Baaghi TV

Category: پشاور

  • گزشتہ ۹ ماہ میں کتنے سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا؟

    گزشتہ ۹ ماہ میں کتنے سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا؟

    خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی آمد کی 9 ماہ کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ،دستاویز کے مطابق  سیاحتی مقامات پر ملکی اورغیرملکی سیاح کی آمد پرمبنی رپورٹ جنوری2023 سے لیکر24 ستمبر2023پرمشتمل ہے،دستاویز میں کہا گیا ہے کہ  گزشتہ نوماہ کے دوران 3ہزار369 غیرملکی سیاحوں نے خیبر پختونخواکے سیاحتی مقامات کی سیر کی،  جو مجموعی طورپر 1 کروڑ11 لاکھ 20ہزار 535 سیاح صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر سیر وتفریح کیلئے آئے،دستاویز کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت امسال 22 لاکھ ساٹھ ہزار 899 سیاح زیادہ آئے ہیں، 282 غیرملکی جبکہ9 لاکھ 57ہزار 743ملکی سیاحوں نے سیروتفریح کیلئے دیر اپر کارخ کیا،دستاویز میں یہ اس بات کی بھی نشاندہی ہوئی ہے کہ  386 غیرملکی سیاحوں جبکہ26لاکھ 94ہزار396ملکی سیاحوں نے ملم جبہ کی سیر کی ہے،اسکے علاوہ   208 غیرملکی سیاح گلگت آئے جبکہ 34لاکھ 71ہزار 788ملکی سیاحوں نے گلگت کے پرفضاء مقامات کارخ کیا، اور  641 غیر ملکی سیاح چترال آئے جبکہ 33ہزار249ملکی سیاحوں نے چترال اپر کی سیر کی ہے،دستاویز میں کہا گیا ہے کہ   1ہزار265غیرملکی سیاحوں جبکہ4لاکھ31ہزار383 ملکی سیاح چترال لوئر کی طرف گئے جہاں انہوں نے مختلف مقامات کی سیر کی، کاغان ناران میں 587 غیرملکی جبکہ 35لاکھ31ہزار976 ملکی سیاح سیر وتفریح سے لطف اندوز ہوئے ہیں،ترجمان ٹوارزم آتھارٹی محمد سعد نے کہا کہ  خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے نئے مقامات پر کیمپنگ پاڈز نصب کئے ہیں،  اس سال سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ہوگا، ترجمان خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے مزید بتایا کہ  سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اور  صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر ٹورازم پولیس کے جوان ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں،

  • صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مالم جبہ میں  سائیکلنگ کے مقابلوں کا انعقاد

    صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مالم جبہ میں سائیکلنگ کے مقابلوں کا انعقاد

    خیبر پختونخوا سوات میں پاک آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منعقدہ مقابلوں میں مالم جبہ میں 16 کلومیٹر کی دوڑ اور سائیکلنگ ریس شامل تھی، مقابلوں میں 45 ایتھلیٹس نے حصہ لیا جن میں 3 خواتین بھی شامل تھیں۔

    مہمان خصوصی نے ریس کے اختتام پر عمدہ کارگردگی والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، مقابلوں کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے۔

    سیاحوں نے کھیلوں کے صحت مند ایونٹ کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، سیاحوں نے علاقے میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے بھی پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا۔

  • پشاور،سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی،کالعدم تنظیم کے سہولتکار گرفتار

    پشاور،سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی،کالعدم تنظیم کے سہولتکار گرفتار

    سی ٹی ڈی پشاور نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران  کالعدم داعش کے 4 سہولت کاروں کو سیفن چوک بڈھ بیڑ سے گرفتار کیا گیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے حکام کا کہنا ہے کہ چاروں سہولت کاروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت 10 وارداتوں میں ملوث تھے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ٹیرر فنانسنگ یونٹ عمران شاہد نے پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں جو علاقے میں بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

    عمران شاہد نے انکشاف کیا کہ ملزمان سیاستدانوں کو بھی بھتے کے لیے کالز کرتے تھے۔ بھتہ خوروں میں ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے۔

    دہشت گرد کالعدم تنظیم کے نام سے افغانستان کے نمبر سے واٹس ایپ کال کرتے تھے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں دھمکی آمیز فون پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے تھے۔

     

  • کے پی کے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے میگا پراجکٹس کے حوالے سے اجلاس

    کے پی کے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے میگا پراجکٹس کے حوالے سے اجلاس

    خیبر پختونخوا کے نگران وزیر مواصلات و تعمیرات اور آبپاشی انجنئیر احمد جان خان کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے میگا پراجیکٹس کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں مختلف صوبائی فلیگ شپ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار،تکمیل کے ٹائم لائن اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر بات چیت کی گئی،اجلاس میں  نگران وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبے میں سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کیلئے انٹیگریٹڈ ٹورزم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت بڑے منصوبے پر کام جاری ہے، صوبے میں تاریخی عبادگاہوں اور قدیم تہذیبی مقامات کو محفوظ بنانے کیلئے کئی سائٹس کا ترقیاتی کام مکمل کیا گیا ہے،نگران وزیر کو متعلقہ حکام کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ دیہی علاقوں کو شہروں سے ملانے کے بڑے منصوبے کے تحت دیہی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ،سیلاب بحالی سڑکوں اور متاثر پلوں کی تعمیر منصوبے میں شامل ہیں، بریفنگ میں کہا گیا کہ  8 سالہ منصوبے کے تحت ضم اضلاع اور کئی بندوبستی اضلاع میں ضلعی اور تحصیل سطح کے کمپلیکسز تعمیر کئے جارہے ہیں ، پارسا اور یو ایس ایڈ پراجیکٹس کے تحت محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 124 سکیمز مکمل کی ہیں،اجلاس میں نگران وزیر انجنئیر احمد خان نے بتایا کہ  نگران حکومت کا کام ادارہ جاتی امور میں شفافیت لانا اور محکموں کو رولز کے تحت چلانا ہے،مواصلات و تعمیرات کے میگا پراجیکٹس کی تکمیل میں ممکنہ حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی،محکمہ مواصلات و تعمیرات کے امور کو صحیح سمت میں آگے کی جانب تیز کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،

  • خیبر پختونخوا میں غیر ملکی فنڈز کے ذریعے تعمیری کاموں کا جائزہ اجلاس

    خیبر پختونخوا میں غیر ملکی فنڈز کے ذریعے تعمیری کاموں کا جائزہ اجلاس

    نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت فارن فنڈڈ پراجیکٹس سے متعلق اہم اجلاس ہوا ہے،اجلاس میں  چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر حکام نے شرکت کی ہے، اجلاس میں صوبہ  بشمول ضم اضلاع میں ڈونر فنڈز سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے، محکمہ منصوبہ بندی کے حکام کی جانب سے ان منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی،بریفنگ کے مطابق  دیگر صوبوں کی نسبت خیبرپختونخوا میں فارن فنڈڈ پراجیکٹس پر عملدرآمد کی صورتحال بہتر ہے، جس  پر وزیر اعلی نے منصوبوں پر عملدرآمد کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، متعلقہ حکام کو ان منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کو مزید بہتر بنانے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی گئی

    نگران وزیر اعلی اعظم خان نے کہا کہ انتظامی سیکرٹریز اپنے اپنے محکموں کے تحت ڈونر فنڈڈ پراجیکٹس پر پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیں، اور اگر کسی منصوبے پر عملدرآمد میں مسائل کا سامنا ہو تو  تو انتظامی سیکرٹریز ان مسائل کی نشاندہی کرکے محکمہ منصوبہ بندی کو بروقت آگاہ کریں، اعظم خان نے مزید ہدایت کی کہ  فارن فنڈڈ پراجیکٹس عوامی مفاد کے اہم منصوبے ہیں ان پر عملدرآمد میں غیر ضروری تاخیر قابل قبول نہیں، کرم تنگی ڈیم پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس پر تعمیری کام  کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے متعلقہ حکام کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، وزیر اعلی نئ احکامات جاری کرتے ہوئیں کہا کہ  ضم اضلاع میں انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی جائے، اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ  رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فارن فنڈز کے تحت کل 66 منصوبے شامل ہیں، ان منصوبوں کی کل مالیت 849 ارب روپے ہے، اور ان منصوبوں کے لیے رواں سال 114 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،

  • صوبے کے ہر بچے کو تعلیم دلوانا ہماری زمہ داری ہے،وزیر تعلیم ڈاکٹر محمد قاسم

    صوبے کے ہر بچے کو تعلیم دلوانا ہماری زمہ داری ہے،وزیر تعلیم ڈاکٹر محمد قاسم

    خیبر پختون خواہ کے نگران وزیر برائے ابتدائی وثانوی اور اعلیٰ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم جان نے عزم ظاہر کیا ہے  کہ ہماری اولین ترجیح سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانا اور خصوصاً پرائمری سکولوں کے ہر کلاس کے لیے الگ استاد فراہم کرنا اور بچوں کی بہترین کردار سازی پر توجہ دینا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے اور ہم صوبے کے ہر بچے کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے تمام موجود وسائل بروئے کار لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرکایئوز و لائبریریز ڈیپارٹمنٹ میں ایسوسی ایشن آف بزنس پروفیشنل اینڈ ایگریکلچر وومن کے زیر اہتمام موبائل لائبریریز اور اوپن ایریا سکول فیز 2 کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد اقبال، ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن ڈاکٹر بشریٰ رحیم اور دیگر اعلی حکام اس موقع پر موجود تھے۔وزیر تعلیم ڈاکٹر محمد قاسم جان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے انہیں مختلف موضوعات تیار کرنے کا ہوم ورک دیا جائے تاکہ وہ خود سے پڑھائی کرنے کے ساتھ ساتھ لائبریری  سے بھی رجوع کریں۔ اسی طرح طلباء و طالبات کو ماڈرن ٹیکنالوجیز سے بھی روشناس کرایا جائے تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر دوسرے طلباء و طالبات کے ساتھ مقابلہ کر سکیں۔

    وزیر تعلیم نے اساتذہ پر زور دیا کہ طلباء وطالبات کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں، ان کو بہترین اخلاقیات سے سکھائے اور انہیں رولز ریگولیشن کا پابند بنایا جائے اور ان میں برداشت کی صلاحیت کو اجاگر کر سکیں۔اسی طرح بچوں کو درس و تدریس کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور ٹیکنیکل سکلز بھی سکھائے تاکہ ان کو پھر عملی زندگی میں آسانی ہو۔

  • پشاور،ضلع خیبر میں بھتہ لینے کے معاملے پر جے  آئی ٹی تشکیل

    پشاور،ضلع خیبر میں بھتہ لینے کے معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل

    ضلع خیبر باڑہ  میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ رشوت اور بھتہ لینے  معاملے میں سی ٹی ڈی نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔ سی ٹی ڈی اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی سی ٹی ڈی پشاور ریجن کے ایس پی سی ٹی ڈی کے زیر نگرانی ہو گی، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی، خفیہ اداروں کے اہلکار، ایس ایچ او تھانہ باڑہ تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہوں گے، جے آئی ٹی واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    دوسری جانب بھتہ خوری میں گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ اے ٹی سی جج محمد عادل خان نے دونوں اہلکاروں کو تفتیش کے لیے پانچ روزہ جسمانی پر سی ٹی ڈی پشاور کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ تفتیشی افسر کے مطابق پولیس اہلکار عبد القدیر اور حیات پر بھتہ طلب کرنے کا الزام ہے، دونوں نے باڑہ میں ایک بلدیاتی نمائندے کے گھر پر دستی بم پھینکا تھا، دستی بم سے دونوں اہلکار خود بھی زخمی ہوئے تھے۔

  • معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے،نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا

    معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے،نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا

    پشاور میں خیبرپختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن آگاہی اور ایوارڈ تقریب، صوبائی وزیر اطلاعات، ثقافت و سیاحت بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کی بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی،اپنے خطاب میں  بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا کہ عوام آگاہ ہوگی تو حکومتوں کا احتساب آسان ہوگا، معلومات تک رسائی عوام کا حق ہے، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے مزید کہا کہ  اولین اور بہترین مثال حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے قائم کی جب زیب تن لباس پر سوال کا جواب سائل کو موقع پر ہی دیا،انہوں نے کہا کہ  قرآن مجید ہمارے لئے مشعل راہ ہے، عوام کو آگاہی ہونی چاہیئے تاکہ وہ حکومتی فیصلوں اور اقدامات کو پرکھ سکیں،فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے بتایا کہ  نوجوانوں کو سسٹم پر اعتماد تب ہوگا جب میرٹ کی بالادستی ہو، نوجوانوں کو ان کے محنت کا صلہ ملنا چاہیے،انہوں نے کہا  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں جو کچھ ہوا یہ باصلاحیت نوجوانوں کے ساتھ نا انصافی ہے نوجوانوں کو محنت کا صلہ ملنا چاہیے، حکومت خیبرپختونخوا گوڈ گورننس پر عمل پیرا ہے، سرکاری معاملات میں شفافیت لائی جارہی ہے،بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے مزید کہا کہ  آر ٹی آئی کمیشن میں 25000 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، 23000 سے زائد نمٹائیں گئیں، کارکردگی تسلی بخش ہے،

  • پشاور، بی آر ٹی نئے روٹ کا افتتاح کیا گیا

    پشاور، بی آر ٹی نئے روٹ کا افتتاح کیا گیا

    پشاور بی آر ٹی کے نئے روٹ کا افتتاح کیا گیا ہے ٹرانس پشاور روٹ چمکنی تا ملک سعد براستہ رنگ روڈ چلایا جائے گا۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق روٹ پر کل 19 سٹاپ ہونگے۔ سٹاپس میں چمکنی، سردار گڑھی، چغل پورہ، گورنمنٹ پرائمری سکول، پیر زکوڑی پل، موٹروے پل، کمبوہ اڈہ، پہاڑی پورہ، کبوتر چوک، ایم ایم سی ہسپتال، وزیر کالونی، اباسین یونیورسٹی، پتنگ چوک، شہید تحسین چوک، چارسدہ اڈہ، عید گاہ، شاہی باغ، باچا خان چوک، ملک سعد شہید شامل ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا کہ اس روٹ کے آغاز سے بی آر ٹی کے روٹس کی کل تعداد 14 ہو جائے گی۔ اس روٹ سے رنگ روڈ پر رہنے والے اور یونیورسٹیز کے طلبا کو سفری سہولت میسر ہوگی۔ بی آر ٹی نئے روٹ کا افتتاح معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ظفر اللہ خان نے کیا۔
    اس موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ جناب ضیاالحق، سی ای او ٹرانس پشاور ڈاکٹر طارق عثمان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • پولیس کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،آئی جی خیبر پختونخوا

    پولیس کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،آئی جی خیبر پختونخوا

    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ختر حیات خان نےسنٹرل پولیس آفس پشاور میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
    ضلع خیبر پولیس نے پروایکٹیو پولیسنگ کے ذریعے دہشت گردی کے خطرناک منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے عوام کو بہت بڑی تباہی سے بچا کر ناقابل فراموش کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ جنہوں نے تحصیل باڑہ کے علاقہ ملک دین خیل نالہ خوڑ میں ایک کارروائی کے دوران لوڈر چنگ چی رکشہ سے 350 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرکے چنگ چی ڈرائیور کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ خودکش حملہ آوروں کو گلے سے لگانے اور بارود کے ڈھیروں کے سامنے آہنی دیوار بن کر فرائض سرانجام دینے کی روایت خیبر پختونخوا پولیس نے ڈالی ہے اور ضلع خیبر پولیس نے بارود سے بھرا رکشہ پکڑ کر دلیرانہ اور مستعد پولیسنگ کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں نے جان پر کھیل کر عوام کو ایک بہت بڑی تباہی سے بچا کر فورس کی عزت اور وقار میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ جو کہ پولیس کی پیشہ ورانہ کمٹمنٹ اور فرائض سے لگن اور جذبے کا واضح ثبوت ہے۔ آئی جی پی نے انعام یافتہ گان کی مستعدی، جرات و شجاعت اور بروقت کاروائی کی تعریف کی ،