ضلع خیبر باڑہ پولیس نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر 8 کلوگرام ائس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سلیم عباس کلاچی کے خصوصی احکامات پر منشیات سمگلنگ اور خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار شخص جس سے 8 کلو گرام آئس برامد کر کے گرفتار کر لیا گیا،ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہے،
ایس ایچ اوباڑہ اکبرآفریدی کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاعات ملنے پر کی گئی ،
انچارج سیکرٹری پل عبدالرازق نے پولیس جوانوں کے ہمراہ سیکرٹری پل کےمقام پرناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ کر رہے تھےجس دوران مشکوک موٹرسائیکل کو روکنےکااشارہ کیا گیاجامع تلاشی کے دوران موٹر سائیکل سوار سے دوران تلاشی 8 کلو گرام آئس برآمد کر کے ملزم لعل دان ولد مردان قوم زخہ خیل کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے باڑہ حوالات منتقل کر دیا ہے۔
Category: پشاور
-

ضلع خیبر منشیات سمگلرز کے خلاف کاروائی،8 کلو آئس برآمد
-

پشاور کے نواحی علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف
پشاور میں ایک دفعہ پھر پولیو وائرس کے موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے،جس کے حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے ایک دستاویز جاری کی گئی ہے ،دستاویز کے مطابق پانچ ستمبر کو قومی ادارہ صحت کو پشاور کے علاقہ نرے خوڑ کے پانی کے نمونے ارسال کئے گئے تھے جس میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
قومی ادارے صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نرے خوڑ سے سیوریج کے پانی کے نمونے 22 اگست کو لئے گئے تھے جبکہ نرے خوڑ کے سیوریج نظام میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو پوائرس تاحال موجود ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال کے دوران اب تک پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کا تعلق بنوں سے ہے، گزشتہ سال 2022 میں پولیو کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ -

تعلیم حاصل کرنے کا اصل مقصد ایک اچھا انسان اور ذمہ دار شہری بننا ہے، وزیر اعلی محمد اعظم خان
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ صوابی کا دورہ کیا ہے جہاں وزیر اعلی کا ادارے میں نئے داخلہ لینے والے طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات ہوئی ہے،محمد اعظم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ ملک کا اثاثہ اور قابل فخر ادارہ ہے، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ صرف پڑھنے کی جگہ ہی نہیں بلکہ یہ تخلیقی سرگرمیوں کا مرکز ہے، وزیر اعلی نے مزید بتایا کہ جی آئی کے انسٹیٹیوٹ انجینئرنگ ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائینسز، ڈیٹا سائینسز، منیجمنٹ سائینسز اور دیگر جدید علوم میں مہارت کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے، اس ادارے کے قیام کے لئے غلام اسحاق خان اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت دیگر لوگوں کا کردار ناقابل فراموش ہے، اعظم خان نے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی معیار کے اس مادر علمی میں داخلہ لینا یقیناً نئے طلبہ کے لئے فخر کا مقام ہے، اس ادارے میں تعلیم و تربیت کے لئے جس قدر سازگار ماحول میسر ہے وہ بہت کم اداروں میں ہے، خواتین ہماری آبادی کا 50 فیصد سے بھی ذیادہ حصہ ہیں انہیں تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانا چاہیے، وزیر اعلی نے کہا طلبہ جان لیں کہ تعلیم صرف درسی کتابوں اور لیکچرز تک محدود عمل نہیں ہے،بلکہ تعلیم ایک مکمل شخصیت سازی اور کردار سازی کا عمل ہے، تعلیم حاصل کرنے کا اصل مقصد ایک اچھا انسان اور ذمہ دار شہری بننا ہے، وزیر اعلی نے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ادارے کے طلبہ اپنی عملی زندگی میں اعلیٰ اخلاقی اقدار کے اصول پر عمل پیرا رہیں گے، طلبہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،
وزیر اعلی نے انسٹیٹیوٹ کے کلاسز رومز اور لیبارٹریز سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال کاکاخیل، سنیٹر سلیم سیف اللہ خان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ -

ضلع خیبر میں دہشگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،آئی جی خیبر پختونخوا
پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، ائی جی خیبر پختونخوا اخترحیات خان نے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر میں شدت پسندوں کی جانب سے رکشہ کے زریعے دھماکا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، رکشے میں 350 کلوگرام بارودی مواد ،دو گیس سلنڈرز پٹرول ڈرمز تھے،اخترحیات خان کے مطابق رکشے ہینڈلز سے منسلک الیکٹرانک سویچ بھی تھا، :پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا کر ملوث دہشتگرد کو گرفتار کرلیا،آئی جی خیبرپختونخوا نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں نے پشاور میں تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ بنایا تھا،آئی جی پی کے پی نے کہا کہ بروقت کاروائی پر متعلقہ پولیس کو نقد انعام اور توصیفی اسناد سے بھی نوازا جائے گا،آئی جی پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی کی رسائی اب ضم شدہ اضلاع تک ہوچکی ہیں اور سی ٹی ڈی میں ٹیکنالوجی پر توجہ دی جارہی ہے،
واضح رہے ضلع خیبر باڑہ میں پولیس نے بارود سے بھرے رکشے کو قبضہ میں لیکر رکشہ ڈرائیور کو بھی گرفتار کر کے دہشتگردی کا برا منصوبہ ناکام کر دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ باڑہ کے نالہ چیک ہوسٹ پر پولیس نے ایک لوڈر رکشے کو روکا جس سے بھاری مقدار میں بارودی مواد کو برآمد کرلیا گیا،
ڈی پی او کے مطابق بارودی مواد کو گھاس کے نیچے چھپا کر رکھا گیا تھا جس کو خودکش حملے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ رکشہ ڈرائیور کی شناخت ہارون رشید سکنہ باڑہ برقمبر خیل ہوئی ہے۔ پولیس نے لوڈر رکشے اور بارودی مواد کو فرنٹئیر کور حکام کے حوالے کردیا۔ -

باجوڑ میں نایاب نسل پرندوں کے غیر قانونی شکار کے خلاف کاروائی
ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی خصوصی ہدایت پر رینج آفیسر ظاہر شاہ یوسفزئی کی قیادت میں محکمہ وائلڈ لائف باجوڑ کے اہلکاروں نے غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے،جس کے نتیجے میں نایاب پرندوں کو تحویل میں لیکر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔محکمہ وائلڈ لائف باجوڑ اہلکاروں نے تحصیل سالارزئی ماندل میں غیر قانونی شکارکے خلاف آ پریشن کر کے متعدد نایاب نسل کے پرندوں کو اپنے تحویل میں لے لیااورشکاریوں سے موقع پر ہی بھاری جرمانے وصول کئے گئے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے پکڑے گئے مختلف قسم کی قیمتی اور نایاب نسل کے پرندوں کو آزاد کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا اور ڈی۔ایف۔او محمد شکیل بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی شکار پر مکمل پابندی عائد ہے اسی لئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
-

پشاور، فوڈ اینڈ سیفٹی کی جانب سے غیر معیاری تیل بنانے والے فیکٹری سیل
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی پشاور ٹیم نے ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے پھندو میں ایک کارخانے پر چھاپہ مارا اس دوران غیر معیاری اور مضر صحت پانچ ہزار لیٹر سے زائد کوکنگ آئل برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے کر کارخانے کو سربمہر کر دیا اس سلسلے میں حلال فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے معلومات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزخفیہ اطلاع موصول ہونے پر پشاور کے علاقے پھندو روڈ پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے ایک کارخانے پر اچانک چھاپہ مارا اس دوران ایک کارخانے سے پانچ ہزار لیٹر سے زائد مس لیبل غیر معیاری کوکنگ آئل برآمد کر کے سرکاری تحویل میں لے کر کارخانے کوسیل کر دیا گیا اورمالک کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ترجمان کا کہنا تھا کہ غیر معیاری آئل کی ٹینز میں فلنگ کی جا رہی تھی جسے شہر کے مختلف علاقوں کو سپلائی کیا جانا تھا، دریں اثناء اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے ملاوٹ مافیا کو قبلہ درست کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، انھوں نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو کاروائیاں مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
-

خیبرپختونخواٹاسک فورس برائے توانائی کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے
ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوامیں بجلی کے ناجائزاستعمال کے تدارک اوربجلی صارفین سے واجبات کی وصولی کے لئے جاری مہم میں مزید تیزی لاتے ہوئے ایسے بجلی صارفین جوبلوں اوربقایاجات کی ادائیگی کررہے ہیں کے خلاف ایف آئی آردرج نہ کرنے اوران علاقوں میں جہاں صارفین سے ریکوری تیزی سے جاری ہے وہاں لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
خیبرپختونخواٹاسک فورس برائے توانائی کی زیرنگرانی جاری آپریشن کے پندرہ دنوں کے مختصرعرصے میں 7ہزار454سے زائد کنڈہ کلچرمیں ملوث ملزموں کے کنکشن منقطع کئے گئے ہیں جبکہ جرمانوں اوربقایاجات کی مد میں اب تک 15کروڑروپے سے زائد کی وصولی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امورمحمد عابد مجید جوکہ صوبائی ٹاسک فورس کے سربراہ بھی ہیں کی صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے توانائی کا دوسرااہم اجلاس منعقد ہواجس میں ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز،ضلعی پولیس سربراہان،سیکرٹری توانائی،سیکرٹری انڈسٹریز،چیف ایگزیکٹو پیسکوسمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں ماہ 5ستمبرسے اب تک صوبے کے مختلف اضلاع میں پیسکو،ضلعی انتظامیہ اورپولیس کے مشترکہ طورپر گلی ،محلوں اوربازاروں میں 3ہزارسے زائد چھاپے مارے گئے جہاں پر بجلی کے ناجائز استعمال میں ملوث بڑے بڑے کمرشل وگھریلوں صارفین سمیت کنڈہ مافیاکے 5ہزارسے زائدکنکشن کاٹ دیئے گئے جبکہ 3ہزارسے زائد ملزمان کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ان میں سینکڑوں افرادکوگرفتاربھی کیا گیاہے۔
اجلا س میں بتایا گیاکہ جاری آپریشن میں مختلف اضلاع میں بڑے بڑے ہوٹلوں، کاروباری مراکز،فیکٹریوں سمیت پوش علاقوں میں بنگلوں اورکوٹھیوں میں بھی کنڈہ مافیاکے خلاف ٹیموں نے ہفتہ اتوارکی چھٹی کے باوجود بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے ان کے کنکشن منقطع کئے اوران سے کروڑوں کی ریکوری کی۔اجلاس میں پیسکوچیف قاضی طاہرنے بتایاکہ نادہندہ بجلی صارفین کوبقایاجات کی اقساط پرادائیگی کے لئے طریقہ کارکی منظوری دی گئی ہے جبکہ 30ستمبرکے بعدپیسکوکوایک لاکھ میٹرزبھی مہیاہوجائیں گے جوصارفین کوآسان طریقہ کارکے تحت لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مختلف سرکاری محکموں کے ذمے واجبات کی ادائیگی کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ اجلا س میں ٹاسک فورس کے سربراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد عابد مجید نے پیسکو،ضلعی انتظامیہ اورپولیس حکام کی جانب سے نیشنل کاز کے لئے آپریشن میں اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا اورزوردیا کہ آپریشن میں مزید تیزی لاتے ہوئے ریکوری کے اہداف اوربجلی کے ناجائز استعمال کو روکنے کے لئے عوام میں آگاہی مہم جاری رکھی جائے۔ اجلاس میں آپریشن کی کامیابی کے لئے مختلف تجاویزبھی پیش کی گئیں۔ -

دوسروں کے مفادات کیلئے اپنی سرزمین کو میدان جنگ نہیں بننے دیں گے،ایمل ولی
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے سوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ہر قسم کی دھاندلی کو روکیں گے،
جنات اور فرشتوں کوکسی قیمت ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ایمل ولی نے کہا کہ شفاف انتخابات ہوئے تو پختونخوا میں اے این پی کے مقابلے کا کوئی نہیں کر سکے گا، دوسروں کے مفادات کیلئے اپنی سرزمین کو میدان جنگ نہیں بننے دیں گے اے این پی کے رہنما کے مطابق پختون قوم کو امن اور وسائل پر اختیار دلانا اے این پی کا واحد مقصد ہے اس نے کہا کہ پختون قوم سے بجلی چوری کرکے واپس پختونوں پر ہی فروخت کی جارہی ہے صوابی کی بجلی سے پنجاب کے کارخانے چل رہے ہیں،اور صوابی روشنی سے محروم ہے ایمل ولی نے کہا کہ پختونوں کو صرف بجلی کا اختیار بھی مل جائے تو پختونخوا کے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں
وسائل پر اختیار نہ ہونے سے ہمارے بچے روٹی، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہیں، اسکے مطابق اے این پی نے اپنے دور حکومت میں اے این پی نے تعلیمی انقلاب برپا کيا اور صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں کا جال بچھایا پی ٹی آئی نے پختونخوا کے اس تعلیمی نظام کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی -

خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام
ضلع خیبر میں پولیس نے بارود سے بھرے لوڈر رکشے کو قبضے میں لے کر خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
باغی ٹی وی:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سلیم عباس کے مطابق تھانہ باڑہ کے نالہ چیک پوسٹ پر پولیس نے ایک لوڈر رکشے کو روکا جس سے بھاری مقدار میں بارودی برآمد ہوا خودکش حملہ آور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دہشتگرد نے بارودی مواد کو گھاس کے نیچے چھپائے رکھا تھا جسے خودکش حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے، خودکش حملہ آور، لوڈر رکشے اور بارودی مواد کو فرنٹیئر کور حکام کے حوالے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
غیر شرعی نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری
دوسری جانب ضلع کچہری لاہور میں وکلاء نے زیر حراست ملزمان پر بہیمانہ تشد کرتے ہوئے پولیس کی موجودگی میں برہنہ بھی کردیات تھانہ ساندہ کی پولیس ملزمان سلمان اورعثمان کو لیکرعدالت پیشی پر آئی، تو پیشی کے بعد وکلاء نے مخالفین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے برہنہ کردیا وکلاء پیشی پر آئے مخالفین کو مارتے رہے اور پولیس تماشہ دیکھتی رہی، پولیس حکام نے کہا کہ دونوں ملزمان کو اقدام قتل کے مقدمہ میں پیش کیا گیا، واقعے کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
رواں مالی سال الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک
-

نوجوان ہماری قوم کا اثاثہ ہیں ،نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کا پاکستان کمیونٹی سپورٹ پراجیکٹ اور ورلڈ بینک کے اشتراک سے رورل یوتھ سمٹ 2023 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران خطاب،نگران وزیر اعلی خیبر پختونخو نے کہا کہ نوجوان ہمارے مستقبل کا اثاثہ ہیں، اور ہماری آبادی کا دو تہائی حصہ 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، اعظم خان نے مزید بتایا کہ نوجوانوں کے لئے رورل یوتھ سمٹ کا انعقاد اپنی نوعیت کی منفرد اور انتہائی اہم سرگرمی ہے، اس ایونٹ کے انعقاد سے دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو ملکی اور غیر ملکی ماہرین کے ساتھ بیٹھنے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا، اس اہم ایونٹ کے انعقاد پر میں ورلڈ بینک اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،
انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے بہت سے مواقع ملیں گے، اور صوبائی حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور انہیں با اختیار بنانے کے لئے پر عزم ہے، محمد اعظم خان نے خطاب کرتے ہوئے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت کم مراعات یافتہ نوجوانوں کو تعلیم، تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرکے ان کے مستقبل کو سنوارا جاسکتا ہے، سمٹ میں دیہی علاقوں کے نوجوانوں خصوصاً خواتین کی طرف سے لگائے گئے اسٹالز دیکھ کر بہت متاثر کن تھے،وزیر اعلی نے اس بات پر زور دیا کہ دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں پاکستان کمیونٹی سپورٹ پراجیکٹ اور عالمی بینک کا کردار قابل ستائش ہے،