Baaghi TV

Category: پشاور

  • بنوں ڈومیل آپریشن،5 دہشت گردہلاک،دو شہری شہید

    بنوں ڈومیل آپریشن،5 دہشت گردہلاک،دو شہری شہید

    بنوں کے علاقے ڈومیل ہلال چوک میں سی ٹی ڈی کی گاڑی پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے بعد سیکیورٹی صورتحال شدید کشیدہ ہو گئی۔ فائرنگ کے بعد عسکریت پسند قریبی گھر میں داخل ہوکر چھپ گئے، جس پر سی ٹی ڈی، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر تقریباً آٹھ گھنٹوں پر مشتمل کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق عسکریت پسندوں نے مزاحمت کے دوران دو مقامی شہریوں کو شہید کیا۔ جوابی کارروائی میں مجموعی طور پر پانچ عسکریت پسند مارے گئے، جن میں سے ایک کی شناخت رسول عرف کمانڈر اریانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دیگر ہلاک عسکریت پسندوں کی شناخت جاری ہے۔آپریشن کے دوران مارے گئے شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا،

  • ضلع خیبر کے علاقے  باڑا، جمرود اور پشاور میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    ضلع خیبر کے علاقے باڑا، جمرود اور پشاور میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    خیبر پختونخوا میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی مسلسل کامیاب کارروائیاں جاری ہیں،ضلع خیبر کے مختلف کے مختلف علاقوں میں اے این ایف نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 6 کامیاب کارروائیاں کی ہیں

    آئس، ہیروئن، چرس اور افیون کی 72 کلوگرام سے زائد مقدار ضبط کی گئی ہے، کاروائی کے دوران 5 منشیات فروش گرفتار، جس میں ایک سرکاری ملازم بھی شامل ہے، منشیات گاڑیوں کے مختلف حصوں اور استعمال شدہ کپڑوں میں چھپائی گئی تھیں اے این ایف نے 5 گاڑیاں جن میں منشیات چھپائی گئی تھیں، قبضے میں لے لی ، اے این ایف نے انٹر سٹی بس سروس کے کارگو میں گھریلو سامان میں چھپائی گئی آئس اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی ، آئس اور ہیروئن افغانستان سے لائی گئی تھیں جو کہ تیراہ اور خیبر کے راستے اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھیں ،

  • بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق

    بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق

    بنوں کے نواحی علاقے ہوید میں گزشتہ رات امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ یا ہے پولیس کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دفتر پر اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ اچانک اور نہایت منظم انداز میں کیا گیا۔ دہشت گرد جدید اسلحے سے لیس تھے اور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ رات گئے پیش آیا، جب امن کمیٹی کے ارکان دفتر میں موجود تھے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کا مقصد علاقے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہوسکتا ہے۔

    لاشوں اور زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ حملے میں ایسے گروہ ملوث ہو سکتے ہیں جو حالیہ دنوں میں بنوں اور ملحقہ علاقوں میں اپنی سرگرمیاں تیز کر رہے ہیں۔

  • خیبر پختونخوا، 3 الگ الگ کاروائیوں میں‌7 خارجی جہنم واصل

    خیبر پختونخوا، 3 الگ الگ کاروائیوں میں‌7 خارجی جہنم واصل

    سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 3الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی سپانسرڈ7خوارج ہلاک ہو گئے ہیں

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 18اور19نومبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں،مہمند میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران4خوارج جہنم واصل ہوئے ،سکیورٹی فورسز کی جانب سے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایاگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت 2اور ٹانک میں بھارتی سپانسرڈ ایک خارجی مارا گیا،تینوں کارروائیاں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں،علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

  • کرم،سیکورٹی فورسز کی کاروائی،22 خوارج ہلاک

    کرم،سیکورٹی فورسز کی کاروائی،22 خوارج ہلاک

    سنٹرل کرم کے علاقے مناتو اور مرزائی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک ہو گئے

    تفصیلات کے مطابق ، سیکورٹی فورسز کی جانب سے کرم کے علاقوں مرزائی اور مناتو میں دو مختلف مقامات پر کارروائیوں کے نیتجے میں 22 خوارج ہلاک ہوئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئیں۔ اطلاع ملتے ہی فورسز نے نہایت مؤثر، ٹارگٹڈ اور بروقت آپریشن کیا۔ خوارج آبادی کے قریب ایک گھر پر قبضہ کر کے چھپے ہوئے تھے۔ فوجی کارروائی کے دوران کسی مقامی کے نقصان کی خبر نہیں ہے ۔خوارج نے اس گھر میں بارودی مواد بھی لگا رکھا تھا- فوجی کاروائی کے دوران وہ بارود بھی پھٹ گیا جس سے گھر تباہ ھو گیا جب کہ کچھ سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ھونے کی اطلاع بھی ہے،قومِ پاکستان اور اس کے محافظ ادارے دہشت گردی کے اس فتنے کے مکمل خاتمے کے لیے یکجا ہیں، اور آخری دہشت گرد کے انجام تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔

  • ‏پاک فوج کے زیرِ اہتمام سپیشل بچوں کیلئے سپورٹس گالہ کا انعقاد

    ‏پاک فوج کے زیرِ اہتمام سپیشل بچوں کیلئے سپورٹس گالہ کا انعقاد

    ‏پاک فوج کے زیرِ اہتمام سپیشل بچوں کے لیے قائم “امید اسپیشل ایجوکیشن سکول” میں سالانہ سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیا

    سپورٹس گالا میں امید سپیشل سکول پشاور، آشیانہ سپیشل ایجوکیشن سکول کوہاٹ، ایف جی سکول پشاور، اے پی ایس پشاور اور بیت الیتامہ اسکول کے سپیشل بچوں نے بھی حصہ لیا ۔ امید سپیشل سکول پشاور میں 188 خصوصی بچے زیر تعلیم ہیں،امید اسپیشل سکول میں قوت بینائی، قوت سماعت، جسمانی اور ذہنی طور پر معذور بچوں کو تعلیم و تربیت دی جاتی ہے ،سکول کے تین ہونہار طلبہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں جو اس ادارے کے معیاری تعلیم و تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے

    اس موقع پر کور کمانڈر ۱۱ کور نے تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی ،سپیشل بچوں کے درمیان کرکٹ، بیڈمنٹن، رسہ کشی اور فٹبال کے مقابلوں کابھی انعقاد کیا گیا ، تقریب میں سکول کے سپیشل بچوں نے مختلف قسم کے ٹیبلوز پیش کیے ،کھیلوں کے اختتام پر بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے

  • بنوں، تھانہ بسیہ خیل کے قریب دوہ غوڑا پل پر خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک

    بنوں، تھانہ بسیہ خیل کے قریب دوہ غوڑا پل پر خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک

    بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب دوہ غوڑا پل پر بدھ کی صبح زور دار خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں خودکش حملہ آور موقع پر ہلاک ہو گیا۔

    دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور امدادی اداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا رخ کیا۔پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق ایک موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے مقام سے ایک تباہ شدہ موٹرسائیکل اور حملہ آور کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے میں حملہ آور کے علاوہ کسی اور جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور فارنزک ٹیموں نے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی نوعیت، حملہ آور کی شناخت اور اس کے ممکنہ سہولت کاروں کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ سیکیورٹی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔حکام کے مطابق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

  • قلعہ بالاحصار پشاور میں 16ویں سالانہ وینٹیج کلاسک کار شو کا دلکش انعقاد

    قلعہ بالاحصار پشاور میں 16ویں سالانہ وینٹیج کلاسک کار شو کا دلکش انعقاد

    قلعہ بالاحصار پشاور میں 16ویں سالانہ وینٹیج کلاسک کار شو کا دلکش انعقاد کیا گیا.

    ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام پشاور کے تاریخی قلعہ بالاحصار میں کلاسک گاڑیوں کا شاندار میلہ بھرپور اندازمیں سجایا گیا،16ویں وینٹیج کلاسک کار شو میں گاڑیوں کے شوقین افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ریلی میں پرانی نایاب گاڑیاں اپنی اصل شان کے ساتھ حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں،شرکاء نے خوشی کا اظہار کیا کہ ایسی مثبت سرگرمیوں سے ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے،شرکاء کا کہنا تھا کہ اس قِسم کی تقریبات پشاور کی ثقافتی خوبصورتی اور تاریخی ورثہ کو اجاگر کرتی ہیں،شرکاء نے اس کامیاب اور پرکشش تقریب کے انعقاد پر پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا

  • غیر قانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے والے 5 افغان شہری گرفتار

    غیر قانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے والے 5 افغان شہری گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے والے 5 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسمگلنگ سرکل نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا،ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان شہری غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے، افغان شہریوں کو دبگڑی میں واقع نجی ہوٹل سے گرفتار کیاگیا، گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزہ شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے افغان دستاویزات اور پاکستانی شناختی کارڈ برآمد کیا گا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان غیرقانونی راستے سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے، ملزمان نے جعلسازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی حاصل کیا تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ پاکستانی دستاویزات پر انہوں نے سعودی عرب کا ورک ویزا حاصل کرنا تھا،ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

  • بنوں، سیکورٹی فورسزکی کاروائی ،5 خوارج ہلاک

    بنوں، سیکورٹی فورسزکی کاروائی ،5 خوارج ہلاک

    بنوں .لکی سرحدی علاقے میں پولیس، سی ٹی ڈی اور عوام کا مشترکہ کامیاب آپریشن ، 5 خوارج ہلاک
    آپریشن کی قیادت ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے خود کی ۔

    تختی خیل،ہوید کے سرحدی علاقے میں فتنۂ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر ایک اہم اور فیصلہ کن آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ پولیس کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔یہ آپریشن ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان کی براہِ راست نگرانی میں جاری رہا۔ آر پی او سجاد خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوان امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں، اور یہ کارروائیاں اسی عزم کا عملی ثبوت ہیں۔آپریشن کے دوران عوام کی بھرپور امداد اور تعاون پولیس کو حاصل رہا۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مشکوک سرگرمیوں سے متعلق مسلسل معلومات فراہم کیں، جس سے کارروائی کو کامیاب بنانے میں بڑی مدد ملی۔ اہلِ علاقہ نے کہا کہ وہ اپنی مٹی کے امن کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کے غیور جوانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑے ہیں۔

    آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں اور لکی مروت پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور کہا کہ خوارج کے خاتمے کے لیے ایسی کامیاب کارروائیاں علاقے میں دیرپا امن کو یقینی بنائیں گی۔خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو کہیں بھی محفوظ پناہ گاہ نہیں ملنے دی جائے گی، اور یہ مشترکہ آپریشن امن کے استحکام کے لیے جاری رہے گا۔