Baaghi TV

Category: پشاور

  • چارسدہ اور پشاور میں بجلی اور گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان

    چارسدہ اور پشاور میں بجلی اور گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان

    ضلع پشاور اور چارسدہ میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نےبدترین شکل اختیار کرلی،گرمی کی شدت بڑھنے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھنے لگی ، جسکی وجہ سے شہری شدید پریشان ہے،شہریوں کے مطابق ضلع چارسدہ اور شبقدر میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے جسکی وجہ سے عوام گرمی سے پریشان تو دوسری جانب مسجدوں گھروں اور عوامی مقامات میں پانی کی شدید قلت ہے ،
    شہریوں کے مطابق بجلی کے بلز دینے والے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہونے لگا ، دیہاتی علاقوں میں صارفین بجلی کے لئے ترسنے لگے ، شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے، دوسری جانب گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے تندور اور چائے کے ہوٹلوں میں فان گیس کا استعمال کیا جا رہا ہے،اور شدید لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوامایل پی جی مہنگی ہونے کے باوجود استعمال کرنے پر مجبور ہے،

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    خیبرپختونخوا کے محکمہ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سیف اللہ گروپ کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں جبکہ دوسری طرف پنجاب پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاریوں کو بحرین سے گرفتار کیا گیا اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل شوکت عباس نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے رمضان میں صوابی میں پولیس گاڑی کو گشت کے دوران نشانہ بنایا تھا، حملے میں دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا تھا۔

    جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سیف اللہ گروپ کے گرفتار دہشتگردوں سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ اس موقع پر ڈی آئی جی، سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا گروہ 2016 سے مختلف واقعات میں ملوث تھا اور ہے جس میں ایک دہشت گرد عطااللہ امام مسجد تھا، جس نے بچوں کا برین واش کیا، دہشت گردی میں اندرونی اور بیرونی دونوں عوامل شامل ہیں اور ایسے افراد کیخلاف کاروائی جاری رہے گی.

    تاہم دوسری طرف پنجاب پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاریوں کو بحرین سے گرفتار کر لیا اور پنجاب پولیس نے ملزمان کی وطن واپسی کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کروائے تھے۔ علاوہ ازیں ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری ذوالفقار علی سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا، جبکہ نور محمد فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی
    جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قواعد و ضوابط مکمل کرکے بحرین سے وطن واپس لایا گیا، مزید کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا، دو ملزمان کی بحرین سے گرفتاری کے بعد رواں برس بیرون ملک سے گرفتار کیے گئے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 111 ہوگئی۔

  • اس سال کتنے سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا،محکمہ سیاحت نے اعداد و شمار بتا دیئے

    اس سال کتنے سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا،محکمہ سیاحت نے اعداد و شمار بتا دیئے

    خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اس سال 14 لاکھ سے زائد تک اضافہ ہوا ہے۔ جو پچھلے سال کے نسبت زیادہ ہے، کے پی کے محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے مطابق سال 2022 کے پانچ ماہ یعنی مارچ سے اگست تک 57 لاکھ 32 ہزار 146 سیاح خیبر پختونخوا گھومنے آئے جبکہ اس سال یہ تعداد 71 لاکھ سے زائد ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان سیاحوں میں 2 ہزار کے قریب غیر ملکی سیاح بھی شامل ہے۔خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق جون سے اگست تک سب زیادہ 25 لاکھ سیاحوں نے ناران کاغان کا رخ کیا۔ گلیات میں 20 لاکھ، مالم جبہ سوات میں 14 لاکھ 53 ہزار جبکہ اپر دیر میں 7 لاکھ 34 ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی۔ اسی طرح 3 لاکھ 41 ہزار سیاحوں نے لوئر چترال جبکہ 31 ہزار 111 نے اپر چترال کا وزٹ کیا ہے۔محکمہ سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پانچ مہینوں میں سب زیادہ غیر ملکی 763 سیاح لوئر چترال آئے جبکہ 471 غیر ملکی ٹورسٹ نے اپر چترال کے دلفریب مقامات کے نظارے کئے، دیر اپر میں 198، مالم جبہ میں 288، گلیات میں 95 اور 273 غیر ملکی سیاح ناران کاغان گئے ہیں۔

  • صوابی،بڑے پیمانے پر اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    صوابی،بڑے پیمانے پر اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    صوابی تھانہ تورڈھیر پولیس کی اہم کاروائی بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا کر دو بین الضلاعی سمگلرز گرفتار کر لئے گئے ،سمگلنگ میں استعمال ہونے والے دو عدد ت رکشے بھی برآمد کر لئے گئے، ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تور ڈھیر الطاف حسین خان اور اے ایس آئی امان اللہ خان نے خفیہ اطلاع پر غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، کارروائی کے دوران دو مختلف رکشوں میں بوریوں سے بھاری اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان ضلع نوشہرہ کے رہائشی ہیں جنکا تعلق بین الضلاعی اسلحہ سمگلرز گروہ سے ہے جو رکشوں کے زریعے اسلحہ ملاکنڈ،نوشہرہ،صوابی سمیت دیگر اضلاع کو سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے، تاہم خفیہ اطلاع ملنے پر جہانگیرہ صوابی روڈ سبزی منڈی ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیاگیا، ملزم امیر زادہ ولد لعل زادہ سکنہ کاکا صاحب نوشہرہ کے رکشہ سے تین عدد کلاشنکوف،11عدد پستول30بور،4عدد9 ایم ایم پستول،ایک ریپیٹر ،ایک عدد ٹیلی سکوپ جبکہ مختلف بور 42عدد میگزین اور 1750عدد کارتوس برآمد کیے گئے، جبکہ ملزم حارث ولد ھمیش گل سکنہ نوشہرہ کلاں کے رکشہ سے ایک عدد کلاشنکوف ،ایک عدد کالاکوف،ایک عدد رائفل جبکہ مختلف بور کے 8عدد میگزین اور 310عدد کارتوس برآمد کیے گئے،
    ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر فرار شدہ ملزمان کے نام اگل دئیے۔فرار شدہ ملزمان عاشق ولد شیرین ،مشتاق ،شیراز ولد شماس اور عارف ساکنان نوشہرہ کی گرفتاری کے لیے سرتوڑ کوشش جاری ہیں۔اسی طرح اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی دو عدد رکشے بھی پولیس تحویل میں لے لی ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

  • پشاور ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت کے بعد گرفتاری کے حوالے سے اہم فیصلہ دے دیا

    پشاور ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت کے بعد گرفتاری کے حوالے سے اہم فیصلہ دے دیا

    پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ایک ہی ایف آئی آر میں عبوری ضمانت پانے والے کو دوسری ایف آئی آر میں گرفتار کرنے کے لیے عدالت کی اجازت لازمی قرار دے دی،پشاور ہائیکورٹ کے ممبر انسپیکشن ٹیم نے ہائیکورٹ کے فیصلے سے صوبے کے تمام ضلعی عدالتوں کو مطلع کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا ۔ جس کے مطابق ایک ہی مقدمے میں نامزد ملزم کو عبور ی ضمانت مل جانے کے بعد دوسری ایف آئی آر میں گرفتار نہیں کیا جا سکتا ۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ گرفتاری کے لئے پولیس یا دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے کو عدالت سے اجازت لینی ہوگی ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کوعبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد دوبارہ حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے یہ فیصلہ جاری کیا تھا

  • نوشہرہ،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا پہلا پاور شو

    نوشہرہ،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا پہلا پاور شو

    پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے نوشہرہ سے جلسہ کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا صفایا نہ کیا تو کوئی ہمارا نام بدل دے۔نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے پرویز خٹک اکیلا ہے وہ آج کا جلسہ دیکھ لیں، عمران خان غرور کرتا ہے اور غرور اللہ کو پسند نہیں۔پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہاکہ پی ٹی آئی کی جتنی خدمت میں نے کی کوئی نہیں کر سکتا۔ 2013 میں پی ٹی آئی کی کامیابی ان الیکٹیبلز کی وجہ سے ہوئی جو میرے ساتھ آئے تھے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ہر تقریر میں خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہیں، وہ کارکردگی ہماری ہی تھی۔ نوجوان اس غلط فہمی میں نا رہیں کہ عمران خان آکر نیا پاکستان بنائے گا۔
    واضح رہے کہ پرویز خٹک کے جلسے میں عوام کا جوش و خروش کے ساتھ گو نیازی گو کے نعرے لگائیں،آج جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنان ناظمین ضلعی و تحصیل کے سابقہ چئیرمین اور مختلف حلقوں کے صوبائی امیدواران نے پرویز خٹک کے ہاتھ بیعت کرکے تحریک انصاف کو خیبر باد کہہ دیا ،پرویز خٹک نے آئیندہ جلسوں کا پلان ترتیب دیا ہے جسمیں صوبے کے مخلتف اضلاع میں بڑے جلسے و شمولیتیں کی جائینگی۔

  • خیبر پختونخوا میں تمام تعلیمی بورڈز کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟

    خیبر پختونخوا میں تمام تعلیمی بورڈز کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟

    خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے پشاور سمیت صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج ایک ہی دن جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے مناسبت سے 22 اگست کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں سہ پہر 3 بجے تقریب منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان ہونگے، وزیر اعلیٰ آٹھوں تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرینگے تمام تعلیمی بورڈز 22 اگست کو نہم اور دہم دونوں کے نتائج بیک وقت جاری کرینگے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق سیکرٹری تعلیم نے گزشتہ روز نگراں وزیر اعلیٰ کو میٹرک کے نتائج بیک وقت جاری کرنے کے حوالے سے ہدایات مانگی گئی تھیں جس کے بعد سی ایم سیکرٹریٹ نے 22 اگست کو سہ پہر 3 بجے تمام تعلیمی بورڈوں کے نتائج وزیراعلیٰ ہاؤس میں جاری کرنے کی ہدایات کی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دن آٹھوں تعلیمی بورڈوں کے نہم و دہم کے نتائج کا اعلان ہوگا اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائینگے۔

  • سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا

    سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی کور کمیٹی کے رکن اور سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا۔

    باغی ٹی وی: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے بانی رکن شاہ فرمان نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کر دیا،اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ فرمان نے کہا کہ کئی دنوں سے الزامات میرے اوپر لگ رہے ہیں تو میں نے سوچا کہ میں آھ پی ٹی آئی کے سپورٹر ،ووٹر اور ورکر کو آج جواب دوں میں میں 1996 سے عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا رہا،2012 تک ہماری کوئی ایک سیٹ جیتنے کے چانسز تھے اس لئے میں کسی سیٹ کیلئے عمران خان کے ساتھ نہیں کھڑا رہا ،میں صرف تبدیلی کے لئے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا رہوں گا-

    ذکاء اشرف قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کے لئے کولمبو چلے گئے

    شاہ فرمان نے کہا کہ آج میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو بھی بتانا چاہتا ہوں کہ میں ایک مثال قائم کی ہے، کہ میں نے اپنے حلقے پی ٹی آئی سپورٹرز کے لئے جوڑ دیئے ہیں،آئندہ انتخابات میں بھائی بیٹا یا خاندان کا کوئی فرد انتخابات میں حصہ نہیں لے گا، اپنا انتخابی حلقہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کےلیے چھوڑ رہا ہوں،سیاست میرا پیشہ یاکاروبار نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ میں باہر پروفیشنل اور نجی دوروں پر بھی گیا لیکن کسی فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک رات بھی نہیں گزاری میں وہ واحد گورنر ہوں جس نے سیکرٹ فنڈ بھی واپس کئے، پارٹی کارکنوں کے حقوق کاتحفظ کروں گا، پی ٹی آئی چھوڑنے والے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جا رہے ہیں۔
    https://twitter.com/azharkaasifzai/status/1692854995723657584?s=20
    شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور فیصل سلیم نہ ہی وکلا ہے اور نہ ہی کور کمیٹی کے ممبر ہے، پارٹی کے ان دونوں رہنماوں کے اس بیان میں کوئی صداقت نہیں کہ پارٹی وکلاء اور کور کمیٹی میں غدار موجود ہیں۔

    آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے

    اس سے قبل خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما امیر فرزند کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ 9 مئی کے فسادات کیس کے سلسلے میں مردان میں اپنے دفتر سے نکل رہے تھےپنجاب پولیس نے بتایا کہ 9 مئی کے تشدد کے سلسلے میں پانچ بڑے شہروں سے 2138 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس نے گوجرانوالہ سے 2 مقدمات میں 173 ملزمان، راولپنڈی سے 14 دہشت گردی کے مقدمات میں 438 اور سرگودھا سے 9 دہشت گردی کے مقدمات میں 670 ملزمان کو گرفتار کیا۔

    جیکب آباد میں صحافی ہوٹل سے گھر جاتے ہوئے لاپتہ

    سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) سے گرفتار کیے جانے کے بعد پورے پاکستان میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیںشہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے کیونکہ پارٹی کارکنان اپنے چیئرمین کی گرفتاری کی وجہ سے مشتعل ہیں، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد نے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مسلح افواج کو طلب کیا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران لاہور میں فوج کی تنصیبات اور کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا گیا-

    بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

  • خیبر پختونخوا کی نئی نگران کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھا  لیا

    خیبر پختونخوا کی نئی نگران کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھا لیا

    خیبر پختونخوا کی نئی نگران کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھا لیا،

    گورنرہاؤس پشاور میں نگران صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی،نگران صوبائی کابینہ کے 9 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیا ،نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

    بحثیت نگران صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں سید مسعود شاہ، جسٹس(ر) ارشاد قیصر, بیرسٹرفیروزجمال شاہ، احمد رسول بنگش،آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ اور سید عامر عبداللہ شامل ہیں،گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا، تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور،انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی

    واضح رہے نگراں وزیر اعلی اعظم خان نے الیکشن کمیشن کے حکم پر نگراں کابینہ ختم کردی تھی نگراں کابینہ پر کرپشن اور سیاسی وابستگی کے الزامات تھے، الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو کابینہ سے سیاسی وابستگی رکھنے والے وزراء کو ہٹانے کا کہا تھا، جس پر وزیراعلیٰ نے مشاورت کے بعد کابینہ اراکین سے استعفے مانگے تھے۔

    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی

  • خیبر پختونخوا محکمہ صحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر وزیرستان کے تبادلے

    خیبر پختونخوا محکمہ صحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر وزیرستان کے تبادلے

    پشاور محکمہ صحت نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر وزیرستان سمیت کے 3 میڈیکل آفسرز کے تبادلے کردئیے ، تبادلوں سے متعلق محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا،اعلامیے کے مطابق ڈی ایچ او شمالی وزیر ستان وزیر خان صافی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال باجوڑ تعینات کر دئیے گئے،، اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ
    لیاقت علی خان کو ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ پیڈ ڈی ایچ کیو ہسپتال باجوڑ تعینات کردیا گیا ہے ، اعلامیہ کے مطابق گریڈ 17 کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر میراج وزیر کو ڈی ایچ او شمالی وزیرستان تعینات کر دیا گیا ہے،