پشاور کے نواحی علاقے پھندو میں نمسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قومی باکسر جہانزیب خان کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے پھندو میں دو ملزمان نے باکسر جہانزیب خان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق جبکہ ان کے دو ساتھی زخمی ہو گئے، ملزمان کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول باکسر نے گزشتہ دنوں ملزمان کے گھر پر فائرنگ کی تھی، مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب سیکرٹری جنرل خیبرپختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن سید کمال خان نے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانزیب خان باکسنگ کا قومی کھلاڑی تھا، مقتول جہانزیب نے 2019 میں نیشنل گیمز میں حصہ لیا تھا، وہ 2013 سے باکسنگ سے وابستہ تھے۔
Category: پشاور
-

پشاور میں قومی باکسر کو قتل کر دیا گیا
-

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کا راہداری ضمانت منظور
سیشن کورٹ پشاور میں سابق صوبائی وزیر قانون فضل شکور کی راہداری ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی،سماعت سیشن جج اشفاق تاج نے کی،عدالت نے سابق صوبائی وزیر قانون فضل شکور خان کی راہداری ضمانت 27 جون تک منظور کرلی،،وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ
سابق صوبائی وزیر فضل شکور کے خلاف چارسدہ میں دو مختلف مقدمات درج ہے۔ اور درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لئے وقت درکار ہے جس پر عدالت نے سابق صوبائی وزیر کو 27 جون تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے کر راہدای ضمانت پر رہا کر دیا، -

قربانی کے جانوروں کی بیرونی ملک نقل و حمل روکنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت
پشاور بار ایسوسی ایشن کا قربانی کے جانوروں کی بیرونی ملک نقل و حمل روکنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار یاسر خٹک ایڈوکیٹ نے استدعا کی کہ
عید الاضحی کے موقع پر بیرونی ملک جانوروں کی غیر قانونی سمگلنگ کی جارہی ہے۔ اور جانوروں کی غیر قانونی سمگلنگ کی وجہ سے اندرون ملک قیمتیں مزید بڑھ گئی ہے۔ یاسر خٹک ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ جانوروں کی غیر قانونی سمگلنگ کی وجہ سے پھر یہاں جانوروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور قیمتوں پر بھی بہت اثر پڑتا ہے۔ جس پر عدالت نے بیرونی ملک جانوروں کی سمگلنگ روکنے کا حکم دےدیا وفاقی اور صوبائی حکومت کو حکم دیا کہ کہ جانوروں کی سمگلنگ کو روکا جائے، -

خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں گیسٹرو بے قابو
خیبر پختونخوا میں گیسٹرو بے قابو ہوگیا ہے، محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 25 اضلاع میں ایک ہفتے کے دوران معدے اور آنتوں کے امراض کے 30 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سوات میں 3 ہزار 661 کیسز، پشاور میں 3 ہزار 403، صوابی سے 2 ہزار 469، دیر لوئر سے 2 ہزار 334، نوشہرہ سے 2 ہزار 200، ہری پور سے 1 ہزار 817، ڈیرہ اسماعیل خان سے 1 ہزار 177 مریض سامنے آئے ہیں۔ مجموعی طور پر 30 ہزار 65 مریض ایک ہفتے کے دوران سامنے آئے۔ گذشتہ روز سورج دن بھر آگ برساتا رہا اور گرم لو نے لوگوں کو بے حال کر دیا۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی پشاور اور کئی دوسرے شہروں میں درجنوں شہری بے ہوش ہو گئے جبکہ شدید گرمی کی وجہ سے ہسپتالوں میں دست اور قے کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ان مریضوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی جس کے بعد محکمہ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی اور ڈی ایچ اوز کو متاثرہ علاقوں میں صحت سہولیات کی فراہمی اور سروے کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہے۔
-

سوات میں ہنڈی اور غیر قانونی کر نسی ایکسچینج میں ملوث شخص گرفتار
ایف آئی نے سوات میں ایک کاروائی کے دوران ھنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزم سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد کر دیے گئے ہے،پولیس کے مطابق ملزم نان کسٹم پیڈ گاڑیاں خریدنے کے لئے ہنڈی کا کام کرتاتھا م،ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کا موبائل قبضے میں لے فرانزک کے لئے بھیج دیا گیا ہے،ملزم کے خلاف فارن ایکسچینچ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے پولیس کے مطابق ملزم کو لنڈاکی چیک پوسٹ پر تالاشی کے دوران گرفتار کر لیا گیا تھا جس کو بعد میں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ایف آئی اے ڈایریکٹر کے پی زون نثار احمد خان اور ڈپٹی ڈاریکٹر کمر شل بینکنگ سرکل نے سوات پولیس کی کامیاب کاروائی کو سراہا ہے،اور ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،
-

غربت کے ہاتھوں تنگ شخص نے بیوی اور شیر خوار بچے کو زبح کر دیا
پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی گل آباد میں افغان باشندے نے غربت سے تنگ ہو کر بیوی اور 6 ماہ کے شیرخوار بچے کو زبح کر دیا۔ ملزم باقی بچوں کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا تاہم بچوں کے شور شرابہ پرسفاک قاتل فرار ہوگیا تھا۔ گزشتہ روز مدعی محمد اسحاق ولد علی جان سکنہ افغانستان حال کسٹم چوک نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ہمشیرہ کی شادی 8 سال قبل چچازاد مجیب الرحمان ساکن افغانستان حال گل آباد کے ساتھ ہوئی تھی اور ان کے 5 بچے ہیں۔
گزشتہ روز اس نے جھگڑے کے بعد اپنی بیوی مسماة صیبہ بی بی اور 6 ماہ کے بیٹے محمد رحمان کو چھری سے ذبح کر کے قتل کر دیا۔ مقتولہ کی عمر 26 سال تھی۔ ڈی ایس پی سبرب مختیار علی کے مطابق ملزم واردات کے بعد افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر اسے موقع نہیں مل سکا اور پولیس نے اسے گرفتار کر کے چھری برآمد کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ابتدائی بیان دیا ہے کہ بیوی اس سے روز روز فرمائشیں کرتی تھیں اور وہ بیوی بچوں کی خواہشات پوری نہیں کر سکتا تھا۔ -

نشے میں دھت رہزن گروہ بے نقاب
پشاور گلبہار میں ضمانت پر رہا ہونے والا خونی وارداتوں میں ملوث راہزن 2 ساتھیوں سمیت دوبارہ پکڑا گیا جو رات کے 12 بجے کے بعد راہزنی کی وارداتیں کرتے اور فائر کر کے شہریوں کو زخمی کر دیتے تھے۔ جبکہ ایک مدعی دوبار ان راہزنوں کا شکار بنا۔ ملزمان آئس نشے میں دھت ہو کر وارداتیں کرتے تھے جن سے پستول و موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔
فقیر آباد ڈویژن پولیس کے مطابق تھانہ گلبہار پولیس نے ایک کارروائی کے دوران خونی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو بے نقاب کرلیا۔ گینگ 15 جون اور 20 جون کو موبائل چھیننے کے دوران شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے میں ملوث ہیں جن کی شناخت نہار ولد سرمست، اظہار ولد بازمیر اور اکرام اللہ ولد محمد اسلام کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے جبکہ دیگر کا تعلق خزانہ کے علاقے سے ہے۔ یہ ملزمان نشے کی حالت میں رات 12 سے صبح تک وارداتیں کرتے تھے تاکہ ان کی شناخت نہ ہوسکے جبکہ ڈرانے دھمکانے کیلئے فائرنگ بھی کرتے تھے۔ 24سالہ ملزم نہارکچھ ماہ قبل بھی گرفتارہوا تھا جسے ضمانت پر رہائی ملی تھی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10 موبائل فونز، چھینی گئی رقم، اسلحہ و 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ -

پشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران
عید الاضحی کے دن قریب ہوتے ہی شہریوں اور قربانی کے جانوروں ںیں آنکھ مچولی شروع ہوگئی ایسا ایک مزاحیہ واقع پیش آیا پشاور میں،جہاں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس نے مسجد میں انٹری کی بھینس دیکھتے ہی نمازیوں کی ڈوڑ یں لگ گئی،. تاہم کچھ لوگوں نے بھینس کو قابو کرکے مالک کے حوالے کردیا۔ واقعے میں 2 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں،عینی شاہدین کے مطابق وہ جمعے کے خطبے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ایک بھینس دوڑتی ہوئی مسجد میں داخل ہوئی،جس کو دیکھ کر لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے تاہم کچھ تجربہ کار لوگ بھی مسجد میں موجود تھے جنہوں نے بھینس کو قابو کر کے مالک کے حوالے کر دیا،
-

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیرصدارت ٹاسک فورس اجلاس،پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ
پشاور میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیرصدارت ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں پولیس مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،بریفنگ کے مطابق پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم 19 جون سے خیبر پختونخوا کے مخصوص اضلاع میں جاری ہے۔ جس میں سات اضلاع کے 22 لاکھ 12ہزارسے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ بریفنگ کے مطابق ضلع بونیر، لوئر چترال، لوئر دیر، ہری پور، مانسہرہ، مالاکنڈ، مردان اورصوابی میں مہم جزوی طور پر چلائی جا رہی ہے۔ اسکے علاوہ افغان مہاجر کیمپوں اور پاک افغان سرحد پر واقع یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر1لاکھ 7ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوٗکے قطرے پلائے جائیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو کی اس مہم کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 8441ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اور پولیو ٹیموں میں 7721 موبائل ٹیمیں، 542فکسڈ اور 478 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ بریفنگ کے مطابق ان ٹیموں
کی موثر سکیورٹی کیلئے 14,926 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ -

کے پی کے ریسکیو سروس کے اہلکار عید الاضحی میں بھی ڈیوٹی پر مامور ہونگے
خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) کے اہلکاروں کی عید الاضحی پر چھٹیاں منسوخ کردی گئیں. اس حوالے سے ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے, جاری اعلامیہ کے مطابق ریسکیو1122 خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع بشمول ضم شدہ اضلاع میں ریسکیو سٹیشنز کھلے رہینگے، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیراحمد کے مطابق ریسکیو1122 کے تمام اضلاع میں اعلی افسران عید الاضحی پر اپنے اضلاع میں فرائض سر انجام دیں گے، انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی پر ریسکیو1122 اہلکار ممکنہ گرمی اور ہیٹ ویو سے بروقت نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے اور کسی بھی ایمرجنسی کے دوران عوام الناس کو موقع پر پیشہ وارانہ خدمات فراہم کریں گے اور اس دوران ضرورت پڑنے پر ان کو ریسکیو ایمبولینسز میں ہسپتال منتقل کیا جائیگا۔ اسکے علاؤہ ریسکیو1122 ایمبولینسز، فائر ویکلز اور دیگر آلات کے ساتھ ضروری سامان بھی ان اضلاع کو فراہم کردیا گیا ہے۔