Baaghi TV

Category: پشاور

  • پشاور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    پشاور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    پشاور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کی گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے دھندے میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی، گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے کے مطابق کوہاٹ روڈ پر کارروائی کے دوران گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار کیا گیا، ملزم شعیب میڈیکل ٹیکنیشن ہے اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا تھا ، ابتدائی تفتیشن کے مطابق مکروہ دھندے میں متعدد ڈاکٹرز بھی ملوث ہیں، ملزمان پرائیوٹ اسپتالوں میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کرتے تھے، ملزم کے موبائل فون سے ڈونرز کے حوالے سے بھی اہم معلومات حاصل کر لی گئیں، گرفتار ملزم سے تفتیش کر کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

    آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی

    دوسری جانب ایف آئی اے انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عرب امارات سے گرفتار کرلیا،ایف آئی اے انٹرپول نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے سمیت سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عرب امارات سے گرفتار کرلیا ہے۔

    ن لیگ کے لاہور کی 12 نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل،سردار ایاز صادق شامل …

    ترجمان ایف آئی کے مطابق گرفتار ملزم محمد کاشف پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، جسے یو اے ای سے گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے،ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا، اور ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کیا تھا، ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

    لیگی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری

  • وکلاء سے بد تمیزی کر نے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا حکم

    وکلاء سے بد تمیزی کر نے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا حکم

    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراہیم خان نے بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اپنے پی ایس او کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی۔ پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،وکلا نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے بدتمیزی کی شکایت کی،جس پر چیف جسٹس ابراہیم خان نے اپنے پی ایس او کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں پولیس کی جانب سے بدتمیزی کا شکار وکلا کو پیش ہونے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کمیٹی میں سی سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان نے پی ٹی آئی ورکر خالد سپاری کو بھی رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

  • سابق عوامی نمائندوں نے ضلع خیبر کی عوام کے لئے کچھ  نہیں کیا : محمد صادق خان ادوزی

    سابق عوامی نمائندوں نے ضلع خیبر کی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا : محمد صادق خان ادوزی

    ضلع خیبر کے ہیڈکوارٹر لنڈی کوتل میں لنڈیکوتل پریس کلب میں اپنی انتخابی مہم کا رسمی طور پر افتتاح کرتے ہوئے این اے 27 کے امیدوار اور مظلوم اولسی تحریک کے چیرمین محمد صادق خان ادوزی نے کہا کہ قبائلی پختون علاقوں میں امن و امن اور مالی مشکلات کے مسائل ہیں، میرا انتخابی منشور یہی ہے کہ قبائلی ٖپختون کے لئے ان کے اپنے ہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کےلئے عملی بنیادی پر کام کروں گا اور قومی اسمبلی ٖپلیٹ فارم پر ان کے مسایل کو حل کرنے کے لئے آواز اٹھاوں گا۔

    ان کا کہنا تھا پاک افغان بارڈر پر کاروبار اور ملکی سطح پر اقتصاد کو بہتر بنانے کے لئے بہترین مواقع موجود ہیں،عوامی نمائندہ منتخب ہوکر ان مواقع سے بھرپور استفادہ حاصل کرو نگا اور مقامی لوگوں لئے کاروباری اور روزگار کے مواقع پیدا کرو نگا۔

    انھوں نے ضلع خیبر کے سابق عوامی نمائندوں پر سخت تنقید کرتے ہوے کہا کہ ان نمائندوں نے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ منتخب ہوکر قبائلی عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مالی مشکلات کو دور کرنے کے لئے عملی بنیادوں پر کام کرو گا۔بلوچستان کی طرح قبائلی علاقے بھی قدرتی وسائل سے مالامال ہیں، انہی وسائل پر قبائلی عوام کا حق ہے اور منتخب ہوکر قبائلی عوام کے لئے انہی وسائل میں کاروباری مواقع پیدا کرنے لئے آواز اٹھاوں گا تاکہ قبائلی عوام کو اپنے ہی علاقوں میں روزگار میسر ہو۔

    واضح رہے کہ پریس کانفرنس سے پہلے ادوزی کو ٹرایبل یونین اف جرنلسٹس ضم اضلاع کے صدر قاضی فضل اللہ نے قبائلی صحافیوں کی طرف سے خوش آمدید کہا اور انھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

    پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے اور ملک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںِ ، ان کا کہنا تھا کہ لنڈی کوتل کے صحافی مقامی مسائل کو بہتر اور موثر انداز میں رپورٹ کرتے ہیں جس پر میں انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کرو گا اور ان کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاوں گا۔
    رپورٹ، نصیب شاہ شینواری

    جسٹس اعجاز خان نے کہا کہ اس کیس میں ہم فیصلہ نہیں کرسکتے

    پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی

     لڑکوں کے مقابلے میں نوجوان لڑکیاں ایڈز کا زیادہ شکار 

    مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا

    بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

     پی ٹی آئی کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا اپنا کیا دھرا ہے ،

    عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا

    الیکشن میں میں جہاں بھی ہوں گا وہاں جیت ہماری ہی ہوگی

     بانی پی ٹی آئی اب قصہ پارینہ بن چکے

    عمران خان ملک میں الیکشن نہیں چاہتا ، وہ صدارتی نظام چاہتاہے 

  • ’9 مئی واقعات کی معافی مانگتی ہوں‘، زرتاج گل آبدیدہ ہوگئیں

    ’9 مئی واقعات کی معافی مانگتی ہوں‘، زرتاج گل آبدیدہ ہوگئیں

    زرتاج گل کی پشاور ہائی کورٹ میں موجودگی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے چیمبر پہنچ گئے،

    زرتاج گل پشاور ہائیکورٹ میں موجود ہیں، زرتاج گل ضمانت کے لئے گئی تھیں تو پولیس انکی گرفتاری کے لئے پہنچ گئی،وکلاء کی بڑی تعداد بھی پشاور ہائیکورٹ میں موجود ہے، زرتاج گل نے کہا تھا کہ اگر ضمانت نہ ملی تو رات ہائیکورٹ کے احاطے میں گزاروں کی، یہاں سے نہیں جاؤں گی، زرتاج گل کے لئے بستر بھی پہنچا دیا گیا ہے

    پشاور ہائیکورٹ نے رات دس بجے زرتاج گل کی ضمانت منظور کر لی
    پشاورہائیکورٹ،زرتاج گل کی راہداری ضمانت کا کیس،عدالت نے سی سی پی او پشاور ایس ایس پی آپریشن کو ہائی کورٹ طلب کر لیا، ایس ایس پی آپریشن اور سی سی پی او کورٹ روم نمبر 1 پہنچ گئے ہیں،ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹر عامر جاوید بھی عدالت پہنچ گئے ،عدالت میں زرتاج گل اور آئی ایل ایف کے وکلاء موجود ہیں،پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم نے زرتاج گل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ، آج پشاور ہائیکورٹ میں کیا کچھ ہور ہا تھا کہ مجھے اسلام آباد سے آنا پڑا، اگر کسی کو انصاف نہیں دے سکتا تو مجھے استعفے دینا چاہئے، اگر میں نہ پہنچتا تو کیا یہ عورت ساری رات ہائی کورٹ میں گزارتی؟ آج گیٹ کے باہر میرے 22 گریڈ آفیسر رجسٹرار کی بے عزتی ہوئی ہے، کیا آپ پولیس میں 22 گریڈ کاآفیسر ہے؟کسی کو رات 2 بجے بھی میری ضرورت پڑے گی میں پہنچوں گا، زرتاج گل کی ضمانت منظور کرتا ہوں کوئی بھی گرفتار نہیں کرے گا،

    چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نے زرتاج گل وزیر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی،عدالت نے پشاور پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی گرفتاری سے روک دیا

    ضمانت کے باوجود زرتاج گل کو گرفتار کیا تو میں جانوں اور آئی جی،ظلم ہو گا تو رات تین بجے بھی عدالت لگاؤں گا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
    عدالت نے زرتاج گل کو کل 12 بجے تک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے اپنے پی ایس او کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں پولیس کی جانب سے بدتمیزی کا شکار وکلا بھی طلب، وکلا کی جانب سے نشاندہی پر پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی،زرتاج گل نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے کہا کہ اگر آپ مجھے ضمانت بھی دے دیں تو یہ مجھے گرفتار کریں گے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ اگر یہ آپ کو گرفتار کریں تو پھر میں جانوں اور ان کے آئی جی،سی سی پی نے عدالت میں کہا کہ زرتاج گل ہمیں کسی مقدمے میں مطلوب نہیں، گرفتار بھی نہیں کریں گے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ ہمارے کسی بھی وکیل کے ساتھ ظلم ہوگا تو میں 3 بجے بھی عدالت لگاؤں گا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ مسٹر ایس ایس پی زرتاج گل کو سیکیورٹی کے ساتھ اس کے گھر ڈراپ کریں،

    تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل 9 مئی واقعات پر معافی مانگتے ہوئے رو پڑیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل کا کہنا تھاکہ پتہ نہیں الیکشن لڑ رہی ہو یا کوئی جنگ، میرے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں، ڈیرہ غازی خان میں الیکشن کمیشن کا عملہ یرغمال بنایا گیا تھا، ڈیرہ غازی خان میں جتنا کام میں نے کیا کسی اور نے نہیں کیا، میں آئین و قانون پر اعتماد رکھتی ہوں، پولیس فورس باہر مجھے گرفتار کرنے کھڑی ہےمجھے ضمانت دی جائے اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے، کسی بھی عدالت جا سکتی ہوں، پورا ملک ہمارا ہے، جب تک ضمانت نہیں ملتی یہاں سے نہیں جاؤنگی،جب میں نہیں گھبرائی تو ووٹرز بھی نہ گھبرائیں،زرتاج گل نے 9 مئی واقعات پر معافی مانگی اور کہا کہ نو مئی واقعات کی معافی مانگتی ہوں،اگر نو مئی کی مذمت کروانا چاہتے ہیں تو میں معافی مانگتی ہوںَ میں شہید کی بہن ہوں، چھ فٹ دس انچ میرے بھائی کا قد تھا، میں نے بھائی کی لاش اٹھائی ہوئی ہے، ہم شہیدوں کی بے حرمتی کیسے کر سکتے ہیں،وزیرستان جا کر اسکی قبر دیکھ لیں

    زرتاج گل کی گرفتاری کا خدشہ
    دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل پشاورہائی کورٹ میں موجود ہیں۔خواتین پولیس اہلکاربار روم پہنچ گئیں اور زرتاج گل کی گرفتاری کا خدشہ ہے تاہم انصاف لائرزفورم نے خواتین پولیس اہلکاروں کو بارروم سے باہر نکالنے کی کوشش کی،

    زرتاج گل خاتون وکیل کے جعلی بہروپ اور جعلی لباس میں آج پشاور ہائیکورٹ آئیں،انکشاف
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خاتون صحافی و اینکر غریدہ فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ زرتاج گل اور انکے شوہر وکیلوں کا لباس پہن کر پشاور ہائیکورٹ پہنچے تھے، غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ محترمہ جو ادھر ٹسوے بہا رہی ہیں پشاور ہائیکورٹ کے اندر چھپ کر بیٹھی ہوئیں؛ یہ ڈیرہ غازی خان کی رہائشی ہیں، اشتہاری مجرم قرار ہیں، قانون کو مطلوب ہیں، ان پر متعدد ایف آئی آرز ہیں (بشمول 2017/18 کے میرے اس کیس کے جہاں ان کیخلاف میں نے FIA میں شکایت درج کروائی تھی کہ کس طرح ان محترمہ نے میرے خلاف کردار کشی کی گھناؤنی اور رکیک غلیظ مہم چلائی)؛ یہ محترمہ پشاور ہائیکورٹ ضمانت کیلئے تشریف لائیں کیونکہ ان جیسی اکثریت کا خیال ہے کہ پشاور ہائیکورٹ PTI کی ہائیکورٹ ہے۔ عوام الناس کی اطلاع کےلئے اس عدالت میں محض ضمانت کا خرچہ دو لاکھ روپے ہے!!! یہ محترمہ ڈیرہ غازی خان (پنجاب) سے پشاور (خیبرپختونخوا) اور ان جیسے دیگر، “انصاف” لینے کیوں آ رہے ہیں؟؟ یہ محترمہ خود بھی خاتون وکیل کے جعلی بہروپ اور جعلی لباس میں آج پشاور ہائیکورٹ آئیں اور ان کے شوہر بھی وکیل کا جعلی بہروپ جعلی لباس پہنے ہوئے تھے ۔۔۔ واہ بھئی، جعلساز ہوں تو ایسے ۔۔۔
    پشاور ہائیکورٹ کو بھی چاہئے کہ وہ انصاف کا ساتھ دے، تحریکِ انصاف کا نہیں ۔۔۔
    علاوہ ازیں؛ ان محترمہ نے PTI کے اقتدار میں آنے اور خود وزیر بننے کے بعد کس کس طرح سے اپنے اوپر FIA کا وہ کیس جو میری شکایت پر درج تھا جس میں محترمہ اعترافِ جرم کر چکی تھیں اور انکی گرفتاری ہونی تھی؛ اپنی PTI کی حکومت اور وزارت کا کیسا ناجائز اور غلط استعمال نہیں کیا ان محترمہ نے تاکہ کیس انکے اوپر سے ختم ہو جائے اور کس کس طرح FIA کو ان محترمہ نے ڈرایا دھمکایا نہیں جب تک کہ غیرقانونی طریقے سے کیس ڈراپ نہیں کروا دیا ۔۔۔ سب ریکارڈ کا حصّہ ہے۔

    ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

    مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

    میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

    وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

    سینما کے مالک کا بیٹا اب وزیر اعظم پر تنقید کرتا ہے،زرتاج گل

    وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

    زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

  • ایمان طاہر پشاور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار

    ایمان طاہر پشاور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار

    تحریک انصاف کی رہنما ایمان طاہر کو پشاور سے گرفتار کر لیا گیا

    تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی طاہر صادق کی صاحبزادی ایمان طاہر کو پشاور پولیس نےعدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا، ایمان طاہر کو پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا، وہ راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوئی تھیں،

    پشاور ہائی کورٹ نے آج صبح ایمان طاہر کی راہداری ضمانت منظور کی تھی اور انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا تحریری حکم نہ ملنے پر جب وہ ہائیکورٹ سے باہر نکلیں تو پولیس نے ایمان طاہر کو گرفتار کرلیا،اس دوران وکلاء نے احتجاج بھی کیا،خالد سپاری رہنما انصاف لائیر ونگ کو بھی پشاور ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا گیا جب وہ ایمان طاہر کو گرفتار کرنے پر روک رہے تھے تو پولیس نے انہیں بھی گرفتار کر لیا

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین چیف جسٹس پاکستان کے سامنے پیش

    انتخابات سے متعلق سروے کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کا حکم

  • ہری پور ٹریفک وارڈن پولیس کی سال 2023 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

    ہری پور ٹریفک وارڈن پولیس کی سال 2023 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

    ٹریفک پولیس ہری پور نے ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مختلف سکول و کالجوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم بھی کی ۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی کی زیر نگرانی ہری پور ٹریفک وارڈن پولیس نے سال 2023 میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائیں ۔
    ٹریفک وارڈن پولیس نے غیرنمونہ نمبر پلیٹس 5568 ، ون ویلنگ 5412 ،کمسن ڈرائیورز 8228 ،بغیر ہلمٹ 32388 ،کالے شیشے 6504 ،ون وے 3300 ، پریشر ہارن 3252 ،اوورلوڈنگ 45744 ،تیز رفتاری 8496 ،فلیشر لائٹس 3468 اور زائد کرایہ وصول کرنے والے 10476 ڈرائیوران کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائیں ۔
    ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ہر شہری کا فرض ہے ۔حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک قوانین کی آگاہی ضروری ہے۔اپنے کمسن بچوں کو گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے کی اجازت ہرگز نہ دیں

  • شدید دھند کے باعث پشاور سے رشکئی تک موٹروے بند کر دی گئی

    شدید دھند کے باعث پشاور سے رشکئی تک موٹروے بند کر دی گئی

    شديد دهند کے باعث موٹروے (M-1) پشاور سے رشکئی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے ترجمان موٹروے کے مطابق ٹریفک بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔ترجمان موٹروے پولیس شہریوں سے درخواست کی ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں ،ترجمان موٹروے پولیس نے عوام کو ہدایات جاری کئے ہیں کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔ اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔
    ترجمان موٹروے پولیس نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،4 دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،4 دہشتگرد ہلاک

    خیبرپختونخوا : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    باغی ٹی وی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے اور دہشت گرد ہائی پروفائل دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    ترکیہ نے اسرائیلی ایجنسی موساد کا جاسوس نیٹ ورک پکڑ لیا

    کراچی:تاجر سے دو کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے 3 ملزمان گرفتار

    لاف ورزی ہوتی ہے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے ایکشن لیتے ہیں،نگران وزیراعظم

  • پشاور میں پولیس چوکی پر  دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام

    پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام

    پشاور : تھانہ ریگی کی حدود میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا-

    باغی ٹی وی: پولیس کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کرکے 8 سے زائد دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیاابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے تھرمل ویپن کی مدد سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا –

    ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ جمعہ خان خوڑ کے قریب شدت پسند حملے کیلئے پوزیشن ڈھونڈ رہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے 8 سے زائد دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا، دہشت گردوں کے فرار کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    جنگ بندی سے قبل اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کوئی بات …

    مولانا فضل الرحمان کا الیکشن میں تاخیر کا مطالبہ

    بجلی کے بلوں میں سرچارجز کے علاوہ بھی متعدد ٹیکسز وصولی کا انکشاف

  • پشاورہائیکورٹ، بلے کا انتخابی نشان، الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

    پشاورہائیکورٹ، بلے کا انتخابی نشان، الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

    پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان دیےجانے کا معاملہ،پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل کی سماعت ڈویژن بینج سےکرانےکیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی

    جسٹس اعجاز خان کل درخواست کی سماعت کریں گے ،الیکشن کمیشن نے پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کی ہے ،الیکشن کمیشن نے نظرثانی اپیل کی سماعت ہائیکورٹ کےڈویژن بینج سے کرانے کی درخواست بھی دائر کی ہے،الیکشن کمیشن کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ میں دو الگ الگ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، ایک درخواست تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق ہے جس میں الیکشن کمیشن نے عدالت سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے،الیکشن کمیشن نے ایک اور درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ چھٹیوں کے دوران ہی ڈویژنل بینچ بناکر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیاجائے

    واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو آئین کے برخلاف قرار دیتے ہوئے کالعدم کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھن گیا تھا تاہم تحریک انصاف نے کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،پشاورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق الیکش کمیشن کافیصلہ معطل کرتے ہوئے تحریک انصاف کو انتخابی نشان بلا بحال کیا تھا

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس لے لیا تھا، تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلا واپس دینے کا حکم دیا تھا ،تاہم ابھی تک پی ٹی آئی کو انتخابی نشان نہیں مل سکا، الیکشن کمیشن کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے تو وہیں بانی رہنما تحریک انصاف اکبر ایس بابر نے بھی پشاور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے.