پشاور پولیس لائن کو کسی بھی نا خوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے پولیس لائن سمیت دیگر اہم عمارتوں کی حفاظت کیلئے سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، ریڈ زون سیکورٹی کے لیے قائم جدید حفاظتی سسٹم کا افتتاح کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کیا اس موقع پر آئی جی پی اختر حیات گنڈاپور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، کور کمانڈر نے افتتاح کے بعد سینٹر پولیس آفس میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات گنڈاپور نے کہا کہ سینٹرل سیکورٹی کمانڈ روم ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا جدید حفاظتی سسٹم ہے، نیا قائم شدہ نظام جدید خودکار شناخت اور سیکورٹی سے مربوط ہے، اس سسٹم کا مانیٹرنگ نظام جدید آرٹیفشل اینٹیلیجنس نظام پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حفاظت کا نیا اور جدید نظام گاڑیوں کی شناخت کرنے کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کی شناخت اور مواصلاتی نظام پر بھی مشتمل ہے، اس نظام کو ہائی سیکورٹی زون میں مشتبہ افراد کے داخلے کو روکنے کےلئے متعارف کرایا گیا ہے اور اس جدید سسٹم کے تحت پولیس لائنز، گورنر و وزیر اعلی ہاوسزاورسیکرٹریٹ سمیت حساس عمارتوں کی نگرانی کی جائے گی۔
پشاور میں سیف سٹی پراجیکٹ بننا بہت ضروری ہے اور یہ سسٹم اس جانب ایک قدم ہے، آئی جی پی نے مزید کہا کہ پشاور میں داعش اقلیتوں پر حملوں میں ملوث ہے،سکھ برادری پر رواں سال تیسرا حملہ ہوا ، اقلیتوں اور مذہبی رہنمائوں پر حملے ایک ہی گروہ کررہا ہے، آئی جی پی نے اس سلسلے میں مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
Category: پشاور
-

پشاور میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا
-

پشاورہائی کورٹ میں محمود جان کے کیس کی سماعت
قتل مقدمے میں گرفتار سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا محمود جان کی درخواست ضمانت پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ہے،
:درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی، عدالت نے سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان کی ضمانت منظوری کرکے رہائی کا حکم دے دیا،یاد رہے کہ ملزم پر تھانہ ریگی کے حدود میں عیسی خیل قوم کے جلوس پر فائرنگ کا الزام ہے،پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے،فائرنگ کا واقع ملزم کے علاقے عیسی خیل قوم سے زمینی تنازعہ پر سامنے آیا تھا، -

سی سی پی او پشاور کا سکھ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی
سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے منموہن سنگھ قتل کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے، اسکے علاوہ سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے ان کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ اور ان کے دکھ درد میں برابر شریک ہونے کا بھی اظہار کیا ہے،سی سی پی او سید اشفاق انور نے کہا چند مشتبہ اور مشکوک افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں،واقعہ میں ملوث سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے کیلیے ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے
"سی سی پی او سید اشفاق انور نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا پشاور شہریوں اور اقلیتی برادری کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔پشاور کے عوام اور پولیس ایک پیج پر ہیں اور دھشت گردوں کی چالوں کو ناکام بنانے میں ایک دوسرے کی بھر پور مدد کرینگے،سی سی پی او سید اشفاق انور نے سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں کو اس بات کی یقین دھانی کرائی کہ قاتلوں تک پہنچنے کے لئے تمام تر وسائل بھروئے کار لائینگے،اور ہر شہری کا تحفظ یقینی بنائے گے، -

پشاور: پولیس کی بروقت کارروائی،دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا
پشاور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےدہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا-
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی ادیزائی میں خوڑ کے قریب نصب دس سے گیارہ کلو وزنی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا پولیس حکام کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی ادیزائی میں خوڑ کے قریب پریشر کوکر میں بم نصب ہونے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل یونٹ نے جیمرز آن کر کے علاقہ سرچنگ کیا اور بم کو ناکارہ بنا دیا دیسی ساختہ بم دس سے گیارہ کلو وزنی تھا۔
پشاور میں ایک اور سکھ تاجر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
دوسری جانب پشاور شہر اقلیت برادری کے لئےغیر محفوظ جگہ بنتی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور تاجر جسکا تعلق سکھ برادری سے ہے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا،پولیس کے مطابق جمعہ کو حملے میں زخمی ہونے والے سکھ دکاندار اس وقت زیر علاج ہیں آ ج کا واقعہ شہر میں یکہ توت کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر جس کی شناخت من موہن سنگھ کے نام سے ہوئی کو نشانہ بنایا گیا، سکھ تاجر رکشے میں گھر جا رہا تھا کہ یکہ توت کے علاقے گلددہ میں اس پر فائرنگ کی گئی ،فائرنگ کے فوری بعد سکھ تاجر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورتفتیش شروع کر دی۔
پشاور کوہاٹ روڈ گیس لیکج دھماکہ،3 بچے جانبحق والدین زخمی
قبل ازیں سکھ برداری پر ایک حملہ گزشتہ روز ہوا تھا پشاور پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رشید گڑھی میں سکھ پنساری کو نشانہ بنایا جو فائرنگ سے زخمی ہو گیا پولیس نے زخمی سکھ تاجر کی شناخت ترلوک سنگھ نے نام سے کی ہے جو زیر علاج ہیں۔ پولیس حکام دونوں واقعات کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دے رہے جس کا مقصد سکھ برداری کو نشانہ بنا کر بدامنی اور بے چینی پھیلانا ہے-
پری مون سون بارشوں سےسیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
-

پشاور میں ایک اور سکھ تاجر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
پشاور شہر اقلیت برادری کے لئےغیر محفوظ جگہ بنتی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور تاجر جسکا تعلق سکھ برادری سے ہے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا،پولیس کے مطابق جمعہ کو حملے میں زخمی ہونے والے سکھ دکاندار اس وقت زیر علاج ہیں۔
پشاور پولیس کے مطابق آج کا واقعہ شہر میں یکہ توت کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر جس کی شناخت من موہن سنگھ کے نام سے ہوئی کو نشانہ بنایا گیا، سکھ تاجر رکشے میں گھر جا رہا تھا کہ یکہ توت کے علاقے گلددہ میں اس پر فائرنگ کی گئی ،فائرنگ کے فوری بعد سکھ تاجر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورتفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تا ہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ، یاد رہے سکھ برداری پر ایک حملہ گزشتہ روز ہوا تھا پشاور پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رشید گڑھی میں سکھ پنساری کو نشانہ بنایا جو فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
پولیس نے زخمی سکھ تاجر کی شناخت ترلوک سنگھ نے نام سے کی ہے جو زیر علاج ہیں۔ پولیس حکام دونوں واقعات کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دے رہے جس کا مقصد سکھ برداری کو نشانہ بنا کر بدامنی اور بے چینی پھیلانا ہے۔ -

پشاور کوہاٹ روڈ گیس لیکج دھماکہ،3 بچے جانبحق والدین زخمی
پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکج دھماکے کے باعث مکان کی چھت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں اور 2 افراد زخمی ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن کے دوران ملبے تلے سے 5 افراد کو نکالا گیا۔ریسکیو 1122 نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے میاں بیوی مرنے والے بچوں کے والدین ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں اور میتوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد خود موقع پر آپریشن کی نگرانی کے لیے موجود رہے۔ریسکیو1122 کی 8 ایمبولینسز، 3 ریسکیو وہیکلز اور 72 ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیاجاں بحق ہونے والوں میں زنیرہ عمر 8 سال، احمد عمر 4 سال، جلیل عمر 3 سال شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے اور ان کی اہلیہ بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ -

سابق صوبائی وزیر کی راہداری ضمانت منظور
پشاور ڈسٹرکٹ ایند سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کی راہداری ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی،
سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق تاج نے کی ۔ عدالت نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کو چار جولائی تک راہداری ضمانت دیدی عدالت نے درخواست گزار سابق صوبائی وزیر کو مقامی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا،پولیس کے مطابق ڈاکٹر امجد کے خلاف سوات میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔ واضح رہے کہ 9 اور 10 مئی کے توڑ پھوڑ اور پر تشدد احتجاج میں پی ٹی آئی کے تمام ارکان کے خلاف عدالتی کاروائیاں جاری ہے، -

پی ٹی آئی کے ایک اور سابق وفاقی وزیر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما نور الحق قادری کے خلاف تھانہ جمرود خیبر میں غداری کا مقدمہ درج کر کے مزید دو دفعات شامل کر دئے گئے ہے،نور الحق قادی کے خلاف ایف آئی ار کوکی خیل کے رہائشی زیداللہ جان کے درخواست پر درج کیا گیا ہے،درخواست ڈپٹی کمشنر خیبر کا دی گئی تھی،ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نور الحق قادری کی طرف سے فوج اور اداروں کے خلاف تقاریر سامنے آئے ہے جس میں نا زیبا زبان کا استعمال کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ علامہ نورالحق قادری کی جانب سے آرمی چیف کے خلاف بھی نازیبا الفاط کا استعمال کیا گیا ہے جو غداری کے زمرے میں آتا ہے،
-

صندل خٹک نے حریم شاہ کی جانب سے لگے تمام الزامات کی تردید کر دی ہے
ٹک ٹاکر صندل خٹک نے حریم شاہ کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹے قرار دئے ہے،پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاکر صندل خٹک نے بتایا کہ حریم شاہ جس کا اصل نام فضا حسین ہے کا عدالت میں الگ کیس چل رہا ہے جبکہ میڈیا پر الگ کیس کا ٹرائل ہو رہا ہے ،صندل خٹک نے کہا کہ اج کے پریس کانفرنس کا مقصد آپ کے سامنے سچ لے کر آنا ہے،اس نے کہا کہ حریم شاہ کی جانب سے مجھ پر ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ میں نے سوشل میڈیا پر اسکے خلاف باتیں کئے اور گالیاں دی،جس کے انویسٹیگیشن ایف آئی اے نے کی لیکن انکو کچھ نہیں ملا صند ل خٹک نے کہا کہ اسکا موبائل اب بھی ایف ائی اے کے قبضے میں ہے،جبکہ عدالت نے مجھے ضمانت پر رہا کر دیا ہے کیونکہ میرے خلاف انکو کوئی ثبوت نہیں ملا،صندل خٹک نے کہا کہ اسکی اور حریم شاہ کی دوستی بہت پہلے ختم ہو چکی ہے جتنا عرصہ اسکے ساتھ رہی مختلف سکینڈلز کا سامنا کیا،ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،اور نہ ہی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ رکھتی ہوں،صندل خٹک نے کہا کہ جیل میں اچھا وقت گزارا وہاں مختلف لوگوں سے ملنے کا موقع ملا ،ایک اور سوال کے جواب میں صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ سے نہ معافی مانگی ہے اور نہ کبھی ایسا ہوگا،حریم شاہ کے تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہے،
-

ضلع پشاور میں رواں ماہ کے دوران منشیات کے روک تھام کیلئے کاروائیاں
پشاور سٹی پولیس کی جانب سے رواں ماہ کے دوران منشیات کی روک تھام کیلئے ہونے والی کاروائیوں کا رپورٹ جاری کر دیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق ضلع پشاور میں منشیات کی روک تھام کی خاطر منشیات سمگلنگ، سرگرم منشیات فروش، خصوصی آئس فروشوں کے خلاف خا ص کریک ڈاون کیا گیا.جس کے نتیجے میں رواں ماہ میں 516 مقدمات درج، اور 580 ملزمان گرفتارکر لئے گئے،رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملزمان کے قبضے سے 27 کلوگرام آئس ، 74 کلوگرام چرس،17 کلوگرام ہیروئن، 5 کلوگرام افیون، 363 بوتل شراب برآمد کی گئی ہیں
تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کے بعد پشاور سنٹرل جیل بھیج دیا گیا.