Baaghi TV

Category: پشاور

  • کوئی مذہب بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا،وزیر داخلہ محسن نقوی

    کوئی مذہب بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا،وزیر داخلہ محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور وانا حملے کرنے والے افغانستان سے آئے، ہمارے مقامی لوگ دھماکوں میں ملوث نہیں۔

    وانا میں قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کہہ چکے ہیں دہشتگردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی،فیلڈ مارشل اس کیڈٹ کالج وانا کو پہلے سے بہتر بنوائیں گے، پاکستان میں سرحد پار سے دہشتگردی ہو رہی ہے۔ اسلام آباد میں دھماکا ہوا افغانستان سے لوگ آئے۔ وانا میں حملہ ہوا تو افغانستان سے لوگ آئے۔ ہمارے مقامی لوگ دھماکوں میں ملوث نہیں،اس دوران قبائلی عمائدین نے کہا کہ دہشت گرد اسلام کے مخالف کام کر رہے ہیں، ہم کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتے،ہم ٹی ٹی پی کو نہیں مانتے۔ پاک فوج دن رات ہماری حفاظت کے لیے قربانیاں دے رہی ہے، وانا کے غیرت مند لوگ کسی بھی دہشت گرد کا ساتھ نہیں دیتے،حکومت ہمارے بچوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کر رہی ہے۔

    قبل ازیں محسن نقوی نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا۔ کیڈٹ کالج آمد پر آئی جی فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا جنوبی میجر جنرل مہر عمر خان نے وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا،وزیرداخلہ نے خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے اور کیڈٹس و ٹیچرز کو ریسکیو کرنے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی جرات و پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا،اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے اور تمام طلبا و ٹیچرز کو ریسکیو کرنے کے بارے میں بریفنگ دی گئی،اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جنہوں نے کیڈٹ کالج پر حملہ کیا وہ درندے ہیں جن کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے، کوئی مذہب بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا اور ان درندوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ ان درندوں کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے، پاک فوج اور ایف سی نے تمام طلبا اور ٹیچرز کو بحفاظت ریسکیو کر کے بہادری اور پروفیشنل ازم کی اعلی مثال قائم کی، کیڈٹ کالج وانا کی بہترین انداز میں تزئین و آرائش کی جائے گی۔ دشمن یہاں سانحہ اے پی ایس جیسی کارروائی کرنا چاہتا تھا۔ پاک فوج کے دلیر جوانوں نے حملہ ناکام بنایا اور خوارجیوں کو جہنم واصل کرکے سازش ناکام بنائی، تمام طلبا کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے پاک فوج اور ایف سی کے افسر وجوان قوم کے ہیرو ہیں۔

  • لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آگ، بروقت کارروائی سے صورتحال قابو

    لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آگ، بروقت کارروائی سے صورتحال قابو

    پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) کی او پی ڈی عمارت کے بیسمنٹ میں جمعے کی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھوڑے ہی وقت میں آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی تین فائر وہیکلز اور 10 فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ بیسمنٹ میں شدید دھواں بھر جانے کے باعث سموک ایجیکٹرز منگوائے گئے تاکہ دھوئیں کا اخراج ممکن بنایا جا سکے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائی میں مجموعی طور پر چار فائر وہیکلز، دو ایمبولینسز اور تقریباً 20 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول کرلیا۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے، جبکہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بیسمنٹ کو کلیئر قرار دے دیا ہے

    روس میں گلائیڈ بموں کی پیداوار بڑے پیمانے پر اضافہ: یوکرین کا سنگین خدشہ

    وفاقی آئینی عدالت کا پہلا بڑا اقدام، رجسٹرار کی تعیناتی مکمل

  • پشاور ہائیکورٹ،سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ،سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دے دیا،

    ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی،درخواست گزارکے مطابق صوبائی حکومت جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے، فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا استعمال کرتے ہیں، احتجاج میں استعمال ہونے والی صوبائی حکومت کی مشینری اب بھی وفاق کے قبضے میں ہے۔

    عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دے دیا،عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال نہ کیا جائے۔درخواست گزار کے مطابق سرکاری وسائل کا استعمال آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف ہے، سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانےکا ضیاع ہے،ریاست سرکاری اور سیاسی تقریبات میں تفریق کرے، سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 9 مئی ریڈیو پاکستان حملے پر تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کا اعلان

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 9 مئی ریڈیو پاکستان حملے پر تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کا اعلان

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

    سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی، سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں، ہم اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ناروا سلوک ہورہا ہے،ہ 4.5 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعلیٰ کو اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے پالیسی گائیڈ لائنز لینا چاہتا ہوں، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی، حکومت کے تمام اقدامات اور اصلاحات منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کی جائیں گی، صوبائی حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کرے گی۔

  • شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین کا جرگہ،قیام امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

    شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین کا جرگہ،قیام امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

    شمالی وزیرستان کے ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ ہوا،

    سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج کے زیرِ انتظام میرانشاہ میں ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ منعقد ہوا ۔جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور علاقے میں امن کے قیام میں قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا ،جرگے میں شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ،جی او سی نے دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے پر روشنی ڈالی اور فوج، سول انتظامیہ اور عوام کے مشترکہ ردعمل کے مزید موثر ہونے پر زور دیا، قبائلی رہنماؤں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا،جرگے کا اختتام قومی یکجہتی اور سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا

  • کوہاٹ،کرک،پولیس کاروائیوں کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک

    کوہاٹ،کرک،پولیس کاروائیوں کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک

    خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ اور کرک میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    کوہاٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، یہ کارروائی کوہاٹ میں بازید خیل کے قریب کی گئی،ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی کے مطابق تھانہ صدر کے ایس ایچ او ریاض اپنے دستے کے ساتھ معمول کے گشت پر تھے کہ دہشت گردوں نے ان کے دستے پر اچانک فائرنگ کر دی،پولیس نے فوری طور پر بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ادھر کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا،ترجمان سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے میر کلام بانڈہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا،ترجمان سی ٹی ڈی پولیس نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد مختلف سنگین مقدمات میں نامزد تھا۔

  • منشیات کے بڑے سپلائرز اور ڈیلرز پر ہاتھ ڈالنا ضروری ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    منشیات کے بڑے سپلائرز اور ڈیلرز پر ہاتھ ڈالنا ضروری ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں منشیات بنانے اور فراہم کرنے والوں کے سخت خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات بالخصوص ہیروئن اور آئس کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی صدارت اجلاس میں منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا،وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا منشیات کی لعنت جامعات تک پہنچ چکی ہے، ہم مزید غفلت کے متحمل نہیں ہو سکتے، نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سےمحفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، منشیات بالخصوص ہیروئن اور آئس کا جڑ سےخاتمہ ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ منشیات کی تیاری اور ترسیل کیخلاف کارروائی کیلئےمربوط حکمت عملی اختیار کی جائے، کارروائی کیلئےمحکموں اور اداروں پرمشتمل مشترکہ ٹیم تشکیل دی جائے، منشیات کے بڑے سپلائرز اور ڈیلرز پر ہاتھ ڈالنا ضروری ہے۔

    سہیل آفریدی کا کہنا تھا منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور نتیجہ خیز کارروائی ہونی چاہیے، خواہ مخواہ کسی کو تنگ نہ کریں، حقیقی بنیادوں پر کارروائی کریں، حکومت تعاون فراہم کرے گی، ضبط شدہ منشیات کو تلف کرنا ناگزیراور دوبارہ مارکیٹ میں نہیں آنی چاہیے۔

  • گورنر خیبر پختونخوا سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

    گورنر خیبر پختونخوا سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے بدھ کے روز ملاقات کی، جس میں پشاور میں تعینات امریکی قونصل جنرل بھی شریک تھے۔

    ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع، امن و امان کی صورتحال اور پاک افغان سرحدی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے امریکی ناظم الامور کو خیبر پختونخوا کی روایتی شال بھی پیش کی۔

    کراچی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش سیکیورٹی الرٹ جعلی قرار

    یوکرینی،برطانوی سازش ، کِنژال سے لیس مِگ-31 اغوا کرنے کی ناکام کوشش

  • وانا کے کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 5 خوارج ہلاک، طلبہ و اساتذہ محفوظ

    وانا کے کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 5 خوارج ہلاک، طلبہ و اساتذہ محفوظ

    وانا کے کیڈٹ کالج پر افغان خوارج کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے جامع اور جرات مندانہ آپریشن میں ناکام بنا دیا۔ آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار سمیت کل 5 حملہ آور ہلاک کیے گئے جبکہ کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں تقریباً 650 افراد موجود تھے جن میں 525 کیڈٹس شامل تھے۔ کالج کی عمارت کو بارودی سرنگوں کے خدشے کے باعث کلیئر کیا جا رہا ہے اور علاقے کی حفاظتی نگرانی جاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی موجودگی کے پیشِ نظر کارروائی بہت احتیاط اور حکمتِ عملی سے کی گئی تاکہ کیڈٹس کی جانوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10 نومبر کو بھی کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی تھی جس سے مرکزی دروازہ تباہ اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا — اس واقعے میں پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کر کے دو دہشت گرد ہلاک کیے تھے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کے پیچھے بیرونی مداخلت کے الزامات کا ذکر کیا اور کہا کہ شواہد پیش کیے جا چکے ہیں؛ سیکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

  • پاک فوج کیخلاف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان غلیظ ترین ہے ،اختیار ولی خان

    پاک فوج کیخلاف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان غلیظ ترین ہے ،اختیار ولی خان

    وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

    اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کیخلاف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان غلیظ ترین ہے ،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اُس پاک فوج پر الزام لگا رہے ہیں جس کو حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اُس فوج کی توہین کر رہے ہیں، جس نے ماضی میں بھی حرمین شریفین کی خدمت کی اور حملے ناکام بنائے ،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پاکستان کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کی توہین کر رہے ہیں ،پاک فوج کے سینکڑوں افسران اور ہزاروں جوان پاکستان کے پرچم میں لپٹے گھر جاتے ہیں تو ان کی مائیں فخر محسوس کرتی ہیں ،یہ وہ فوج ہے جو دشمنوں کے خلاف سینہ تان کر لڑتی ہے،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا ان کے خلاف نفرت پھیلانا چاہتے ہیں ،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان میں دشمنوں خصوصاََ انڈیا اور اسرائیل کی بو آ رہی ہے ،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا ملک کے دشمنوں کیساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں، خیبر پختونخوا اور پاکستان کے ساتھ نہیں ،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پاکستان کے عوام، پاک فوج اور خیبر پختونخوا کے لوگوں سے معافی مانگیں ،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا ڈیورنڈ لائن کے پار کی ترجمانی بند کریں ،تیراہ میں تیار منشیات نوجوانوں کو تباہ کر رہی ہے اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اس میں ملوث ہیں پہلےاس کاروبار کو بند کروائیں ،آپ کی کابینہ کے وزراء کی گاڑیاں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں پہلے ان کو برطرف کریں ،پاک فوج کیخلاف بیانات قابلِ برداشت نہیں، اپنے محافظوں کیخلاف کسی کو بولنے نہیں دیں گے ،