ترجمان جے یوآئی ف کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے بیان کے حوالے سے وضاحت پیش کر کے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، دبئی میں ہونے والے مذاکرات سے صرف جے یو آئی ہی نہیں بلکہ پوری پی ڈی ایم بے خبر ہے۔محمداسلم غوری نے اگے کہا کہ دبئی میں ہونے والے مذاکرات پر اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات ہمارا حق ہے ۔اور جے یوآئی کے نزدیک اسمبلیوں کی مدت بڑھانا اور الیکشن کا التواء سیاسی نقصان ہوگا ۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے واضح موقف دیا ہے
پنجاب اور خیبرپختونخواہ الیکشن کے بارے میں اتحادی حکومت کا موقف مشترکہ تھا۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ جے یوآئی پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد فوری الیکشن کرانےکی حامی تھی ۔اور ہمارا موقف اسٹریٹ پاور سے حکومت گرانا اور الیکشن کرانا تھا۔ترجمان جےیوآئی
عدم اعتماد کا راستہ ہمارا نہیں آصف علی زرداری کا تھا ۔وقت بتائے گا کہ عدم اعتماد کے موقف کے پیچھے کون کون سی طاقتیں تھی۔ترجمان جے یوآئی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا اسمبلیوں کی مدت کے خاتمے کا بیان باہمی مشاورت سے تھا۔اور اسمبلیوں کی تحلیل کے بارے میں وزیراعظم کے موقف کی مولانا فضل الرحمان نے کل تائید کی ہے۔
Category: پشاور
-

مولانا فضل الرحمان کی صحافیوں سے آف دی ریکارڈ گفتگو کو توڑ موڑ کر چلایا جارہا ہے
-

تخت بھائی فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مردان تخت بھائی کے علاقے جلالہ برے شاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے، ریسکیو1122 گولی لگنے سے عبداللّٰہ اور زوجہ عبداللّٰہ موقع پر ہی جانبحق ہو گئے،۔اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ٹی ایچ کیو تخت بھائی منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کر دی۔
-

مردان،ایک طرف شدید لوڈ شیدنگ،دوسری جانب کنڈا کلچر کا راج
ضلع مردان میں غیر اعلانیہ اور بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا،جبکہ دوسری طرف کنڈا کلچر بھی عروج پر ہے، ضلع مردان میں ایک طرف اگر عوام بد ترین لودشیڈنگ کا شکار ہے تو دوسری جانب مردان میں غیر قانونی کنڈا کلچر بھی زور و شور سے جاری ہے ،باغی ٹی وی کے مطابق ضلع مردان کے مختلف علاقے جس میں غیر قانونی طور پر بجلی حاصل کی جا رہی ہے ان میں سکندری کورونہ،پار ہوتی،پوردل آباد، سر فہرست ہے،یہاں کےکچھ لوگ گرمی سے بچاؤ کے لئے ائیر کنڈیشنز کا ستعمال کرتے ہے ،تاہم زیادہ بلز ادا کرنے سے بچنے کے لئے ان شہریوں کے گھروں میں کنڈوں کے زریعے بجلی جا رہی ہے،جسکی وجہ سے ان علاقوں میں رہنے والے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،کیونکہ واپڈا کی جانب سے ان علاقوں میں بجلی کی وولتیج کم دینے سے آئے روز ٹرانسفر مر کے خراب ہونے کے شکایات سامنے آتے ہے، یہاں کے عوام کا گلہ ہے کہ ہم بھاری بل ادا تو کرتے ہے لیکن کنڈے کے زریعے بجلی چوری کرنے والوں کی وجہ سے یہ لوگ ایک طرف بھاری بل ادا تو کر رہے ہے لیکن دوسری جانب بجلی بھی نہ ہونے کے برابر ہے،اس وقت شمسی روڈ اور گردانواح میں صبح سے تاحال بجلی غائب ہے جسکی وجہ سےعوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مساجد اور گھروں میں پانی ناپید ہے ،،عوام گرمی سے بے حال ہے ،مردان کے عوام نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،عمل درامد نہ ہونے کے صورت میں عوام کا سڑکوں پہ نکل آنے اور شدید احتجاج کی دھمکی دی ہے،
-

چار ماہ قبل اغوا شدہ خاتون بچوں سمیت بازیاب
کوہاٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران 4ماہ قبل اغواء ہونی والی خاتون کو بچوں سمیت کراچی سےبازیاب کر کے اغواء کار گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو ورغلا کر بچوں سمیت کوہاٹ سے اغواء کیا تھا جسکی گمشدگی کا مقدمہ شوہر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا تھا، واقعہ کے بعد ڈی ایس پی صدر یوسف خان کی سربراہی میں ایس ایچ او ایم آر ایس اسلام الدین خان نے مسلسل محنت کے بعد خاتون کو بچوں سمیت کراچی سے بازیاب کرکے اغواء کار کو گرفتار کرلیا،
-

پشاور پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 4829 افراد کو گرفتار کر لیا ہے
پشاور پولیس کی منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون، 6 ماہ کے دوران 4829 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار ملزمان میں بین الصوبائی منشیات سمگلرز نیٹ ورکس سمیت مخصوص گاہک کو پشاور اور دیگر مختلف اضلاع کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ہونے والی کاروائیوں میں 30 کلو گرام سے زائد آئس ، 137 کلو سے زائد ہیروئن ، 271 کلو گرام افیون، 1652 کلوگرام چرس اور 1358 بوتل شراب بھی برآمد کی گئی ہے
ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے نواجوان نسل خصوصًا طلباء کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کی خاطر عوامی سطح پر شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ -

سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 بچے جاں بحق
سوات مینگورہ کے علاقے وتکے گل آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 4 بچے دب گئے ہے، جن میں دو بچے جاں بحق ہو گئے، ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل و ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا، پولیس، مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے 2 بچوں کی لاشیں اور 2 زخمیوں کو نکال کر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی بچوں کی عمریں 8 سے لے کر 12 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔
-

محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں ایم این اے چارسدہ کے گھر پر چھاپہ
پی ٹی آئی دور حکومت میں محکمہ تعلیم چارسدہ میں 29 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں ملوث چارسدہ کے سابقہ ایم این اے فضل محمد خان کے گھر اور حجرہ پر اینٹی کرپشن چارسدہ نے چھاپہ مارا ہے اینٹی کرپشن کی لیگل ٹیم اور اے ڈی نے مقامی پولیس، ار ار ایف، مقامی انٹیلیجنس بیس DSB اور اسپیشل برانچ کی مدد سے چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے ایف ائی ار اندراج کی مد میں چھاپہ مارا۔
ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر قانون فضل شکور اور صوبائی وزیر معدنیات عارف احمدزئی کو بھی نامزد کیا گیا ہے،ضلع چارسدہ سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این ایز فضل محمد خان، ملک انور تاج اور سابق ایم پی اے خالد خان بھی ایف آئی آر میں نامزد کئے گئے ہیں۔
چارسدہ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں محکمہ تعلیم کے سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر الفت بیگم سمیت چار دیگر اہلکار بھی نامزد کئے گئے ہیں۔ نامزد ملزمان پر محکمہ تعلیم میں غیر قانونی طور پر 29 کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں کا الزام ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے خلاف PPC409,419,420,468,471,162,163/5کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔تاہم اسی کیس میں سابق وزیر قانون فضل شکور خان عدالت سے ضمانت پر ہیں۔ -

ملک کی بقا اسلامی فکر و تربیت کی آبیاری میں ہے. تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخوا
ملک کی بقا اسلامی فکر و تربیت کی آبیاری میں ہے ۔ تنظیم اساتذہ
تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخوا کا مانسہرہ میں تین روزہ صوبائی اجلاس اختتام پذیر ہوا جبکہ اجلاس کی صدارت صوبائی صدر ڈاکٹر محمد ناصر نے کی ۔
جبکہ مرکزی ذمہ داران مصباح الاسلام اور فیاض احمد کاکاخیل نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس میں صوبہ بھر کے 30 اضلاع کے صدور اور سیکرٹریوں نے شرکت کی اور اپنی اضلاع کی ششماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی ۔ فیاض کاکا خیل نے اجلاس میں قراردادیں پیش کی جس میں ملک میں یکساں نظام تعلیم کا نفاذ ، اُردو زریعہ تعلیم , اساتذہ اپگریڈیشن ، چار درجاتی فارمولے کا اطلاق اور ملک میں تعلیم و تحقیق کے لیے سہولیات کی فراہمی کی قراردادیں شامل تھیں۔ فورم نے متفقہ طور پر تمام قراردادیں منظور کی ۔اعلامیہ کے مطابق مرکزی سیکرٹری فنانس تنظیم اساتذہ مصباح الاسلام نے اجلاس کے اختتام پر ھدایات دیتے ہوئے فرمایا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے ۔ بلاامتیاز کیڈرز و بلاامتیاز رنگ و نسل و علاقہ سب اساتذہ کرام اس کے ممبر بن سکتے ہیں ۔ صوبائی نظم اور منتظمین ضلع مانسہرہ کو اس سہ روزہ کامیاب اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صدور اضلاع و زمہ داران اضلاع اپنی ذات پر، اپنے گھروں میں اولاد پر اور سکولوں میں شاگردوں کے تربیت پر خصوصی توجہ دیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
رہنما تحریک انصاف شہریار آفریدی کی ضمانت درخواست مسترد
صوابی، عریفہ نور کے قتل کا معمہ حل، قاتل گرفتار، آلہ قتل اور خون آلود کپڑے برآمدمحمد عثمان سیکرٹری تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخوا کے مطابق اس ششماہی میں جو کام وہ نہ کرسکے اس کمی کو وہ اگلی ششماہی میں پورا کرنے کی کوشش کریں ۔ قرآن وسنت اور کتاب سے رشتہ جوڑیں ۔ سکولوں میں غریب ، نادار اور یتیم طلباء کی تعلیمی کفالت کریں اور پاکستان کی دل و جان سے خدمت کریں ۔ اجلاس کے آخر میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے توقیری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کریں ۔
-

رہنما تحریک انصاف شہریار آفریدی کی ضمانت درخواست مسترد
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت جج حامد حسین نے کی، اس موقع پر ملزم شہریار آفریدی کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا،خصوصی عدالت کے جج حامد حسین نے فیصلہ سنا دیا اور رہنما تحریک انصاف شہریار آفریدی کی ضمانت درخواست مسترد کردی۔عدالت نے ملزم شہریار آفریدی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جولائی تک توسیع کر دی، جب کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کا چالان بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی اور دیگر کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار پولیس نے 9 مئی کو درج کیا تھا۔دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور سابق صدر سٹی پشاور عرفان سلیم کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔
درخواست گزاروں کی جانب سے شاہ فیصل اتمانخیل اور ارشد علی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل شاہ فیصل اتمانخیل نےعدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزاروں کے خلاف جتنے مقدمات اور انکوائریز درج ہیں اس کی تفصیل فراہم کی جائے۔ عدالت نے صوبائی حکومت سے کل تک درخواست گزاروں کیخلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیل طلب کرکے کیس سماعت کل تک ملتوی کردی، -

صوابی، عریفہ نور کے قتل کا معمہ حل، قاتل گرفتار، آلہ قتل اور خون آلود کپڑے برآمد
ضلع صوابی کے علاقے سلیم خان میں گزشتہ شب پانچ سالہ بچی عریفہ نور شام کو گھر سے نکل کر واپس نہ آئی، جبکہ بعد میں اس کی قتل شدہ لاش قریبی حجرے سے برآمد ہوئی۔
ایس پی انوسٹی گیشن صوابی خان خیل کی ڈی ایس پی صوابی جواد خان اور ایس ایچ او صوابی عجب درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ پر ڈی پی او صوابی کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر جا کر ایس پی انوسٹی گیشن صوابی اور ڈی ایس پی صوابی کو ملزم کو فوری طور پر تلاش کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ تفتیش ٹیم نے قریبی مکانات کی پروفائلنگ کرتے ہوئے کئی مشتبہ افراد حراست میں لئے جن کے انکشاف پر چند ہی گھنٹوں میں ملزم امن ولد یونس سکنہ سلیم خان کگلیج بانڈہ کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گیا۔
دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بچی کو بے توقیری کی نیت سے لے قریبی حجرے لے گیا تا ہم بچی کی چیخ و پکار پر اسے چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔ تفتیشی ٹیم نے ملزم سے آلہ قتل چھری، ملزم کے خون آلود کپڑے اور دیگر شواہد حاصل کرلئے ہیں جبکہ گواہان کے بیانات بھی قلم بند کئے جا رہے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ اہلیان علاقہ کی جانب سے پولیس کی اس کاوش کو کافی سراہا جا رہا ہے۔