Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبر پختونخوا ہیلتھ کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

    خیبر پختونخوا ہیلتھ کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

    خیبرپختونخواہ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق پورے خیبر پختونخوا میں صحت کی دیکھ بھال کے ضوابط اور معیار میں اضافے میں نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے کے دوران 2,575 ایچ سی ای رجسٹرڈ ہوئے اور 10,909 کو فیلڈ میں جیو ٹیگ کیا گیا۔کمیشن صحت کی دیکھ بھال کے مراکز کے عملے کو کم سے کم سروس ڈیلیوری کے معیارات پر باقاعدگی سے تربیت فراہم کرتا ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں 16 ہسپتالوں کے 49 عملے کو تربیت دی گئی۔رواں ماہ کے دوران 16 ہسپتالوں کو پروویژنل لائسنس جاری کیے گئے۔ ماہر تشخیص کاروں نے صوبے بھر کے 13 ہسپتالوں کا جائزہ لیا۔رپورٹ کے مطابق ایچ سی سی کی ٹیموں نے مجموعی طور پر 297 صحت کی سہولیات کا معائنہ کیا۔ جن میں سے 96 کو نوٹس جاری کیے گئے، اور 31 کو ضابطے کی پابندی نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا۔کمیشن کو اس سہ ماہی کے دوران 223 شکایات موصول ہوئیں اور 20 فیصد کو کامیابی سے حل کیا گیا۔
    ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال، پشاور کے باہمی تعاون سے بائیو میڈیکل آلات پر پانچ روزہٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انسپکٹرز اور اسسرز نے شرکت کی۔خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ندیم اختر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ خیبرپختونخوا میں مریضوں کی حفاظت اور صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ شفافیت، جوابدہی اور صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں اعلیٰ ترین معیار کے لیے کمیشن کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

  • خیبر پختونخواہ سکولوں میں مردوں کے داخلے  پر پابندی

    خیبر پختونخواہ سکولوں میں مردوں کے داخلے پر پابندی

    خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے گرلز سکولوں میں مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی، یہ فیصلہ سیٹیزن پورٹل پر ملنے والی شکایات کے تناظر میں کیا گیا۔ محکمہ تعلیم نے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (زنانہ) کو باقاعدہ مراسلہ بجھوا کر فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ مراسلے کے مطابق گرلز سکولوں میں غیر متعلقہ افراد کو فوٹوگرافی کی اجازت نہیں۔پروگرامز یا کسی بھی ایونٹ کے لئے مہمان خصوصی بھی فی میل آفیسر ہی ہوں گی۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے فیمیل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو مزکورہ فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر عزیز اللہ خان نے کو بتایا کہ وہ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کیجانب سے گرلز سکولوں میں مردوں کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں بھی ایسا ہی ایک فیصلہ ہوا تھا جس پر بعد ازاں عمل درآمد نہ ہو سکا۔ گرلز سکولوں میں ڈائریکٹوریٹ یا سیکرٹریٹ حکام ہی ویزٹ کرتے رہتے ہیں لہذا انکو مذکورہ فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ ڈائریکٹوریٹ یا سیکرٹریٹ لیول پر خواتین سٹاف و آفیسرز موجود ہیں صرف وہ ہی خواتین سکولوں کا ویزٹ کیا کریں ۔

  • خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع

    خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع

    پشاور: خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع، الیکشن ڈیوٹی دینے کے لیے 5 ہزار سے زیادہ خواتین اساتذہ کی لسٹ تیار کرلی گئی ہے،جبکہ نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ کسی سے اتحاد کیے بغیر صوبہ میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہو گی –

    باغی ٹی وی: خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے اور الیکشن کے اسٹاف کے لیے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات عنقریب منعقد کئے جائے گے، شہر کے چاروں ٹاؤنز کی اساتذہ کا لسٹ تیار ہے، اساتذہ کی فہرست میں آئی بی این اور ای میل ایڈریس شامل نہیں ہیں مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ متعلقہ ایجوکیشن افسران لسٹ کی جانچ پڑتال کرکے مزید معلومات شامل کردیں، تصدیق شدہ فہرست محکمہ تعلیم کے دفتر کو دو دن میں ارسال کریں۔

    فواد کے بارے میں نہیں بتایا گیا کہ انہیں کہاں رکھا ہے؟،حبا فواد

    دوسری جانب نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ کسی سے اتحاد کیے بغیر صوبہ میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہو گی نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا اتحاد کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیشکش کی جارہی ہے لیکن پی ٹی آئی صوبے میں آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد کا ارادہ نہیں رکھتی-

    ملک بھر کی جیلوں سے 496 غیر ملکی قیدی ڈی پورٹ

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے دم پر الیکشن لڑے گی اور صوبے میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہوگی، پی ٹی آئی صوبے میں واحد مضبوط پارٹی ہے، پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں عوام سے منہ چھپا رہی ہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ پر تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔

    اسرائیل میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

  • سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے گھر پر چھاپہ

    سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے گھر پر چھاپہ

    پشاور: اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے تیمور سلیم جھگڑا کے اسلام آباد والے گھر پر چھاپہ مارا،تیمور سلیم جھگڑا گھر پر موجود نہیں تھے گرفتار نہیں ہو سکے-

    قبل ازیں رواں سال 3 جون کو بھی پشاور میں تیمور سلیم جھگڑا کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کے چمکنی میں واقع آبائی گھر پر گزشتہ شب پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھےپولیس کا کہنا تھا کہ تیمور سلیم جھگڑا کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہےپی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا ہے، پولیس روایات سے ہٹ کر کام کر رہی ہے-

    فخر زمان نے شاہد آفریدی کا قومی ریکارڈ برابر کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا تھااسد قیصر کے بھائی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا،اسد قیصر گھر پر تھےجب پولیس اورسادہ لباس اہلکار گھر آئے اور سادہ لباس اہلکار اسد قیصر کو گرفتار کرکے لے گئے ہیں۔

    میانوالی ائیر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر بہادر فوج کو …

    دوسری جانب ڈی جی اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے بھی اسد قیصر کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہےڈی جی اینٹی کرپشن کے پی نے ہیڈ آف ہم انویسٹی گیشن ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر کو مبینہ کرپشن کیس میں حراست میں لیا،اسدقیصر کو تھانہ بنی گالہ منتقل کر دیا گیا ہے،ایف آئی آر محکمہ اینٹی کرپشن کے سابق تفتیشی آفیسر ہدایت شاہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے،ایف آئی آر میں 406 پی پی سی سمیت تین دفعات شامل ہیں۔

    سانحہ نو مئی،شاہ محمود قریشی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ گجوخان میڈیکل کالج صوابی میں الیکٹرو میگرافی مشین کی سی پی یو غائب کی گئی ہے، اسپتال کے لیے ناقص فرنیچر کی خریداری کی بھی اطلاع ملی تھی۔معاملہ کی تحقیقات میں اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان قصوروار پائے گئے اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان نے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 64 لاکھ 56 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

    پیپلز پارٹی ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں …

  • سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا خردبرد کیس میں نیب کے سامنے پیش

    سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا خردبرد کیس میں نیب کے سامنے پیش

    پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کورونا وبا کے دوران سامان کی خریداری میں خردبرد کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوگئے، جہاں نیب نے انہیں سوالنامہ تھما دیا ہے اور سابق صوبائی وزیر تیموجھگڑا نیب آفس خیبر پختونخوا میں پیش ہوگئے، سابق وزیر کو کورونا سامان کی خریداری میں کے پی آر اے رولز اور دیگر قواعد کی خلاف ورزی کیس میں طلب کیا گیا تھا۔

    جبکہ ذرائع کے مطابق نیب جے آئی ٹی نے سابق صوبائی وزیر سے پوچھ گوچھ کی، اور انہیں سوالنامہ تھما دیا ہے اور نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بتایا کہ سابق صوبائی وزیر کو کورونا وبا کے دوران سامان کی خریداری میں خردبرد میں نیب طلب کیا گیا تھا، اور نوٹس میں بتایا گیا کہ سامان کی خریداری میں کے پی اراے رولز اور قواعد کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

    نیب ترمیم کیس؛ پہلی سماعت پر ہی وفاقی حکومت نے التوا مانگ لیا
    شاہ محمودقریشی؛ سائفر کیس میں دستاویزات فراہمی اور ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے منظور
    پولیس پر حملہ اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق

    وفاقی وزرا کی سیاسی وابستگی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
    روانڈا سینیٹ کے صدر کی چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات
    نوٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پلاسٹک کے 250 روپے والے جوتے کی قیمت 1950 روپے بتائی گئی، 9 ہزار روپے کے تھرما میٹر کی قیمت 11 ہزار روپے لگائی گئی، جب کہ
    پی پی ایز کٹس مہنگی خرید کر قومی خزانے کو 10 کروڑ 24 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ اور حفاظتی کٹس کی قیمت خریداری کے بعد مارکیٹ کی قیمت سے زیادہ درج کی گئی۔ تاہم دوسری جانب سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ جب نیب بلائے میں حاضر ہوں گا، نیب کو ہر قسم کی معاونت فراہم کروں گا، میرے ہاتھ صاف ہیں، معاونت فراہمی کو فرض سمجھتا ہوں۔

  • خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں  پچیس ہزار سے زائد اساتذہ ڈیوٹی  سے غائب

    خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں پچیس ہزار سے زائد اساتذہ ڈیوٹی سے غائب

    خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں سے 25 ہزار 395 اساتذہ غیر حاضر، ڈی جی مانیٹرنگ نے اساتذہ کی رپورٹ تیار کرلی، رپورٹ کے مطابق رواں سال 25 ہزار 395 اساتذہ سرکاری اسکولوں سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے. جن میں 4 ہزار 679 ایسے جو گھر بیٹھیں تنخواہیں وصول کر رہے تھے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے 8 ہزار 409 اساتذہ مستقل غیر حاضر رہے، جبکہ 6 ہزار 33 اساتذہ ہفتہ میں دو چھٹیاں کیں رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 6 ہزار 274 اساتذہ ایسے ہیں جنہوں نے ہر ہفتہ میں ایک چھٹی کی۔رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم کے ڈی جی مانیٹرنگ نےاساتذہ کی رپورٹ تیار کر کے وزیر تعلیم کو ارسال کر دی ، نگراں وزیر تعلیم کے مطابق ان اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، گھوسٹ اور مستقل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف سخت لائحہ عمل بنا کر کاروائی کرے گے، رعنا حسین نے کہا کہ جو اساتذہ ہر ماہ اور ہفتہ میں چھٹی کرنے کے عادی ہیں انہیں وارننگ جاری کی جائے گی،

  • کوہاٹ،نامعلوم افراد کا نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر پر حملہ

    کوہاٹ،نامعلوم افراد کا نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر پر حملہ

    خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے نجی ٹی وی کے رپورٹر پر نا معلوم افراد کی فائرنگ،جس کے نتیجے میں نجی ٹی وی کا رپورٹر یاس شاہ شدید زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جو فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،تاہم زخمی رپورٹر کو فوری طور پر ڈسٹرکت ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا،۔سید یاسر شاہ جو کہ سینئر صحافی ہیں اور ان کے ساتھ آنے والے کیمرہ مین کو دو نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے اٹک سے مکھڑ شریف عرس کی کوریج کے بعد واپس جاتے ہوئے گولی مار دی۔ یاسر شاہ نے اس نمائندے سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ فائرنگ کی وجہ سے موٹر سائیکل سے گرنے کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں نے حملے کے بعد ہمارا پیچھا کرنے کی بھی کوشش کی لیکن بعد میں فرار ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔ خوش قسمتی سے دونوں گولیاں لگنے سے محفوظ رہے ۔شاہ جیو نیوز کے سینئر نمائندے ہیں، 2007 سے کام کر رہے ہیں۔ انہیں کافی عرصے سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ رواں سال میں کوہاٹ کے نامہ نگار پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ نامعلوم حملہ آوروں کے ایک گروپ نے 21 مارچ کو کوہاٹ میں شاہ کی رہائش گاہ پر دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا اور گولی مار دی۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (IFJ) نے 2020 میں عالمی صحافت پر اپنا وائٹ پیپر جاری کیا، جس میں پاکستان کو صحافیوں کے لیے پانچواں بدترین ملک قرار دیا گیا، 1990 سے کم از کم 138 صحافیوں کو قتل کیا گیا اور گزشتہ چار سالوں میں 42 قتل ہوئے۔رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز (RSF) کے مطابق، پاکستان صحافیوں کے لیے دنیا کے مہلک ترین ممالک میں سے ایک ہے، جہاں ہر سال تین سے چار قتل ہوتے ہیں جن کا تعلق اکثر بدعنوانی یا غیر قانونی اسمگلنگ سے ہوتا ہے اور جن کی مکمل سزا نہیں ملتی۔
    تنظیم نے گزشتہ سال پاکستان کو آزادی صحافت کی فہرست میں 180 ممالک میں سے 150 ویں نمبر پر رکھا تھا۔

  • پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دے دی

    پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دے دی

    پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    دوران سماعت جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دوسری سیاسی پارٹیاں تو کنونشن،جلسے کررہی ہے روزانہ اخباروں میں خبریں بھی آتی ہے، سڑکوں پر جلسہ کرنے کی اجازت تو ہم کسی کو نہیں دے سکتے، کسی گراونڈ میں جلسہ کرسکتے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا نے عدالت میں کہا کہ عاطف خان اشتہاری ہے، کیسے اشتہاری کے حجرے میں کنونشن کی اجازت دیں؟ جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، کچھ اشتہاریوں کو تو پروٹوکول میں لایا جاتا ہے،

    عدالت نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جلسے ، کنونشن کی اجازت نہ دیں تو پھر عدالت میں رجوع کریں،پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست کو نمٹا دیا

    واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا میں جلسوں کا کہا تھا، حکومت کی جانب سے جلسوں کی اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی

    فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے
    پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کو دی گئی سزا کالعدم قرار
    انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا

  • سائفر کیس میں فرد جرم کی کاروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    سائفر کیس میں فرد جرم کی کاروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

    چیئرمین پی ٹی آئی نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی، عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مدعی مقدمہ یوسف نسیم کھوکھر اور ریاست کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق مقدمہ کی نقول تقسیم کرنے کے سات دن بعد چارج فریم کیا جا سکتا ہے، ٹرائل کورٹ نے سات دن کے قانونی تقاضے کو بھی مدنظر نہیں رکھا،ٹرائل کورٹ نے جلدبازی میں فردجرم عائد کی اور ٹرائل بھی جلدبازی میں مکمل کرنا چاہتی ہے، اعلی عدلیہ کی جانب سے ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر سماعت یا جلد مکمل کرنے کی کوئی ہدایت نہیں، جلدبازی میں ٹرائل آگے بڑھانے سے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوں گے، مرکزی ثبوت سائفر ٹیلی گراف کی عدم موجودگی میں ٹرائل آگے نہیں بڑھایا جا سکتا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا 23 اکتوبر کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل سلمان صفدر اور خالد یوسف کے ذریعے درخواست دائر کی

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • قتل کیس، محمود جان کی عبوری  ضمانت خارج ،کمرہ عدالت سے گرفتار

    قتل کیس، محمود جان کی عبوری ضمانت خارج ،کمرہ عدالت سے گرفتار

    قتل مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی

    انسد دہشت گردی عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کی، پولیس نے محمود جان کو کمرہ عدالت سے حراست میں لیا، پولیس حکام کے مطابق محمود جان پر اراضی تنازعہ میں مخالفین کے قتل کا الزام ہے،ملزم کے خلاف تھانہ ریگی میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو