Baaghi TV

Category: پشاور

  • عام انتخابات: اے این پی نےمزید امیدواروں کا اعلان

    عام انتخابات: اے این پی نےمزید امیدواروں کا اعلان

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے عام انتخابات کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مزید امیدواران کا اعلان کردیا، جن کی منظوری چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے اراکین سے مشاورت کے بعد دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ثاقب اللہ خان چمکنی این اے 29 اور ارباب زین عمر این اے 30 پشاور کے امیدوار ہوں گے ،این اے 38 کرک سے حامد طوفان جبکہ این اے 40 جنوبی وزیرستان سے اشرف داوڑ امیدوار ہوں گے،صوبائی حلقوں میں پی کے 5 سوات کے لیے میاں حذیفہ اور پی کے 17 لوئر دیر کے لیے ملک سجاد امیدوار ہوں گے۔

    نگران وزرا کو ہٹانے کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

    پی کے 41 تورغر کے لیے زرین گل اور پی کے 55 مردان میں سید محمد سہیل باچا امیدوار ہوں گےسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی پی کے 58 مردان سے انتخابات میں حصہ لیں گے، پی کے 59 مردان سے ہارون خان اور پی کے 77 پشاور سے صلاح الدین مومند امیدوار ہوں گے،پی کے 100 بنوں سے اصغرنواز خان جبکہ پی کے 104 جنوبی وزیرستان سے اشرف داوڑ امیدوار ہوں گے۔

    شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر

  • پچھلی حکومت نے 40 ہزار دہشتگردوں کو دوبارہ پختونخوا میں آباد کرایا،اسفندیارولی

    پچھلی حکومت نے 40 ہزار دہشتگردوں کو دوبارہ پختونخوا میں آباد کرایا،اسفندیارولی

    عوامی نیشنل پارٹی کے سربرا اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کی نویں برسی کے موقع پر مطالبہ کرتے ہیں کہ قاضی فائزعیسی رپورٹ اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ اے پی ایس شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ 9 سال قبل اس دن سفاک دہشتگردوں نے معصوم بچوں اور اساتذہ کا قتل عام کیا تھا، یہ تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ اپنوں کو کھونے کا غم اے این پی سے زیادہ کوئی محسوس نہیں کرسکتا کیونکہ ہم اس جنگ میں 1200 سے زائد عہدیداران اور کارکنان کی قربانی دے چکے ہیں۔

    اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہ اس سانحے کے بعد تمام سٹیک ہولڈرز کی اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے بعد قوم مطمئن تھی کہ دہشتگردی کے مسئلے کو سنجیدہ لیا جائیگا لیکن بدقسمتی سے نیشنل ایکشن پلان پر اصل روح کے مطابق عملدرآمد نہیں ہوسکا۔امن کے دشمن آج بھی وزیرستان اور چترال سے لے کر چمن تک سرگرم ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہورہے ہیں۔ خودکش حملوں میں سیکیورٹی اداروں سمیت عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہم آج بھی دہراتے ہیں کہ امن کے قیام کیلئے گڈ اور بیڈ کے فرق کو ختم کرنا ہوگا,اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہوگی کہ پچھلی حکومت نے 40 ہزار دہشتگردوں کو دوبارہ پختونخوا میں آباد کرایا۔ 102 خطرناک دہشتگردوں کو ایک صدارتی حکم کے ذریعے ہائی دلوائی گئی۔ کیا اس قسم کے اقدامات اے پی ایس جیسے واقعات میں شہید ہونے والوں کے خون سے غداری نہیں؟ دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ انکے ہمدردوں اور حمایتیوں کو بھی قانون کی گرفت میں لانا ہوگا۔ دہشتگردوں کی سہولتکاری کرنے والے تمام کرداروں کو قوم کے سامنے لانا ہوگا۔

    16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیلی تھی، دہشت گردوں نے سکول پر حملہ کیا اورعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔

    شاہ محمود قریشی سانحہ اے پی ایس کی ذمہ دار ٹی ٹی پی قیادت سے قطر میں ملتے رہے، شرجیل میمن

    سانحہ اے پی ایس،سپریم کورٹ کا انکوائری کمیشن رپورٹ بارے بڑا حکم

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ آرمی پبلک سکول: 3 ہزار صفحات پر مشتمل انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ کے سپرد

    حکومت جواب دے ،پشاوردھماکے میں کون ملوث ہے،سراج الحق

  • پشاور ہائیکورٹ:  انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت

    پشاور ہائیکورٹ: انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت

    پشاور ہائیکورٹ میں انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے کہا کہ یہ قومی ایشو ہے, آپ ضمنی درخواست جمع کریں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ انتہائی اہم ایشو ہے ہم کسی کو الیکشن میں تاخیر کی اجازت نہیں دینگے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کا جو تاریخ مقرر ہے اس سے ایک دن زیادہ یا کم نہ کرے ۔ پی ٹی آئی وکلاء نے ضمنی درخواست کے لئے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے کہا کہ آپ ضمنی درخواست جمع کریں پھر اس کو سنے گے۔
    انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی خصوصی بنچ نے کی، ایڈوکیٹ جنرل, ایڈیشنل اٹارنی جنرل, وکیل الیکشن کمیشن اور درخواست گزار وکیل عدالت میں پیش ہوئے، ایڈوکیٹ جنرل عامر جاوید نے کہا کہ اس درخواست میں نوٹفیکیشن کو چیلنج ہی نہیں کیا گیا۔ جب یہ درخواست دائر ہوئی تواس وقت آراوز اور ڈی آر اوز کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ چیف جسٹس محمدابراہیم خان نے کہا کہ لاھور ہائیکورٹ نے تو الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا ہے۔ وکیل درخواست گزار معظم بٹ نے کہا کہ جی لاھور ہائیکورٹ نے آر اوز اور ڈی آر اوز کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا ہے۔ چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ اس وقت انتظامیہ کاکوئی اور کام نہیں ہے صرف تھری ایم پی اوز کے آرڈرز جاری کررہی ہے۔ اس وقت صوبے میں 700 سے زائد تھری ایم پی اوز کے آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔کیا ایسے حالات میں ایسی انتظامیہ کے تحت صاف اور شفاف الیکشن مکمن ہے۔ چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ کیا ایسی صورتحال میں یہ افسران اپنے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پاس ڈیٹا موجود ہے کہ ایک ہی پارٹی ہے جو بغیر اجازت کے جلسے کررہی ہے, اور حلف نامہ نہیں دے رہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جب ایسا موسم آتا ہے تو پھر تھری ایم پی اوز کے آرڈر جاری کئے جاتے ہیں۔ الیکشن قوم کی امانت ہے۔ وکیل الیکشن کمیشن محسن کامران نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار ہے جو خلاف ورزی کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ اب تک کتنے افسران کے خلاف کارروائی کی اور سزا دی ہے۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں۔ عدالت نے کہا کہ آپ ایسا کریں اس درخواست میں ترمیم کرلیں۔ آپ نے پہلے درخواست دائر کیا نوٹیفکیشن کو چیلنج نہیں کیا آپ اس کو چیلنج کرلیں پھر اس کو سنے گے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی میں ضمنی درخواست جمع کرتا ہوں, اس کو پھر جلد سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ یہ قومی ایشو ہے, آپ ضمنی درخواست جمع کریں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ انتہائی اہم ایشو ہے ہم کسی کو الیکشن میں تاخیر کی اجازت نہیں دینگے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کا جو تاریخ مقرر ہے اس سے نہ ایک دن زیادہ یا کم کریں گے۔ پی ٹی آئی وکلاء نے ضمنی درخواست کے لئے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے کہا کہ آپ ضمنی درخواست جمع کریں پھر اس کو سنے گے۔

  • ڈی آر اوز  کی تعیناتی کو جواز بنا کر ایلکشن ملتوی کرانا ناقابل قبول ہے، پی ٹی آئی چئیر مین

    ڈی آر اوز کی تعیناتی کو جواز بنا کر ایلکشن ملتوی کرانا ناقابل قبول ہے، پی ٹی آئی چئیر مین

    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر اوز) کی تعیناتی کوئی جواز نہیں کہ الیکشن کمیشن انتخابات کو ملتوی کرے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو لکھ دیا کہ کنونشن کیلئے این او سی اور لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین کے خلاف عدت کے دوران نکاح کا جعلی کیس بنایا گیا، بانی چیئرمین کی فیملی پر الزام لگا کر ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں بھی عدالت سے ریلیف مل جائے گا، امید ہے سائفر کیس میں ضمانت ہو جائے گی۔
    پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ آئندہ انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد کی کوئی گنجائش نہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ آئندہ انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد کی کوئی گنجائش نہیں۔

  • انٹراپارٹی انتخابات،الیکشن کمیشن کا دوسرا نوٹس،پشاور ہائیکورٹ نے حتمی فیصلے سے روک دیا

    انٹراپارٹی انتخابات،الیکشن کمیشن کا دوسرا نوٹس،پشاور ہائیکورٹ نے حتمی فیصلے سے روک دیا

    پشاور ہائی کورٹ ، تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کے دوسرے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے اور درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی سے روک دیا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 8 دسمبر کو نوٹس بھیجا، پی ٹی آئی نے نوٹس کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا عدالت نے 19 دسمبر کی تاریخ دی، الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روکا الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات، انتخابی نشان کا کیس الگ الگ کر دیا، انتخابی نشان کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے دوسرا نوٹس جاری کر کے 18 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا،بیرسٹر گوہر نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سخت فیصلے سے روکا جائے ہم نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے اور دستاویزات الیکشن کمیشن کو دیں،جسٹس فہیم ولی نے استفسار کیا کہ آپ لوگ 18 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں پیش ہو جائیں گے؟بیرسٹر گوہر خان نے جواب دیا کہ جی ہم 18 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے۔عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا،عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی سے بھی روک دیا اور درخواست کی سماعت 19 تاریخ تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی نے 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا، جس میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئےپی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے ایک روز قبل انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چلینج کرتے ہوئے سارے عمل کو مشکوک قرار دیا تھا۔

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

  • خیبرپختونخوا،دو اضلاع میں دہشتگردانہ حملے،چار اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا،دو اضلاع میں دہشتگردانہ حملے،چار اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں دہشتگرد حملوں میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں

    ضلع خیبر میں دہشتگردوں نے باڑہ کے نالہ جوائنٹ پوسٹ پر حملہ کیا جس میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، ایک اور واقعہ میں ٹانک میں ڈیرہ روڈ پر پولیس لائن پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کےنتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے ، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد کو جہنم واصل کر دیا گیا

    پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے،علاقہ بھر میں سخت ناکہ بندی کی گئی ہے، دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن وسیع کر دیا گیا ہے،

    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نےٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس لائنز اور ضلع خیبر میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ چیک پوسٹ پر پر دھشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے،وزیرِ اعظم نے دھشتگردوں کے ٹانک پولیس لائنز میں شر پسندی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ دھشتگردی کے عفریت کے پاکستان سے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رکھیں گے.مجھ سمیت پوری قوم، ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے.پاکستان کے بہادر عوام دھشتگردی کی اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہیں.

    قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔شہباز شریف
    سابق وزیراعظم،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹانک، خیبرپختونخوا میں پولیس لائنز پر خودکش دھماکے اور ضلع خیبر میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی جوائنٹ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی انتہائی افسوسناک اطلاع پر شدید دکھ ہوا۔ہم دہشتگردی کے ان واقعات کی بهرپور مذمت اور شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔پولیس، ایف سی، اور پاک افواج کے جوان اور افسران اپنی جانوں پر کھیل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔شہباز شریف

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے،بلاول بھٹو زرداری نےٹانک اور خیبر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ حکومت دہشتگردی میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے .

    پوری قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے، فردوس عاشق اعوان
    استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان، سابق وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر کی جوائنٹ پوسٹ اور ٹانک میں پولیس لائن پر حملوں میں چار اہلکاروں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع نے ایک اور صبح کو سوگوار بنا دیا۔ ملک میں امن و سلامتی کی مکمل بحالی تک دہشت گردی کا ہر امتحان ہمیں بطور قوم مزید متحد اور مضبوط کرنے کا باعث ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی اپنے سیکیورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین رکھتی ہے کہ جلدی ہی دہشت گردی کے ان شعلوں کو ہمیشہ کے لئے ٹھنڈا کر کے ملک کو امن و سلامتی کا گہوارا بنایا جائے گا۔ پوری قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں۔

  • خواتین لگن سے کام کرتی رہیں گی تو جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی، بلاول

    خواتین لگن سے کام کرتی رہیں گی تو جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی، بلاول

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اگر اسی لگن سے کام کرتی رہیں گی تو جیت انشااللہ پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ خواتین نے ہمیشہ پیپلز پارٹی میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے،پیپلز پارٹی کے مشکل وقت میں بھی خواتین کھڑی رہی ہیں، پیپلز پارٹی کے مشکل وقت میں بھی خواتین کھڑی رہی ہیں،پی پی کا منشور، نظریہ ہے کہ خواتین کیساتھ برابر کا سلوک ہو، بے نظیربھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، نصرت بھٹو اور بے نظیربھٹو نے آمریت کا مقابلہ کیا اور اسے شکست دی ،چاہتا ہوں کہ کوئی مینڈیٹ لے کر آئے وزیراعظم بنے تو اس کیساتھ ایسا نہ ہو۔ وسیلہ تعلیم وسیلہ حق اور وسیلہ روزگا جیسے منصوبے بڑھانا چاہتے ہیں ،سندھ میں غربت خاتمے کا منصوبہ شروع کیا جو پورے ملک میں شروع کرنا چاہتا ہوں،بینک بڑے لوگوں کو قرضے دیتے جو معاف ہو جاتے ہیں یا ادا نہیں کیے جاتے ،ہمارے منصوبے میں 90 فیصد سے زیادہ غریب لوگ قرضے واپس کرتے ہیں، ہر شعبے میں خواتین کو با اختیار اور مضبوط کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں تیس لاکھ گھر بنائیں گے جو پکے اور مالکانہ حقوق کے ساتھ ہونگے ،کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے،نوجوان خواتین کی مدد اور تعاون کرنا چاہتے ہیں،خواتین کے ساتھ برابری کا سلوک چاہتے ہیں ، معشیت سیاست و معاشرہ میں خواتین کا کردار چاہتے ہیں ،پیپلزپارٹی کی خواتین نے ورکرز کنونشن کےلیےبھرپورمحنت کی،خواتین اسی طرح کام کرتی رہیں گی تو جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی،خواتین نے ہمیشہ پیپلزپارٹی میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر پورا اعتماد ہے تاریخ، قانون، جمہوریت کے مطابق فیصلہ دے گی،قانونی سوال تب پوچھا جاتا ہے جب قائد عوام کو 2 دہائیوں بعد انصاف کی بات آتی ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ریفرنس قانونی سوال ہے،ضیا سے یاسر عرفات، شاہ فیصل نے حلف لیا، ذوالفقار بھٹو کو نہیں ماریں گے، امریکا پاکستانی وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کو کہتا ہے ہم آپ کو مثال بنائیں گے، فلسطین میں مظالم پر بھٹو نے عرب ممالک کو سمجھایا تیل آپ کی طاقت ہے،ہمارے سپورٹر اتنی ہی اہمیت رکھتے ہیں جتنے میاں صاحب کے،زندہ ہے بھٹو کے نعرے کا مذاق اڑانے والوں کو شاید اب اندازہ ہوگا،قتل تو قتل ہے، قتل پر انصاف مانگنا ہر کسی کا آئینی و قانونی حق ہے،آئندہ کوئی نہ سوچے کے وہ کسی جج کو ڈکٹیشن دے سکتا ہے،

  • قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کی

    اس موقع پر بلاول زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں،پاکستان میں دہشتگردی ایک بار پھر سراٹھا رہی ہے،آپس میں لڑنے سے مسائل مزید پیدا ہونگے،قومی مفاد کے لیے ہمیں اپنا سیاسی اختلاف بھول کر اکٹھا ہونا ہوگا،دہشتگردی کیخلاف ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں،پاکستان نے دہشتگردی کی کمرتوڑی ہے،جب ہم آپس میں لڑتے ہیں تو دہشتگرد اس کافائدہ اٹھاتے ہیں،پورا پاکستان ایک ہوکر دہشتگردی کامقابلہ کرے گاتب ہی فتح ملے گی،قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،ہم سب نے ملکر اتنی قربانیاں دیں تاکہ ملک سے دہشتگردی ختم ہو،خیبرپختونخوا کی پولیس،عوام اور وکلا نے دہشتگردی کیخلاف صف اول کاکردار ادا کیا،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عوام سے پوچھے بغیر، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر دہشتگردوں سے بات چیت کی گئی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو جیل سے نکالا گیا،افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد جیلوں سے پاکستان مخالف لوگ آزاد ہوئے ،افغانستان میں آزاد ہونے والے پاکستان مخالف لوگوں کویہاں آنے کی دعوت دی گئی،اس ایک فیصلے نے پاکستان کو 10سال پیچھے کردیا ، زندہ ہے بھٹو کے نعرے کامذاق اڑانے والوں کو شاید اب اندازہ ہورہا ہوگا،اس وقت مہنگائی، غربت اور بیروزگاری ملک کابڑا مسئلہ ہے،چاہتے ہیں کہ کوئی مینڈیٹ لیکر وزیراعظم بنے تو اس کیساتھ ایسا نہ ہو،ذوالفقار علی بھٹو کاجو ریفرنس چل رہا ہے ،انہیں ضرور انصاف دلاؤں گا،عدلیہ پر پورا اعتماد ہے، تاریخ،قانون اور جمہوریت کے مطابق فیصلہ کرے گی،

    ہمارا بھٹو تو واپس نہیں آئے گا، ہمیں امید ہے غلط فیصلے کو غلط کہا جائے گا

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

    سپریم کورٹ کے ہاتھ 40 برسوں سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لہو سے رنگے ہوئے

  • نگران حکومت صوبے کے عوام کے فلاح وبہبود کے لئے پر عزم ہے،نگران وزیر اعلی کے پی کے

    نگران حکومت صوبے کے عوام کے فلاح وبہبود کے لئے پر عزم ہے،نگران وزیر اعلی کے پی کے

    نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت اپنی مختصر مدت میں صوبے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے پر عزم ہے اور اس مقصد کے لئے بہت جلد خوشحال خیبرپختونخوا کے نام سے ایک پروگرام کا اجراء کردیا جائے گا جس کے تحت صوبے کے مالی مسائل کو ٹھیک کرنے، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے، بہتر طرز حکمرانی کو یقینی بنانے، نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، عوامی خدمات کے نظام کو عوامی توقعات کے مطابق بنانے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ قلیل المدتی اقدامات پر فی الفور عملدرآمد کیا جائے گ.ا جبکہ طویل المدتی اقدامات آنے والی منتخب حکومت کے لئے تجویز کئے جائیں گے۔ اس طرح آنے والی حکومت کے لئے ایک روڈ میپ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا تسلسل جاری رکھ سکے۔ ان خیالات کا اظہاروزیر اعلیٰ نگران کابینہ کے 17 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں نگران صوبائی کا بینہ کے اراکین،چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے خوشحال خیبر پختونخوا پروگرام کی تیاری میں چیف سیکرٹری اور انتظامی سیکرٹریوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری اور ان کی ٹیم نے مختصر وقت میں ایک بہت ہی اچھا اور قابل عمل پروگرام تیار کیا ہے، جس پر عملدرآمد کرکے صوبے کے عوام کی بہتر انداز میں خدمت ہوگی۔

    انہوں نے تمام متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اس پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور صوبے کے عوام کی بھلائی کے کام میں اپنا حصہ ڈالیں، یہ اللہ کی مخلوق کی بھلائی کا کام ہے جس کا اجر اللہ دنیا اور آخرت میں دے گا۔ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کہا کہ اگرچہ ہمارے پاس تھوڑا وقت ہے لیکن ہم ایک اچھی شروعات کی بنیاد رکھ رہے ہیں اور اگر نیت اور جذبہ نیک ہو تو ہم تھوڑے سے وقت میں بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ خوشحال پختونخوا پروگرام کی چیدہ چیدہ خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان اور مالی صورتحال کی بہتری اس پروگرام کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے، اس کے علاوہ گورننس کو بہتر بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لئے انٹرنیشنل مارکیٹ کی ڈیمانڈز کے مطابق آئی ٹی بیسڈ کورسز کرائے جائیں گے تاکہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا سکیں اور اپنے لئے روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں۔

    نگران وزیر اعلی نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے تحت اگلے ایک سال میں پانچ لاکھ تک نوجوانوں کو روزگار کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔صوبائی کابینہ نے مالی سال 2023-24کے دوران سکول جانے والے بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کیلئے نان اے ڈی پی کے تحت 218.7 ملین روپے لاگت پر مشتمل سکیم کی منظوری دی اور ساتھ ہی یہ بھی ہدایت کی کہ آئندہ کیلئے جب بھی امدادی ایجنسیوں کی مدد سے اس طرح کا کوئی پروگرام بنایا جائے تو اس میں صوبائی حکومت پرمستقبل میں پڑنے والے بوجھ کا اندازہ بھی لگایا جائے۔ اس موقع پر صوبائی کابینہ نے فارسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر کی خالی اسامی کو پر کرنے کے لئے احسان اللہ (پی سی ایس ای جی بی ایس-20) کی تعیناتی کی منظوری دی۔ تاہم اس حوالے سے اعلامیے کا اجراء الیکشن کمیشن آف پاکستان کی این او سی سے مشروط ہو گا۔کابینہ نے تحصیل شرینگل ضلع دیر اپر میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 4 کنال سرکاری اراضی اس شرط کے ساتھ عدلیہ کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی کہ اس کے ساتھ ریونیو عدالتیں بھی بنائی جائیں گی تاکہ عوام کو ایک ہی جگہ سہولتیں میسر ہوں۔

    کابینہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ آئندہ کے لئے جس جگہ بھی جوڈیشل عدالتیں بنائی جائیں وہاں پر ریونیو اور انتظامی عدالتوں کی عمارتیں بھی بنائی جائیں تاکہ عوام اور وکلاء کو مختلف عدالتوں میں جانے میں آسانی ہو۔ صوبائی حکومت نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تحت سرکاری عمارات اور دفاتر کی مرمت اور بحالی پر عائد پابندی ہٹانے کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں مالاکنڈ لیویز کو پولیس میں شامل کرنے کے معاملے پر مختلف رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔چونکہ یہ معاملہ قانون سازی کے ذریعے حل ہو سکتا ہے اور اس میں بہت سے پیچیدہ اور دور رس قانونی،سیاسی اورمالی امور شامل ہیں اسی لیئے اس کا فیصلہ آئندہ آنے والی منتخب حکومت تک موخر کر دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گرفتاری کے خلاف درخواست جمع کر دی

    سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گرفتاری کے خلاف درخواست جمع کر دی

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔عدالت عالیہ پشاور میں اسد قیصر کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا اور کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
    درخواست میں عدالت عالیہ پشاور سے استدعا کی گئی کہ اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری معطل کی جائے۔درخواست میں ڈی پی او اور ڈی سی صوابی، صوبائی حکومت اور آئی جی خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایک میں مقدمے میں رہائی ملتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے، اسد قیصر کو انتخابی مہم چلانے سے روکنے کےلیے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔دو روز قبل سابق سپیکر قومی اسمبلی کو 9 مئی واقعات میں جب ضمانت ملی تو صوابی کے ڈی سی کی جانب سے تھری ایم پی او کے حکم پر گرفتار کیا۔اسد قیصر نے سنکدر حیات شاہ ایڈووکیٹ کی توسط سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پشاور ہائیکورٹ میں چینلج کی ہے۔