پشاور تھانہ مچنی گیٹ کی حوالات میں زیر حراست ایک شخص دم توڑ گیاہے متوفی کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ نور نبی شاہ کی موت پولیس کی بربریت سے ہوئی، مقتول کے ورثاء کے مطابق نور نبی شاہ کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات ہیں۔ . پولیس کے مطابق نور نبی شاہ کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، اس کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اسے قتل کیا گیا اور اس کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
Category: پشاور
-

ایک اور غیرملکی خاتون محبت کے ہاتھوں مجبور،شادی کے لئے لوئر دیر پہنچ گئی
54 سالہ امریکن خاتون اپنے محبوب پروفیسر ڈاکٹر عباس سکنہ اسنبڑ دیرلوئر سے شادی کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ ٹی این این کے مطابق ڈی ایس پی چکدرہ بخت جمال کے مطابق پندرہ اگست کو آنے والی امریکن خاتون کو این اوسی نہ ملنے کی وجہ سے دیرلویر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی۔ مذکورہ خاتون پروفیسر ڈاکٹر عباس کے ساتھ ضلع ملاکنڈ میں ایک نجی ہوٹل میں رہائش پذیر ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر عباس اور امریکن خاتون کی دو سال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔ امریکن خاتون دیرلوئر کے رہائشی ڈاکٹر عباس سے شادی کی خواہشمند ہے۔پروفسیر ڈاکٹر عباس کی عمرتقریبا 32 سال ہے اور انہوں نے چائنہ سے پی ایچ ڈی کی ہے۔ ادھر سیکورٹی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکن خاتون واپس جانے کو تیار نہیں اور دیرلوئر اپنے دوست پروفیسر ڈاکٹر عباس کے گھر جانا چاہتی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق امریکن خاتون کی تمام سفری دستاویزات درست ہے۔خیال رہے اس سے قبل انجو نامی لڑکی بھی ہندوستان سے دیر بالا آئی ہے۔ انجو 22 جولائی کو بھارت سے دیربالا ائی تھی۔ انجو اور نصر اللہ کے درمیان سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی جو بعد میں پیار میں تبدیل ہوئی اور وہ نصر اللہ سے ملنے پاکستان کے علاقہ دیر بالا ائی۔دیربالا انے کے بعد انجو نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرلیا اور اسلامی نام فاطمہ رکھا نصراللہ اور فاطمہ کا نکاح بھی ہوچکا ہے۔
-

مالاکنڈ درگئی میں ماں اور بیٹوں کے قتل کے خلاف عوام سراپا احتجاج
گزشتہ دنوں قتل ہونے والے ماں اور بیٹوں کو قتل کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں اور رشتہ داروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،، قتل ہونے والی ماں اور بیٹوں کی لاشیں لواحقین نے سڑک پر رکھ کر مین روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بلاک کردیا تھا اور مطالبہ کیا کہ جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے اور انکے گھر مسمار نہیں ہوتے تب تک روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔روڈ بند ش اور شدید گرمی کی وجہ سے گاڑیوں میں سواریوں کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد انتظامیہ نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے۔ انتظامیہ نے جلد ملزمان کی گرفتاری کے لیے یقین دہانی کرائی اور کاروائی شروع کردی جس کے بعد مظاہرین نے حتجاج ختم کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے ماں اور دو بیٹوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ واردات کے بعدملزمان فرار ہوگئے۔ -

خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 361 بم ناکارہ بنا دیئے گئے ہے،بی ڈی یو رپورٹ
خیبر پختونخوا بم ڈسپوزل یونٹ نے اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے،جس کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں رواں سال کے پہلے 6 مہینوں کے دوران برآمد ہونے والے مختلف نوعیت کے 361 بم ناکارہ بنا دئے ہیں۔ بی ڈی یو رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بم مردان میں ناکارہ بنا دئے ہیں جنکی مجموعی تعداد 115 تھی جن میں 33 راکٹ، 79 ہینڈ گرنیڈ، 2 ٹائم بم اور ایک ریموٹ کنڑول بم شامل ہے۔جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں خودکش جیکٹ سمیت 89 بم، کوہاٹ میں 55 بم، دیر میں 31 راکٹ جبکہ ملاکنڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 11، 11 ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ضلع کرم میں 6، کرک اور مہمند میں 4 ہینڈ گرنیڈ، ضلع خیبر میں 4 جبکہ لکی مروت میں 3 دستی بموں کو ڈیفیوز کیا گیا ہے۔ بی ڈی یو رپورٹ کے مطابق وزیرستان، اورکزئی اور صوابی میں بھی ایک ایک ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔
اسی طرح بم ڈسپوزل ٹیم چارسدہ اور بنوں میں 9 بارودی مواد اور ہنگو میں 6 ہینڈ گرینڈ اور ایک ٹائم آئی ڈی کو ناکارہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ -

موٹر وے ایم ون،بڑے مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
موٹروے پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ائس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،موٹر وے پولیس کے مطابق رشکئی سروس ایریا کے قریب, دوران پیٹرولنگ سیکٹر کمانڈر ایم ون شفیق الرحمن نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا ۔جس پر ڈرائیور نے گاڑی کو دوڑانے کی کوشش کی، سیکٹر کمانڈر ایم ون نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی ہدایت جاری کی اور خود اس کا پیچھا کیا ۔موٹروے پولیس کو پیچھے اتے دیکھ کر ملزم نے گاڑی سڑک سے اتار دی اور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ۔ مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 15 پیکٹ ائس برامد کر دیا ،موٹروے پولیس کی جانب سے مشکوک گاڑی قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ ائس کا وزن 15 کلو 600 گرام تھا عالمی مارکیٹ میں ائس کی قیمت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے ۔
متوقع طور پر ائس پنجاب کی جانب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کر کے گاڑی اور منشیات، تھانہ تور ضلع مردان پولیس کے حوالے ۔واضح رہے، ڈی ائی جی موٹروے نارتھ زون محمد یوسف ملک کی جانب سے مشکوک گاڑیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جاری تھی ۔ -

نوشہرہ،دس سالہ بچہ تشدد کے بعد قتل
نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ بانڈہ ملاحان میں دس سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا کرکے قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے بچے کو گھر سے اغوا کر کے کھیتوں میں لے جاکر تشدد کے بعد قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتول پر جنسی تشدد کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی ہے ۔
آصف محمود ولد طلا محمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا دس سالہ بیٹا حامد محمود گزشتہ روز گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا۔ جس کو تلاش کیا گیا لیکن بچے کا کوئی پتہ نہ چلا ۔ پیر کی صبح اس کی لاش شاہ شاہ فیصل کے کھیتوں میں پڑی ملی۔ بچے کے والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے بیٹے کو تشدد کے بعد پھانسی دے کر قتل کیا گیا ہے ۔ مقتول کے والد نے الزام لگایا کہ اس کے بیٹے کو ملزم وسیم اللہ ، نعیم اللہ پسران ہاشم علی، روخان ولد بخاری ، حسیب ولد نسیم نے قتل کیا ہے کیونکہ ملزمان کے ساتھ چند روز قبل ہماری لڑائی ہوئی تھی۔ -

نگران وزیر اعظم غیر سیاسی ہونا چاہئے تھا،ایمل ولی خان
اے این پی رہنما ایمل ولی خان نے نگراں وزیراعظم کو منتخب کرنے کے عمل مذاق قرار دیا ہے ، اور کہا کہ اگر غیر سیاسی آدمی آتا تو عوام کو اس سسٹم پر اعتماد ہوتا۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان نے ایک مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انوار الحق کاکڑ سے مسئلہ نہیں لیکن وہ ایک سیاسی شخصیت ہیں، نگراں وزیراعظم بنانے کا سارا عمل مذاق بنا دیا گیا، اگر اس عہدے پر کوئی غیر سیاسی آدمی آتا تو عوام کا سارے سسٹم پر اعتماد ہوتا۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شہباز شریف کو فیصلے کا اختیار دیا گیا، اتحادی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہر بات مانیں۔ صوبائی مختاری کو رول بیک کرنے والے کسی بھی قانون کی مخالفت کرونگا، الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں ورنہ بہت تنازعات کھڑے ہوں گے۔ -

مردان،مکان کے تنازعے پر ماں اور تین بیٹے قتل
مردان معیار روڈ رشید آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور تین بیٹے جاں بحق ہو گئے، ٍفائرنگ کا واقعہ مکان کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک ماں اور اس کے تین جوان بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی۔
پولیس تھانہ ہوتی کے مطابق مردان مایار روڈ رشید آباد میں ملزم فواد علی ولد گوھر علی نے اپنے پڑوسی ٹرک ڈرائیور رحیم گل سے ایک مکان خریدا تھا اور اب اس کا رہائشی مکان بھی خریدنا چاہتا تھا لیکن اس نے بیچنے سے انکار کردیا تھا جس پر تنازعہ چلا آرہا تھا۔
پولیس تھانہ ہوتی کے عملے نے چوہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ پولیس ڈی ایس پی سٹی انعام جان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف چوہرے قتل کا مقدمہ درج ہوگیا ہے اور پولیس ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ واقعے کے بعد سارا علاقہ سوگوار ہے۔ریسکیو1122 کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق افراد کو ایم ایم سی منتقل کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق فائرنگ سے جان بحق افراد میں زوجہ رحیم گل، عثمان نعمان اور عرفان پسران رحیم گل شامل ہیں۔ -

ضلع خیبر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہو گیا
ضلع خیبر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے کردیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالناصر خان کے مطابق مہم میں 965 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ڈی سی کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 2 لاکھ 8 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔
اس سے پہلے پولیو مہم کے دوران ضلع خیبر میں پولیس نے پولیس مہم میں ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے باعث پورے ضلع میں پولیو مہم نہیں ہوسکی تھی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفر خان کے مطابق پولیو مہم کے لیے محکمہ صحت حکام کی تمام ٹیمیں تیار تھی لیکن پولیس حکام کی طرف سے پولیو مہم کے لیے سکیورٹی سے بائیکاٹ کے باعث مہم عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔یاد رہے کہ رواں سال خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کے دو کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2022 کے دوران پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ -

مردان، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
مردان بالا گڑھی نرشک نہر کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق ہو گئے،اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
مردان ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کر دی۔ جانبحق افراد کی شناخت 58 سالہ محمد غواث اور 40 سالہ شاہ زیب ساکنان بالا گڑھی سے ہوئی۔ تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،
