Baaghi TV

Category: پشاور

  • شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

    شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    سینیئر سول جج مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ کے پی کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی،علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیےکیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی،وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

    دوسری،جانب،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہے کہ صوبے کو امن و امان کے مسائل کا سامنا ہے، جب تک افغانستان میں حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔

    رقوم کی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے پاکستان میں تعینات برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر علی امین گنڈا پور نےکہا کہ خطے میں قیامِ امن کے مستقل حل کے لیے مذاکرات اور جرگوں کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نےکہا کہ خیبر پختونخوا نےکئی عشروں تک افعان بہن بھائیوں کی مہمان نوازی کی، ہم افغان مہاجرین کی باعزت انداز میں واپسی چاہتے ہیں، صوبائی حکومت وطن واپس جانے والے افعان مہاجرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے،صوبائی حکومت برطانوی حکومت کے ذیلی اداروں خصوصا سیڈ اور ایس این جی پروگرام کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ان پروگرامز نے صوبائی محکموں کی استعداد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    جلدہی،ملک کے 7 بڑے شہروں میں 5G کی سہولت فراہم کی جائے گی،شزا فاطمہ

    صوبائی حکومت دونوں پروگرامز کے تسلسل کو جاری رکھنے کی خواہاں ہے، ہمیں کلائمیٹ چینج کے چیلنجز درپیش ہیں، ان اثرات سے نمٹنے کے لیے خطیر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، حالیہ سیلابوں سے تباہ شدہ انفراسٹرکچرز کی بحالی کا عمل بھی جاری ہے،صوبائی حکومت معاشی ترقی، خصوصا ضم شدہ اضلاع میں روزگار کے مواقع کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

    ترقیاتی وسائل کے بہتر استعمال کے لیے منصوبوں کی مؤثر پلاننگ اور شفافیت کے لیے سرکاری امور کی ڈیجیٹائزیشن پر کام کر رہی ہے، صوبائی حکومت کو ان شعبوں میں بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

    سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار

    صوبے میں برطانوی حکومت کے تعاون سے جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سماجی شعبوں میں صوبائی حکومت اور برطانوی اداروں کی شراکت داری اور تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

    دوران ملاقات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سیڈ اور ایس این جی پروگرامز کے بعد صوبے میں ایک نیا پروگرام شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

  • لنڈی کوتل: 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور بنیادی سہولیات کا فقدان، عوام کا احتجاج کا عندیہ

    لنڈی کوتل: 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور بنیادی سہولیات کا فقدان، عوام کا احتجاج کا عندیہ

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) آل خیبر اتحاد کمیٹی اور تنظیم نوجوانان قبائل نے لنڈی کوتل کو "مسائلستان” قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 22 گھنٹے کی طویل بجلی کی لوڈشیڈنگ، ہسپتالوں میں عملے کی عدم موجودگی اور پانی کی شدید قلت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پاک-افغان شاہراہ بند کر دی جائے گی۔

    ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب میں منعقدہ "میٹ دی پریس” میں آل خیبر اتحاد کمیٹی کے چیئرمین محمد خادم خان آفریدی، صدر رحمان اللہ، جنرل سیکرٹری حفیظ اللہ شلمانی اور حاجی صدر خان کے علاوہ تنظیم نوجوانان قبائل کے صدر سعید شینواری نے عوام کے مسائل اجاگر کیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال لنڈی کوتل میں نہ پانی ہے نہ بجلی اور نہ ہی مناسب عملہ موجود ہے۔ عملہ ڈیوٹی سے غائب ہوتا ہے، جبکہ آپریشن تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو پشاور ریفر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ صرف ایم ایس کی تبدیلی سے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلکہ عوامی نمائندوں اور محکمہ صحت کے ذمہ داران کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ اگر عوامی مسائل حل نہیں ہوتے تو وہ مستعفی ہو جائیں۔

    رہنماؤں نے مزید کہا کہ ٹیسکو حکام کے ساتھ طے پائے گئے معاہدے کے مطابق 6 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن اس کی بجائے 48 گھنٹے میں صرف 2 گھنٹے بجلی ملتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈبل سورس کو ختم کر کے وعدہ پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گر چکی ہے۔ رہنماؤں نے علی مسجد واٹر سپلائی سکیم کو فوری مکمل کرنے کا مطالبہ کیا، جس کی فزیبلٹی رپورٹ مکمل ہو چکی ہے اور پائپس بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکیم لنڈی کوتل کے لیے انتہائی مناسب ہے۔

    انہوں نے شلمان جیسے دور دراز علاقے کے مسائل کی بھی نشاندہی کی، جہاں سڑکیں خستہ حال ہیں، جس کی وجہ سے ڈیلوری کے کیسز میں اکثر خواتین راستے میں ہی دم توڑ دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ بی آئی ایس پی (BISP) مراکز میں 26 ہزار خواتین کے لیے موجودہ ڈیوائسز ناکافی ہیں، جس سے انہیں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ رہنماؤں نے تیراہ میں حالیہ افسوسناک واقعے کی بھی مذمت کی۔ آخر میں، انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر ان مسائل کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو وہ پاک-افغان شاہراہ کو بند کر کے نہ ختم ہونے والا احتجاج شروع کر دیں گے۔

  • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے –

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، لنڈی کوتل اور خیبر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ ملاکنڈ اور بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے سے زمین لرز اٹھی،زلزلے کے باعث جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر اور مرکز جنوبی افغانستان تھا۔

    امریکا کا پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے پر غور

    اس سے قبل 18 ستمبر کو بھی خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ ہپیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز تاجکستان افغانستان کا بارڈر تھا۔

    عدالتی احکامات پر جامشورو میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی تعمیرات مسمار

  • ایمان مزاری  اور ان کے شوہر  کو راہداری ضمانت مل گئی

    ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو راہداری ضمانت مل گئی

    پشاور ہائیکورٹ نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چھٹہ ایڈووکیٹ کو 9 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی۔

    ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چھٹہ ایڈووکیٹ کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی،ایمان مزاری کے وکلا عطاء اللہ کنڈی، جہانزیب محسود، طارق افغان، اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو 9 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی۔

    عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو 9 اکتوبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایات کی،وکیل درخواست گزار عطاء اللہ کنڈی ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار اسلام آباد میں وکیل ہے، سماجی کارکن ہے، درخواست گزارہ کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کی سیلاب سے نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری

    چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ یہ دونوں وکیل ہیں؟، وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ جی دونوں درخواست گزار وکیل ہیں اور عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں،چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ پہلی بار پشاور آئی ہیں؟ ایمان مزاری نے جواب دیا کہ جی میں پہلی بار پشاور ہائیکورٹ میں آئی ہوں۔

    بھارت کے ایک گاؤں میں 78 سال بعدپہلی بار بجلی کی فراہمی

    چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ چلو آپ ایف آئی آر کے بہانے پشاور تو آئیں، آپ لوگ تو ویسے بھی خیبرپختونخوا نہیں آتے،وکیل ایمان مزاری عطاء اللہ کنڈی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایمان مزاری خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مظلوم لوگوں کی آواز ہے۔

    عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو 9 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی۔

  • باجوڑ میں گرینڈ جرگہ، قبائلی عمائدین کا پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اعادہ

    باجوڑ میں گرینڈ جرگہ، قبائلی عمائدین کا پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اعادہ

    گرینڈ جرگے میں قبائلی عمائدین نے ایک بار پھر وطن کی خاطر پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے اور ہر قسم کی قربانیاں دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    باجوڑ کے علاقےماموند میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگے کا اہتمام ہوا جس میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی،جرگے کو بتایا گیا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ان علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں جبکہ قبائلی عمائدین اور مشران نے پاک فوج کے شانہ بہشانہ لڑنے اور وطن کی خاطر ہر قربانی دینے کا عزم دہرایا۔

    گرینڈ جرگے میں قبائلی عمائدین اور مشیران نے پاک فوج کی امن کے لیے دی گئی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جبکہ عوام کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی بلند کیے گئے،قبائلی عمائدین اور عوام نے جرگے کے انعقاد اور ٹی ڈی پیز کی بر وقت واپسی پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا بیان سامنے آگیا

    لندن میں کنونشن،اوورسیز پاکستانیوں کی شرکت،وزیراعظم و دیگر کا اہم خطاب،رپورٹ:شہزاد قریشی

    بارکھان میں شرپسندوں نے سڑک کی تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی

  • پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل

    پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل

    پشاور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل کردیے۔

    ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر 300 مقدمات تین احتساب عدالتوں کو منتقل کیے گئے ہیں ہر عدالت کو سو سو کیسز دیے گئے ہیں، احتساب عدالتوں کو منشیات مقدمات کی سماعت کے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں یہ اقدام زیر التواء کیسز کا بوجھ کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

    قبل،ازیں،سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی 8 انسداد دہشت گردی کی عدالتیں انسداد منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کردیں تھیں، ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی کورٹ نمبر ایک کے جج ذاکر حسین کو انسداد منشیات کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا، کراچی کی 6 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتیں کافی عرصے سے خالی تھیں جس میں سے 5 انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو انسداد منشیات میں تبدیل کردیا گیا-

    پرتگال بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر تیار، برازیل کابھی،اسرائیل کے خلاف بڑا اقدام

    کراچی کی 3 انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو شہید بے نظیر آباد، میرپورخاص اور لاڑکانہ منتقل جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں موجود خصوصی عدالتوں کو منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کیا گیا ہے، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا، سندھ ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی کراچی کی 12 خصوصی عدالتوں کو ازسرنو منظم کردیا، قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وقتی طور پر انسداد دہشتگردی عدالتیں منظم کرنے اور منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دیدی ہے، حتمی نوٹی فکیشن محکمہ داخلہ جاری کریگا۔

    امید ہے سعودی عرب باہمی مفادات اور حساسیت کو مدنظر رکھے گا، بھارت

  • خیبر میں سی ٹی ڈی آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

    خیبر میں سی ٹی ڈی آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

    خیبر میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ داعش خوراساں کا مقامی کمانڈر فضل نور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔

    سی ٹی ڈی کے اعلامیے کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ فضل نور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علاقے لالہ چینہ دوسارکے علی مسجد میں بڑی دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اطلاع کی تصدیق کے بعد سی ٹی ڈی ٹیم جدید ہتھیاروں سے لیس ہو کر موقع پر پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔جوابی فائرنگ تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی، جس کے بعد سرچ آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت محمد نعیم عرف عبدالناصر اور محمد کریم ساکنان کرک چمکنی کے طور پر ہوئی، جو خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ تھے۔

    اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں سے تین ایس ایم جیز، 12 میگزین، 135 کارتوس اور تین بنڈولیئر برآمد ہوئے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    اینڈی پائیکرافٹ تنازع پر آئی سی سی وضاحت طلبی اور بھارتی پروپیگنڈا مسترد

    کراچی: اسٹریٹ کرائم کیس میں مجرم کو 27 سال قید اور جرمانہ

    کراچی: اسٹریٹ کرائم کیس میں مجرم کو 27 سال قید اور جرمانہ

    افغانستان کا مستقبل عوام کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا مؤقف

  • خوارج کی جانب سے مسجدوں کو فتنہ انگیزی کے لیے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف

    خوارج کی جانب سے مسجدوں کو فتنہ انگیزی کے لیے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف

    خوارج کی جانب سے مسجدوں کو فتنہ انگیزی کے لیے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے

    شمالی وزیرستان کے زنگوٹی گاؤں میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران ہتھیار ڈالنے والے خوارجی عبد الصمد کا انکشافی بیان سامنے آیا ہے، خوارجی عبدالصمد کا کہنا ہے کہ سال 2020 سے طالبان کے ساتھ منسلک ہوں،خوارج مساجد کو فساد کے لیے استعمال کرتے ہیں،خوارج مسجدوں میں لوگوں کو فوج کے خلاف اکساتے، اور مائنز استعمال کرنے کی ہدایات دیتے ہیں ،خوارج کی جانب سے مساجد میں بدکاری کی جاتی تھی جس کو دیکھ کر میرا دل دہل گیا تھا،خوارج مسجد کی حرمت پامال کرتے، وہاں ویڈیوز چلاتے اور ناچ گانا کیا کرتے تھے، مسجدوں میں آئی ای ڈیز بھی تیار کرتے تھے جن کو بعد میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کرتے، افغانستان سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا،پاکستان میں داخل ہونے کے بعد زنگوٹی حرسین کی ایک مسجد میں کمانڈر اسد کے گروپ سے ملا، اسد ملا نے گروپ کے لیے بچوں کو اپنے ساتھ رکھا اور انہیں غلط کاموں کے لیے استعمال کیا،مسجد میں بم بنانے کے دوران گندی اور فحش ویڈیوز چلتی رہتی تھی، اور گانوں کا اہتمام بھی ہوتا تھا، امیر لوگوں سے زبردستی بھتہ وصول کرتے اور انہی پیسوں سے افغانستان سے ہتھیار خریدتے،خوارج مساجد کی بے حرمتی، بھتہ خوری اور قتل کرتے ہیں، یہ اسلام نہیں،فوج سے جب ملا تو دل خوش ہو گیا، اب اگر میں واپس بھی لوٹا تو ان کے پاس نہیں جاؤں گا، اپنے بچوں کو ان عناصر سے دور رکھیں اور فوج کے ساتھ تعاون کریں،

  • بس بہت ہوگیا، اب ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا بند کریں،بیرسٹر گوہر

    بس بہت ہوگیا، اب ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا بند کریں،بیرسٹر گوہر

    تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں۔

    پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ کی طرح پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں ہوئیں ، ہم نااہلی کے فیصلوں سے بہت متاثر ہوئے، بس بہت ہوگیا، اب ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا بند کریں،بیرسٹر گوہر نے عدالت میں الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی۔

    یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں سنائی تھیں، الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت کئی رہنماؤں کو نااہل قرار دے دیا تھا،

  • بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری پولیس ہائی الرٹ ہے،آئی جی خیبر پختونخوا

    بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری پولیس ہائی الرٹ ہے،آئی جی خیبر پختونخوا

    آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ جہاں کوئی معلومات ملتی ہیں، پولیس ایکشن لیتی ہے،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری پولیس ہائی الرٹ ہے-

    آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ کوئی بھی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں ہمیں مشکل پیش آئی ہو، کل 3 اضلاع میں ہم نے آپریشنز کیے اور آج بھی صبح سے دیر میں آپریشن چل رہا ہے، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری پولیس ہائی الرٹ ہے، ان کارروائیوں کی وجہ سے ہی دہشتگردوں کو چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہیں۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے آپریشن کیا ہے، اس دوران 10 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔

    دریائے کنہار کے اطراف میں 200 فٹ تک تعمیرات پر پابندی

    روس:اسٹار لنک جیسا سیٹلائٹ نظام جلد متعارف کرانے کا اعلان

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی