Baaghi TV

Category: پشاور

  • پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے سردیوں کے لئے ہنگامی منصوبہ بندی کر دی

    پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے سردیوں کے لئے ہنگامی منصوبہ بندی کر دی

    پی ڈی ایم اے موسم سرما کیلئےہنگامی منصوبہ بند ی تیار کررہی ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے، جنت گل آفریدی کے مطابق جامع حکمت عملی کی تیاری کا مقصد آفات کےخطرات کو کم کرنا اور بروقت ردعمل فراہم کرناہے۔ پلان میں ضلعی انتظامیہ،صوبائی لائن ڈیپارٹمنٹس،فیڈرل ڈیپارٹمنٹس،گلاف پروگرام، ہیومینٹیرین پارٹنرزکو شامل کیاجارہا ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ موسم سرما میں برف باری ،بارشوں،لینڈسلائیڈنگ اور دیگرقدرتی آفات کےممکنہ خطرات سےنمٹنےاور نقصانات کو کم کرنے کیلئےمنصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ پی ڈی ایم اےنےتمام ضلعی انتظامیہ کوفنڈز اورامدادی سامان فراہم کررہی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے جنت گل آفریدی کے مطابق پی ڈی ایم اے سمیت تمام اداروں کی ذمہ داریاں پہلے کی نسبت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن موسم سرما کےخطرات کےحوالے سے زیادہ حساس ہے ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ونٹر کنٹنجسی پلان کو نومبر کے وسط تک مکمل کیا جائے گا

  • پشاور سے قافلہ مینار پاکستان کیلئے روانہ،خواتین کی بڑی تعداد شامل

    پشاور سے قافلہ مینار پاکستان کیلئے روانہ،خواتین کی بڑی تعداد شامل

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کیلئے پشاور سے قافلے لاہور روانگی کیلئے تیار ہیں

    روانگی سے قبل ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبے کے عوام کا جذبہ دیدنی ہے،اپنی سیاسی زندگی میں ایسے چارجڈ کارکن نہیں دیکھے،ابھی راستہ میں بہت بڑا قافلہ ضلع خیبر سے آرہاہے،صوبہ بھر سے کارکن قافلوں کی صورت میں لاہور کی طرف جارہے ہیں،کارکنوں کے نکلنے کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے،ملک کے بچے بچے کو پتہ ہے کہ مسائل کا حل صرف نواز شریف کے پاس ہے،آج کے بعد پاکستان کے اچھے دن آئنگے،اب قوم کو احساس ہوگیا ہے کہ ملک کا زوال نواز شریف کے جھوٹے مقدمہ میں نااہلی سے شروع ہوا،اقتدار میں لانے اور ہٹانے کی طاقت عوام کے پاس ہے ،عوام دوبارہ نواز شریف کو ووٹ کے ذریعے اقتدار میں لائیں گے،آج عوام نے ثابت کردیا ہے کہ نواز شریف اور شیر کا ساتھ دینا ہے،بلاول بھٹو کو اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیئےذرا انتظار کرنا چاہیئے

    پشاور سے لاہور جانے والے قافلے میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود ہے،خواتین قافلے کی قیادت صوبائی صدر خواتین ونگ ثوبیہ شاہد اور فرح خان کر رہی ہیں ، اس موقع پر ثوبیہ شاہد کا کہنا تھا کہ خواتین کے لئے الگ گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے،صوبہ بھر سے خواتین کے قافلے پشاور پہنچ رہے ہیں ، خواتین کی بڑی تعداد اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لئے جا رہی ہے، مختلف اضلاع سے آنے والے قافلے موٹر وے پر مرکزی قافلے میں شامل ہونگے،ہر ضلع کی خواتین کو گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں،

    سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ہو اہے

    نواز شریف کا استقبال،خصوصی ٹرین کراچی سے روانہ

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.

     پنڈال میں جلسے کے شرکا کی آمد کا سلسلہ شروع 

    نواز شریف کی آمد،طیارے پھینکیں گے پھول

    نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

    نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان

    نواز شریف کا وطن واپسی پہنچنے پر ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جانے کا امکان

  • پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش گرفتار

    پی ٹی آئی کے سابق وزیر کامران بنگش کو گرفتار کر لیا گیا

    تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش کو تھانہ چمکنی پولیس نے حراست میں لیا ہے،پولیس نے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، کامران بنگش کو پولیس نے گھر سے گرفتار کیاہے،پولیس کی بھاری نفری نے کامران بنگش کےگھر پر چھاپہ مارا،پولیس حکام کے مطابق کامران بنگش پر 9 مئی کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکوملنے والی ضمانت کی منسوخی کے لیے کی پی حکومت کی دائر کردہ رخواست کے تحت ضمانت پر موجود ملزمان کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیاتھا، دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے سے پورا نظام انصاف ہی الٹ پلٹ ہوچکاہے، قابل تعزیر جرم میں پولیس کو گرفتاری سے نہیں روکا جا سکتا،پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ صوبے بھر کی عدالتوں کو عملدرآمد کیلئے بھجوایا،قابل تعزیر جرم کے ملزم کو تو عام شہری بھی گرفتار کر سکتا ہے،پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے،

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

  • پشاور، پی ٹی آئی سابق سٹی صدر عرفان سلیم کے غیرقانونی حراست کے خلاف درخواست پر سماعت

    پشاور، پی ٹی آئی سابق سٹی صدر عرفان سلیم کے غیرقانونی حراست کے خلاف درخواست پر سماعت

    پشاور: پی ٹی آئی سابق سٹی صدر عرفان سلیم کے غیرقانونی حراست کے خلاف درخواست پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ہے، سماعت چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی، چیف سیکرٹری, آئی جی پولیس ،ایڈوکیٹ جنرل اور درخواست گزار وکیل علی زمان عدالت میں پیش ہوئیں،
    ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ آپ کے اور بھی مصروفیات ہونگے، لیکن عدالتی احکامات کی بار بار خلاف ورزی ہورہی ہے اسلئے آپ کو بلایا ہے۔
    عدالت ملزمان کو عبوری ضمانت دیتی ہے, عدالتی احکامات کے باوجود پھر ان کو دوبارہ گرفتار کیا جاتا ہے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات کی خلاف وزری ہورہی ہے اور اس سے ہمیں مسئلہ ہے۔ چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے مزید استفسار کیا کہ آج آپ اسلئے بلایا ہے کہ آپ ہمیں یقین دہانی کرائے کہ آئندہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔اس پر چیف سیکر ٹری نے کہا کہ ہم عدالتی احکامات کے تابع ہے اور یہ ہمارا فرض ہے۔ ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ چیف سیکرٹری نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ سے لیکر مجسٹریٹ تک جتنے بھی عدالتیں ہیں ہم ان کے آرڈر کا احترام کرتے ہیں۔ اور عدالتی احکامات کی خلاف وزری کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔ جس پر چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ آپ نے یقین دہائی کرائے ہمیں آپ پر اعتماد ہے, اس کے بعد عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہوئی تو ہم کسی کے ساتھ رعایت نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ ہم یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم کسی سیاسی پارٹی کی حمایت کررہے ہیں کوئی خوش فہمی میں بھی نہ رہے کہ ہم کسی سے متاثر ہوکر ایسا کررہےہیں۔ چیف جسٹس نے کہا ہم جو کررہے ہیں صرف قانون کے مطابق کررہے ہیں, چیف جسٹس آپ آئین کے کتاب پر چلے جو قانون کہتا ہے وہ کریں۔ اس دوران جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بتایا کہ جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا ان کے لئے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیئے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیئے کہ عدالت کسی کا ایک وارنٹ معطل کریں اور آپ ان کا دوسرا وارنٹ نکال لیں۔ عدالت میں جو بھی ہوگا قانون کے مطابق ہوگا۔ کسی بھی جج کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں ہے, تمام ججز قانون کے مطابق فیصلے کرتے ہیں۔
    چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کی یقین دہانی پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

  • پختونخوا کے عوام کو بدامنی،  اور بے روزگاری جیسے مسائل سے دوچار کردیا گیا ہے،سردار حسین بابک

    پختونخوا کے عوام کو بدامنی، اور بے روزگاری جیسے مسائل سے دوچار کردیا گیا ہے،سردار حسین بابک

    عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے کہا ہے کہ اے این پی اٹھارہویں آئینی ترمیم پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ہر فورم پر وکالت کرتی رہے گی۔ ملک کے مالدار ترین صوبے پختونخوا کو آئینی حقوق سے محروم رکھنے سے کروڑوں عوام کو پسماندگی اور جہالت کے دلدل میں دھکیلا جارہا ہے۔ اے این پی کے علاوہ دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتیں اقتدار کی جنگ لڑرہی ہیں۔ ملک کو اقتصاد ی بحران سے نکالنے کیلئے 18ویں آئینی ترمیم پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پختونخوا کے ووٹ بینک کے تقسیم کیلئے مذہبی انتہاپسندی اور لوٹاکریسی کو سرکاری حمایت حاصل ہے۔ اے این پی عوامی میں سیاسی آگاہی کیلئے، بدامنی، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے کونے کونے میں عوامی اجتماعات منعقد کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کا جاری نہ کرنا، 18ویں آئینی ترمیم کو غیرفعال بنانا، بین الاقوامی تجارتی راستوں کی بندش اور پختونخوا کو قدرتی ذرائع آمدن کے استعمال اور بقایاجات ادا نہ کرنا آئین پاکستان سے کھلا انحراف ہے۔ سردارحسین بابک کا کہنا تھا کہ پختونخوا کے عوام کو بدامنی، غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل سے دوچار کردیا گیا ہے۔ پختونخوا اور پشتونوں کو غیرسیاسی بنانے کیلئے مذہبی انتہاپسندوں اور اقتدار کے بھوکے امیدواروں کی پرورش اور حوصلہ افزائی ملک و قوم کیلئے انتہائی خطرناک اور نقصان دہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پختونخوا کے عوام کو نظریاتی سیاست سے دور رکھنے کیلئے تعلیمی نصاب، صحافت، انتہاپسندی اور غیرنظریاتی افراد کا سہارا لیا جارہا ہے۔ اے این پی ایک نظریے کا نام ہے اور یہ نظریہ انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور انکے حقوق امن و جمہوریت کیلئے لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنے بہتر مستقبل کیلئے امن کے قیام اور جمہوریت کی بحالی، آئین اور پارلیمان کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے سرخ پرچم تلے جمع ہونا ہوگا۔ بدامنی کو جاری رکھنا پختونخوا کے وسائل پر قبضہ برقرار رکھنے کیلئے ضروری سمجھا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اے این پی کا منشور عوام کے مسائل کا حل ہے، حکمرانوں کو ماضی سے سبق سیکھ لینا چاہئیے کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی کے منشور پر عمل کر کے ان تمام مسائل کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

  • گورنر کے پی کے  سرکاری ہیلی کاپٹر میں رشتہ داروں کو سوات لے گئے

    گورنر کے پی کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں رشتہ داروں کو سوات لے گئے

    گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کی سرکاری ہیلی کاپٹر میں رشتے داروں اور پارٹی کارکن کے ساتھ دورہ سوات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق گورنر سرکاری ہیلی کاپٹر میں اپنے 2 پوتوں اوردوست تاجر کو سوات لے گئے اور سوات سے واپسی پر گورنر کے ساتھ پارٹی کا رکن اور اس کے دو بچے بھی پشاور آئے۔ ذرائع کے مطابق چند ہفتے قبل دورہ باجوڑ کے دوران بھی گورنر اپنے رشتہ دار بچے کو ساتھ لے گئے تھے۔اس حوالے سے گورنر حاجی غلام علی نے مقامی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ بچوں کی چھٹی تھی ان کوبھی ساتھ ہیلی کاپٹرمیں لے گئے۔
    خیال رہے کہ گورنر نے ماضی میں صوبے کے 2 ہیلی کاپٹرز کے غیرقانونی استعمال کے بل پردستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔

  • ضلع مالا کنڈ سے 6 رکنی قافلہ لاہور روانہ

    ضلع مالا کنڈ سے 6 رکنی قافلہ لاہور روانہ

    خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے استقبال اور مینارپاکستان جلسہ میں شرکت کیلئے لیگ(ن)کے لئے پیدل قافلہ لاہور روانہ ہوگیا ۔ میاں محمد نوازشریف کی پرجوش استقبال اور مینار پاکستان کے جلسے میں شرکت کیلئے مالاکنڈ سے 6رکنی قافلہ لاہور روانہ ہوگیا مالاکنڈ سے نوجوانوں اور بزرگوں پر مشتمل قافلہ پیدل مارچ کرکے لاہورپہنچ جائنگے، مسلم لیگ ن کارکنان چار روز کا پیدل سفر مکمل کرکے لاہور مینار پاکستان پہنچے گے، پارٹی کے ضلعی صدرسجاداحمد خان نے پھول نچاورکرکے قافلے کو رخصت کیا۔ کارکنوں کاکہناتھاکہ پیدل مارچ کا مقصد اپنے قائد سے بے تہاشہ محبت کامظہراورپوری قوم کو دعوت ہے کہ وہ بھی محسن پاکستان کے استقبالی تقریب میں شریک ہو۔ لاہور روانگی سے قبل دعائیہ تقریب ہوئی اور رخصتی پر مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدرسجاداحمد خان نے ان پرپھول نچاورکئے۔شہبازشریف مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدرسجاداحمدخان نے چھ رکنی قافلے کو رخصت کیا,سجاداحمد خان نے کہا کہ پیدل مارچ کا مقصد اپنے قائد سے بے تہاشہ محبت کامظہرہے،کارکن چار روز پیدل سفرکرکے لاہورپہنچ جائنگے۔

  • مراد سعید پولیس کو چکما دے کر فرار

    مراد سعید پولیس کو چکما دے کر فرار

    پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں موجودگی کی اطلاع پرپولیس نے چھاپہ مارا ہے۔لیکن مراد سعید پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی فرار ہوگے۔رپورٹس کے مطابق پشاور پولیس کا سابق وفاقی وزیرمراد سعید کی گرفتاری کے لیے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ ناکام رہا۔پولیس کے آنے سے قبل ہی مراد سعید پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پشاور پولیس نے مراد سعید کو فرار کرانے میں ملوث سالے سمیت دیگر رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا ہے تھانہ ریگی میں مراد سعید کو فرار کرانے میں ملوث ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    پولیس کو اسد الیاس ولد محمد الیاس کی رہائش گاہ پر مراد سعید کی موجودگی کی اطلاع تھی، خفیہ اطلاع پر ڈی ایچ اے میں مراد سعید کے سالے اسد الیاس کے گھرپر چھاپہ مارا گیا، گھرپرموجود اسد الیاس،خواتین اور دیگر افراد نے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں مراد سعید فرارہوگئے۔
    پولیس نے اسد الیاس،ملازمین محمد ارسلان اورعزیزالرحمن کوگرفتارکرلیا اورمقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں تینوں ملزمان سمیت دو خواتین مسماة(ع)الیاس اور مسماة(ع)الیاس بھی نامزدہیں۔
    پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتارتینوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا،عدالت نے تینوں ملزمان کو عدم ثبوتوں اور بغیر کسی وارنٹ گرفتار ی پر رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔

  • پاکستان مغرب کے دباؤ میں ہے.  مولانا فضل الرحمان

    پاکستان مغرب کے دباؤ میں ہے. مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت، بیوروکریسی اور سیاست مغرب کے دباؤ میں ہے جبکہ پشاور میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ مفتی محمود نے دینی و مذہبی سیاست کو شناخت دی تھی، 40 سال پہلے مغرب اور مشرق کے مابین نظریاتی تصادم تھا، آج حالات مختلف ہیں، دنیا بدل گئی ہے۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ حکومت، بیوروکریسی اور سیاست مغرب کے دباؤ میں ہے، کہا گیا امریکا کا اصول ہے کہ جمہوریت ہونی چاہیے، پاکستان کا اپنا آئین و قانون غیر مؤثر ہے، ملک جس نظریہ پر بنا تھا اسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم کیا ہے، امریکا نے ایک سال میں افغانستان پر اتنی بمباری نہیں کی جتنی غزہ پر ایک دن میں ہوئی۔
    پاکستان کی ہار پر بھارتی شائقین مایوس کیوں؟
    ویویک اوبرائے کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ
    بھارت کی دوسری وکٹ بھی گرگئی
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ دھاندلی کی بنیاد پر بین الااقوامی ایجنڈہ مسلط کیا گیا، کوئی ہمیں پارلیمنٹ سے باہر رکھے گا تو ہم انہیں پارلیمنٹ سے باہر آنے نہیں دیں گے، ہم معقول سیاست کرتے اور سیکھاتے ہیں، زبردستی اور دھاندلی نہیں بلکہ آئین چلے گا جبکہ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں پاکستان ترقی میں 24 نمبر سے 47 نمبرپرآیا، ہم نے ملک کو معاشی لحاظ سے مضبوط کرنا ہے۔

  • ہنگو حملے کے دوران دہشتگردو ں کا مقابلہ کرنیوالے پولیس نوجوان سے  وزیراعظم کی ملاقات

    ہنگو حملے کے دوران دہشتگردو ں کا مقابلہ کرنیوالے پولیس نوجوان سے وزیراعظم کی ملاقات

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہنگو دہشتگرد حملے میں دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے والے خیبر پختونخواہ پولیس کے سپاہی عمر سعید کو خراج تحسین پیش کیا ہے،

    وزیراعظم نے ہنگو حملے کے دوران فائرنگ کا مقابلہ کرنے والے صوابی سے تعلق رکھنے والے جوان کو بہادری پر شاباش دی۔ وزیراعظم نے حوصلہ افزائی کے طور پر عمر سعید کو پانچ لاکھ کا انعام بھی دیا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ عمر سعید جیسے بہادر جوان ہماری قوم کی ایک آہنی دیوار کی مانند حفاظت کر رہے ہیں ،ہماری پولیس ملک دشمن عناصر کی مذموم کوششوں کو ناکام کرنے کے لیے ہر دم تیار ہے ،ہماری پولیس نے مشکل ترین حالات میں بھی ہر موقع پر ملک دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا کام کیا ،

    دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اور نگران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کی ملاقات ہوئی،وزیراعظم کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی صورت حال سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن سہولت اور تعاون یقینی بنائے گی.

    قبل ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےدورہ پشاور کے دوران سابق صدر غلام اسحاق خان کی قبر پر حاضری دی، وزیراعظم نے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی، وزیراعظم نے سابق صدر کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ، وزیراعظم نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شہید کمانڈنٹ صفوت غیور کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کی ،وزیراعظ منے شہید کے بلندی درجات کی دعا کی،وزیراعظم نے شہید صفوت غیور کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،اس موقع پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے کی جانب سے شہید صفوت غیور کو سلامی بھی پیش کی گئی ،وزیراعظم نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات کو سراہا . نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ شہید صفوت غیر نے ایک عظیم مقصد کے لئے جان کانذرانہ دیا،ہم ملک کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے مقروض ہیں جنہوں نے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں اپنی جانیں قربان کیں

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

     پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال

    امریکہ کے بعد برطانیہ کا بھی اسرائیل کی مدد کا اعلان