لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی پشاور میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کی ٹیم کا ایل آر ایچ کا دورہ جس کا مقصد کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا جائزہ لینا تھا۔ ویکسینیشن کے عمل کو آسان اور تیز تر بنانے کے لئے واک ان سسٹم کا قیام کرنا ہے۔ حکومت طبی عملے کے بچاؤ کے لئے اقدامات کر رہی ہے، تمام طبی عملے کو ویکسینیٹ کر رہے ہیں۔ ایل آر ایچ میں اب تک 60 سے زائد طبی عملے کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔
Category: پشاور
-

خیبرپختونخوا کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ!!!
باغی ٹی وی کی تحقیقات کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال:
محکمہ صحت: خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے4 افراد کا انتقال ہوا، کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد1980 ہوگئی۔
اگلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے192 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد69 ہزار164 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے277 مریض صحت یاب ہوئے، کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد65 ہزار213 ہوگئی ہے۔
پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے92 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مزید کورونا کیسز کی تعداد27ہزار 986 تک پہنچ گئے،1021 افراد کا انتقال ہوا۔ -

ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ چار سالہ بی ایس پبلک ہیلتھ پروگرام کا آغاز!!!
پشاور:خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اینڈ سوشل سائنسز (کے ایم یو آئی پی ایچ اینڈ ایس ایس) پشاور نے ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ چار سالہ بی ایس پبلک ہیلتھ پروگرام کا آغاز کردیا۔یہ پروگرام آبادی کی انفرادی اور اجتماعی صحت کی بہبود و تحفظ، فروغ اور بہتری کے مشن کے ساتھ شروع کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ملک میں اپنی نوعیت کامنفرد ادارہ ہے جس میں پبلک ہیلتھ سے متعلق انڈرگریجویٹ سے لے کر پی ایچ ڈی سطح تک کی تعلیم دی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق بی ایس پبلک ہیلتھ چار سالہ پروگرام کی افتتاحی تقریب گزشتہ روزکے ایم یو آئی پی ایچ اینڈ ایس ایس میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق تھے جب کہ اس موقع پر ڈائریکٹر آئی پی ایچ ڈاکٹر صائمہ آفاق بھی موجود تھیں۔ دریں اثناء تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پبلک ہیلتھ پروگرام کا مقصد آبادی کی صحت کی صورتحال کو بہتر بنا نے کے ساتھ ساتھ پیشہ ور افراد کو صحت عامہ میں اعلیٰ معیار کی انڈرگریجویٹ ٹریننگ فراہم کرناہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پبلک ہیلتھ بیماریوں سے بچاؤ،امراض کے پھیلاؤ اور کنٹرول کے بنیادی تصورات سے نمٹتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ کی تعلیم کا مقصدمعاشرے پر بیماریوں کے بوجھ کوکم کرنے کے علاوہ مختلف امراض کی روک تھام میں راہنمائی اور مدد فراہم کرناہے۔ پروفیسر ضیا ء الحق نے کہا کہ بی ایس پبلک ہیلتھ پروگرام کے آغاز سے نہ صرف پبلک ہیلتھ کے ہنر مند اور پیشہ ور افراد کی تیاری میں مدد ملے گی بلکہ اس سے معاشرے میں مختلف امراض کی تشخیص، روک تھام اور سدباب کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف بیماریوں کے ایک بڑے بوجھ کا شکار ہے جس کی وجہ بنیادی وجہ وسائل کی کمی،ناخواندگی اور آبادی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال بڑے پیمانے پر مختلف امراض کے باعث اموات واقع ہوتی ہیں جن میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں شعور بیدار کرکے کافی حد تک کمی لائی جاسکتی ہے لہٰذاان مقاصد کے حصول کی خاطر کے ایم یو نے ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ بی ایس پبلک ہیلتھ کاچارسالہ ڈگری پروگرام شروع کیاہے۔توقع ہےکہ اس پروگرام کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوں گے۔
-

کیپٹن ر صفدر کی ایک بار پھر طلبی ہو گئی
کیپٹن ر صفدر کی ایک بار پھر طلبی ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کو نیب نے ایک بار پھر طلب کر لیا
سابق وزیر اعظم نوازشریف کے داماد اور سابق ایم این اے کیپٹن (ر) صفدر کو نیب خیبرپختونخوا نے پشاور آفس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے منگل کو پیشی کیلئے نوٹس جاری کردیا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپ کے اثاثہ جات معلوم ذرائع سے زیادہ ہیں ، انکوائری کے دوران کرپشن اور بدعنوانی کے شواہد ملے ہیں لہذا 16فروری کی صبح گیارہ بجے پیش ہو کر موقف پیش کریں
کیپٹن صفدر کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کیس سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لے کر آئیں ۔
.کیپٹن(ر) صفدر پر آمدن سے زائد اثاثوں اور حلقہ کے فنڈ میں خردبرد کا الزام ہے نیب خیبر پختونخوا میں کیپٹن صفدر کے خلاف انکوائری چل رہی ہے
ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟
چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن
چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں کہا؟
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف
جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے
کورونا کا خطرہ،عدالت بندوں سے بھر دی جاتی ہے، شہباز شریف کی پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی
الٹا چو کوتوال کو ڈانٹے،نیب نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیئے،شہباز شریف،عدالت نے کیا کہا؟
چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف
-

خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 12 نشستوں کیلئے کتنے کاغذات نامزدگی وصول؟
خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 12 نشستوں کیلئے کتنے کاغذات نامزدگی وصول؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 12 نشستوں کے لیے 65 امیدواروں کی کاغذات نامزدگی وصول ہوئی ہے،ترجمان الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع کرائے جاسکتے ہیں ،سینیٹ الیکشن میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرائیں گے،
دوسری جانب پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹ امیدواران کے نام پر مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہو گئے سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، فاروق نائیک اور اسلام الدین کو دوبارہ لانے کے واضح امکانات ہیں،فرحت اللہ بابر اور پلوشہ خان کو بھی سینیٹ ٹکٹ جاری کرنے کا امکان ہے،
رہنما پیپلزپارٹی پلوشہ خان نے اپنا ووٹ چکوال سے سندھ منتقل کرا دیا،قمرالزمان کائرہ، رحمان ملک، تاج حیدر، فیصل سخی بٹ نے بھی درخواست دی ہے،نثار کھوڑو، جام ممتاز ڈہر، قیوم سومرو، میر باز کیتھران کی درخواستوں پر بھی مشاورت جاری ہے ،
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
اسلام آباد کے لیے اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفراقبال حسین ریٹرننگ افسر مقرر ،پنجاب کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان ریٹرننگ افسر ہوں گےسندھ کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان ریٹرننگ افسر ہوں گے،خیبرپختونخوا کےلیے صوببائی الیکشن کمشنر شریف اللہ ریٹرننگ افسر ہوں گے،بلوچستان کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق ریٹرننگ افسر ہوں گے
نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی،امیدواروں کی اسکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی، امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہوگی،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے،چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاوَس کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا، الیکشن کمیشن 48 نشستوں پر سینیٹ انتخابات کرائے گا
-

ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز کی روک تھام کے لیے کیا کررہے ہیں؟ عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کیس کی سماعت ہوئی
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید نے استفسار کیا کہ پتہ ہے آپ کو عدالت نے کیوں بلایا ہے؟ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز کی روک تھام کے لیے کیا کررہے ہیں؟ اسلامک ری پبلک آف پاکستان میں کیا ہور رہا ہے؟ کس کلچر کو یہاں پر فروغ دے رہے ہیں؟ نوجوان نسل کو برائیوں سے بچانا ہمارا قومی فریضہ ہے،
غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لیے آپ کیا کررہے ہیں،ٹک ٹاک پر جو چیز اپلوڈ ہوتی ہیں اس کو فلٹر کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں،مل کر اس کا کوئی حل نکالیں، آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کریں،صرف کاغذی کارروائی نہیں گراوَنڈ پر ایکشن بھی ہونا چاہیے،
-

اہل ایمان کو قرآن کی تعلیمات سے روشناس کرانا ہمارا مشن ہے
ضلع خیبر ،لنڈی کوتل مینہ وال شینواری،،،ہم اقتدار اور مال بڑھانے کی خواہشمند نہیں۔اہل ایمان والوں کوقرآن کی تعلیمات سے روشناس کرنا مشن ہے۔سنت نبوی ﷺ ہمارے لئے مشغلہ راہ ہے۔دین اسلام کی سربلندی کیلئے ہر قسم قربانی کے لئے تیار ہیں۔اشاعت التوحید و سنت اسلام کے بتائے ہوئی طریقوں پر عمل پیرا ہیں۔محمد طیب طاہری
لنڈی کوتل خوگہ خیل تعلیم القران اشرف خیل میں گزشتہ روز 27طلباء کی دستاربندی ہوئی اور اہلیان اشرف خیل نے حافظ قران کو گرم جوشی سے مبارکباد پیش کی۔
لنڈی کوتل اشراف خیل میں مدرسہ تعلیم القران میں دستاربندی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تقریب ہوئی جس کا مہمان خصوصی اشاعت التوحید و سنت کے سربراہ شیخ محمد طیب طاہری تھے اس کے علاوہ ضلع خیبر کے امیر مفتی محمد آمین،مولانا ثاقب اللہ و دیگر علماء نے شرکت کئے تقریب دستار فضیلت سے شیخ محمد طیب طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار کی خواہشمند نہیں بلکہ مسلمانوں کو تعلیمات اسلام سے روشناس کرنا مشن ہے خیر و امن پسندی کے خواہاں ہوں
انہوں نے کہا کہ عقیدہ توحید پر یقین رکھنااور سنت نبیﷺ پر عمل کرکے دنیاو آخرت کی کامیابی کیلئے علماء کے مجالس میں شرکت کرنا دراصل کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ دینی اجتماعات کا مقصد قرآن کریم کی تعلیمات سے روشناس کرنا مشن ہے انکا مزید کہنا تھا کہ دین اسلام کی سربلندی و وقار کیلئے ہر قسم قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔
-

بی آر ٹی آپریشنزمیں رکاوٹ پر سخت کارروائی ہوگی،نجی کمپنی کے ملازمین کی ہڑتال کو روک دیا
بی آر ٹی پشاور میں نجی سکیورٹی کمپنی کے ملازمین کی جانب سے ہڑتال کرنے کی کوشش ناکام کردی گئی-
بی آر ٹی پشاور میں نجی سکیورٹی کمپنی کے ملازمین کی جانب سے ہڑتال کی کوشش کی گئی۔ ٹرانس پشاور حکام کی جانب سے نجی کمپنی کے عہدیداران کو فوری معاملات حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ نجی کمپنیز کو واضح کردیا کہ بی آر ٹی سروس میں کسی بھی قسم کا خلل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام نجی کمپنیاں اپنے ملازمین کے ساتھ معاملات خود حل کریں۔ سروس مسافروں کیلئے بلاتعطل جاری رہے گی۔
بی آر ٹی میں کام کرنے والی تمام نجی کمپنیوں کو انکی اندرونی معاملات خود حل کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی۔ بی آر ٹی آپریشنز میں ہڑتال سمیت کسی بھی قسم کی روکاوٹ پر کنٹریکٹ کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں کو بہترین سفری سہولت دینا ادارے کی اولین ترجیح ہے، سروس عوام کیلئے ہے اور اس میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
-

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے،سی سی پی او عباس احسن
پشاور میں سی سی پی او عباس احسن کی سربراہی میں ملک سعد شہید پولیس لائن میں ضلع بھر کے پولیس افسران کیساتھ کرائم ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا.
خصوصی میٹنگ میں چیف ٹریفک پولیس افسر عباس مجید خان مروت، ایس ایس پی پریشنز یاسر آفریدی، ڈی پی او خیبر، کمانڈنٹ کیمپس، ایس ایس پی انو سٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔سی سی پی او عباس احسن کا کہنا ہی کہ اندرون شہر کے حساس ترین پوش علاقوں سمیت نواحی علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ مختلف جرائم میں ملوث افراد کی فہرستیں مرتب کرکے ان کے خلاف ایکشن جبکہ عادی جرائم پیشہ اور جیل سے رہا شدہ افراد کی کڑی نگرانی کے عمل کو مزید مربوط بنایا جائے تاکہ کسی بھی فرد کے کسی جرم میں ملوث ہونے پر سخت ایکشن کو یقینی بنایا جا سکے۔
-

مریم کے شوہر کوعدالت نے دی آخری مہلت
مریم کے شوہر کوعدالت نے دی آخری مہلت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں کیپٹن(ر) صفدر کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 10مارچ تک توسیع کر دی گئی
وکیل نے کہا کہ نیب صرف الزامات لگا رہا ہے،کوئی ثبوت نہیں،کیس بدنیتی پر مبنی ہے، جسٹس اعجاز انور نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ کیس کو طول دے رہے ہیں،آخری موقع دے رہے ہیں،آئندہ سماعت پر فیصلہ کریں گے
وکیل کی استدعا پر عدالت نے صفدر کو وارنٹ گرفتاری آج ہی دینے کا حکم دے دیا، جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ آج ہی وارنٹ گرفتاری دی جائے تاکہ آئندہ سماعت پر پھر نہ پوچھے،عدالت نے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 10مارچ تک ملتوی کردی
کیپٹن ر صفدر خود عدالت میں پیش ہوئے تھے.کیپٹن(ر) صفدر پر آمدن سے زائد اثاثوں اور حلقہ کے فنڈ میں خردبرد کا الزام ہے نیب خیبر پختونخوا میں کیپٹن صفدر کے خلاف انکوائری چل رہی ہے
میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ
بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ
مینار پاکستان جلسہ ٰمیں ناکامی کے بعد مریم نے سب کو بلا لیا، اجلاس جاری
مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان
پی ڈی ایم جلسہ ،عوام کی عدم شرکت کے بعد اخبارات نے بھی "آئینہ” دکھا دیا
شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ
مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج
مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ ہی گئی
محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف
بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل
بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام
پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی
پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا
عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان
لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے
چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف
