام کا کہنا ہے کہ خیبر اور پشاور میں انسدادِ پولیو مہم 7 اور باقی اضلاع میں 5 روز ہوگی، اس دوران 74 لاکھ بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے لکی مروت اور جنوبی وزیرستان کے علاوہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیو مہم چلائی جائیں گی، مہم کے لیے 31 ہزار 505 پولیو کی تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن کی حفاظت کیلئے 50 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ کادورہ، اردن کے بعد قطر پہنچ گئے

  • خیبر پختونخوا میں  نجی و سرکاری سکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا میں نجی و سرکاری سکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ

    پشاور: خیبر پختونخوا میں پرائمری سکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : خیبر پختونخوا میں پرائمری لیول کے نجی و سرکاری سکولوں کو مزید ایک ہفتے کیلئے بند رکھا جائے گا، صوبے کے میدانی علاقوں میں واقع پرائمری سکولوں پر بھی مزید ایک ہفتہ تعطیلات کا حکم لاگو ہو گا جبکہ مڈل، ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز کل سے کھول دیئے جائیں گے جن کے اوقات کار صبح 8 بجے کی بجائے ساڑھے 9 بجے سے شروع ہو ں گے۔

    دوسری جانب پنجاب میں شدید سردی کی لہر کے باعث اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا معاملے پر تاحال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ذرائع ایوان وزیر اعلی کے مطابق چھٹیاں بڑھانے یا اوقات تبدیل کرنے بارے تاحال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا، نگران وزیر اعلی پنجاب چھٹیاں بڑھانے کے حق میں نہیں ہیں محکمہ اسکول ایجوکیشن جلد وزیراعلی کو اپنی سفارشات پیش کرے گا جس کی روشنی میں وزیر اعلی فیصلہ کریں گے۔

    بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت مکمل،ووٹوں کی گنتی جاری

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سکول ایجوکیشن کی طرف سے 4 تجاویز سامنے آئی تھیں،پرائمری تک سکول کی چھٹیاں 9 سے بڑھا کر 15 جنوری تک کرنے کی تجویز دی گئی۔اس کے علاوہ اسکولز کے اوقات کار 9 سے 2 بجے تک کرنے کی تجویز بھی دی گئی،مارچ میں سالانہ امتحانات کے باعث صرف نویں اور دسویں کے طلباء کو سکول بلایا جائے اور باقی تمام کلاسز میں موسم سرما کی چھٹیاں بڑھائی جائیں۔

    رابی پیر زادہ نے شادی کی خبروں کی تردید کر دی

    ڈرامہ "ہمسفر” میں پیسوں کی خاطر کام کیا،فواد خان

  • مردان،پولیس کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار

    مردان،پولیس کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار

    مردان تھانہ سٹی پولیس کا ایس ایچ او مقدم خان کی قیادت میں بڑی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہے ،جن میں اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سمیت ایک منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے، پولیس کے مطابق اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سے پستول جبکہ منشیات فروش سے 416 گرام ہیروئن اور 287 گرام آئس برآمد کر لیا گیا ہے،ڈی پی او مردان نجیب الرحمن کا منشیات کی روک تھام اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کردہ واضح احکامات پر تھانہ سٹی پولیس نے ایس پی انعام جان خان کے ہدایات ، ڈی ایس پی سٹی سرکل اعجاز خان کی نگرانی اور ایس ایچ او مقدم خان کی قیادت میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سمیت ایک منشیات فروش گرفتار کرلیا۔اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم بلال ولد ذوالفقار ساکن چارسدہ چوک سے آلہ ضرر پستول جبکہ منشیات فروش سجاد ولد علی حیدر ساکن مسلم آباد کے قبضے سے 416 گرام ہیروئن اور 287 گرام آئس برآمد ہوکر دونوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

  • پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال اور محمد علی خان  کے کاغذات  درست قرار

    پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال اور محمد علی خان کے کاغذات درست قرار

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال اور محمد علی خان کو کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔خیال رہے کہ کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے پی پی 171 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔دوسری جانب الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے کاغذات درست قرار دے دیے۔الیکشن ٹربیونل میں سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی اپیل پر سماعت ہوئی۔سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے کی۔وکیل نے کہا کہ علی محمد خان پر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ نہ لگانے پر اعتراض اٹھایا گیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ پہلے جمع کرانا لازمی نہیں، 12 جنوری تک جمع کرایا جا سکتا ہے۔

  • پشاور  بی آر ٹی آپریشنز کے سبسڈی کے لئے   ایک ارب روپے درکار

    پشاور بی آر ٹی آپریشنز کے سبسڈی کے لئے ایک ارب روپے درکار

    محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختون خوا نے بی آر ٹی آپریشنز کے لیے سبسڈی مانگ لی، محکمہ ٹرانسپورٹ کا محکمہ خزانہ کو فنڈز جاری کرنے کے لیے خط لکھا گیا، فوری طور پر ایک ارب روپے جاری کیے جائیں ،محکمہ ٹرانسپورٹ کا محکمہ خزانہ کو خط میں کہا گیا ہے کہ سبسڈی فنڈز نومبر 2023 سے فروری 2024 تک جاری کیے جانے تھے،خط میں کہا گیا ہے کہ فنڈز سے بی آر ٹی کے بلاتعطل آپریشنز ممکن ہوں گے، وینڈرز کے بڑھتے بقایاجات کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر ادا کیے جائیں ،احمد رسول بنگش نگران وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ بی آر ٹی کو دو مرتبہ پہلے بھی فنڈز دیے ہیں مزید پیسے بھی دے دیں گے ، اور بی آر ٹی عوامی مفاد کا منصوبہ ہے اسے روکنے نہیں دیں گے،

  • ضلع کرم : مسافر گاڑی پر فائرنگ،4 افراد جاں بحق

    ضلع کرم : مسافر گاڑی پر فائرنگ،4 افراد جاں بحق

    خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں صدہ کے قریب مسافر کوچ اور کار پر مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او محمد عمران کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائرنگ سے ڈرائیور، 2 سیکیورٹی اہلکار اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑی پارا چنار سے کوہاٹ جارہی تھی۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پاراچنار میں مسافر بس پر فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔گزشتہ ہفتے 30 دسمبر 2023 کو بھی پاراچنار کے قریب صدہ بازار میں پشاور جانے والی وین پر ملزمان نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہوا تھا۔وین میں موجود مسافر کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے تھے۔
    اس واقعے سے 3 روز قبل بھی ہنگو کے قریب پاراچنار جانے والی بس پر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔ڈی پی او محمد عمران کے مطابق حملہ آوروں کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہےان کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پاراچنار سے پشاور جانے والی 2 گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

  • اپوزیشن جماعتیں  میری مقبولیت سے خائف ہیں،پرویز خٹک

    اپوزیشن جماعتیں میری مقبولیت سے خائف ہیں،پرویز خٹک

    نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اُن کی مقبولیت سے خائف ہیں، اُن کو دن رات خواب میں بھی میں ہی نظر آتا ہوں-

    باغی ٹی وی: نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نےکہا کہ 8 فروری کا دن باریاں بانٹنے والوں کی سیاست کا آخری دن ہوگا،اپوزیشن جماعتیں میری مقبولیت سے خائف ہے، اُن کو دن رات خواب میں بھی میں ہی نظر آتا ہوں جس کی وجہ سے یہ لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔

    پرویز خٹک نےکہا کہ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو اندھیرے میں رکھا اور ووٹ حاصل کرکے اپنے منشور پر عمل نہیں کیا سانحہ 9 مئی کا دن پاکستان کے 22 کروڑ عوام کبھی نہیں بھول سکتے۔

    انٹونی بلنکن کا دورہ ترکیہ،ترک صدر سے ملاقات

    دوسری جانب میڈیا سے غیررسمی گفتگو میںرہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان 20 روز میں جیل سے باہر آرہے ہیں، خان صاحب کے خلاف پرویز خٹک جیسے 2 انتہائی ناقص اور کمزور کیسز رہ گئے ہیں، ان میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت ہوجائے گی۔

    بولیویا میں 22 کروڑ ڈالر مالیت کی منشیات یورپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ملک کے مختلف اضلاع کے 14 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

  • 8 فروری کو نہ بلا رہے گا اور نہ اس سے کھیلنے والا کھلاڑی ،پرویز خٹک

    8 فروری کو نہ بلا رہے گا اور نہ اس سے کھیلنے والا کھلاڑی ،پرویز خٹک

    پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ نوشہرہ کے علاقے نظام پور پاکستان پیپلز پارٹی کو سیاسی دھچکا لگ گیا، سابق صوبائی اسمبلی کے ممبر اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی مرحوم میجر بصیر خٹک کے بیٹوں سمیت پوری فیملی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شامل ہوگئی اور پرویز خٹک کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ 8 فروری کے عام انتخابات ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہیں، حکمرانوں نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگاکر عوام سے روٹی کپڑا اور سر کی چھت چھین لی۔ 8 فروری کو نہ بلا رہے گا اور نہ اس سے کھیلنے والا کھلاڑی رہے گا۔نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ 8 فروری کو نہ بلا رہے گا اور نہ اس سے کھیلنے والا کھلاڑی رہے گا انہوں نے مزید کہاکہ لوگوں کو ڈاکو کہنے والے عمران خان چوروں کے باپ نکلے۔


    ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا غرور اورتکبر ان کو لے ڈوبا، انہوں نے مخلص دوستوں کے مشوروں پر کبھی عمل نہیں کیا۔پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی غلط پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا، نگرانوں نے ہم پر اپنی شاہ خرچیوں کو پورا کرنے کے لیے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا۔پی ٹی آئی پارلیمٹیرینز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں نے صحت کارڈ شروع کیا، نگراں حکومت نے غیریب سے صحت کارڈ پر پابندی لگادی اور غریب کو مفت صحت کی سہولیت سے محروم کردیا، نوشہرہ کے لیے 7 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ منظور کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نوشہرہ کی عوام کی محرمیوں کا خاتمہ میری زندگی کا خواب ہے، عوام کے منڈیٹ سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین حکومت بنائیں گئی۔

  • پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور  کی عبوری ضمانت میں 11 جنوری تک توسیع

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 11 جنوری تک توسیع

    پی ٹی آئی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور، ان کے بھائی فیصل امین اور والد امین خان کے خلاف مقدمات کی تفصیل کے لیے کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے کی۔ پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور، فیصل امین اور امین خان کی عبوری ضمانت میں 11 جنوری تک توسیع کردی۔سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ علی امین اور فیملی کی عبوری ضمانتیں خارج کی جائیں۔وکیل درخواست گزار سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ڈی آئی خان بنچ نے عبوری ضمانتیں منظور کی ہیں اور یہ ڈی آئی خان بنچ کا کیس ہے، لہٰذا تاریخ دے کر وہیں بھیج دیا جائے جبکہ موجودہ کیسز میں ضمانت میں بھی توسیع دی جائے۔جس پر عدالت نے علی امین، فیصل امین اور امین خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرکے تینوں کو 11 جنوری کو ڈی آئی خان بنچ میں پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت نے حکومت کو 11 جنوری تک پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کو موجودہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی ان کے خلاف مقدمات کی تفصیل بھی طلب کی ہے۔

  • ایک شخص کے درخواست پر الیکشن ملتوی کرانا افسوس ناک ہے ،سینٹر مشتاق احمد

    ایک شخص کے درخواست پر الیکشن ملتوی کرانا افسوس ناک ہے ،سینٹر مشتاق احمد

    جماعت اسلامی رہنما سینیٹر مشتاق احمد نے سینیٹ میں ایک رکن کی درخواست پر انتخابات ملتوی کرنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ہر حال میں 08 فروری کو منعقد ہونگے ،مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے، انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت سے اس کا نشان چھیننا جمہوریت کے منافی ہے ، انتخابات میں دھاندلی کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے ملکر مقابلہ کریں گے ، ایک شخص کو خاص قسم کی سپورٹ حاصل ہے بلکہ پہلے سے طے کیا گیا ہے کہ اس ملک کا اختیار کس کو دیا جائے گا، سینٹر مشتاق احمد نے کہا کہ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال کر دھاندلی زدہ الیکشن کو عوام کھبی قبول نہیں کرے گی ،