Baaghi TV

Category: پشاور

  • جے یوآئی کا جمعہ 24 نومبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

    جے یوآئی کا جمعہ 24 نومبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

    پشاور: جے یوآئی نے صوبائی جماعتوں سے 27 نومبر تک آئندہ عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے بارے تجاویز طلب کر لیں-

    باغی ٹی وی : اضلاع کی تنظیموں کو صوبائی جماعت کی مشاورت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اختیار دے دیا گیا،جے یوآئی پاکستان نے جمعہ 24 نومبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا-

    جے یوآئی پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا دو روزہ اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری اکرم خان درانی مولانا قمر الدین مولانا فضل علی حقانی محمد اسلم غوری مولانا امجد خان لاہوری مفتی روزی خاں صوبہ بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع جنرل سیکرٹری مولانا محمود شاہ سندھ سے مولانا عبد القیوم ہالیجوی مولانا راشد محمود سومرو پنجاب سے حافظ نصیر احرار مفتی مظہر اسعدی صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمن مولانا عطاء الحق درویش گلگت بلتستان سے مولانا عطاء اللہ شہاب آزاد کشمیر کے مولانا سعید یوسف سینٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ سابق سینٹرزحافظ حسین احمد انجینئر ضیاءالرحمن حافظ حمد اللہ سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ملک بھر سے ارکان مجلس عمومی/جنرل کونسل نے شرکت کی-

    پی ٹی آئی رہنما ق لیگ اور جے یو آئی رہنما کی ن لیگ میں …

    ترجمان جے یوآئی پاکستان اسلم غوری کے مطابق جے یوآئی کی مرکزی مجلس عمومی/جنرل کونسل نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو آئندہ پانچ سال کے لیے امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو ناظم عمومی/جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی تنظیموں کو ہدایت جاری کی گئیں کہ 27 نومبر تک قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے حوالے سے حتمی تجاویز ارسال کریں اجلاس میں ضلعی تنظیموں کو صوبائی جماعتوں کی مشاورت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اختیار دے دیا گیا –

    اجلاس میں مولانا فضل الرحمن صاحب نے دورہ قطر اور ح م ا س لیڈروں سے ہونے والی ملاقاتوں سے جنرل کونسل کو آگاہ کیا اجلاس میں صوبائی تنظیموں نے صوبوں کی سیاسی صورتحال اور کارگزاری رپورٹس پیش کیں جس پر صوبائی جنرل کونسل نے اطمینان کا اظہار کیا اجلاس میں فلسطین کے مظلوم عوام پر اسرائیل کے مظالم اور آئے روز ہسپتالوں سکولوں اور شہری علاقوں مسلسل بمباری پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ جمعہ24 نومبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا اور پاکستان بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا –

    پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے گرفتار

    اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمان صاحب نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام تحفظات کے باوجود 8 فروری کے انتخابات میں حصہ لے گی انہوں نے کہا کہ ہماری چار سالہ جدوجھد کی وجہ سے بین الاقوامی ایجنڈا زمین بوس ہوا گزشتہ بیس سال سے ملک دشمن قوتوں نے ملک کی سلامتی کے خلاف منظم سازش کرتے ہوئے ایک جماعت پر انویسٹمنٹ کی جے یوآئی نے ملک کی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرکے قوم کوپی ڈی ایم کا پلیٹ فارم مہیا کیا –

    انہوں نے کہا جے یوآئی نے چار سال مسلسل سڑکوں پر ملین مارچ کے زریعے قوم کو ملک کے خلاف سازشوں سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام اور معاشی بدحالی پیدا کرکے قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا غلام بنا دیا گیا انہوں نے کہا کہ آج قوم سابقہ تحریک انصاف کی حکومت کے غیر سنجیدہ فیصلوں کی سزا بھگت رہی ہے –

    اگر الیکشن کے نتائج پہلے سے ہی طے تو پھر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، …

  • ضم قبائلی اضلاع کے وفاق سے جڑے مالی معاملات نگران وزیر اعظم کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ

    ضم قبائلی اضلاع کے وفاق سے جڑے مالی معاملات نگران وزیر اعظم کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ

    پشاور، خیبرپختونخوا حکومت کو مالی بحران کا سامنا، بقایاجات کے لئے وفاق سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا، نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہو ، اجلاس میں ضم قبائلی اضلاع کے وفاق سے جڑے مالی معاملات نگران وزیر اعظم کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ،
    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاگیا کہ سابق فاٹا کا صوبے کے ساتھ انتظامی انضمام ہوگیا مگر مالی انضمام کا عمل اب تک مکمل نہیں ہوا، مالی انضمام مکمل نہ ہونے سے صوبائی حکومت کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، بریفنگ کے مطابق انضمام کے وقت سابقہ قبائلی اضلاع کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں ہو رہے،

    بریفنگ میں سابقہ قبائلی علاقوں کے انضمام سے صوبے کی آبادی اور رقبے میں اضافہ ہوا ہے، پشاور،صوبے کی موجودہ آبادی اور رقبے کے حساب سے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ 19.64فیصد بنتا ہے، بریفنگ کے مطابق پشاور، صوبے کو اس وقت این ایف سی کا 14.6 فیصد حصہ مل رہا ہے، اور ضم اضلاع کے اخراجات جاریہ کے لئے سالانہ 142 ارب روپے درکار ہیں، صرف 66 ارب روپے مختص کئے گئے ، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ

    خیبرپختونخوا حکومت کو اس مد میں 76 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے،انضمام کے وقت قبائلی اضلاع کی تیز رفتار ترقی کے لئے 100 ارب روپے سالانہ دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا، اسکے علاوہ پشاور،پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق کے ذمے صوبے کے تقریباً 88 ارب روپے واجب الادا ہیں، ضم اضلاع میں پولیس کو مستحکم کرنے کے لئے 19.7 ارب روپے کا خصوصی پیکج دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، اجلاس میں نگران وزیر اعلی ارشد حسین نے کہا کہ مالی مشکلات کے باعث ضم اضلاع میں ترقیاتی عمل متاثر ہورہا ہے،لہذا صوبے کو موجودہ مالی بحران سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی،

  • اگر الیکشن کے نتائج پہلے سے ہی طے تو پھر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، بلاول

    اگر الیکشن کے نتائج پہلے سے ہی طے تو پھر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، بلاول

    نوشہرہ: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر الیکشن سے پہلے ہی نتائج طے کرنے ہیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : چئیرمپن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں خٹک باغ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر یہ یقینی بنائیں گے کہ فروری میں ہونے والے الیکشن پر کوئی سوال نہ اٹھا سکے،پاکستان کےمسائل کا حل صاف و شفاف الیکشن ہیں ایسا نہ ہو کہ الیکشن سےپہلے نتائج آںے لگیں اور پھر اسکے بعد دھاندلی کے الزاما ت اور دھرنوں کی سیاست شروع ہو جائے۔

    بلاول نے کہاکہ میں 70 ستر سال کے سیاست دانوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی ساکھ پر الیکشن لڑیں، انتظامیہ کے زور سے الیکشن میں نہ جائیں،میاں صاحب کہہ رہے ہیں کہ جو لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، ان سے نہ پوچھا جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان سے پوچھا جانا چاہیے کہ وہ کتنے لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں۔

    محمد خان بھٹی کی تعیناتی کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

    بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو سب کو جیل بھیجنے کی بات کرتے تھے، آج وہ جیل میں ہے جب وہ باہر تھے تو ایوب خان ان کا آئیڈیل تھا اور جب وہ حکومت سے باہر ہوتے ہیں تو ذوالفقار علی بھٹو بننا چاہتے ہیں۔

    قبل ازیں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزلائرز فورم نوشہرہ کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں صوبائی صدر گوہر رحمان کے علاوہ پی ایل ایف نوشہرہ کے جنرل سیکریٹری عثمان خان، حیدر نواز خٹک، چٹان خان، حاجی فیاض علی خان ودیگر موجود تھے-

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم

    علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی شعبہ خواتین خیبرپختونخوا کے وفد نے ملاقات کی،چیئرمین بلاول بھٹو زردارینےا شعبہ خواتین خیبرپختونخوا کے نمائندوں سے عام انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی شعبہ خواتین کی خیبرپختونخوا میں صدر روبینہ خالد، جنرل سیکریٹری شازیہ طہماس، اشبر جدون، نیلوفربابر، دینا ناز ودیگر نے ملاقات کی، شائستہ رزاق، شہناز بی بی، مہرسلطانہ، شاہینہ خان، نگار رؤف، شہناز شمشیر، افراح سجاد، شیرازہ علی، ڈاکٹر غزالہ، مریم میاں خیل، فرح پیٹرک، صائمہ عمر ودیگر نے بھی ملاقات کی-

    سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

  • دھاندلی اگر ہمارے حق میں  بھی ہو , تو بھی سنگین جرم ہے،مولانا فضل الرحمن

    دھاندلی اگر ہمارے حق میں بھی ہو , تو بھی سنگین جرم ہے،مولانا فضل الرحمن

    قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے تیس اراکین نے بغاوت کی لیکن ہم نے ان کو وہاں بھی قبول نہیں کیا جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ دنیا بھر کے مظلوموں کیلئے توانا آواز اٹھائی ہے . ہم نے امریکی مظالم کی دنیا کے ہر خطے میں مخالفت کی ہے
    شریعت کا اولین تقاضا ہے کہ ہم اس کا عملی نمونہ بنیں .اسلام کے مقابلے میں چار طرح کے باطل فرقے یہود،نصاری، مشرکین ، منافقین وجود میں آئے۔
    پشاور مفتی محمود مرکز/ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے امیر مرکزیہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ جو خرابیاں یہود نصاری مشرکین اور منافقین میں تھیں وہی آج کے دور کا کلمہ گو مسلمان میں آئی ہیں ان عادتوں سے مسلمانوں کو نجات کیسے نجات دلانی ہے کہ کیسے ان کی جان چھوٹے گی ۔ یہود ونصاریٰ کے پیروی کرنا منافقین کی علامت تھی ۔انہوں نے کہا کہ یہ تو منافقین کی علامت تھی کہ اگر دنیاوی نفع ملتا تو راضی ہوتے ورنہ ناراض ہو جاتے ۔ دین کے معاملے میں جھگڑے فساد آڑے نہیں آتے دنیا کی طلب ہو تو ہماری حالات تبدیل ہوجاتے ہیں ۔ جمہوریت ایک ماحول کا نام ہے ، جس میں عوامی اعتماد حاصل کرنا ہوتا ہے جمہوریت میں زیادہ سے عوام کی شراکت ہوتی ہے اسلامی مملکت میں جبری امامت نہیں ہوتی ،


    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حاکمیت اعلی اللہ تعالیٰ کی ہے قانون سازی قرآن وسنت کے مطابق ہوگی ،اور ہم نے اپنے معاشرے کی تربیت اسلامی خطوط پر کرنی ہوگی اللہ تعالیٰ نے اپنی استطاعت سے زیادہ کوشش کا مکلف نہیں بنایا ہمیں کوشش کا مکلف بنایا نتیجہ کے ذمہ دار بھی نہیں یہ اللہ کی مہربانی ہے گناہ کا مرتکب کافر نہیں ہوتا گناہ گار ہوجاتا ہے ، ملک میں دہشتگردی کی لہر کے حوالے سے کہا کہ ایک مسلمان کا خون کا دوسرے کیلئے حرام ہے ، کوئی کسی مسلمان کو قتل کرکے کس طرح وہ خود کو مسلمان رہ سکتا ہے ، پوری دنیا تباہ ہوجائے یہ اللہ پر اتنا بھاری نہیں جتنا ایک مسلمان کا ناحق قتل بھاری ہے
    کعبے کا انہدام اتنا بھاری نہیں جتنا مسلمان کا ناحق قتل بھاری ہے۔ مرغی کی طرح انسان کو حلال سمجھ کر قتل کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر برصغیر میں انگریز آیا تو مسلمان نے اسلحہ اٹھاکر آزادی حاصل کی تھی ۔ بعض لوگ جذبات میں آکر اپنے نظریہ سے مایوس ہوکر ناحق قتل قتال پر اتر آتے ہیں ۔ ہم بدامنی کیخلاف صد آرا ہیں امن وامان کا مطالبہ کرتے رہیں گے ، نگران حکومت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ فیصلے ریاست کے ہیں تو اس میں پارلیمان کہاں ہے ہم خون کے دریاؤں سے گزرے ہیں لیکن جادہ حق سے ادھر ادھر ہونے کو تیار نہیں
    انہوں نے کہا اداروں کیساتھ اختلاف آجاتاہے غلط کو غلط کہیں گے لیکن مستقل دشمنی نہیں ہم اپنے مینڈیٹ کا تحفظ چاہتے ہیں دھاندلی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے
    https://twitter.com/juipakofficial/status/1726278992410349650 >

    فلسطین کا مسئلہ اٹھا تو اسرائیل کیخلاف پاکستان میں توانا آواز ہم بنےہم نے قطر جاکر فلسطینی مسلمانوں کی اپنے بساط کے مطابق دادرسی کی
    جےیوآئی آنے والے جمعۃ المبارک کو فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرے گی ۔

  • مولانا فضل الرحمن ایک بار پھر جے یو آئی کے  امیر مقرر

    مولانا فضل الرحمن ایک بار پھر جے یو آئی کے امیر مقرر

    جے یوآئی کی مرکزی مجلس عمومی/جنرل کونسل نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو آئندہ پانچ سال کے لیے امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا۔

    جے یوآئی پاکستان کی جنرل کونسل/عمومی کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں جاری فیصلوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیگی جے یوآئی پاکستان کے ترجمان محمد اسلم غوری کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ہفتہ اتوار مفتی محمود مرکز پشاور میں امیر مرکزیہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں جاری ہے مولانا فضل الرحمان اختتامی اجلاس سے تفصیلی خطاب کرینگے اجلاس میں ملک بھر سے اراکین جنرل کونسل /مجلسِ عمومی نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان صاحب کو ایک بار پھر پانچ سال کے لئے مرکزی امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو ناظم عمومی منتخب کرلیا.

    اجلاس سے مولانا عبدالغفور حیدری مولانا امجد خان حافظ حمد اللہ مولانا عطاء الحق درویش چاروں صوبوں گلگت بلتستان آزاد کشمیر کے امراء ونظماء نے کارگزاری رپورٹ پیش کی اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال آئندہ عام انتخابات فلسطین کے مظلوم مسلمان کے حق میں جاری مہم کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں صوبائی جماعتوں کی طرف پیش کی گئی رپورٹوں پر اطمینان کا اظہار کرتے صوبائی جماعتوں کو ہدایات کی گئی کہ انتخابات کے حوالے سے اپنی تیاریاں تیز کریں۔

  • غیر قانونی مقیم 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست خیبر پختونخوا پولیس کو ارسال کر دی گئی

    غیر قانونی مقیم 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست خیبر پختونخوا پولیس کو ارسال کر دی گئی

    پشاور: غیر قانونی مقیم 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست خیبر پختونخوا پولیس کو ارسال کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی :غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہےگزشتہ روز بھی 2 ہزارغیر قانونی مقیم 959 افغان باشند ے اپنے ملک چلے گئے، 17 ستمبر سے اب تک طورخم بارڈر سے 2 لاکھ 21 ہزار 440 غیر ملکی اپنے وطن جا چکے ہیں۔

    محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست صوبائی پولیس کو بھیج دی ہے جس میں 6 ہزار سے زیادہ بچے اور 5 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو کئی بار اپنے ملک جانے کا نوٹس دیا لیکن یہ لوگ نہیں گئے، فہرست میں شامل افراد کو رواں ماہ کے آ خر تک ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

    ٹی ٹی پی وسطی ایشیائی ریاستوں میں نہیں بلکہ افغان سرزمین پر موجود ہے،نگران وزیراعظم

    واضح رہے کہ 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا گیا،افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

    فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کرنےپر ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا،ایلون …

    17 نومبرکو 2398 غیرقانونی افغان باشندے اپنےملک چلے گئے،2398 افغان شہریوں میں 691 مرد، 558 خواتین اور 1149 بچے اپنے ملک چلے گئے افغانستان روانگی کے لیے 213 گاڑیوں میں 490 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے،اب تک کل 232,862 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہےچمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جارہے ہیں،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں،پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور بہترین ہمسایہ ملک ہونے کا کردار ادا کیا جسکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

    فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کرنےپر ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا،ایلون …

  • ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اہلیہ اور بچوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اہلیہ اور بچوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی تلاش میں مدد کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اہلیہ اور بچوں کے نام عدالت نے ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

    پشاور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے وفاقی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے اہلخانہ کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل بینچ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اہلیہ عمرانہ شکیل اور ان کے تین بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے وزارت داخلہ کے فیصلے کے خلاف مشترکہ طور پر دائر درخواست کو منظور کر لیا،کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے مختصر حکم نامہ سناتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا،

    ڈاکٹر شکیل آفریدی پر ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں امریکی سی آئی اے کی مدد کرنے کا الزام ہے اور وہ پنجاب کی ساہیوال سینٹرل جیل میں 23 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں،

    پشاور ہائیکورٹ میں درخواست گزار کی جانب سے وکیل محمد عارف جان آفریدی پیش ہوئے اور موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہیں اور وہ حکومت کو کسی جرم میں درکار نہیں، حکومت نے غیر قانونی طریقے سے درخواست گزاروں کے نام بغیر کوئی معقول وجہ بتائے ای سی ایل میں شامل کئے،ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اہلیہ عمرانہ شکیل، ان کے دو بیٹوں اور ایک بیٹی سمیت درخواست گزاروں نے اگر کوئی جرم نہیں کیا تو ان کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے جا سکتے،دوران سماعت عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کسی بھی مقدمے میں مطلوب نہ تھے تو ان کے نام ای سی ایل میں کیوں ڈالے گئے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر ڈاکٹر شکیل آفریدی کے اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے اہلخانہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ نام گزشتہ وفاقی حکومت نے ای سی ایل میں ڈالے تھےاب نگران حکومت ہے اسکو نام ای سی ایل سے نکالنے کا اختیار نہیں، نگران حکومت کا کام محدود ہے،

     کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

    کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

  • پشاور پولیس کا  خدیجہ شاہ کو لاہور سے گرفتار  کرنے والی خبر کی تردید

    پشاور پولیس کا خدیجہ شاہ کو لاہور سے گرفتار کرنے والی خبر کی تردید

    پشاور پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ خدیجہ شاہ کی گرفتاری سے متعلق پشاور پولیس کی کوئی آپریشنل ٹیم لاہور نہیں گئے۔ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق پی ٹی آئی ورکر کی گرفتاری سے متعلق پشاور پولیس کی لاہور جانے اور آپریشن سے متعلق میں کوئی حقیقت نہیں،

    واضح رہے کہ کہ پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو گرفتار کرنے کے حوالے سے میڈیا پر خبر چلی تھی کہ پشاور پولیس خدیجہ شاہ کو گرفتار کرنے کے لیے لاہور آئے گی ،خدیجہ شاہ لاہور کے چاروں مقدمات میں ضمانت حاصل کر چکی ہیں ۔یاد رہے کہ خدیجہ شاہ جناح ہاؤس حملہ کیس اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پہلے ہی نامزد ہو چکی ہیں ۔

  • صرف عمران خان نہیں بلکہ اسکے لانے والے بھی مجرم ہیں،مولانا فضل الرحمان

    صرف عمران خان نہیں بلکہ اسکے لانے والے بھی مجرم ہیں،مولانا فضل الرحمان

    پشاور میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسہ عام سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قائد اعظم کا جو موقف قیام پاکستان سے پہلے تھا وہی موقف اب بھی ہے ،قائد اعظم نے اقوام متحدہ کی تجویز کو مسترد کیا اور امریکی صدر کو خط لکھا کہ فلسطین کو دو ریاستی تصور کے ساتھ قبول نہیں کرسکتے ۔

    پشاور وزیر باغ میں گرینڈ شمولیتی جلسہ سےخطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سابق ناظم اعلی پشاور حاجی محمد عمر خان ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شامل،ان کو خوش آمدید کہتے ہیں، حاجی عمر صاحب کی شمولیت سے جمعیت علماء اسلام کی قمر اور بھی مضبوط ہوگئی. یہ ملک لاالہ اللہ کے نام پر بنا تھا،ہم نے کیا اپنا حق ادا کیا ہے،کیا ہم نے دین کا حق ادا کیا ہے؟ 75 سال سے دین بیزار قوتوں نے اس نظریئے کا مذاق اڑایا. پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے, جو کلمہ کی بنیاد پہ بنا،جب مذہب کی بات کرو تو کہتے ہیں کہ یہ دہشت گردی ہے, یہ عالمی سازش ہے. پاکستان کو معاشی مشکلات کا شکار بنانا یہ کسی حادثے کی بنیاد پر نہیں, ہمارے ملک اور آپکے صوبے پر ایسی حکومت کو لایا جس نے ملک کی معیشت اور مذہب کو نقصان پہنچایا. صرف عمران خان مجرم نہیں بلکہ اسکے لانے والے بھی مجرم ہیں, جو لوک ہمارے ملک کے مجرم ہیں جو لوگ ہمارے صوبے کے مجرم ہیں انہی کو اٹھا کر ہمارے سامنے کھڑا کیا جاتا ہے. ہم نے ان مجرموں کو نہ پہلے قبول کیا تھا اور نہ اب یہ قابل قبول ہیں.

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا،ہم نے نئی راہیں تلاش کرلی ہیں،ہمارے اوپر عالمی سطح پر دباؤ ہے،ہم نےاپنےرویوں سےکفرکی سازش کو ناکام بنانا ہے،عرب ممالک، بنگلہ دیش،انڈونیشیا ہم سےآگےجارہےہیں،پاکستان کومعاشی بحران کا شکار بنایا جا رہا ہے،اسٹیبلشمنٹ معیشت بہتر کرنا چاہتی ہے مگر اسے بلیک میل کیا جارہا ہے،افغانستان اور پاکستان دونوں کے مفاد بہتر تعلقات میں ہے.پاکستان کی سرزمین پر ہم نے یہودی ایجنٹوں کو شکست دی ہے اور آج ہم نے ان کو مکافات عمل کے حوالے کیا ہے، ان شاءاللہ عالمی سطح پر بھی ہم ان کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہمیں پرانی لکیریں مٹانی ہوں گی اور نئے مستقبل کو تراشنا ہوگا ،پروجیکٹ پی ٹی آئی مسلط کرنے والے قومی مجرم ہیں ، معاشی مسائل حادثاتی نہیں ایجنڈے کے تحت ایسی حکومتیں بنائی گئیں ، کشمیر کو بیچنے کا ایجنڈہ لیکر کون کون امریکی حکام کے پاس گئے تھے،

    غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان مہاجرین کو ہر صورت واپس اپنے وطن جانا ہوگا، نگراں وزیر اطلاعات

    پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کا حکم

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    حکومت کا پیغام پاکستان میں مقیم تمام غیرقانونی مقیم افراد کے لیے ہے 

    افغان باشندوں کا انخلا،ڈیڈ لائن تک پاکستان چھوڑنا ہی ہو گا

  • یہ الیکشن نہیں نامزدگی ہو رہی ہے جو سلیکشن پلس ہے،سابق سپیکر اسد قیصر

    یہ الیکشن نہیں نامزدگی ہو رہی ہے جو سلیکشن پلس ہے،سابق سپیکر اسد قیصر

    کرپشن کے الزام کے کیس میں اینٹی کرپشن صوابی نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ محمد خلیل خان کی عدالت پیشی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ دوران سماعت اسد قیصر کے وکیل ارشد ایڈوکیٹ نے کہا کہ اسد قیصر کو جوڈیشل کرنے کے بعد اب ہم اینٹی کرپشن کورٹ میں ضمانت کے لئے درخواست دینگے۔بعدازاں عدالت نے اسد قیصر کو گجوخان میڈیکل کالج صوابی کے لئے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
    سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا ک ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ چاہئے اور جو ہمارے اوپر کیسز ہیں ہم ان کا قانونی طور پر مقابلہ کریں گے لیکن جس طرح ہماری پارٹی کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے یہ قابل مذمت ہے،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے آپ کو وزیرِاعظم ڈکلیئر کر رہے ہیں،اس طرح کے الیکشن کی کیا ساکھ ہو گی اور اگر نواز شریف وزیر اعظم بنتا ہے تو اسے کون مانے گا۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں آزاد اور منصفانہ الیکشن ہو اور عوام فیصلہ کریں اور اگر عوام نے فیصلہ نہیں کرنا تو پھر الیکشن کی کیا ضرورت ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت جو نگران حکومت ہے کیا وہ اس ملک میں آزاد اور منصفانہ الیکشن چاہتے ہیں،کیا وہ تمام پارٹیوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا چاہتے ہیں، پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔یہ الیکشن نہیں بلکہ نامزدگی ہو رہی ہے، یہ سلیکشن پلس ہے، اگر اس قسم کا الیکشن ہو جائے تو کون مانے گا، نہ دنیا مانے گی اور نہ ہی اس ملک کے عوام مانے گے۔

    ا