سوات میں تنازعے کے بعد خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین کرکٹ میچ کا دوبارہ انعقاد کیا گیا۔ مینگورہ کرکٹ ٹیم نے کبل ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات رنز سے ہرا دیا۔ گزشتہ اتوار کو سپورٹس کمپلیکس چارباغ میں خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا میچ کینسل ہونے کے بعد تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سوات کے تحصیل کبل میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں میچ کا انعقاد کیا۔ میچ کے انعقاد پر خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ چارباغ میں انہیں کافی مایوسی ہوئی تھی لیکن انتظامیہ نے میچ دوبارہ منعقد کرکے دل جیت لئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آگے بھی اس طرح کے میچز کھیلنے کی خواہش مند ہیں۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول میں منعقد اس میچ میں کبل ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔ مینگورہ کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں 129 رنز بنائے جس میں مناہل نے 76 جبکہ مہویش نے 28 رنز بنائے۔ جواب میں کبل کے ٹیم نے جارہانہ انداز اپنایا جس میں شہلا نے 96 رنز بنائے لیکن اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکی۔ میچ کے آخری اوورز میں کبل کی ٹیم کو 20 رنز درکار تھے تاہم وہ 13 رنز بنا سکی اور اسی طرح مینگورہ ٹیم نے کبل ٹیم کو سات رنز سے ہرا کر میچ جیت لیا۔
Category: پشاور
-

سوات میں خواتین کر کٹ میچ کا دوبارہ انعقاد کیا گیا
-

پی ایم ڈی سی کا کردار غیر پیشہ ورانہ ہے،پشاور ہائیکورٹ
میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ٹیسٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،
جسٹس عبدلشکور اور جسٹس ارشد علی نے سماعت کی ،ایڈووکیٹ جنرل اور پی ایم ڈی سی وکیل عدالت میں پیش ہوئے،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ 6 ہفتوں میں ٹیسٹ دوبارہ ہوگا، سرکاری وکیل نے کہا کہ پی ایم ڈی سے 6 ہفتوں میں ٹیسٹ کیلئے تاریخ دیگا، پی ایم ڈی سی وکیل نے کہا کہ کونسل کی اپرول سے سال میں صرف ایک بار ٹیسٹ ہوگا،جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا پی ایم ڈی سی نے خود سے انکوائری نہیں کی، پی ایم ڈی سی اگر ذمہ دار ہے تو اتنے بڑے واقعہ پر نوٹس کیوں نہیں لیا، پی ایم ڈی سی کا کردار غیر پیشہ ورانہ ہے، آج بھی پی ایم ڈی سی کا کوئی بندہ پیش نہیں ہوا، اب آگے دیکھتے ہیں پی ایم ڈی سی کتنا سنجیدہ ہے،
وکیل نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹاپر نے کوہاٹ بورڈ بھی ٹاپ کیا، پہلے کبھی نقل پکڑنے سے پورا امتحان کینسل نہیں ہوا، ذہین طلباء نے رات بھر پڑھ پڑھ کر ٹیسٹ پاس کیا، ٹیسٹ کینسل کرنا ان ذہین طلبہ کے ساتھ نا انصافی ہوگی، جسٹس ارشد علی نے کہا کہ ری کنڈکٹ سے ذہین طلبہ پھر نمبر لے لینگے، جسٹس ارشد علی نے کہا کہ دو دن قبل پیپر آوٹ ہوا تھا، ایم ڈی کیٹ ری کنڈکٹ ہونا چاہیئے،عدالت نے تمام وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا
پی ایم ڈی سی کے میڈیکل کالجز میں داخلہ کے قواعد و ضوابط پر عدالت کا اہم حکم
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج
-

خیبر پختونخوا میں کل سے پولیو مہم کا آغاز ہو گا
خیبر پختونخوا میں کل سے پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا جسکو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے مر حل میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبہ بھر کے 74 لاکھ 78 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے مطابق کل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے پہلے مرحلے میں پشاور، کوہاٹ، مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں پانچ سال سے کم عمر کے 63 لاکھ 62 ہزار 8 سو 95 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
جبکہ دوسری مہم میں 9 سے 13 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں بنوں اور ڈیر اسماعیل خان ڈویژن کے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں 11 لاکھ 16 ہزار 81 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائے گے، مہم کے دوران صوبے میں واقع تمام افغان مہاجر کیمپوں میں مقیم پانچ سال تک کے تمام بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مرتبہ مہم کے دوران بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کیلئے وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی۔
انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 34 ہزار 551 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جن میں 31 ہزار 151 موبائل ٹیمیں، ایک ہزار 953 فکسڈ ٹیمیں اور ایک ہزار 447 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل میں۔ اس کے علاوہ ان ٹیموں کی مؤثر نگرانی کے لیے 7 ہزار 77 ایریا انچارج بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی مؤثر سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر میں تقریبا 54 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اپنے ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ پولیو ٹیموں کو دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی بھی بھرپور معاونت حاصل ہو گی۔
ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے عوام سے اپنے بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے پلانے اور پولیو کے ٹیموں کیساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ -

توہین عدالت کیس، ڈپٹی کمشنر پشاور کو شوکاز نوٹس جاری
پی ٹی آئی پشاور کے سابق صدرعرفان سلیم کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی
پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی ، عدالت نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو شوکاز نوٹس جاری کرکے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ،پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب آپ بتا دیں عدالت بڑی ہے یا انتظامیہ؟ عدالت کےواضح احکامات جاری کیے کہ ضمانت کے بعد کسی کو گرفتار نہ کیا جائے،احکامات جاری کیے کہ گرفتاری سے پہلے عدالت سے اجازت لینا ہوگی، عدالت نے10 اکتوبر تک عرفان سلیم کو گرفتار نہ کرنےکا حکم دیا، پھر بھی گرفتار کیا،کیوں نہ ڈپٹی کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی کارووائی شروع کی جائے، ڈپٹی کمشنر کل پیش ہوں، اس کیس کو سنیں گے، چیف جسٹس محمد ابراہیم عرفان سلیم کےبھائی راشد سلیم نے درخواست دے رکھی ہے
پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے
شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ
خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار
ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔
-

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ؛ 134 مشکوک امیدواروں کو کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ
پشاور میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کے معاملے پر ایٹا حکام نے مزید 134 مشکوک امیدواروں کی نشاندہی کر دی، خیبر پختو نخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کے معاملے پر اہم فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ٹیسٹ میں 170 نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تاہم اس کے علاوہ 134 مشکوک امیدواروں کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا اور ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں پاس 3200 امیدواروں کے پرچے دوبارہ چیک کیے گئے جبکہ گزشتہ دنوں ہونے والے ٹیسٹ کے دوران 219 امیدوار رنگے ہاتھوں خفیہ بلیوٹوتھ کے ذریعے نقل کرتے پکڑے گئے تھے۔
تاہم واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کے فیصلے کیخلاف پشاور میں طلبہ اور والدین سراپا احتجاج ہیں اور پشاور پریس کلب کے باہر ایم ڈی کیٹ پاس کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین کی جانب سے احتجاج کیا گیا خیال رہے کہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے افراد کا مطالبہ مانا گیا ہے، ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد مافیا کی جیت ہے۔
واضح رہے کہ طلبا نے مطالبہ کیا کہ دوبارہ ٹیسٹ لینا پاس کرنے والے طلبا کے ساتھ زیادتی ہے، لہٰذا اس کے بجائے گزشتہ ٹیسٹ سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئے تاہم یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجر کے لیے اس داخلہ ٹیسٹ کو دوبارہ لیے جانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ جبکہ ایڈووکیٹ جنرل نے ایم ڈی کیٹ سے متعلق دائر درخواستوں پرسماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ صوبائی کابینہ نے ٹیسٹ 6 ہفتوں میں دوبارہ لیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور اور پنجاب میں بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پر جے آئی ٹی بنی ہے، حکومت کے پاس ٹیسٹ کینسل کرنے کا اختیار نہیں، اس کا اختیار پی ایم ڈی سی کے پاس ہے اور خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں نقل اور بلیوٹوتھ کے ذریعے پرچہ آؤٹ کرنے کے اسکینڈل سامنے کے بعد کئی افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
نواز شریف کا مقصد نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف
کسان کی لگژی گاڑی اوڈی اے 4 میں سبزی بیچنے کی ویڈیو وائرل
مریم نواز شریف لندن روانہ ہوگئیں
امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اورغریبوں کو تحفظ دیا جائے،آئی ایم ایف سربراہ
لیکن دوسری جانب میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2023 کے نتائج کا اعلان بھی کیا گیا تھا تاہم پشاور ہائی کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ تک نتائج کو روک دیا تھا اور ایم ڈی کیٹ میں بلوٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے نقل کرنے کے معاملے سے متعلق جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ چیف سیکرٹری کو ارسال کی جس میں انکشاف کیا گیا کہ سرکاری ملازمین نقل کرنے والے نیٹ ورک میں شامل ہیں۔ -

پشاور،ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے خلاف طلبہ کا احتجاج
خیبر پختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والے طلبہ اور ان کے والدین نے ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ حکام ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے، اس سلسلے میں آج ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والے طلبہ اور ان کے والدین نے پشاور میں احتجاج ریکارڈ کروایا، مظاہرے میں شریک حالیہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اور کوہاٹ بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عزرا ریاض نے بتایا کہ حکومت کو چاہئے کہ جو ملوث افراد گرفتار ہوئے ہیں ان کی تحقیقات کی جائے، جن طلبہ نے ٹسٹ پاس کرانے کے لیے اس گروہ کو پیسے دی ہے ان پر ہمیشہ کے لیے مقابلے کے امتحان میں پابندی عائد کی جائے تاکہ دوبارہ کوئی ایسا غیرقانونی کام کرنے کی کوشش نہ کرے۔ ان کے بقول ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد سے ٹیسٹ میں رہ جانے والے طلبہ کے ‘مافیا’ والدین آنے والے ٹسٹ میں اس سے ایڈوانس ڈیوائسز استعمال کرکے اپنے بچوں کو پاس کریں گے۔
واضح رہے کہ پچھلے ہفتے کے پی کے میں ایم ڈی کیٹ ٹیت کے دوران بلیو ٹوٹ ڈیوائیس کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا جس کے خلاف کاروائی کر کے ایک گروہ کو پکرا گیا تھا جو طلبہ کو پاس کرانے کے لئے بھاری رقم وصول کرتی تھی، -

عمران خان کا نئے پاکستان کا نعرہ کھوکھلا تھا،پرویز خٹک
پی ٹی آئی پارلیمنٹیر ینز نے کہا ہے کہ عمران خان سے ہمیں بہت امیدیں تھی لیکن وہ صرف امید ہی رہی، پرویز خٹک نے کہاکہ اگر سیاسی لوگ ایماندار ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا، کرپٹ حکمران کبھی ملک کو ترقی نہیں دے سکتے۔ تحریک انصاف کے رہنما، سابق ایم این اے شیر اکبر بھی پرویز خٹک کی ٹیم میں شامل ہو گئے، انہوں نے کہاکہ عمران خان نے نئے پاکستان کا جھوٹا نعرہ لگایا اور ملک کو تباہ کیا، ہم کب تک کھوکھلے نعروں کے پیچھے بھاگتے رہیں گے۔پرویز خٹک نے کہاکہ ہم نے اپنے دور میں عوام کو صحت کارڈ مہیا کیے، باقی پارٹیاں بھی بتائیں انہوں نے اپنے اپنے دور میں کیا کِیا۔
سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے کہاکہ ان سیاسی جماعتوں کی وجہ سے ہی ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نعروں کے لیے نہیں آئی، ہم ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے، جنوبی اضلاع بہت پسماندہ رہ گئے ہیں، ان کے لیے بہت کچھ کرنا ہے،کرپٹ حکمران کبھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتا۔پی ٹی آئی پی کے جلسے کی تیاریاں
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز ٓج کوہاٹ میں پاور شو کرے گی، پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے ،
جلسہ سپورٹس کمپلیکس جناح سٹیڈیم میں آج شام چار بجے ہوگا ۔ جلسہ گاہ میں سات ہزار کرسیاں لگائیں گئیں ہیں ۔ غیر متعلقہ راستوں پر کنٹینرز لگا دئیے گئے ہیں سٹیج کی اونچائی پندرہ فٹ رکھی گئی ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی پی پرویز خٹک جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسے میں کوہاٹ کے علاوہ ہنگو ۔ کرک ۔ اورکزئی سے بھی لوگ شریک ہوں گے،
-

ہنگو مسجد میں دھماکہ,3 افراد شہید، جبکہ 12 زخمی
مستونگ جلوس میں خودکش دھماکے کے بعد ہنگو مسجد میں بھی دھماکہ ہو گیا ہے
ہنگو میں جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکہ ہوا،جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے،مسجد میں 30 سے 40 نمازی موجود تھے ,ہنگو میں تھانہ دوآبہ کی حدود میں یہ دھماکہ ہوا ہے مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ پانچ ذخمی ہوئے ہیں،
دوآبہ تھانے کی حدود میں تھانے کے قریب ہی مسجدکے اندر دھماکہ ہوا، مسجد میں ستر سے 80 افراد کی گنجائش ہے،جس وقت دھماکہ ہوا مسجد میں تیس سے چالیس افراد موجود تھے،ایس ایچ او کے مطابق نماز جمعہ کے دوران دوسرا خطبہ شروع ہوتے ہی زوردار دھماکہ ہوا،جس سے مسجد کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ،لوگ ملبے تلے دب گَئے، انہیں نکالا جا رہا ہے، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں،دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال ہنگو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے
ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبرکا کہنا ہے کہ دھماکہ میں 3 افراد شہید، جبکہ 12 زخمی ہوئے، دھماکہ خودکش تھا، دو خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا،پولیس کی بروقت کارروائی سے بھاری نقصان سے عوام محفوظ رہے،گاڑی میں سوار دو خودکش حملہ آور مسجد میں داخل ہونے کے لئے پہنچے تھے،ڈیوٹی ہر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک حملہ آور مسجد سے باہر ہلاک کردیا گیا،فائرنگ کی آواز سن کر بیشتر نمازی مسجد سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے،دوسرا خودکش حملہ آور مسجد میں گھسنے میں کامیاب ہوگیا،اگر بروقت حملہ آوروں کو نا روکا جاتا تو جانی نقصان کا اندیشہ زیادہ تھا،دھماکہ کے وقت 30 کے قریب نمازی مسجد میں موجود تھے،
ھنگو کے علاقہ دوابہ کے مسجد میں دھماکہ ،نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلی نے ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر امدادی کارروائیوں کی ہدایت کر دی،وزیر اعلی نے متعلقہ ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو امدادی کاموں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی،وزیر اعلی نے ھنگو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کر دی
نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کا کہنا ہے کہ عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنانا انتہائی مذموم اور قبیح فعل ہے، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں، اس طرح کے واقعات دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، صوبائی حکومت دھماکے کے متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے،
جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا
جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں،
دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں,چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مستونگ اور ہنگو میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مسجدوں ، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ فعل ہے۔چیئرمین سینٹ نے دھماکوں کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا نہ ہی کوئی مذہب اپنے پیرو کاروں کو دہشت گردی کی اجازت دیتا ہے۔دہشت گردی کے اس ناسور کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں۔قوم سیکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے متعدد افرادکی مغفرت اور درجات بلند کرے اور سوگواران کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعابھی کی۔اسپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی ہنگو ، مسجد میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں،عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر بے گناہ شہریوں پر دہشتگرد حملے انتہائی گھناؤنا فعل ہے،معصوم اور بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنا انتہائی شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ملک دشمن عناصر ملک امن سبوتاژ کرنے کے لئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں
-

خیبر پختونخوا میں رواں سال بھتہ خوری کے 73 مقدمات درج
خیبرپختونخوا کے پولیس نے میں رواں سال ٓنے والے دہشت گردی اور بھتاخوری کے 73 مقدمات درج کئے گئے، پولیس کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق رواں سال بھتا خوری کے درج واقعات میں 41 مقدمات کا سراغ لگالیا گیا، بھتہ کے درج مقدمات میں 32 کا سراغ نہیں لگا لیا جا سکا، دستاویز کے مطانق سب سے زیادہ مقدمات پشاور ریجن میں میں 9 درج ہوئیں، درج مقدمات میں 224 ملزمان نامز ، 100 گرفتار ہے،دستاویز میں بتایا گیا ہے،بھتہ لینے والے 6 ملزمان ہلاک بھی ہو چکے ہیں، اسکے علاوہ پشاور ریجن میں رواں سال سب سے زیادہ 26 کیسیز درج ہوئے، ضلع خیبر میں بھتے کے درج 10 واقعات میں سے کسی کا بھی سراغ نہیں لگایاجاسکا،دستاویز کے مطابق چارسدہ اور سوات میں 6، 6 ، ہنگو میں بھتا کے 5 کیسیز درج ہوئیں اسی طر ح نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 3،3 کیسیز درج،پولیس کے مطابق پشاور ریجن میں کالعدم ٹی ٹی پی سمیت مختلف کالعدم تنظیموں کے اہلکار بھتہ کالز میں ملوث ہیں،
-

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے پنشن میں کروڑوں کا غبن
پشاور خیبر پختونخوا سرکاری ملازمین کی پینشن میں کروڑوں روپے کی غبن کا ہوا ہے، ڈویژنل اکاونٹینٹ جنرل آفس بنوں کے گرفتار دو ملازمین عدالت میں پیش کئے گئے، احتساب ایڈمنسٹریٹیو جج یونس خان نے تفتیش کے لیے دونوں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ نیب کے حوالہ کردیا ۔ نیب پراسکیوٹر روح اللہ جان نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان بھائی ہیں اور ڈویژنل اکاونٹینٹ جنرل افس بنوں میں تعینات تھے ۔ اور دونوں نے دوران ملازمت سرکاری ملازمین کی پنشن میں غبن کی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ ملزمان نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا ہے ۔ ملزمان سے تفتیش کی ضرورت ہے لہذاجسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالہ کیا جائے ۔جس پر عدالت نے عدالت نےتفتیش کے لیے دونوں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ نیب کے حوالہ کردیا ۔