Baaghi TV

Category: پشاور

  • سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات  تک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے،گورنرخیبرپختونخوا

    سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات تک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے،گورنرخیبرپختونخوا

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دے دیا۔

    پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےگورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات تک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے کیونکہ کابینہ نہ ہونے کے باعث بہت سے اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہیں،وزیراعلیٰ صاحب نے بانی سے ملاقات کرکے صرف منتیں کرنی ہیں، سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات ہونے تک بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے، وزیراعلیٰ کو وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی، ایسے فورمزکو خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔

  • ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا رہا تھا کہ گرفتار ہوگیا۔افغان خارجی کا انکشاف

    ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا رہا تھا کہ گرفتار ہوگیا۔افغان خارجی کا انکشاف

    افغان خارجی دہشت گرد سطورے کا اعترافی بیان سوشل میڈیا پر سامنے آگیا۔

    افغان خارجی دہشت گرد سطورے ننگرہار کے علاقے خوگیانہ کا رہائشی ہے جس کا کہنا ہے کہ اس نے گورنمنٹ کالج حضرت خان ننگرہار سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا اور غزنی یونیورسٹی سے فقہ میں بیچلرز مکمل کیا، کابل کے مدرسے عبداللّٰہ ابن زبیر میں درس و تدریس سے بھی منسلک رہا۔ ننگرہار میں ادویات کی ڈیلیوری کے کام میں ملازمت کی،مجھے کابل میں ٹی ٹی پی کمانڈر قاری محمد سے ملوایا گیا، میں نے قاری محمد کے ہاتھ پر بیعت کی، وہ علاج کے لیے پشاور آیا اور علاج کے بعد کمانڈر قاری محمد نے پشاور کے ایک مدرسے میں داخلہ لینے کا حکم دیا، کمانڈر قاری محمد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کا بھی حکم دیا. کابل سے کمانڈر قاری محمد نے ایک عالم دین کو نشانہ بنانے کا حکم دیا، ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا رہا تھا کہ گرفتار ہوگیا۔

  • کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان  پر مشاورت

    کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان پر مشاورت

    کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے پشاور میں ون آن ون ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جمعہ کے روز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہوئی، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دہشت گردی سے نمٹنے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں قبائلی اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں قیامِ امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جانا چاہیے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات کے اگلے روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا تاکہ صوبے میں امن و سلامتی کے حوالے سے آئندہ کے اقدامات پر مشاورت کی جا سکے

    ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی،ابتدائی رپورٹ مکمل

    پاکستان اور بنگلہ دیش میں 20 سال بعد اقتصادی مذاکرات، معاہدہ طے

    اینکر امتیاز علی میر کے قاتل گرفتار، کالعدم تنظیم سے تعلق کا انکشاف

    پاکستانی ایئرپورٹس پر کیش لیس نظام متعارف

  • شادی کی تقریب میں‌موسیقی،گولیاں چل گئیں، 3 کی موت،8 زخمی

    شادی کی تقریب میں‌موسیقی،گولیاں چل گئیں، 3 کی موت،8 زخمی

    بنوں میں شادی کی تقریب میں موسیقی کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے نار جعفر میں رات گئے شادی کی تقریب میں موسیقی جاری تھی اور ڈی جے میوزک پر خواجہ سرا رقص کر رہے تھے کہ اس دوران خواجہ سرا کو چھیڑنے پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوگیا ،اس دوران دونوں گروپ جو اسلحے سے لیس تھے ، ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں حق اور 8 زخمی ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،جن میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں 3 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک، خودکش گاڑی تباہ

    شمالی وزیرستان میں 3 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک، خودکش گاڑی تباہ

    شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے تین بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا اور خودکش حملے کے لیے تیار کی گئی گاڑی کو تباہ کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا، جس میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد پر کارروائی کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی کے لیے خودکش گاڑی تیار کی جا رہی تھی جسے بروقت نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ علاقے میں مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور تلاشی کے دوران کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن "عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر قیمت پر اقدامات جاری رکھیں گے

    سربراہ پاک بحریہ کااگلے مورچوں کا دورہ، 3 جدید ہوورکرافٹ پاک میرینز میں شامل

    پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق

  • سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات سے قیامت تو نہیں آجائےگی،گورنر پنجاب

    سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات سے قیامت تو نہیں آجائےگی،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کا کہنا ہے کہ حکومت سے الائنس محبت کا نہیں مجبوری کا ہے، دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کو قبول کرنے کو تیار نہیں، کوشش کررہے ہیں پنجاب میں معاملات بہتر ہوں، وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    گورنر پنجاب سلیم حیدر نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لوگوں کو سیاسی طور پر ہی ڈیل کرنا چاہیے، ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ موجودہ حکومت چلتی رہے، سسٹم ڈی ریل ہوجائے تو دوسرا کوئی راستہ نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو بانی سے ملنے کی اجازت دینی چاہئے، ملاقات سے قیامت تو نہیں آجائےگی، 26ویں آئینی ترمیم کو تسلیم کرتے ہیں۔گورنر پنجاب سلیم حیدر نے گندم کی نقل و حرکت پر پابندی کیخلاف وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بات کرنے کا اعلان کردیا۔

  • ٹانک میں گرلز پرائمری اسکول دھماکے سے تباہ

    ٹانک میں گرلز پرائمری اسکول دھماکے سے تباہ

    خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں رات گئے نامعلوم افراد نے ایک گرلز پرائمری اسکول کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹانک کے علاقے گرہ بڈھا میں پیش آیا جہاں شرپسند عناصر نے اسکول کی عمارت میں نصب دھماکا خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا۔

    ڈی پی او ٹانک شبیر حسین شاہ نے تصدیق کی کہ دھماکے کے نتیجے میں گرلز پرائمری اسکول کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ اسکول اس وقت بند تھا۔پولیس کے مطابق، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسکول تباہ ہونے سے علاقے کی بچیوں کی تعلیم شدید متاثر ہوگی، کیونکہ وہی واحد تعلیمی ادارہ تھا جہاں درجنوں طالبات زیرِ تعلیم تھیں۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • شمالی وزیرستان، گاڑی پر گولیاں چل گئیں، 6 افراد کی موت

    شمالی وزیرستان، گاڑی پر گولیاں چل گئیں، 6 افراد کی موت

    شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا،ڈی پی او نے بتایا کہ مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی،ڈی پی او کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جب کہ مقتولین کی لاشوں کو شناخت کے لیے میر علی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ کے علاقے میں خوارجین کیخلاف کامیاب کارروائیاں

    سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ کے علاقے میں خوارجین کیخلاف کامیاب کارروائیاں

    سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ کے علاقے میں خوارجین کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں

    سیکیورٹی فورسز نے شاہی تنگی جنگل میں موجود خوارجین کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی ، کارروائی کے دوران خوارجیوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خوارجی جہنم واصل جبکہ دیگر زخمی خوارجی علاقے سے فرار ہو گئے،سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی مقامات کو بھی کلئیر کر دیا ،کارروائی کے دوران خوارجیوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے گئے، پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں

  • خیبر:وادی تیراہ میں ٹی ٹی پی سمیت دو دیگر گروپوں سے مقامی خیبر جرگہ کے مذاکرات

    خیبر:وادی تیراہ میں ٹی ٹی پی سمیت دو دیگر گروپوں سے مقامی خیبر جرگہ کے مذاکرات

    وادی تیراہ میں خوارج سے مقامی لوگوں پر مشتمل خیبر گرینڈ جرگہ کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوگیا۔ مذاکرات میں خوارج کے دو گروپوں سے مقامی عمائدین کی بات چیت ہوئی جس میں علاقہ خالی کرنے پر غور اور مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    مذاکرات کا انعقاد وادی تیراہ باغ میں ہوا۔ جرگہ میں تحصیل لنڈی کوتل سے ملک تاج الدین، مفتی محمد اعجاز، ملک رزاق ذخہ خیل، ملک طاہر خان، ملک زیر احمد شاہ، ملک خالد خان اور ملک پرویز، تحصیل جمرود سے ملک صلاح الدین، چیئرمین عبدالمنان مدوخیل، ملک سید غا جان کے علاوہ باڑہ سیاسی اتحاد کے قائدین نے شرکت کی۔جرگہ ذرائع کے مطابق ارکان نے خوارج کے دو مختلف گروپوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ پہلا گروپ حافظ گل بہادر، لشکرِ اسلام اور جماعت الاحرار کے نمائندوں پر مشتمل تھا، جبکہ دوسرا گروپ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جرگہ ممبران نے دونوں گروپوں کو واضح پیغام دیا کہ اگر انہوں نے علاقہ خالی نہ کیا تو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ناگزیر ہوگا، جس سے مقامی آبادی کو نقل مکانی اور جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔خوارج گروپوں نے جرگہ کو بتایا کہ وہ مقامی آبادی کو نقصان سے بچانے کے لیے علاقے سے انخلا پر غور کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ دونوں گروپوں نے اتفاق کیا کہ وہ اپنے اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق جرگہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ ملاقاتوں میں فریقین کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔