پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف اضلاع سے گاڑی چوری میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا. گرفتار ملزمان نے تھانہ پڑانگ چارسدہ کی حدود سے ڈاٹسن چوری کی تھی. ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کے بعد ان گاڑیوں کو اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں چوری کرنے کی متعدد وارداتو ں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے مسروقہ ڈاٹسن برآمد کرلی گئی ہے جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی عتیق شاہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ پڑانگ چارسدہ سے سرقہ شدہ ڈاٹسن فقیر آباد کی حدود میں موجود ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے اے ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر اور ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد حسن خان کو ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد حسن خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری میں ملوث ملزمان فرمان اللہ ولد اکرام الدین اور ناصر ولد طاہر شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ ڈاٹسن نمبری 7010 برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان نے تھانہ پڑانگ چارسدہ کی حدود سے ڈاٹسن چوری کی تھی۔ ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کے بعد ان گاڑیوں کو اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑیاں چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے مسروقہ ڈاٹسن برآمد کرلی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
Category: پشاور
-

گاڑی چوری میں ملوث ملزمان گرفتارہو گئے اور چوری شدہ ڈاٹسن برآمد
-

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے اپنا آفیشل ترانہ’’کنگڈم” میں دلچسپ اداکاروں نے رنگ بکھیرے!
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے اپنا آفیشل ترانہ’’کنگڈم‘‘ریلیز کردیا گیا۔ اس گانے میں ارطغرل غازی کی اداکارہ حلیمہ سلطان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر نے جلوے بکھیرے تھے۔
پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے انسٹاگرام پر ترانے’’کنگڈم‘‘ کی مختصر ویڈیو جاری کی اور مداحوں کو گانا ریلیز ہونے کی خوشخبری سنائی۔ جاوید آفریدی نے کیپشن میں زلمی کنگنڈم، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور اسرا بلگیچ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
گانا زلمی ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ پر ریلیز کیا گیا ہے۔ تقریباً ساڑھے تین منٹ کے گانے کو محض تین گھنٹوں میں 25 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ گانے میں پشاور زلمی کے اسٹار کھلاڑیوں وہاب ریاض، شعیب ملک اور امام الحق کو دکھایا گیا ہے جو پریکٹس کرتے ہوئے اور میچ کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تاہم گانے کا سب سے دلچسپ حصہ وہ ہے جس میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور ترک اداکارہ اسرا بلگیچ گانے میں پرفارم کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
گانے میں اداکار علی رحمان بھی موجود ہیں۔ جاوید آفریدی نے بہت دنوں سے لوگوں کو سسپنس میں مبتلا کر رکھا تھا کہ وہ ترک اداکارہ کو پشاور زلمی کا سفیر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تاہم گزشتہ روز انہوں نے تمام پاکستانیوں کو اسرا بلگیچ کے پاکستان سپر لیگ 2021 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی خوشخبری سنائی۔ اس بار پی ایس ایل میں ترک اداکارہ کی موجودگی کے باعث شائقین کی دلچسپی کھیل میں دگنی ہوگئی ہے۔
پشاور زلمی کے ترانے ’’کنگڈم‘‘ کی ہدایات حسن داور نے دی ہے جب کہ سینیمیٹو گرافی عامر مغل نے کی ہے اس کے علاوہ ٹین ایٹی فلمز نے اس گانے کو پروڈیوس کیا ہے۔ گانے کا ترک اداکارہ اسرا بلگیچ والا حصہ ترکی میں شوٹ کیا گیا ہے جس کی لائن پروڈکشن جی ای میڈیا ترکی نے کی ہے۔ گانے کامیوزک عبداللہ صدیقی نے ترتیب دیا ہے اور گانے میں التمش سیور اور عبداللہ صدیقی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے -

پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطان میں جیت کس کی ہوئی؟؟
پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطان پریکٹس میچ منعقد۔ پی ایس ایل پریکٹس میچ میں پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطان کی پانچ وکٹوں سے کامیابی ملی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں پر ایک سو ستاسی رنز بنائے ہیں۔ شعیب ملک 50 اور امام الحق 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ملتان سلطان نے ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ملتان سلطان کے محمد رضوان نے 37 اور ایڈم لتھ نے 31 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض عماد بٹ اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
-

سیاحوں کی سہولت کیلئے تاریخی مقامات کے حوالے سے سائن بورڈز شاہراہوں پر نصب
خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحوں کی سہولت و معلومات کیلئے تاریخی مقامات کے حوالے سے سائن بورڈز شاہراہوں پر نصب کردئے ۔
محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبرپختونخوا اور کائیٹ کی جانب سے صوبے میں تاریخی مقامات اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری. سوات میں 91 آثارِ قدیمہ کے سائن بورڈز نصب۔ ڈی آئی خان اور چارسدہ میں سائٹوں کے لئے سروے رواں ماہ مکمل کیا جائے گا۔
سیاحوں اور آثار قدیمہ سے محبت کرنے والوں کے لئے مختلف مقامات پر لگائے جانے والے سائن بورڈ سوات میں تاریخی ورثہ والے مقامات پر پہنچنے میں بہت فائدہ مند ہیں۔ محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبرپختونخوا اور کائیٹ نے سیاحوں کی سہولت و معلومات کے لیے صوبہ بھر میں سائن بورڈ لگانے کا فیصلہ کیا جو انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہوا۔
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
پاک فوج کا سیاحت کے فروغ کیلئے شاندار قدم،وادی ناران میں شاندار ہیلی سکیئینک ایونٹ کا انعقاد
خیبر پختونخوا حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے،پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کا مثبت تشخص بحال کیا،کالام ،ن تھیا گلی،مری اورکچھ مقامات سیاحت کے لیے تھے،حکومت نے سیاحت کے لیے بہترین مقامات کی نشان دہی کی سیاحت سے متعلق بہت جلد عوام کو خوش خبری دیں گے،
14خوبصورت مقامات کے لیے ماسٹر پلان بن رہا ہے،غیر ملکی سرمایہ کارسیاحتی مقامات پر سرمایہ کاری کے لیے آئیں گے،چترال میں فائیواسٹار ہوٹل بن رہا ہے،پاکستان تصور سے بڑھ کر خوب صورت ہے.سیاحتی مقامات کی رسائی کے لیے بہترین مواصلاتی نظام کا منصوبہ بن گیا ہے،سیاحتی مقامات پرمقامی لوگوں کو بھی مستفید کریں گے،حکومت مقامی ثقافت کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے،
-

زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم کا جلدکامیاب ترین آغاز ہوگا۔
بی آر ٹی پشاور کے کامیاب آغاز کے بعد زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم کا جلد آغازہو گا۔ زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ فائنل۔ زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم کے حوالے سے 360 سائیکلیں تیار ہیں۔ بائیسیکل شیرینگ سسٹم کیلئے 25 سے زائد ڈاکنگ اسٹیشن تیار جبکہ بقیہ 7 تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ زو بائیسیکل ممبرشپ موجودہ زو کارڈ یا زو موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے قریبی بی آر ٹی اسٹیشن سے فعال بنائی جاسکے گی۔ پاکستانیوں کیلئے زو سائیکل کی قابل واپسی ممبرشپ فیس 3ہزار جبکہ غیر ملکیوں کیلئے قابل واپسی 5ہزار مختص۔ زو بائیسیکل رجسٹریشن کیلئے زو کارڈ یا زو موبائل ایپلیکیشن، اصل شناختی کارڈ بمع تصدیق اور بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہے۔ زو بائیسیکل ممبرشپ کیلئے تعین کردہ قوائد و ضوابط کی قبولیت بھی لازمی شرط ہے۔ 72 گھنٹے سے زیادہ زو بائیسیکل رکھنے سائیکل چوری سمجھا جائے گا۔
72گھنٹے بعد زو بائیسیکل واپس نہ کرنے والے رجسٹرڈ صارف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ زو بائیسیکل کے اجرا سے شہر میں ٹریفک دباؤ میں کمی، بالخصوص طلبا کیلئے آسان سفری رسائی، صحت مند سرگرمی سمیت ایک مثبت اور ماحول دوست اقدام ہوگا۔ -

حلقہ این اے 45 کرم ون میں ضمنی انتخابات، کون ہوں گے کانٹے دار حریف
حلقہ این اے 45 کرم ون میں ضمنی انتخابات، کس کس جماعت کا مقابلہ ہوگا کانٹے دار
باغی ٹی وی : ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 کرم ون میں بھی کل ضمنی انتخابات ہورہے ہیں جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اس حلقے میں ستائیس امیدوار میدان میں ہیں ، پی ٹی آئی کے فخرزمان ، آزاد امیدوار سید جمال ، جے یو آئی کے جمیل چمکنی کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوگا
ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 کرم ون میں بھی کل ضمنی انتخابات ہورہے ہیں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ اسی ہزار نو سو اکتیس ہے جس کیلئے ایک سو چونتیس پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں آٹھ پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں کل کے انتخابات کیلئے کل 27 امیدوار میدان میں ہیں جن میں پی ٹی آئی کے ملک فخر زمان ، پی پی پی کے رفیع اللہ چمکنی ، جے یو آئی ف کے جمیل چمکنی اور آزاد امیدوار سید جمال عرف بابائے کرم کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے یہ حلقہ ذیادہ تر پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے اور اس حلقے کے لوگ بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں حلقے کے لوگ ہسپتال ، تعلیم ،سڑکوں اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں حلقہ این اے 45 میں لوئر اور سنٹرل کرم شامل ہیں -

اے پی پی کے نمائند ہ صحافی پر تشدد کیا غیر اخلاقی ویڈیو بنائی.لیکن بااثر مجرم دندناتے پھر رہے
اے پی پی کے نمائند ہ صحافی پر تشدد کیا غیر اخلاقی ویڈیو بنائی.لیکن بااثر مجرم دندناتے پھر رہے
باغی ٹی وی : چار سدہ سرڈھیری بازار سے اے پی پی کے نمائندے اور پریس کلب کے ممبر سیف اللہ کو مسلح افراد نے اغواءکر لیا ۔ مسلح افراد صحافی کو بھرے بازار میں گھسیٹتے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ڈھیرے پر لے گئے ۔ مغوی صحافی کو مسلح ملزمان نے کمرے میں بند کرکے غیر اخلاقی ویڈیوبنائی ۔سرڈھیری بازار کے تاجروں اور عمائدین علاقہ کے منت سماجت پر مغوی صحافی کو چھوڑ دیا گیا ۔
ڈی پی ا و محمد شعیب خان کے مطابق متاثرہ صحافی نے تھانہ سرڈھیر ی میں اغواءکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ نامزد ملزمان کی گرفتاری کےلئے پولیس نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دئےے ہیں ۔ : ملزمان جتنے بھی بااثر ہو قانون سے کوئی بالا تر نہیں ۔
امن و امان اور شہریوں کی جان و مال کی خفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ -

جبری شادی اور مذہب کی جبری تبدیلی کا تصور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ،علامہ طاہر اشرفی
جبری شادی اور مذہب کی جبری تبدیلی کا تصور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ،علامہ طاہر اشرفی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی ، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جبری شادی اور مذہب کی جبری تبدیلی کا تصور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ،یہ بات انہوں نے چرچ آف پاکستان اور انٹر فیتھ ہارمنی کونسل کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی قومی بین المذاہب خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ کانفرنس سے وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری ، بشپ آف پشاور ، انٹر فیتھ ہارمنی کونسل کے نوجوانوں کے امور کے کنوینئر مشتاق نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے ، پاکستان مسلمانوں اور غیر مسلموں نے مل کر بنایا ہے ، نابالغ بچیوں ، جبری شادی اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ۔
اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
عمران خان اقتدار چھوڑ دیں گے لیکن یہ کام نہیں کریں گے، علامہ طاہر اشرفی کا بڑا دعویٰ
لندن بیانیہ مسترد، تنقید کرنے والے اقتدار کی بھیک بھی فوج سے ہی مانگ رہے ہیں، علامہ طاہر اشرفی
کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان
علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ بعض قوتیں پاکستان میں فساد پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرتی ہیں، پاکستان میں رہنے والے ہر پاکستانی کے حقوق کی محافظ ریاست ہے ، توہین ناموس رسالت و توہین مذہب کے قانون کا غلط استعمال نہیں ہو رہا ، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے این جی اوز اور انسانی حقوق کے اداروں سے مثبت کردار ادا کرنے کی توقع کرتے ہیں، مسائل کے حل کیلئے این جی اوز اور انسانی حقوق کے اداروں سے رابطہ کر رہے ہیں اور مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں۔
علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ انٹر فیتھ ہارمنی کونسلز کو یونین کونسلز کی سطح پر منظم کیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت انسانی حقوق کے ساتھ مل کر بہتری کی کوشش کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان نے دنیا میں تمام آسمانی مذاہب ، کتب و ناموس انبیاؑ کے تحفظ کی بات کی ہے ۔ کسی بھی غیر مسلم کے قتل یا ان کی املاک کو نقصان پہنچانے والے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، پشاور میں قتل ہونے والے غیر مسلم ڈاکٹر کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کا نام لے کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کرنے والے اسلام کے دوست نہیں ہیں۔
کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ماضی میں پیسے کا استعمال ہوتا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان خرید و فروخت کے کلچر کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ حزب اختلاف کو اس پر ساتھ دینا چاہئے۔نئے مدارس کے بورڈز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت نے درست فیصلہ کیا ہے ، مدارس کے نئے بورڈز بننے سے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی ۔ مزید بورڈز بھی بنائے جائیں گے، مدارس کے ذمہ داران رابطے کر رہے ہیں ، وزارت تعلیم قانون اور ضابطے کے مطابق کارروائی کر رہی ہے
اسرائیل تعلقات پروزیراعظم کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ علامہ طاہر اشرفی کا انکشاف
-

اکرام۔اللہ کے حلاف ایک بار پھر نیب میں۔اثاثہ جات کے حوالےسے حیفہ انکوائری!!!
پشاور سیکرٹری یوم۔اکرام۔اللہ کے حلاف ایک بار پھر نیب میں۔اثاثہ جات کے حوالے سے حیفہ انکوائری کا فیصلہ کیا۔
ہوم۔میں تعناتی کےدوران بھی حردبرد کا الزام۔ انکویری کی اجازت محتلف قسم کے تین درحواستوں پر شروع کی گی ہے۔انکوئری کےلے چیرمین نیب سے اجازت لی گی۔انکویری رپورٹ کی روشنی میں مزید کاروائی ہوگی۔حیفہ رپورٹ ادروں سے بھی لی گی جن کے بیناد پر اہم۔پیش رفت ہوگا۔ اس حبر کے حوالے سے جب سیکرٹری ہوم۔سے واٹس اپ سمیت ڈایکٰریٹ رابط کیا گیا لیکن کسی بھی قسم کا جواب نہیں دیا۔ نیب سے رابطے پر کہا گیا کہ اسی۔انکوئریاں ہو رہی جب اس حوالے ثبوت مل۔جاتی ہے تو نیب قانونی طریقہ کار کے مطابق مزید کاروائ کرتی ہے جن کی منظوری چیرمین نیب اور بورڈر اف ڈایکٹرز کرتے ہیں -

دہشتگردانہ کاروائیوں میں استعمال ہونے والی بھاری مقدار میں گولہ بارودی اور ہتھار برآمد، کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور
کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے ضلع خیبر میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں استعمال ہونے والی بھاری مقدار میں گولہ بارودی اور ہتھار برآمد ہوا
تفصلات کے مطابق کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ لالا چینہ شودوانی ضلع خیبر میں چند نامعلوم دہشتگردوں نے بھاری مقدار میں ہتھاور اور بارودی مواد دہشتگردانہ کاروائیوں اور پاکستان کی سالمت کو نقصان پہنچانےکی خاطر زخیرہ کئے ہیں جس پر کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن کی سپیشل ٹیم نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئےضلع خیبر کے علاقہ لالا چینہ شودوانی سے دوران سرچ آپریشن دو عدد RPG کے زندہ گولے مع راکٹ لانچر، دو عدد مارٹر گولےاور 850 عدد دشکہ کارتوس برآمد کرکے برآمدہ بارودی مواد کو بذریعہBDU عملہ محفوظ کرکے قبضہ پولیس کئے ۔
کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن نے انسداد دہشتگردی ایکٹ سال 1997 کے تحت نا معلوم دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش کے لئے ماہر تفتیشی ٹیم مقرر کی اوردہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔