Baaghi TV

Category: پشاور

  • کے پی میں نئی نگراں صوبائی کابینہ کی منظوری دے دی گئی

    کے پی میں نئی نگراں صوبائی کابینہ کی منظوری دے دی گئی

    گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران وزیراعلٰی خیبر پختوں خواہ کی جانب سے نگران صوبائی کابینہ کی سمری کی منظوری دے دی ہے جبکہ نگران صوبائی وزرا کی بروز ہفتہ 19 اگست یعنی کل گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری ہوگی جس میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نگران صوبائی وزراء سے انکے عہدے کا حلف لیں گے۔

    تاہم خیال رہے کہ نگراں کابینہ میں آصف رفیق آفریدی، انجینئر عامر ندیم، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ، ڈاکٹر نجیب اللہ، انجم بہرہ خان، سید عامر عبداللہ اور جسٹس (ر) ارشاد قیصر شامل ہوں گے، جبکہ علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں سید مسعود شاہ ،فیروز جمال شال کو دوبارہ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی
    حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلی نے کابینہ میں ممکنہ شامل ہونے والے اراکین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں تھیں

  • عام انتخابات میں تاخیر کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جمع

    عام انتخابات میں تاخیر کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جمع

    عام انتخابات میں تاخیر کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں الیکشن نہ کرانا آئین پاکستان اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کام ہی بروقت الیکشن اور شفاف الیکشن کرنا ہے انتخابات میں تاخیر کا اختیار الیکشن کمیشن کو نہیں۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مختلف طریقوں سے الیکشن التوا کا شکار ہورہا ہے اور بعض ایسے عوامل اس کے پیچھے ہے جو اس ائینی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے،قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد اب چہ مگوئیاں ہورہی ہے کہ الیکشن کب ہوگا سیاسی پارٹیوں کے رہنما کہہ رہے کہ الیکشن 2023 میں نہیں ہورہے درخواست گزار کے مطابق 17 اگست 2023 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک پریس ریلیز جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ابھی حلقہ بندیاں شروع ہے اور یہ حلقہ بندیاں دسمبر 2023 تک جاری رہے گی اس لئے تین ماہ کی مدت میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کا یہ موقف غیر آئینی ہے, آئین کے تحت اسمبلی تحلیل کے تین ماہ بعد انتخابات کا انعقاد آئین پاکستان کا تقاضہ ہے تاہم ابھی تک اس میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے اور حال ہی میں جو پریس ریلیز جاری ہوا ہے وہ ماورائے آئین ہے۔ الیکشن کمیشن کا یہ کہنا کہ 90 دن میں انتخابات نہیں ہوسکتے یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

  • شانگلہ زہریلی مشروم کھانے سے 2 بھائی جاں بحق جبکہ 5 کی حالت غیر ہو گئی

    شانگلہ زہریلی مشروم کھانے سے 2 بھائی جاں بحق جبکہ 5 کی حالت غیر ہو گئی

    مون سون بارشوں کے بعد عموماً مختلف علاقوں میں مشروم نکل آتے ہے،جس کو مقامی لوگ بہت شوق سے کھاتے ہے،لیکن کے پی کے ضلع شانگلہ میں مشروم کھانے سے ایک افسوسناک واقع سامنے آیا ہے جہاں مشروم کھانے سے دو افراد جاں بحق جبکہ 5 بہن بھائیوں کی حالت غیر ہو گئی ہے،
    ضلع شانگلہ تحصیل الپوری کے علاقے دلو ڈہرئی میں زہریلی مشروم کھانے سے دو نوجوان بھائی جاں بحق جبکہ پانچ بہن بھائیوں کی طبیعیت شدید بگڑ گئی ہے،
    دلو علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے قریبی پہاڑی سے مشروم لاکر گھر میں پکائے تھے جس کے باعث ان بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری کے ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹر کے مطابق زہریلی مشروم کھانے سے متاثرہ 4 بھائیوں سے سمیت 3 بہنوں کو ہسپتال لایا گیا جن میں 16 سالہ مصباح الحق اور 11 سالہ امتیاز دم توڑ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کی موت زہریلی مشروم کھانے سے واقع ہوئی ہے جبکہ دیگر متاثرہ بچوں کو الپوری ہسپتال سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    خیال رہے کہ اس قبل گزشتہ ہفتہ بھی شانگلہ کے علاقے پورن چوگا میں بھی دو بہینں زہریلی مشروم کھانے سے جاں بحق ہوئی تھیں۔

  • پشاور،مسلسل بجلی معطل ہونے کی وجہ سے عوام شدید پریشان

    پشاور،مسلسل بجلی معطل ہونے کی وجہ سے عوام شدید پریشان

    پشاور میں تیز اندھی کے باعث معطل بجلی کئی علاقوں میں بحال نہ ہوسکی، شہریوں کے مطابق پشاورکے علاقہ دانش آباد, تاج اباد اور ورسک روڈ میں گزشتہ 6 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے،اسکے علاوہ اچینی پایاں، پبی اسٹیشن، تہکال بالا مولازو میں بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید پریشان ہے،،شہریوں کے مطابق واپڈا کمپینلٹ پر شکایات درج کروانے کے باوجود کوئی مسئلہ حل نہیں کروا رہا،دوسری جانب ترجمان پیسکو نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید آندھی سے 5 گرڈ سٹیشن کی بجلی متاثر ہوئی ہیں، اب تک پشاور کئی علاقوں میں بجلی بحال کی گئی، مزید پر کام جاری ہے،

  • خیبر پختونخوا کی  نئی نگران کابینہ کا تشکیل اب تک نہ ہو سکا

    خیبر پختونخوا کی نئی نگران کابینہ کا تشکیل اب تک نہ ہو سکا

    پشاورخیبر پختونخوا میں نگراں کابینہ کی تشکیل کا عمل سست روی کا شکار ہے، خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ ہفتہ گزر جانے کے باوجودبھی نہ بن سکی ، نگراں وزیر اعلی نے اب تک گورنر خیبرپختونخوا سے کوئی مشاورت نہیں کی، ذرائع گورنر ہاوس کے مطابق نگراں کابینہ کے معاملہ پر گورنر خیبرپختونخوا اب تک لا علمی کا شکار ہے،ذرائع کے مطابق نئی کابینہ میں کسی بھی سیاسی شخصیت کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نگراں اراکین کابینہ ٹیکنو کریٹس سے بنائی جائے گی، واضح رہے نگراں وزیر اعلی اعظم خان نے الیکشن کمیشن کے حکم پر نگراں کابینہ ختم کردی تھی نگراں کابینہ پر کرپشن اور سیاسی وابستگی کے الزامات تھے

  • کرونا وائرس کے دوران فرائض انجام دے کر شہید ہونے والے میڈیکل سٹاف کے لئے بڑا اعلان

    کرونا وائرس کے دوران فرائض انجام دے کر شہید ہونے والے میڈیکل سٹاف کے لئے بڑا اعلان

    خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے کورونا وباء کے دوران جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو تمغہ امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں نگران صوبائی حکومت نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا سے صوبے میں کرونا وباء سے متاثرہ مریضوں کو علاج فراہم کرتے ہوئے شہید ہونے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکلز کی تفصیلات طلب کر لی ہے، کرونا وباء سے شہید ہونے والے تمام افراد کو تمغہ امتیاز (بعد از مرگ) 23 مارچ 2024 کو دیئے جائیں گے۔
    خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں کی صوبائی تنظیم پراوینشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کرونا وباء کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں و دیگر مراکز صحت میں دوران ڈیوٹی مجموعی طور پر 109 جانیں گئی ہیں،پراوینشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق کورونا وباء کے دوران 70 ڈاکٹرز جن میں 8 خواتین شامل ہیں۔ اسی طرح 17 پیرا میڈیکس ملازمین، جن میں ایک خاتون ملازمہ بھی شامل تھیں، کرونا وباء کے دوران اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے،صوبے کے مختلف اضلاع میں 7 نرسز بھی دوران ڈیوٹی جاں بحق ہو گئیں تھیں. جبکہ درجہ چہارم کے 15 ملازمین کورونا وباء کے دوران اپنے فرائض انجام دیتے وقت جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • پشاور،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا پہلا جلسہ کب اور کہا ؟

    پشاور،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا پہلا جلسہ کب اور کہا ؟

    پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کا پہلا جلسہ 19 اگست کو نوشہرہ میں منعقد کیا جائے گا،پارٹی سیکرٹری اطلاعات ضیاء اللہ بنگش کے مطابق جلسے کے لئے تمام تر انتظامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، نوشہرہ کے عوام پرویز خٹک کی کارکردگی کی بنیاد پر بھرپور شرکت کرینگے، سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ جلسے کے لئے تیاریاں جاری ہے، لوگ بھر پور شرکت کرینگے، ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ جلسہ نوشہرہ سٹی میں شام 6 بجے ہوگا ، جلسے میں پی ٹی آئی پارلمنٹرین کے تمام رہنماء شرکت کرینگے، ضیاء اللہ بنگش نے بتایا کہ نوشہرہ کا جلسہ عوامی رابطہ مہم کا پہلا جلسہ ہوگا، خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا، جسکا شیڈول بعد میں بتایا جائے گا،

  • پشاور،تھانہ خزانہ کے حدود میں پولیس اہلکاروں کو رشوت وصول کرنے پر معطل کر دیا گیا

    پشاور،تھانہ خزانہ کے حدود میں پولیس اہلکاروں کو رشوت وصول کرنے پر معطل کر دیا گیا

    پشاور خزانہ پولیس موبائل کا چپس فیکٹری، سوئمنگ پول سمیت دیگر کاروباری مراکز سے بھتہ لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دو پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے، تھانہ خزانہ کی حدود میں پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں جاکر سر عام رشوت لینے لگے، وائرل ویڈیو میں شہری نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار کبھی کارخانے ،چھوٹی دکانوں تو کبھی سوئمنگ پول والوں سے رشوت لیتے ہیں جبکہ کبھی کہتے ہیں کہ گاڑی کی بیٹری خراب ہے اُس کو ٹھیک کروانے کے لیے پیسے دو، رشوت لینے کی ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو چپس فیکٹری مالک سے پیسوں کا مطالبہ کرتے دکھایا گیاہے۔ جبکہ چپس کے پیکٹ وصول کر کے اسے مزے سے کھاتا ہوا بھی دکھائی دے رہا ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس پی رورل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دو اہلکاروں کو معطل کر کے ان کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی۔

  • پشاور،پی ٹی آئی سابق صوبائی وزیر عمران خان کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے جذباتی ہو گئے

    پشاور،پی ٹی آئی سابق صوبائی وزیر عمران خان کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے جذباتی ہو گئے

    سابق صوبائی پی ٹی آئی وزیر عاطف خان کی جانب سے عمران خان کے ساتھ جیل میں ہونے والے رویے کو نامناسب قرار دیا ہے،عاطف خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نی تو اپنے وکلاء اور ڈاکٹرز سے ملنے کی اجازت دی جارہی ہے نہ گھر سے کوئی ان سے مل سکتا ہے ان خیالات کا اظہار عاطف خان نے ایک ویڈیو پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قران مجید مانگا تھا جو انکو کو اب تک مہیا نہیں کیا گیا،سابق وزیر نے ملک کے عدالتی نظام سے اپیل لی ہے کہ عمران خان کو قانون کے مطابق جن چیزوں کے استعمال کرنے کی اجازت ہے وہ انکو دی جائے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کوئی ناجائز مطالبہ نہیں کیا،بلکہ عدالت کی طرف سے جن سہولیات کی اجازت ہے وہی استعمال کرنے سے محروم ہے،

  • پشاور،اسلامیہ کالج شدید مالی بحران کا شکار

    پشاور،اسلامیہ کالج شدید مالی بحران کا شکار

    اسلامیہ کالج پشاور مالی بحران کا شکار ہے اور اتنظامیہ نے اخراجات پورے کرنے کے لئے کالج میں لگے شیشم اور شہتوت کے قیمتی درخت فروخت کے لئے کاٹ دیئے ہیں۔ آج نیوز کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور ان دنوں شدید مالی بحران کا شکار ہے، اور کالج انتظامیہ نے اخراجات پورے کرنے کے لئے کالج میں لگے 79 قیمتی درخت کاٹ دیئے ہیں۔انتظامیہ نے 79 درختوں کی نیلامی کیلیے اخبارات میں اشتہار بھی شائع کروادیئے ہیں، نیلامی میں 53 درخت شیشم اور 23 درخت شہتوت کے شامل کئے گئے ہیں۔