Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا امکان، الرٹ جاری

    خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا امکان، الرٹ جاری

    پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے صوبے کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں اور برفباری کے امکانات کے پیشِ نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 5 نومبر تک صوبے کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے ہلکی اور درمیانی شدت کی بارشوں کے ساتھ بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔ متعلقہ محکموں کو مشینری، ریسکیو ٹیموں اور ایمرجنسی اسٹاف کو ہمہ وقت تیار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری کارروائی کی جاسکے۔ادارے نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جس کے نتیجے میں بعض مقامات پر سڑکوں کی بندش کا امکان ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محکمہ موسمیات و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام متعلقہ ادارے اور ریسکیو ٹیمیں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے الرٹ پر ہیں، جبکہ عوام کو یقین دلایا گیا ہے کہ کسی بھی مشکل کی صورت میں فوری امدادی کارروائیاں کی جائیں گی۔

  • لنڈی کوتل: آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 5 نومبر کو ہائی سکول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا

    لنڈی کوتل: آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 5 نومبر کو ہائی سکول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔ پوری قوم اور شائقینِ فٹبال کو دعوت دیتے ہیں اور تماشائیوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری، جنرل سیکرٹری کلیم اللہ شینواری، منظور علی اور دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لنڈی کوتل (رجسٹرڈ) میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہائی سکول گراؤنڈ پر آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 5 نومبر بروز بدھ بوقت 2 بجے منعقد ہوگا۔ ہم پوری قوم، تماشائیوں اور کھلاڑیوں کو اس فائنل میچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

    فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں پاک شینواری (اونر: ایمل شینواری، کوچ: وجدان) اور شینواری ستوری (کوچ: اختر علی شینواری) کے کھلاڑی اس وقت ہمارے ساتھ موجود ہیں اور بروز بدھ کو کھیلنے پر متفق ہیں۔ خیبر سپورٹس کلب نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور فائنل میچ کو بہترین انداز میں تماشائیوں اور قوم کے سامنے پیش کریں گے۔

    آخر میں انہوں نے تماشائیوں سے اپیل کی کہ جس طرح آپ نے پوری ٹورنامنٹ میں بھرپور تعاون کیا، اسی طرح فائنل میچ کے موقع پر بھی بھرپور ڈسپلن اور تعاون کا مظاہرہ کریں تاکہ عوام اس میچ سے خوب لطف اندوز ہو سکیں۔

  • شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 اہلکار زخمی

    شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 اہلکار زخمی

    شمالی وزیرستان میں پولیس کے اعلیٰ افسر کے قافلے پر دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، تاہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقار احمد خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق حملہ بنوں،میران شاہ روڈ پر واقع ممش خیل کے علاقے میں اس وقت کیا گیا جب ڈی پی او وقار احمد کا اسکواڈ گزر رہا تھا۔ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے،حملے کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا بار کونسل انتخابات، پشاور کی 7 نشستوں پرانصاف لائرز فورم دو سیٹوں پر کامیاب

    خیبرپختونخوا بار کونسل انتخابات، پشاور کی 7 نشستوں پرانصاف لائرز فورم دو سیٹوں پر کامیاب

    خیبرپختونخوا بار کونسل کے انتخابات میں پشاور کی 7 نشستوں پر ووٹنگ کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق ملگری وکیلان گروپ نے سبقت حاصل کرتے ہوئے چار نشستیں اپنے نام کر لی ہیں، جب کہ انصاف لائرز فورم نے دو نشستیں جیتیں اور ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

    انتخابات میں وکلاء کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اور پولنگ کا عمل پُرامن ماحول میں مکمل ہوا۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق ملگری وکیلان کے امیدوار خضر حیات سب سے زیادہ 926 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ اسی گروپ کے فضل واحد نے 893، رفیق مہمند نے 861 اور بابر خان یوسفزئی نے 792 ووٹ حاصل کیے۔دوسری جانب انصاف لائرز فورم کی امیدوار صوفیہ نورین نے 880 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی، جب کہ علی زمان نے 875 ووٹ لے کر اپنی نشست جیت لی۔آزاد امیدوار محمد سعید نے بھی زبردست مقابلہ کرتے ہوئے 828 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے۔

    انتخابی نتائج کے بعد ملگری وکیلان کے رہنماؤں اور حامیوں نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کامیابی وکلاء کے اعتماد کا مظہر ہے۔

  • پولیس وردیاں پہن کر ڈکیتی کرنے والے 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    پولیس وردیاں پہن کر ڈکیتی کرنے والے 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے. ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔

    ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے،ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

  • پشاور،دو خواتین سمیت 3 افراد کا تیز دھار آلے کے وار سے قتل

    پشاور،دو خواتین سمیت 3 افراد کا تیز دھار آلے کے وار سے قتل

    پشاور ، تھانہ فقیر آباد چوکی قاضی کلے چوکی کے حدود میں تہرے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

    ابتدائی تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزم یا ملزمان نے رات کے وقت تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد کو قتل کیا، جن کی شناخت درج ذیل ہے عبدالرحمان ولد دلآور عمر تقریباً 30/31 سال، مسماۃ (ن) زوجہ دلآور عمر تقریباً 60 سال، مسماۃ (س) زوجہ عبدالرحمان عمر تقریباً 26/27 سال،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان، ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل عمر آفریدی، ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد بلال حسین ، تفتیشی افسر کامران مروت بمعہ تفتیشی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا گیا۔پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ کامختلف پہلوؤں پر جائزہ لیا اور جامع تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واقعہ کے اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں اور ملوث ملزم یا ملزمان کا سراغ لگا کر جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

  • پاک فوج سےوالہانہ محبت اورشہداء کوخراجِ عقیدت، جامعہ پشاور کی طالبات کا یادگار دن

    پاک فوج سےوالہانہ محبت اورشہداء کوخراجِ عقیدت، جامعہ پشاور کی طالبات کا یادگار دن

    پاک فوج کے زیرِ انتظام جامعہ پشاور کی طالبات کا پاک فوج کے ساتھ خصوصی دن مختص کیا گیا

    ایونٹ کا مقصد طالبات کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ذمہ داریوں سےآگاہ کرنا تھا،طالبات نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا،کور کمانڈر پشاور نے خصوصی نشست میں طالبات کےمختلف سوالات کے تفصیلی جوابات دیے،پاک فوج کے جدید ہیلی کاپٹرز، جہازوں کے مواصلاتی آلات،ہتھیاروں کی نمائش اورکاؤنٹر ٹیررزم شو طالبات کی دلچسپی کا مرکز رہے،طالبات نے امید اسپیشل سکول کے بچوں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ سی ایم ایچ پشاور میں زخمیوں کی عیادت بھی کی

    طالبات نے اس موقع پراپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:پاک فوج اور وطن عزیز کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ء ہمارا فخر ہیں.پاک فوج کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈاکیاجاتا ہے،افواج پاکستان ملکی دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اسی لئےہماری فوج ہمارا افتخار ہے،

  • خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، ارکان آج حلف اٹھائیں گے

    خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، ارکان آج حلف اٹھائیں گے

    خیبر پختونخوا میں 10 وزیروں، 2 مشیروں اور ایک معاون پر مشتمل نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی، ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔

    نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند، آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان شامل ہیں۔اس کے علاوہ سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ بانی کی ہدایت پر کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اور کارکنوں سے متعلق شکایات کے ازالے کا عمل بھی جاری ہے

    مولانا فضل الرحمان کی دہشتگردوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی حمایت

    اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ

    سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کی اسپتال پر کارروائی، 460 افراد قتل

    کراچی،ای چالان سسٹم خامی، شہری کو غلط نمبر پلیٹ اور چالان موصول

  • کمسن بچی پر سگی والدہ کا تشدد، پولیس کی کاروائی

    کمسن بچی پر سگی والدہ کا تشدد، پولیس کی کاروائی

    سوشل میڈیا پر ایک کمسن بچی طفلکہ فاطفہ گل پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی سطح پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور واقعے کو نہایت افسوسناک اور دل خراش قرار دیا گیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق افسران بالا کی ہدایت پر پشاور پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ویڈیو میں ملوث خاتون کا سراغ لگا لیا۔ایس ایچ او تھانہ شاہ پور عمران خان نے تفتیشی طریقہ کار اور علاقائی معلومات کی بنیاد پر خاتون مسماۃ (ص) زوجہ عدنان کا سراغ لگا لیا جو کہ شاہ پور کے علاقے وڈپگہ میں والد کے گھر میں رہائش پذیر ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ویڈیو میں بچی پر تشدد کرنے والی خاتون دراصل بچی کی سگی والدہ ہے۔ملوث خاتون نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ویڈیو اس نے اپنے شوہر عدنان کے گھر واقع ہشتنگری کچی محلہ میں گھریلو ناچاقی کے دوران بنائی تھی۔ خاتون نے مزید بتایا کہ وہ میکے علاقہ شاہ پور آئی ہوئی ہے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اس کی دیورانی نے اپ لوڈ کی۔خاتون نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور عوام سے معافی مانگی اور یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں ایسا کوئی اقدام نہیں دہرایا جائے گا۔

  • خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب آج ہوگا

    خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب آج ہوگا

    خیبر پختونخوا سے پارلیمان کے ایوانِ بالا (سینیٹ) کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن آج منعقد ہوگا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق، پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہو کر شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ای سی پی کے مطابق، ووٹنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہوگی جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل کو ریٹرننگ افسر (آر او) مقرر کیا گیا ہے۔سینیٹ کی خالی نشست کے لیے تین امیدواروں تاج محمد آفریدی، خرم ذیشان اور عرفان سلیم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

    خیبر پختونخوا اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 145 ہے، جب کہ کامیابی کے لیے امیدوار کو کم از کم 73 ووٹ درکار ہوں گے۔ اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 92 اور اپوزیشن ممبران کی تعداد 53 بتائی گئی ہے.

    وزیرِ اعلیٰ خیبر لہجہ درست کریں تو مسائل حل ہو سکتے ہیں،رانا ثناء اللّٰہ

    سرخ لکیریں عبور ہو چکیں، قطر کا اسرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل

    ایم کیو ایم کی ای چالان سسٹم پر سندھ اسمبلی میں تحریکِ التوا،حکومتِ سندھ کا سخت ردعمل

    سابق کپتان یونس خان نے اپنا میڈیا ہاؤس قائم کرلیا