Baaghi TV

Category: پشاور

  • فلسطین کی لفظی حمایت بند کر کے عملی مظاہر ہ  کرے،مولانا فضل الرحمن

    فلسطین کی لفظی حمایت بند کر کے عملی مظاہر ہ کرے،مولانا فضل الرحمن

    نوشہرہ : جمعیت علمائے اسلام کا طوفان اقصیٰ کانفرنس سے خطاب میں فضل الرحمان نے کہا کہ غزہ میں مظلوم شہریوں پر بمباری کی جا رہی ہے، بیت المقدس ہمارا ہے مسجد الاقصیٰ ہماری ہے اسے حاصل کرنا ہمارا حق ہے، آج ایک مسلمان بھائی کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہر مسلمان پر فرض ہے۔فضل الرحمان نے کہا کہ بچوں اور خواتین سمیت 12 ہزار فلسطینی شہید کر دیے گئے، کیا اسرائیل جنگی جرائم نہیں کر رہا؟ عالمی عدالت انصاف یا بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں حق کی بات کب کریں گی؟


    انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جس کے پاس ایٹم بم ہے لیکن اس کے باوجود ہم خوفزدہ ہیں، ایٹم بم ہماری حفاظت کیلیے ہے اور ہم ایٹم بم کی حفاظت میں لگے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کا دباؤ ہم پر ہے، میں نے قطر جا کر مجاہدین کی قیادت سے ملاقات کی تو انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ توقع پاکستان سے ہے۔
    سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کی آزادی اور حریت کو امریکا کی بھینٹ چڑھا دیا، انگریزوں سے نجات کے باوجود آج بھی ہم ان کی پیری کو تیار بیٹھے ہوتے ہیں، آزادی تب ہوگی جب ہم اپنے رب کی غلامی کریں گے۔

  • پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے پر فرد جرم عائد

    پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے پر فرد جرم عائد

    9 مئی کو توڑ پھوڑ کیس میں انسداد دہشت گردی پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ساجد مہمند سمیت تمام 23 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ تاہم ملزمان نے صحت جرم سےانکار کیا ہے ، کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی بھی کر دی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاست کے خلاف شر انگیز تقاریر کیں ہیں ۔
    یا درہے کہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نفرت انگیز تقریر بھی کی تھی ۔واقعات میں نامزد تمام 23 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کرادیا۔
    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے نو مئی کو ضلع مہمند میں مین غلنئی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا تھا، اور سیکیورٹی فورسز اور دیگر قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کیں، ملزمان کے خلاف تھانہ غلنئی میں مقدمہ درج ہے۔

  • پشاور:انٹیلیجنس معلومات پر آپریشن، کمانڈر سمیت 4 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

    پشاور:انٹیلیجنس معلومات پر آپریشن، کمانڈر سمیت 4 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

    پشاور : بڈھ پیر میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں کمانڈر سمیت 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں انٹیلیجنس معلومات پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتہ لگایا،بڈھ بیر آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں ہائی ویلیو دہشت گرد کمانڈر سمیع اللہ عرف شینائے بھی شامل ہے۔
    peshawar
    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈر سلمان، دہشت گرد عمران اور دہشت گرد عمر خالد بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

  • ایف آئی اے  افسر بن کر سرکاری افسران سے سونا ہتھیانے والا مکینک گرفتار

    ایف آئی اے افسر بن کر سرکاری افسران سے سونا ہتھیانے والا مکینک گرفتار

    پشاور: خود کو ایف آئی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر ظاہر کرکے سرکاری افسران کو انکوائریوں کے نام سے ہراساں کر کے ان سے سونا ہتھیانے والا گاڑیوں کا مکینک گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ملزم سجاد حسین کے نام سے ہوئی، ملزم خود کو ایف آئی اے اور حساس اداروں کا افسر ظاہر کررہا تھا، جو سرکاری افسران کو انکوئریوں کے نام سے ہراساں کرتا تھا۔

    حکام کے مطابق ملزم سرکاری افسران کا کال ریکارڈ حاصل کرنے کا بھی ماہر ہے، وہ متعدد سرکاری افسران سے انکوائری کے نام پر کئی تولے سونا ہتھیا چکا ہے ملزم اس سے پہلے بھی جعل سازی پر پانچ سال قید کاٹ چکا ہے، جو پیشے کے اعتبار سے گاڑیوں کا مکنیک ہے جعل ساز کے خلاف کارروائی ایک سرکاری افسر کے شکایت پر کی گئی،گرفتار جعل ساز نے شکایت کنندہ کو من گھڑت گولڈ انکوائری کے نام پر 25 تولے گولڈ بمعہ رسیدوں کے طلب کیا تھا۔

    نواز شریف یا جو بھی منتخب ہو ،حلف لینے کی ذمہ دار ی …

    تفتیشی نظام کی مضبوطی کیلئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ قائم

    سائفر کیس : اپیل پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی

  • بنوں میں چیک پوسٹ پر شرپسندوں  کا حملہ

    بنوں میں چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ

    ڈومیل: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں واقع سپینہ تنگی چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے حملہ کردیا-

    باغی ٹی وی:پولیس کے مطابق ڈومیل چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، دہشت گردوں نے جدید اسلحے سے چوکی پر فائرنگ کی اور دستی بم بھی پھینکے، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی نفری بھی پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    قبل ازیں خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کے پولیس پر حملے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے تھے،ڈی پی او ٹانک افتخار شاہ کے مطابق ڈی ایس پی چن شاہ کی سربراہی میں پولیس اہلکار 11 سالہ بچی کے اغواء کاروں کی تلاش میں گاؤں شاہ نور میں موجود تھےکہ گھات لگائےنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس ے نتیجے میں تھانہ صدر کے ایس ایچ او عبدالعلی، کانسٹیبل وہاب اور محمد عالم جاں بحق ہوگئے تھے-

    ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،مشکوک گاڑی سے کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد

    کراچی:بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گرفتار، پچاس لاکھ روپے مالیت کی آئس برآمد

  • مولانا فضل الرحمن کی  چارسدہ میں نگران وزیر اعلی مرحوم اعظم خان کی فاتحہ خوانی

    مولانا فضل الرحمن کی چارسدہ میں نگران وزیر اعلی مرحوم اعظم خان کی فاتحہ خوانی

    چارسدہ : سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی مرحوم سابق نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت، فاتحہ خوانی اور اہل خانہ سے تعزیت کی ہے


    اس موقع پر محمد احمد خان، شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس، مولانا گوھر شاہ ، ڈاکٹر ذیشان ، بیرسٹر ارشد عبداللہ موجود تھے،واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلی اعظم خان وفات ہو گئے تھے، جن کا تعلق چارسدہ کے علاقے پڑانگ سے تھا.

  • پشاور: چئیرمین پی ٹی آئی کی  نااہلی کے لئے دائر   درخواست  سماعت ملتوی

    پشاور: چئیرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے لئے دائر درخواست سماعت ملتوی

    پشاور ہائیکورٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے چیئرمین تحریک انصاف کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی : درخواست پر سماعت عبد الشکور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی نے کی دوران سماعت پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل قاضی انور نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دیدی، عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کے استدعا پر مزید سماعت ملتوی کردی-

    ایمل ولی خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے کاغذات نامزدگی فارم میں اثاثے چھپائے ہیں ان کو نااہل قرار دیا جائے،چیئرمین تحریک انصاف نے توشہ خانہ تحائف غیرقانونی طور پر فروخت کئے، درخواست چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی اہلیہ کے 70 لاکھ جیولری کو کاغذات نامزدگی فارم میں بھی ظاہر نہیں کیا۔

    کیا سپریم کورٹ کو اس وقت کوئی عدالت سے باہر کی قوتیں کنٹرول کر رہی …

    درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کاغذات نامزدگی فارم میں اثاثے چھپائے جو الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے۔

    عدالت نے مزید چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلا کیلئےگاؤن پہننا لازمی قرار دے دیا

  • پیپلز پارٹی  کا خیبرپختونخوا میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز  کرنے کا اعلان

    پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا اعلان

    پشاور: پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی –

    باغی ٹی وی : خیبر پختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سرگرمیوں کا آغاز ہورہا ہے، اور چیئرمین بلاول بھٹو 16 نومبر سے جلسوں کا آغاز کریں گے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو خیبر پختونخوا کے ضلع ہزارہ، ملاکنڈ، پشاور، مردان اور لکی مروت کا دورہ کریں گےخیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کی اہم شخصیات نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ پختونخوا میں الیکشن مہم کا آغاز ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں لکی مروت کی نشست پی پی پی کو ملنے کے امکان پیدا ہو گئے ہیں ۔

    قانون و آئین کے مطابق سیاسی سرگرمیاں کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے،لاہور ہائیکورٹ

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور سابق وزیراعظم شہبازشریف کوئٹہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، ان کی آج بہت سے اہم سیاسی قائدین سے ملاقات ہوگی،مریم نوازاور دیگر پارٹی رہنما بھی ہمراہ ہیں۔

    ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے بعد نوازشریف پہلی بار بلوچستان جارہے ہیں، وہ صوبے کے اہم سیاسی قائدین سے اہم ملاقاتیں کریں گے، اور قائدن ن لیگ پارٹی کے اہم تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گے، ن لیگ بلوچستان کے سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑی سیاسی شخصیات ن میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

    سینیٹ اجلاس، ارکان کا فوجی عدالتوں کے حق میں منظور قرارداد واپس لینے کا مطالبہ

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق صوبائی وزراء میں سردار عبدالرحمان کھیتران، محمد خان طور اتماخیل، محمد خان لہڑی، عبدالکریم نوشیروانی، نواب چنگیز مری، نور محمد دمڑ، عبدالغفور لہڑی، سردار مسعود لونی، ڈاکٹر ربابہ بلیدی، مجیب الرحمان محمد حسنی سمیت دیگر سابق وزراء شامل ہیں جبکہ سحر گل خلجی سمیت سینیئر سیاست دان اراکین اپنی باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت

  • موٹریز و قومی شاہراہوں پر اوور لوڈنگ گاڑیوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ

    موٹریز و قومی شاہراہوں پر اوور لوڈنگ گاڑیوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ

    پشاور: دُھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث بند کی گئی پشاور سے برہان تک بند کی گئی موٹروے آمدورفت کیلئے کھول دی گئی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے آج صبح پشاور سے برھان تک موٹروے پر ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا تھا حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے پشاور سے برہان تک کھول دی گئی ہے،شہریوں کو دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر کرنے سے بھی گریز کرنے کا کہا گیا ہے ساتھ ہی دوران سفر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب نیشنل ہائی وے و موٹروے پولیس کی جانب سے 15 نومبر سے ملک کی تمام موٹریز و قومی شاہراہوں پر اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس حوالے سے اعلی حکام کا ایک اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ موٹرویز و ہائی ویز پر اوولوڈنگ پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے 100فیصد ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر مکمل عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

    ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کی نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ،2 سول ملازمین اور ایک …

    سیکرٹری مواصلات شیر عالم محسود نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اعلی حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایکسل لوڈ کنٹرول ایک قومی مسئلہ ہے جس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا ،اوور لوڈنگ کی وجہ سے ہماری شاہراہیں بہت کم عرصے میں تباہ ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کر نا پڑرہا ہے۔

    واضح رہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق موٹر ویز پر ایم ٹیگ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے بصورت دیگر گاڑیوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا 31 دسمبر 2023 کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر موٹر ویز پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا-

    سندھ میں گیس کے ذخائر دریافت

  • ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کی نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ،2 سول ملازمین اور ایک سپاہی شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کی نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ،2 سول ملازمین اور ایک سپاہی شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سول ملازمین اور ایک سپاہی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں دہشت گردوں نے ایک نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بے گناہ سول ملازمین شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق نجی کمپنی علاقے میں ترقیاتی منصوبے پر کام کر رہی ہے، شہید ملازمین میں محمد فیصل اور آصف کامران شامل ہیں جن کا تعلق کرک سے تھا، ڈی آئی خان میں سپاہی شاہین شاہ بھی دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہنگو کے رہائشی سپاہی شاہین شاہ پروجیکٹ کی سکیورٹی پر مامور تھے۔

    شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، 2 جوان شہید

    علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باڑا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، ہلاک دہشت گرد کی شناخت قدرت شاہ عرف ابو بکر کے نام سے ہوئی،مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

    کراچی:بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گرفتار، پچاس لاکھ روپے مالیت کی آئس برآمد