Baaghi TV

Category: پشاور

  • انٹرا پارٹی انتخابات،پشاور ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلے سے روک دیا

    انٹرا پارٹی انتخابات،پشاور ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلے سے روک دیا

    پشاور ہائیکورٹ، انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو نوٹس کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    پشاورہائیکورٹ، جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلے سے روک دیا، قاضی انور ایڈوکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف کیس نہیں سن سکتا، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی سے بلا کا نشان لے سکتا ہے،جسٹس عتیق شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ اب سے کیسے اندازہ لگا سکتے ہیں،قاضی انور ایڈوکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے دائر ہ اختیار سے تجاوز کررہا ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 175 سیاسی جماعتیں ہیں ابھی تک کسی نے انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج نہیں کئے،جس نے پارٹی انتخابات چیلنج کئے وہ پارٹی کا حصہ نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے نوٹس دیا ہے کہ اگر پیش نہیں ہوئے تو غیرموجودگی میں کیس سنا جائیگا،الیکشن کمیشن پر ہمیں تحفظات ہیں، فارن فنڈنگ کیس میں بھی صرف ہمارا کیس سنا گیا،الیکشن کمیشن کا نوٹس غیر قانونی ہے، جسٹس عتیق شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپکا مطلب ہے کہ قانون میں انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا کوئی سکیشن نہیں،عدالت نے کہا کہ پارٹی کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی 7 دن میں جواب جمع کروایا جائے،الیکشن کمیشن کیس جاری رکھے لیکن کوئی حتمی فیصلہ جاری نہیں ہوگا،

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی نے 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا، جس میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئےپی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے ایک روز قبل انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چلینج کرتے ہوئے سارے عمل کو مشکوک قرار دیا تھا۔

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

    جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

    عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کا بلے کا نشان برقرار رکھتے ہوئے 20 روز میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن یقینی بنائے،الیکشن کے 7 دن بعد رپورٹ جمع کرائی جائے، اگر پارٹی الیکشن نہ کرائے گئے تو تحریک انصاف انتخابی نشان کے لیے نااہل ہو گی.

  • دو خاندانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ہے،سراج الحق

    دو خاندانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ہے،سراج الحق

    پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں 19 کروڑ عوام موبائل کا استعمال کررہے ہیں، ملکی سیاست پر دو خاندانوں کی اجارہ داری ہے، دو خاندانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ہے ، سوشل میڈیا نے ان دو خاندانوں کو بے نقاب کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پشاور جماعت اسلامی کے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں 19 کروڑ عوام موبائل کا استعمال کررہے ہیں، ذاتی اور خاندانی تشہیر کے بجائے سوشل میڈیا روشن پاکستان کے لئے استعمال کریں گے،ملکی سیاست پر دو خاندانوں کی اجارہ داری ہے، دو خاندانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ہے ، سوشل میڈیا نے ان دو خاندانوں کو بے نقاب کردیا ہے،اگلی حکومت ملک میں لاڈلے اور سپر لاڈلے کی نہیں، عوام کی ہو گی۔

    امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ان خاندانوں کی سیاست عوام کے لئے زہر ہے، قومی اسمبلی میں غریب عوام کے لئے قانون سازی کبھی نہیں ہوئی ہے بلاول بھٹو کہہ رہا ہے کہ مجھے وزیراعظم بناو میں ترقی دوں گا، اللہ سندھ جیسی ترقی سے ہمیں بچائے، بلاول اب تک سندھ کو ٹھیک نہیں کرسکے۔

    شاہ رخ، اکشے اور اجے دیوگن کے خلاف مقدمہ د رج

    ان کا کہنا تھا نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ عوام کی خاطر چار سال لندن میں گزارے ہیں حالانکہ عوام آپ کی وجہ سے لندن جانے پر مجبور ہیں، اب اشتہارات سے عوام کو متاثر نہیں کیا جاسکتا،پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف نے غزہ کے مسلمانوں کی بات نہیں کی جبکہ ان تین جماعتوں نے کشمیر بھارت کے حوالے کیا ، اب وقت آگیا ہے کہ ووٹ کا صیحح استعمال کیا جائے، 8 فرور ی یوم الحساب ہوگا۔

    سابق وفاقی وزیر نےسینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

  • ملک میں 2 کروڑ 50 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہے،سراج الحق

    ملک میں 2 کروڑ 50 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہے،سراج الحق

    پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں آئندہ حکومت لاڈلے اور سپر لاڈلے کی نہیں ہو گی، اس وقت ملک میں 2 خاندانوں کی سیاست پر اجارہ داری ہے، ان 2 خاندانوں نے ملک کے اداروں کو تباہ کیا، 8 فروری تک سوشل میڈیا کی طاقت کو پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے استعمال کرنا ہے۔ملک میں 2 کروڑ 50 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، ملک میں 10 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں غریب کے لیے قانون سازی نہیں ہوتی، الیکشن کے دن کو یوم الحساب بنانا ہے، 8 فروری کو طوفان الاقصیٰ کی طرح ان کو شکت دینی ہے۔

    سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کسی کی ذاتی زندگی تباہ نہیں کر رہے، نئی نسل کو سچائی سے واقف کرنا ہے، ہمارا کارکن گالم گلوچ اور جھوٹ کا حصہ نہیں بنے گا۔ امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ آئندہ حکومت عوام کے ووٹ پر بنے گی، ملک میں آئندہ حکومت لاڈلے اور سپر لاڈلے کی نہیں ہو گی، اس وقت ملک میں 2 خاندانوں کی سیاست پر اجارہ داری ہے، ان 2 خاندانوں نے ملک کے اداروں کو تباہ کیا، 8 فروری تک سوشل میڈیا کی طاقت کو پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے استعمال کرنا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ پر حملے کے بعد فرانس، جرمنی، برطانیہ اور امریکا نے اسرائیل کا ساتھ دیا، اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو سوشل میڈیا نے مثبت جواب دیا۔

  • ضلع باجوڑ ورکر کنونشن کے بعد ایک بار پھر پی ٹی آئی رہنما گرفتار

    ضلع باجوڑ ورکر کنونشن کے بعد ایک بار پھر پی ٹی آئی رہنما گرفتار

    پی ٹی آئی سابق صوبائی وزیر انور زیب گرفتار کر لئے گئے جبکہ شیر افضل مروت کے نام پر ایف آئی آر درج کر لئے گئے ہے، خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان پر کنونشن کے بعد ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ایف آئی آر میں 25 قائدین کو نامزد کیا گیا ہے، ان میں شیرافضل مروت کا نام بھی شامل ہے جبکہ سابق صوبائی وزیر انور زیب خان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔

    اس سے قبل مردان اور صوابی میں کنونشنز منعقد کرنے پر شیر افضل مروت اور 5 سابق ایم پی ایز سمیت 100 سے ذائد کارکنوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

  • ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم عوام کے لئے الیکشن لڑ رہے ہے ہمارا اپنا کوئی مفاد نہیں جبکہ باقی لوگ کوئی اپنے کیسز معاف کروا رہا ہے تو کوئی جیل سے رہائی کے لئے الیکش لڑنا چاہ رہا ہے،بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم الیکش لڑ کر بینظیر مزدور متعارف کرائے گے.پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،ہم عوام پر یقین رکھتے ہیں،ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں اور میں خواد عوام کے مسائل کے حل کے لئے الیکشن لڑ رہا ہوں ،ہم روایتی سیاست کو دفن کر کے خدمت کے سیاست کرے گے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کہا گیا کہ خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی معاملات ٹھیک نہیں یہاں دہشت گرد پھر رہے ہیں۔ لیکن مین آج اپنے عوام سے بپھر بھی ملنے آیا ہوں کیونکہ مجھے محترمہ بینظیر کا خواب سچ کرانا ہے اور ہر قسم کے حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی رہی، انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ فیصلہ تو ہو گیا ہے خیبر پختون خوا میں تو کسی اور کو وزیرِ اعلیٰ بنانا ہے، میں نے کہا کہ جیالے ڈرنے والے نہیں، وہ پی پی کے ساتھ کھڑے ہیں، بلاول نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور نواز شریف نے 18ویں ترمیم پر عمل درآمد نہیں کیا جن کو وہ آج خود بھگت رہے ہے،

  • ملکی معیشت کو تباہ کرنے میں عمران خان کا ہاتھ تھا،پرویز خٹک

    ملکی معیشت کو تباہ کرنے میں عمران خان کا ہاتھ تھا،پرویز خٹک

    عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ، سابق وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اسمبلی توڑنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا جو غلط تھا، یہ اقدام پی ٹی آئی کے تباہی ثابت ہوا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی پی کے سربراہ اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ 2018 سے 2023 کے سال ملک کے لئے تباہی کے سال رہے ، پاکستان میں افراتفری کےباعث سرمایہ کاری نہیں ہوئی، امید ہے اگلا برس سیاسی طور پر بہترین سال ثابت ہوگا۔پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ سیاستدان آپس میں جو مرضی کریں لیکن ملک کو نہ نقصان پہنچائیں،ملک کو بیچ کے نہ کھائے عوام کا سوچیں ان کا آپس میں بیٹھنا ملک کے فائدے میں ہے، 2024 میں انتخابات ہوں گے تمام جماعتوں کی تیاریاں جاری ہیں، حکومت اور سیاسی جماعتیں شفاف انتخابات کی طرف جائیں انتشار نہ پھیلائیں۔سابق وزیردفاع نے کہا کہ اسمبلی توڑنا غلط فیصلہ تھا، جمہوریت میں اسمبلیاں نہیں توڑی جاتی، اسمبلی توڑنے کا فیصلہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا تھا، جو پی ٹی آئی کے لئے تباہی ثابت ہوئی۔پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھے اسمبلی توڑنے کا کہا تھا، اور میں اس کے بجائے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا تھا۔

  • مردان مقامی عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کر لی

    مردان مقامی عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کر لی

    9 مئی کے پر تشدد واقعات میں مردان کی مقامی عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی ضمانت منظورکرلی۔مردان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کی 90 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
    واضح رہے کہ اسد قیصر پر 9 مئی کو نجی املاک کےتوڑپھوڑ کےالزامات ہیں، 2 دسمبر کو مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا تاہم انہیں پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کرلیا، اسد قیصر اس وقت سینٹرل جیل مردان میں قید ہیں۔

  • جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جو پہلی ااور دوسری دفعہ فیل ہو گیا تو چوتھی بار کیا تیر مارے کا،بلاول بھٹو نے نواز شریف کو کہا کہ اگر اپکو چوتھی دفعہ بھی سلیکٹ ہو کے آنا ہے تو نہ میں آپکو مانو گا نہ یہ عوام آپکو قبول کرے گی، میاں صاحب کو پیغام ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی سیلیکٹ ہو کے آئے تھے آپ نے خود دیکھا کہ اس نے ملک کا کیا حشر کیا ،اسلئے آپ ہمارے بڑے ہو بزرگ ہو اس لئے آپ سے بھی درخواست ہے کہ ایک دفعہ ایلیکٹ ہو کے آجائے،
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا وزیراعظم چاہتا ہے مجھے چوتھی بار سلیکٹ کیا جائے،تیمر گرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئی جے آئی بنا کر بھی یہ سلیکٹ ہوا تھا، میاں صاحب انہیں سے ٹکرائے جنہوں نے دو تہائی اکثریت دلائی، میاں صاحب نے ایک بار پھر حکومت دلوانے والوں سے لڑنا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نہ زمان پارک کا وزیراعظم میرا مخالف ہے نہ رائیونڈ کا وزیراعظم میرا مخالف ہے، عوام جس مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں.بلاول نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے صرف یہ اختلاف تھا کہ وہ سلیکٹ ہو کر آئے تھے، بانی پی ٹی آئی غلط تھے اور امپائر کی انگلی سے اپنی سیاست کرتے رہے۔ اس کا آغاز پی ٹی آئی دور میں ہوا، نگراں حکومت میں ایسے لوگ ہیں جو سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں،میاں صاحب کے کارکن آج بھی وزارتیں سنبھال رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ میاں صاحب کا وزیر پی آئی اے بیچ نہیں رہا بلکہ خرید رہا ہے، ہم کسی کو اس طرح پی آئی اے خریدنے نہیں دیں گے، میرا بانی پی ٹی آئی سے اختلاف صرف یہ تھا کہ وہ سلیکٹ ہوکر کیوں آئے؟ بانی پی ٹی آئی امپائر کی انگلی پر سیاست کرتے رہے اور حکومت چلاتے رہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب کو پیغام ہے کہ سلیکشن کی سیاست چھوڑیں اور الیکشن کی سیاست کریں۔

  • بلاول بھٹو لوئر دیر تیمر گرہ پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں کئے

    بلاول بھٹو لوئر دیر تیمر گرہ پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں کئے

    بلاول بھٹو آج لوئر دیر تیمرگرہ کے مقام پرمنعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت کرکے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو اسلوئر دیر پہنچ گئے، ورکرز کنونشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، رات گئے تک پنڈال میں گیا ،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے لوئر دیر میں چترال کے معمر کارکن محمد اشرف سے ملاقات کی ہے
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دیکھ کر چترال کے بزرگ کارکن محمد اشرف جذباتی ہوگئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چترال کے سینئر جیالے محمد اشرف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے اپنی سیاسی جدوجہد کا ذکر کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چترال کے معمر کارکن محمد اشرف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت پر اپنے دکھ کر اظہار کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چترال کے بزرگ جیالے محمد اشرف نے خیبرپختونخوا کے عوام کی پی پی پی سے وابستگی کا جذباتی انداز میں ذکر کیا،


    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چترال کے معمر کارکن محمد اشرف کی بھٹوازم سے وابستگی کو سراہا

  • خیبر پختونخوا سے اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 657 غیرقانونی مقیم غیرملکی واپس

    خیبر پختونخوا سے اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 657 غیرقانونی مقیم غیرملکی واپس

    پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے، تاہم خیبر پختونخوا سے اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 657 غیرقانونی مقیم غیرملکی اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔محکمہ داخلہ کے مطابق طورخم کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 54 ہزار 385 تارکین وطن واپس افغانستان پہنچے ہیں۔انگور اڈا بارڈر کے راستے 3 ہزار 573 افراد اور اسی طرح خرلاچی بارڈر سے 698 غیر قانونی مقیم غیرملکی اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا سے 2 لاکھ 58 ہزار 657 غیر ملکی وطن واپس چلے گئے ہیں۔