Baaghi TV

Category: پشاور

  • فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائی،خیبر پختونخوا کی عوام کا پاک فوج کی حمایت کا اعلان

    فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائی،خیبر پختونخوا کی عوام کا پاک فوج کی حمایت کا اعلان

    فتنہ الخوارج کے خلاف پاکستان کی افواج کی کارروائی کے بارے میں خیبر پختونخوا کے عوام نے اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    ایک شہری نے کہا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں جو کارروائی کی ہے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔ دوسرے شہری کا کہنا تھا کہ اگر افغان طالبان فتنہ خوارج کو ختم نہیں کرتے تو پھر ہماری فوج کی یہ مجبوری ہے کہ وہ ختم کرے۔ایک اور شہری نے کہا کہ پاکستان آرمی نے جو حملہ افغانستان میں کیا، جتنا جلدی یہ دہشتگردی کا گند صاف کیا جائے گا اتنا اچھا ہوگا۔ ایک اور شہری نے بتایا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے افغانیوں کو مکمل طور پر پاکستان سے نکال دینے کا مطالبہ کیا۔

  • خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل میں تاخیر، اہم فیصلے مؤخر

    خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل میں تاخیر، اہم فیصلے مؤخر

    خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کا عمل تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے حلف اٹھانے کے باوجود صوبہ گزشتہ 6 دنوں سے بغیر کابینہ کے چل رہا ہے، جس کے باعث اہم پالیسی فیصلے اور منصوبوں کی منظوری التوا کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کابینہ میں کچھ نئے چہرے شامل کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے مشاورت کا عمل طول پکڑ گیا ہے۔

    سابق مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے نجی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ کابینہ نہ ہونے کے باعث صوبائی انتظامیہ کو مشکلات درپیش ہیں۔ ان کے مطابق امید ہے کہ وزیراعلیٰ رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے، تاہم اگر ملاقات نہ ہوئی تو مختصر کابینہ تشکیل دینے کی ہدایات پہلے ہی موجود ہیں۔مزمل اسلم نے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے دوسرے سہ ماہی کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ ترقیاتی عمل متاثر نہ ہو.

    چین کا پاکستان، افغانستان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

  • پاکستان کیخلاف کوئی بھی جارحیت کرے  تو ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    پاکستان کیخلاف کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا۔

    پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ مجھے کسی کے خلاف نہیں لایا گیا، آئین اورقانون کی بالادستی کے لیے آیا ہوں، ہمارا ہر قدم قانون اور آئین کے مطابق ہوگا، پرامن احتجاج کرینگے، یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے، ہم عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں، انصاف نہ ملاتواحتجاج ہی کرینگے،افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا، پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے، یہاں سے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے، 12لاکھ اب بھی ہیں، باعزت طورپربھجوائیں گے، افغان مہاجرین نے اتناوقت یہاں گزارا تو باعزت واپس جائیں،میں حکومت چلانے نہیں تبدیلی کے لیے آیا ہوں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت نہ ملاتو کابینہ سے متعلق مشاورت کے لیے پارٹی سے بات کروں گا۔

    سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ پہلے مجھے ٹارگٹ کیا گیاپھر آئینی عمل روکا گیا کیا، یہ طریقہ ہے؟ میں نے چیف جسٹس کو خط لکھا اور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جو اعتراضات دور کرکے پیرکو دوبارہ دائرکرینگے، جسے بانی پی ٹی آئی کہیں گے وہی کابینہ میں ہوگا ورنہ نہیں، کابینہ کے اہل اور نااہل ارکان کے بارے میں بانی کوبتاؤں گا، بانی نے صرف مزمل اسلم کو کابینہ میں شامل کرنے کا کہا ہے، ایڈوائزری کونسل کی بات پارٹی میں ہوئی نہ کسی نے بات کی، بحیثیت ورکرپارٹی تنظیم اور وزیراعلیٰ کے طورپر صرف عمران خان کوجوابدہ ہوں،صنم جاوید کے حوالے سے خاص نہیں، عام ہدایات تھیں اور یہ ہدایت تمام سیاسی ورکروں کے لیے تھیں کہ کسی سیاسی ورکرکو گرفتارنہ کیاجائے، صنم جاوید کی رپورٹ ملی لیکن مطمئن نہیں دوبارہ لوں گا۔

  • طورخم بارڈر کی بندش سے ہزاروں مزدور متاثر، پاک افغان حکام سے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

    طورخم بارڈر کی بندش سے ہزاروں مزدور متاثر، پاک افغان حکام سے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ)طورخم مزدور یونین کے چیئرمین ذاکر عمر شینواری اور پریس سیکرٹری علی رحمان شینواری نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لنڈی کوتل (رجسٹرڈ) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور مزدوروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بارڈر سے وابستہ ہزاروں افراد، خصوصاً مزدور اور ٹرانسپورٹرز، اپنی روزی روٹی سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ امپورٹ و ایکسپورٹ کے عمل کی بندش سے مقامی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ مسافروں اور مریضوں کو بھی دونوں جانب آمد و رفت میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

    ذاکر عمر شینواری نے بتایا کہ طورخم میں پندرہ سو مزدور رجسٹرڈ ہیں جو مکمل طور پر بارڈر پر محنت مزدوری کے ذریعے اپنے خاندانوں کا گزر بسر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں اور پاک افغان حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام مسائل کو جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ تباہی اور نقصان کا سبب بنتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ طورخم سمیت تمام پاک افغان بارڈرز کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ مزدوروں، تاجروں اور عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔ آخر میں انہوں نے اسلام آباد اور کابل کی حکومتوں سے اپیل کی کہ تمام حل طلب امور کو سفارتی سطح پر بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے عوام امن، روزگار اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکیں۔

  • کوہستان کرپشن اسکینڈل ،مرکزی ملزم اہلیہ سمیت گرفتار

    کوہستان کرپشن اسکینڈل ،مرکزی ملزم اہلیہ سمیت گرفتار

    کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس میں اہم پیشرفت، نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال کو اہلیہ سمیت گرفتار کرلیا۔

    کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی، نیب نے ملزم قیصراقبال کو اہلیہ سمیت گرفتار کرلیا، وہ کافی عرصہ سے ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھا۔نیب ذرائع کے مطابق ملزم کو اسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے اپنی اہلیہ اور ٹھیکیدار کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقل کیے تھے،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم نے اپنی اہلیہ اور بھانجے کے نام پر کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنائیں۔نیب ذرائع کے مطابق ملزمان قیصر اقبال کو احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔

  • عمران خان کی ہدایات،صوبہ میں احتجاجی مظاہروں کی تفصیل

    عمران خان کی ہدایات،صوبہ میں احتجاجی مظاہروں کی تفصیل

    عمران خان کے احکامات پر صوبہ بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی تفصیل

    * پشاور- پشاور پریس کلب سہ پہر 3بجے،

    * مانسہرہ- ختم نبوت چوک دن 2بجے،

    * نوشہرہ- شوبرا چوک سہ پہر چوک 4بجے،

    * بونیر- پی کے 25 ڈگر چوک نیشنل بینک کے سامنے بعد نماز جمعہ 2 بجے،

    * مہمند- میاں منڈی بازار، صبح 10بجے،

    * کرک: تحصیل چوک تا صدام چوک بوقت 3 بجے

    * ملاکنڈ : تحصیل درگئی میں چوک درگئی بازار 3 بجے

    * مردان- مردان پریس کلب، سہ پہر 3بجے،

    * مردان- تحصیل کاٹلنگ مین بازار، سہ پہر 3بجے

    * مردان- تحصیل رستم، رستم بازار، سہ پہر 3بجے،

    * مردان- تحصیل گھڑی کپورہ دن 2:30بجے

    * مردان- تحصیل تخت بھائی، شیرگڑھ بازار، سہ پہر 3بجے

    ۰ ایبٹ آباد: کالج روڈ منڈیاں نزد نواز اسٹیٹ آفس، 2بجے،

    * مالاکنڈ تحصیل بٹ خیلہ بازار بائی پاس پل، دن 2بجے،

    •بٹگرام – ختم نبوت چوک بٹگرام بعد نماز جمعہ 2 بجے

    * ٹانک- جامع مسجد پیر سلیم شاہ ٹانک سٹی بوقت 2بجے

    * بنوں- پی کے102 بنوں پریس کلب، 1بجے،

    * بونیر- پی کے26 شہیدی سر چغرزئی، دن 2بجے،

    •بٹگرام- ختم نبوت چوک، دن 2بجے

  • پشاور ہائیکورٹ، وزیراعلیٰ حلف کیخلاف جے یو آئی درخواست خارج

    پشاور ہائیکورٹ، وزیراعلیٰ حلف کیخلاف جے یو آئی درخواست خارج

    پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی ف کی درخواست خارج کر دی۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختوںخوا کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی ف کی درخواست پر سماعت پر پشاور ہائیکورٹ نے کہا آپ کے پاس دو راستے ہیں یا تو درخواست واپس لیں یا ہم فیصلہ کرتے ہیں،جے یو آئی کے وکیل نے کہا آپ میرٹ پر فیصلہ کریں، جس پر عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،بعد ازاں عدالت نے نو منتخب وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے عمل کے خلاف جے یو آئی ف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔

    دوران سماعت عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا صوبہ بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے، چیف جسٹس کے احکامات نظر انداز نہیں کر سکتے، جب تک چیف جسٹس کے احکامات کالعدم قرار نہ دیے جائیں، اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو احکامات جاری کیے تھے کہ نو منتخب وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے عہدے کا حلف لیں،عدالت کا کہنا تھا اگر گورنر کے پی، سہیل آفریدی سے حلف نہیں لیتے تو پھر اسپیکر کے پی ان سے عہدے کا حلف لیں۔

  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

    خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مینگورہ شہر اور گردونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

    منگل کے روز آنے والے زلزلے کے باعث مینگورہ سمیت کئی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور بلند آواز میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 47 کلو میٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز مینگورہ کے پہاڑی علاقے میں واقع تھا۔جھٹکے سوات کے علاوہ قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    مقامی انتظامیہ کے مطابق تمام سرکاری اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

    پاکستان اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

    منی لانڈرنگ،غیرقانونی سرگرمیاں،ایف آئی اے کا تحریک لبیک کیخلاف کاروائی کا آغاز

    اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کے بعد پہلی خلاف ورزی، 9 فلسطینی شہید

  • وزیراعلیٰ حلف برداری سے قبل پی ٹی آئی کی اہم مشاورت، کابینہ میں ردوبدل متوقع

    وزیراعلیٰ حلف برداری سے قبل پی ٹی آئی کی اہم مشاورت، کابینہ میں ردوبدل متوقع

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم بیٹھک جاری ہے، جس میں صوبائی کابینہ کی تشکیل پر تفصیلی مشاورت ہو رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نئی کابینہ میں زیادہ تر پرانے وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کو برقرار رکھنے کا امکان ہے، تاہم کچھ نئے اور اہم چہروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے اندر علی امین گنڈاپور کے مخالف گروپ کے ارکان بھی وزارتوں کے حصول کے لیے سرگرم ہیں۔مزید بتایا گیا کہ نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کابینہ میں ردوبدل کا مکمل اختیار دیا گیا ہے، جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزمل اسلم کو مشیر خزانہ مقرر کرنے کے علاوہ باقی تمام اختیارات سہیل آفریدی کو سونپ دیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے ماضی میں شہرام ترکئی اور اسد قیصر کے بھائیوں کو کابینہ سے فارغ کیا تھا، تاہم سہیل آفریدی کے انتخاب کے بعد شہرام ترکئی اور عاطف خان نے دوبارہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

    ڈیرہ غازی خان: بارڈر ملٹری پولیس کی کارروائی، 34 کلو چرس برآمد، سمگلنگ کی کوشش ناکام

  • گورنر کی غیر موجودگی میں کل اسپیکر نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں، عدالت

    گورنر کی غیر موجودگی میں کل اسپیکر نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں، عدالت

    وزیر اعلی سہیل آفریدی کے حلف کا معاملہ ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنانا شروع کردیا

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ گورنر کے پی نئے وزیر اعلیٰ سے 15 اکتوبر بدھ کو شام 4 بجے حلف لیں،اگر گورنر حلف نہیں لیتے تو پھر اسپیکر نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لیں،

    قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ نے سہیل آفریدی کے بطور وزیر اعلیٰ حلف برداری کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو اب سنا دیا گیا ہے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ 90 نمائندوں کے ووٹ سے سُہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، جہاں تک استعفے کی بات ہے تو جب گورنر نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ وصول کر لیا تو وزیراعلیٰ مستعفی تصور ہو گا، میرے پاس تمام حقائق آ گئے ہیں، علی امین گنڈاپور مستعفی ہو چکے ، گورنر کے خط سے فرق نہیں پڑتا،

    وکیل گورنر خٰیبر پختونخوا نے کہا کہ گورنر کے لئے انتظار کریں، کل تک وہ آ جائیں تو سب ہو جائے گا، نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تک پرانا وزیر اعلیٰ دفتر چلائے گا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ وہ تو تب ہو گا، جب الیکشن نہیں ہوا ہو گا، یہاں تو الیکشن ہوا ہے،

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری کےلیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر فیصلہ کر لیا۔پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا ہے کہ گورنر پشاور میں موجود نہیں اور گورنر کی غیر موجودگی میں چیف جسٹس کے پاس اختیار ہے کہ حلف برداری کے لیے کسی کو نامزد کریں،