Baaghi TV

Category: پشاور

  • خواتین کی ووٹ رجسٹریشن کے لئے خصوصی اقدامات، انتخابی عمل میں شرکت یقینی

    خواتین کی ووٹ رجسٹریشن کے لئے خصوصی اقدامات، انتخابی عمل میں شرکت یقینی

    عبدالقادر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاورنےخواتین کی ووٹ رجسٹریشن کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی ہے۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو آر ڈی او کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے منعقد اجلاس میں کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے فوکل پرسن شاہد وسیم ، یو آرڈی او کی پروجیکٹ منیجر راشد خان، شیراز احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ساجد صاحب، اور الیکشن آفیسر اصغر صاحب ، اکبر خان موجود تھے۔ اس کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین اور سول سوسائٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلا س میں خواجہ سرا اور معذور افراد بھی موجود رہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔نادرا اور سو ل سوسائٹی کی تعاون سے خواتین کی بطور ووٹر رجسٹریشن کرائی جارہی ہے تاکہ آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی شرح کو بڑھایا جائے۔ معاشرے کے تمام افراد بلخصوص خواتین ، خواجہ سراء اور معذور افراد کی سیاسی اور انتخابی عمل میں شرکت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ آخرمیں ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے فوکل پرسن شاہد وسیم نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یہ عزم کیا کہ نادرا اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنائی جائی گی

  • ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجوتہ نھیں ھونے دینگے،  صوبائی امیرتحریک لبیک

    ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجوتہ نھیں ھونے دینگے، صوبائی امیرتحریک لبیک

    تحریک لبیک پاکستان یارسول اللہ کے صوبائی امیر علامہ مولانا ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے لنڈیکوتل کے علاقے میں مختلف حجروں میں شمولیتی مساجد اور مدارس کے افتتاحی جلسوں سے خطاب کیا

    لنڈی کوتل سے مینہ وال شینواری ، لنڈی کوتل آنے کا مقصد کسی کیساتھ مقابلہ کرنے کا نھیں ، بعض لوگوں کو ہمارے آنے سے تکلیف پہنچتی ہے ہم سچے عاشق رسول ہیں موجوده کسی وفاقی وزیر نے گستاخ رسول کے بارے میں مذمتی بیان تک نھیں دیا جو بہت افسوس کی بات ھے آ سیہ ملعونہ کی رہائی کے بدلے موجودہ حکومت کو بہت ساری مراعات ملیں سب کے سب وفاقی وزرا اس میں شریک تھے

    پاکستان میں جب تک شریعت نافذ نھیں ہوگی اس وقت تک لوگوں کو انصاف ملنا مشکل ھے ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجوتہ نھیں ہونے دینگے ناموس رسالت پر جان بھی قربان وفاقی حکومت اپنے وعدوں سے مکر گئے ہیں ، اگر 17 فروری تک ھمارے ساتھ ہوئے معاہدے پر عمل نہیں کیا گیا تو فیض اباد راولپنڈی میں تاریخی دھرنا دینگے جلسے سے تحریک لبیک پاکستان لنڈی کوتل کے صدر سید محمد صدیق بنوری نے بھی خطاب کیا

    تحریک لبیک پاکستان یارسول اللہ کے صوبائی امیر علامہ مولانا ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے لنڈیکوتل کے علاقے میں مختلف حجروں میں شمولیتی مساجد اور مدارس کے افتتاحی جلسوں سے خطاب کیا

  • وادی کالاش میں موسم سرما کا خصوصی پیکج مستحقین میں تقسیم کر دیا گیا

    وادی کالاش میں موسم سرما کا خصوصی پیکج مستحقین میں تقسیم کر دیا گیا

    مینہ وال شینواری

    سماجی نوجوان عمیر خلیل کے خصوصی کوششوں سے وادی کالاش رومبور اور بمبوریت کے 70 مستحقین میں دوسری مرتبہ وینٹر پیکچز تقسیم کی گئی۔
    رومبور (فتح اللہ کلاش) وادی کالاش بمبوریت اور وادی کالاش کے 70 مستحقین میں تریچمیر بیک پیکرز کلب ،ہاشو فاؤنڈیشن اور چترال ایسوسیشن فار ایجوکیش اینڈ ہیلتھ کی اشتراک سے سردی پیکچ تقسیم کی گئی تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وادی کالاش رومبور اور بمبوریت میں سردی سے بچاؤ کے لیے مشترکہ تعاون سے وادی کالاش کے دونوں وادیوں کے 70 مستحقین میں وینٹر پیکچ تقسیم کیا گیا

    اس موقع پر تریچمیر بیک بیکرز کلب پاکستان کے بانی عمیر خلیل اور سوشل ورکر و ممبر آف تریچمیر بیک پیکرز کلب پاکستان سبیرا کلاش نے مستحقین میں پیکچ تقسیم کیا اور انہوں نے کہا کہ سردی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں ہماری چھوٹی سی کاوش سے کسی انسان کی کچھ نہ کچھ بھلا ہو سکتا ہے اس لیے ہم ہمیشہ کوشش کر رہے ہیں کہ انسانیت کی خدمت کر سکیں اور مزید سردی سے بچاؤ کیلئے وینٹر پیکچ تقسیم کرنے کے عزم رکھتے ہیں ۔

  • خیبر رائفلز کے زیر اھتمام فری میڈیکل کیمپ

    خیبر رائفلز کے زیر اھتمام فری میڈیکل کیمپ

    لنڈی کوتل مینہ وال شینواری
    تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل کے علاقہ خیبر زخہ خیل گورنمنٹ ہائی سکول محمد خان کلی میں سیکورٹی فورسز خیبر رائفلز کے 105ونگ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں خواتین مرد اور بچوں سمیت 487مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور ان کو مفت ادویات بھی دی گئے فری میڈیکل کیمپ میں سیکورٹی فورسز اور دیگر قابل ڈاکٹرز کے ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا لنڈی کوتل خیبر زخہ خیل نیکی خیل کے عوام نے علاقے کے غریب مریضوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل مناظر حسین منہاس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا. واضح رہے کہ لنڈی کوتل میں خیبر رائفلز سیکورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ کئ مہینوں سے مریضوں کے لئے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگا دئے گئے جس میں علاقے کے سینکڑوں غریب مریضوں کا مفت علاج اور ادویات دی گئی. علاقے کے عوام نے سیکورٹی فورسز کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا

  • خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف بڑا  آپریشن ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف بڑا آپریشن ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    (مینہ وال شینواری) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جمرود امجد آفریدی کے سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ او سیف اللہ،اے ایس ائی عدنان،نہر چیک پوسٹ انچارج آصف، سجاد اور منظور پر مشتمل ٹیم نے بھاری نفری کے ہمراہ علی مسجد اور رات کو سور کمر جمرود میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی جس میں علی مسجد منشیات بنانے والے فیکٹریوں کو مسمار کیا گیا جبکہ موقع پر 2000 گرام ہیروئین،24000 گرام اعلی کوالٹی چرس،4 کین تیزاب اور دو میکسچر موقع پر برآمد کرکے جمرود تھانے منتقل کردیا گیا تاہم پولیس کی اطلاع ملتے ہی منشیات فروش موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

    میڈیا کو منشیات دیکھاتے ہوئے ایس ایچ او جمرود امجد آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمد اقبال کے ہدایات کے مطابق منشیات کے خلاف ہماری کاروائیوں کا تسلسل جاری ہے اور آئے روز جمرود پولیس منشیات کے خلاف کاروائی عمل میں لاتی ہے کیونکہ منشیات فروشی ایک لعنت ہے اور اس لعنت کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔اپنے نوجوان نسل کو بچانے اور علاقے کو منشیات فروشی سے صاف کرنے کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہیگی اور منشیات فروشوں کو کسی بھی جگہ نہیں چھوڑینگے۔

  • پشاور: پولیس میں اصلاحات پر اپوزیشن نے کیا ردعمل دیا ہے؟

    پشاور: پولیس میں اصلاحات پر اپوزیشن نے کیا ردعمل دیا ہے؟

    صوبائی حکومت کا پولیس کو مزید اخیتارت دینے کی بجائے ان اہم شعبے کا پر کاٹنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے. پولیس سربراہ سے لیکر نچلی سطح تک وزیراعلی اور چیف سیکرٹری کے ماتحت کرنے اور رپورٹ کرنے پر ڈائیریکٹ جواب دہ ہوگا

    پولیس کی جانب سے سخت ناراضگی اور ردعمل بھی متوقع ہے. کاغذی کاروائی جلد شروع کئےجانےکاامکان ہے. اپوزیشن کا خیبرپختونخوا پولیس میں مزیداصلاحات سے متعلق بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے. اے این پی کےسردار بابک اورپی پی پی کی نگہت اورکزئی نے شدید مخالفت کی ہے.

    مشر اطلاعات کامران بنگش نے قبلازوقت قرار دیگر کہا کہ عوام کو سہولت دینےکےلیے اسمبلی سے ہر اصلاحات ہونگے، کوئی کام چور دروازے سے نہیں کیا جائے گا۔جو بھی قانون سازی ہوگی عوام کی مفاد میں، وفاق سے مشاورات کے تحت ہونگے، وزیر قانون سلطان محمد سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش ہوئی ہے. صوبائی وزیرقانون نے رابطہ کرنےکے باوجود کوئی جواب نہیں دیا ہے.

  • خیبر پختونخوا کے لیے بڑا اعزاز؛ لیڈی کمانڈو گل النساء یو این مشن پر سوڈان پہنچ گئیں

    خیبر پختونخوا کے لیے بڑا اعزاز؛ لیڈی کمانڈو گل النساء یو این مشن پر سوڈان پہنچ گئیں

    پشاور :- لیڈی ایلیٹ کمانڈو گل النساء یو این مشن پر سوڈان پہنچ گئیں. گل النساء کا تعلق پسماندہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے. ایلیٹ کمانڈو گل النساء بطور اسسٹنٹنٹ اسنپکٹر پولیس اپنی زمہ داریاں سنبھال رہی ہیں.خیبر پختونخوا پولیس میں شامل گل النساء نے مقابلے کے تمام ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد منتخب ہوئی ہیں. گل النساء یو این مشن پر مسلم ملک سوڈان میں تعینات ہوئی ہیں.

    ائی جی پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ
    قوم کی بیٹیاں مردوں کے شانہ بشانہ ملک کے لیے خدمات دے رہی ہیں ۔

  • اسرا بلجیک کی پشاور میں موجودگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

    اسرا بلجیک کی پشاور میں موجودگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز دیریلیس ارطغرل میں بہادر جنگجو سپاہی ارطغرل کی اہلیہ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ اسرا بلجیک کی خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں موجودگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : معروف ترکش اداکارہ اسرا بلجیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شئیر کرائی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ڈرامہ ارطغرل غازی کی اداکارہ اسرا بلجیک کے پاکستان میں موجود ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں ہیں۔
    https://twitter.com/esbilgic/status/1351566285423992843?s=19
    اسرا بلجیک نے اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’پھولوں کا شہر‘۔

    ترکش اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کرانے کے بعد پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے بھی فوراً اداکارہ کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پھولوں کا شہر‘،


    واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھی اسرا بلگیچ نے پشاور زلمی کے اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس ایک اچھی خبر ہے جو بہت جلد سناؤں گی جب کہ اداکارہ کی پی ایس ایل میں زلمی کی نمائندگی سے متعلق خبریں بھی میڈیا کا حصہ ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ترکش اداکارہ کے اکاؤنٹ سے اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شئیر کرانے کے بعد سے پاکستانی مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے کہ اداکارہ کی پاکستان میں موجودگی کی تصدیق ہوسکے تاہم اب اس بارے میں خود ترکش اداکارہ یا جاوید آفریدی ہی بتا سکتے ہیں۔

  • بی آرٹی میں آئے روز مسئلے،عدالت نے اہم شخصیت کو فوری طلب کر لیا

    بی آرٹی میں آئے روز مسئلے،عدالت نے اہم شخصیت کو فوری طلب کر لیا

    بی آرٹی میں آئے روز مسئلے،عدالت نے اہم شخصیت کو فوری طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں بی آرٹی روٹ سے متصل سڑک پررکشوں پرپابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

    چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس ناصرمحفوظ پرمشتمل بنچ نے سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور رکشہ یونین کے درمیان 3 ملاقاتیں ہوچکی ہیں، معاملات حل کرنے کیلئے مزید وقت دیاجائے،

    چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ بی آرٹی میں آئے روز مسئلے ہوتے رہتے ہیں،کبھی آگ تو کبھی تنخواہوں کے مسئلے پر سروس رکی رہتی ہے، کچھ باتیں ہمارے مشاہدے میں بھی ہیں،جب بریک ڈاؤن ہو گا تو شہری کیا کریں گے۔

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

    اور بی آر ٹی پشاور منصوبے کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا

    بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ،میرے تحفظات غلط،پرویز خٹک ٹھیک تھے، وزیراعظم

    بی آر ٹی بس میں آتشزدگی، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

    عدالت نے کہا کہ وقت نہیں دیا جا سکتا،سیکرٹری ٹرانسپورٹ وقفہ کے بعد حاضرہوں،عدالت نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کوفوری طلب کرلیا۔

    اربوں روپے کی بی آرٹی بسیں کیوں کھلے آسان تلے کھڑی ہیں؟ عدالت نے پوچھ لیا

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان طالبعلم قتل

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان طالبعلم قتل

    لنڈی کوتل (مینہ وال شینواری) ضلع خیبر پختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل کے علاقہ سلطان خیل مزرینہ میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان طالبعلم زاہد شاہ کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا ، زاہد شاہ کی لاش برآمد کر کے لنڈی کوتل ہسپتال میں منتقل کر دی گئی

    زاہد شاہ آفریدی کی گزشتہ رات گولیوں سے چھلنی ہونے والی لاش ریلوے ٹریک سے برآمد ہوئی، سر پر کئ گولیاں لگی تھیں ، جس کو لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان زاہد شاہ آفریدی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا، مقتول طالبعلم زاہد شاہ کالج میں سیکنڈ ائیر کے طالبعلم تھے لنڈی کوتل پولیس زرائع کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں. مقامی زرائع کے مطابق مقتول کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں تھی